Monday 31 December 2018

مسلمانوں کے حقوق

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اللّٰہ ﷺ کا فرمان ہے"مسلمان، مسلمان کا بھائی ہے نہ اس پر ظلم کرتا ہے، نہ اسے رسوا کرتا ہے اور نہ ہی اس کی تحقیر کرتا ہے."
صحیح مسلم 2564

Saturday 29 December 2018

رب ﷻ کی پکار

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اللّٰہ ﷺ کا فرمان ہے"ہمارا رب ہر رات آسمان دنیا پر جب رات کی آخری تہائی باقی ہوتی ہے، اتر کر فرماتا ہے:" کون مجھ سے دعا مانگتا ہے کہ میں اس کی دعا قبول کروں؟ کون مجھ سے سوال کرتا ہےکہ میں اسے عطا کروں؟ کون مجھ سے مغفرت کی درخواست کرتا یے کہ میں اسے بخش دوں؟ ."
صحیح البخاری 6321
صحیح مسلم 758

لوگوں کی جاسوسی نہ کرو

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اللّٰہ ﷺ کا فرمان ہے" اور جاسوسی نہ کرو."
تشریح : برے کام جاننے کے لیے لوگوں کی جاسوسی نہ کرے۔ یہ بات نامناسب ہے کہ منکرات جاننے کےلئے لوگوں کے گھروں میں جھانکا جائے، یا کسی کا پردہ اٹھاکر دیکھا جائے کہ اندر کیا ھے یا برتن کا ڈھکنا اٹھاکر معلوم کیاجائے کہ اس میں کیا ھے کیونکہ شارع نے لوگوں کے عیوب چھپانے کا حکم دیا ہے۔ ان کے عیوب کی ٹوہ لگانے اور جاسوسی کرنے سے منع فرمایا ہے۔
صحیح البخاری 5143
صحیح مسلم 2563

Sunday 23 December 2018

نمازِ باجماعت کے احکامات

بسم الله الرحمن الرحیم
آنحضرت ﷺ نے فرمایا " اکیلے کی نماز سے دوسرے آدمی کے ساتھ نماز پڑھنا افضل ہے اور دو کے ساتھ نماز پڑھنا ایک کے ساتھ نماز پڑھنے سے افضل ہے۔ جماعت میں جنتی زیادھ تعداد ہوگی اتنا ہی اللّٰہ تعالیٰ کو پسند ہے۔"
مسند احمد 140/5
سنن ابی داؤد 554
سنن نسائی 844
صحیح ابن حبان 429

Tuesday 18 December 2018

تین دن سے زیادہ قطع کلامی حرام ھے

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اکرم ﷺ کا فرمان ہے" کسی مومن کے لیے حلال نہیں کہ اپنے بھائی کے ساتھ تین دنوں سے زیادہ کلام (بات چیت) کرنا ترک کرے۔"
 
صحیح مسلم 2560
صحیح البخاری 6237

معاف کرنے سے اللّٰہ عزت بڑھاتا ہے

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اکرم ﷺ کا فرمان ہے" جو مرد کسی کو معاف کر دیتا ہے، اللّٰہ ﷻ اس کے بدلے اس کی عزت بڑھا دیتا ہے ۔"
 
صحیح مسلم 3588
مسند احمد 438/2

غصے میں فیصلہ نہ کر

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اکرم ﷺ کا فرمان ہے"کوئی حاکم فریقین میں غصے کی حالت میں فیصلہ نہ کرے ۔"
 
صحیح البخاری 7158
صحیح مسلم 1717

قیامت کے دن بہت ہی برا مقام

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اکرم ﷺ کا فرمان ہے" اللّٰہ کے نزدیک قیامت کے دن اس آدمی کا مقام بہت ہی برا ہوگا جو اپنی بیوی کے پاس جاتا ہے اور وہ اس کے پاس جاتی ہےاور پھر وہ اپنے راز پھیلا دیتا ہے ۔"
 
صحیح مسلم 1437

Wednesday 12 December 2018

افضل عمل کیا ھے

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اقدس  ﷺ سے افضل عمل کے بارے میں دریافت کیا گیا  تو فرمایا "بر وقت نماز کی ادائیگی."
صحیح مسلم 85

بیوی کے خاوند پر حقوق

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اکرم ﷺ کا فرمان ہے" جب تو کھانا کھائے، اسے بھی کھلا، لباس پہنے تو اسے بھی پہنا، اور منہ پر نہ مار اور بددعا نہ دے اور اس سے علیحدگی اپنےگھر ہی میں اختیار کر ۔"
 
سنن ابنِ ماجہ 1850
مسند احمد 447,446/4

قاضی کی ذمّہ داری

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اقدس  ﷺ نے فرمایا" قاضی(جج/منصف)  تین قسم کے ہیں: ایک جنت میں اور دو جہنم میں ہوں گے: حق کی معرفت حاصل کرکے فیصلہ کرنے والا جنتی ہے اور جو حق دریافت ہونے کے باوجود فیصلے میں ظلم کرے، وھ جہنمی ہے اور جہالت پر ( بغیر علم کے) لوگوں کے فیصلے کرنے والا بھی جہنمی ہے ."
سنن ابی داؤد 3573
جامع الترمذی 1322
سنن ابنِ ماجہ 2315

Friday 7 December 2018

دعوت قبول کرو

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اکرم ﷺ کا فرمان ہے" جسے شادی وغیرہ کے لیے بلایا جائے، اسے چاہیے کہ قبول کرے۔"
 
صحیح مسلم 1429

Wednesday 5 December 2018

صلہ رحمی

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اللّٰہ ﷺ کا فرمان ہے" جس کو یہ بات اچھی لگے کہ اس کی روزی میں فراخی ہو اور یہ کہ دیر تک اس کا تذکرہ رہے، اسے چاہیے کہ اپنے رشتہ داروں کے ساتھ صلہ رحمی کرے۔"
 
صحیح البخاری 5985

حق مہر کا بیان

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
عورت کو جو مال خاوند (شادی پر) دیتا ھے وہ مہر  ھے، یہ دینا واجب اور فرض ہے۔ اللّٰہﷻ کا فرمان ہے " اور عورتوں کو ان کے مہر خوشی سے ادا کرو۔" (1)   
رسولّٰ کریم ﷺ کا فرمان ہے" مہر کے لیے کچھ تلاش کر، چاہے لوہے کی انگوٹھی ہی ہو۔"(2)
 
1. النساء 4:4
2. صحیح البخاری 5121
2. صحیح مسلم 1425

Tuesday 4 December 2018

ناجائز قبضہ کا بیان

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اللّٰہ ﷺ کا فرمان ہے" جو شخص کسی زمین میں سے ایک بالشت کے برابر ناجائز قبضہ کرتا ہے، قیامت کے دن اسے زمین کی سات تہوں کا طوق پہنایا جائے گا۔"
 
صحیح مسلم 1610

Sunday 2 December 2018

یہود ونصاریٰ کوسلام میں پہل نہ کرو

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اللّٰہ ﷺ کا فرمان ہے" یہود ونصاریٰ کو سلام کہنے میں پہل نہ کرو، جب تم ان میں سے کسی ایک کو راستے میں ملو تو انھیں تنگ راستے کی طرف مجبور کردو۔"
 
صحیح مسلم 2167

صدقہ کا بیان

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اللّٰہ ﷺ کا فرمان ہے"غنی کے لئے صدقہ حلال نہیں ہے مگر پانچ کے لیے، صدقہ میں کام کرنے والا، جو اپنے مال سے اسے خرید لے، مقروض انسان، اللّٰہ کے راستے میں لڑنے والا اور مسکین جسے صدقہ کا مال دیا گیا اور وہ اس میں سے کسی غنی کو ہدیہ دے دے۔"
 
مسند احمد 56/3
سنن ابی داؤد 1635
سنن ابنِ ماجہ 1841

جہاد کی فضیلت

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اقدس  ﷺ  نے فرمایا " ہر فوت شدہ کا عمل ختم ہوجاتا ہے، البتہ اسلامی سرحدوں کی نگرانی کرنے والے کا عمل قیامت تک بڑھتا رہے گا اور وہ قبر میں منکر نکیر کی آزمائش سے محفوظ رہے گا۔"

سنن ابی داؤد 2500
جامع الترمذی 1621

جہاد کی اقسام

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم

ارشاد نبوی ﷺ ھے "مشرکین سے اپنے مالوں، جانوں اور زبانوں کے ساتھ جہاد کرو۔"

مسند احمد 125,124/3
سنن ابی داؤد 2504
سنن النسائی 3098

اہل مدینہ کی فضیلت

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
ارشاد نبوی ﷺ ھے "جو کوئی مدینہ والوں کے ساتھ برائی کا ارادہ کرے گا، اللّٰہ اسے جہنم میں قلعی کی طرح پگھلادےگا یا جس طرح پانی میں نمک مل جاتا ہے۔"
صحیح مسلم  1363

نیکی کا بدلہ

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
ارشاد نبوی ﷺ  ھے"جو شخص
تمھارے ساتھ نیکی کرتا ھے تو اس کو بدلہ دو۔(1) اور فرمایا " جس کے ساتھ حسن سلوک ہوا اور وہ کرنے والے کو کہے: اللہ تجھے اچھی جزا دے تو اس نے اس کی بہت اچھی تعریف کی۔(2).
ا۔ سنن ابی داؤد1672
2۔جامع الترمذی 2035

استغفار کی تاکید

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اکرم  ﷺ  نے فرمایا "اے لوگوں ! اللّٰہ کی طرف توبہ (رجوع) کرو۔ میں بھی دن میں اللّٰہ تعالیٰ کی طرف سوبار توبہ کرتا ہوں۔"
صحیح مسلم 2702

انصاف والوں کا مقام

بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
ارشاد نبوی ﷺ  ھے "بےشک انصاف کرنے والے اللّٰہ کے ہاں نور کے منبروں پر ہوں گے۔ وہ جو اپنے فیصلہ جات, اہل وعیال اور جو کچھ ان کی حکمرانی ( اور ذمہ داری) میں ھو, اس میں انصاف کرتے ہیں۔"
صحیح مسلم 1827

طلب شفا

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
صحیح مسلم میں ہے کہ رسولِ کریم ﷺ بیمار ہوگئے۔ جبریل امین علیہ السلام نے آپ ﷺ پر یہ دم پڑھا "میں اللّٰہ کے نام سے تجھے دم کرتا ہوں، ہر اس بیماری سے جو تجھے ایذا دےرہی ہے، ہر نفس کے شر اور حسد کرنے والی آنکھ کے شر سے، اللّٰہ تجھے شفادے۔ اللّٰہ کے نام سے تجھ پر دم کرتا ہوں" .
صحیح مسلم 2186

وصیت کا اصول

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول ﷲ ﷺ نے فرمایا " تہائی مال تک وصیت کرو اور یہ بھی بہت ہے۔ تم اپنے ورثاء کو غنی چھوڑو یہ بہتر ہے اس سے کہ وہ تنگ دست ہوں اور لوگوں کے آگے ہاتھ پھیلاتے پھریں۔"
صحیح البخاری 6733
صحیح مسلم 1628

حرام و ناپاک تجارت

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
بے شک اللّٰہﷻ اور  اس کے رسول ﷺ نے شراب، مردار، خنزیر اور بتوں کی  تجارت حرام قرار دی ہے۔"
صحیح البخاری 2236
صحیح مسلم 1581

نماز جمعہ کی اہمیت

بسم الله الرحمن الرحیم
ارشاد نبوی ﷺ  ھے" لوگ جمعہ ترک کرنے سے باز آجائیں یا پھر اللہﷻ ان کے دلوں پر مہر لگادے گا, پھر وہ غافلوں میں سے ہوجائیں گے۔"
صحیح مسلم 865

مسلمان کے مسلمان پر حقوق

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
اگر کسی معاملہ میں وہ خیرخواہی اور مشورہ طلب کرے یا کسی بات کی صحت و درستی دریافت کرے تو اس کے لیے اچھائی مدنظر رکھے اور خیر خواہی کرے۔  رسولﷲ ﷺ نے فرمایا۔ "جب تم میں سے کوئی اپنے بھائی سے خیر خواہی کا طلب گار ہو تو وہ اس کی خیر خواہی کرے۔"
صحیح البخاری 2157
صحیح مسلم 2162

جہاد کی فضیلت

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسولﷲ ﷺ نے فرمایا۔ "بہشت میں داخل ہونے والے کو زمین پر جو کچھ ہے اگر دیا جائے تو پھر بھی وہ واپس دنیا میں آنا نہیں چاہے گا، سوائے شہید کے کہ وہ اس اعزاز کی بنا پر جو اسے ملا، تمنا کرے گا کہ وہ دنیا میں واپس جائے اور دس بار قتل ہو جائے"
صحیح البخاری 2817
صحیح مسلم1877

حج کی جزا

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسولﷲ ﷺ نے فرمایا۔ "گناہوں کی آلودگی سے پاک اور اچھائیوں سے بھرپور حج کی جزا بہشت ہی ہے"
صحیح البخاری 1773
صحیح مسلم 1349

ترک گفتگو پر وعید

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
ارشاد نبوی ﷺ ھے" ہر سوموار اور جمعرات کے دن اعمال پیش کئے جاتے ہیں, سب مسلمانوں یا ایمان والوں کو الله سبحانه و تعالٰی معاف کردیتا ہے, سوائے آپس میں ترک گفتگو کرنے والوں کے, ان کے بارے میں فرماتا ھے کہ ان کا معاملہ مؤخر کردو۔
جامع الترمذی 747
سنن ابن ماجہ 1740
صحیح مسلم  2565
مسند احمد  329/2

حج کا بیان

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسولﷲ ﷺ نے فرمایا۔ "حج ایک بار فرض ہے جو اس سے زائد کرے گا تو یہ نفل ہے"
سنن ابی داؤد 1721
مسند احمد 291/1

مسجد کے آداب

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
مسجد میں بیٹھنے والوں کی گردنیں نہ پھلانگے اور نہ ان کے درمیان تفریق کرے کیونکہ  رسولﷲ ﷺ نے ایک شخص کو لوگوں کی گردنوں پر سے گزرتے ہوئے دیکھا تو فرمایا " بیٹھ جا تونے ایذا (لوگوں کو تکلیف) دی ہے۔"
سنن ابی داؤد 1118

مصارف زکوٰۃ

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسولﷲ ﷺ نے فرمایا۔ " زکوٰۃ مسلمان اغنیاء سے لی جائے اور مسلمان فقراء کو دی جائے"
صحیح البخاری 1395
صحیح مسلم 19

Sunday 28 October 2018

عورتوں کے لئے زیارتِ قبور کا حکم

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول کریم ﷺ  نے فرمایا " اللّٰہ نے قبروں کی زیارت کے لئے کثرت سے جانے والی عورتوں پر لعنت کی ہے۔"
 
جامع الترمذی 1056
سنن ابنِ ماجہ 1576

مال پر زکوة نہ دینے پر وعید

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول کریم ﷺ  نے فرمایا " اس ذات کی قسم جس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے! جس آدمی کے پاس اونٹ یا گائے یا بھیڑ بکریاں ہوں اور وہ ان کی زکوة ادا نہیں کرتا تو انہیں قیامت کے دن لایا جائے گا۔ تو وہ بڑی بڑی ہوں گی اور موٹی موٹی، اسے (مالک کو) اپنے پاؤں کے نیچے روندیں گی اور سینگوں سے ماریں گی۔ جب (مارتے ہوئے) سب گزر جائیں گی تو پہلے ( جانور) کو پھر لوٹایا جائے گا۔ لوگوں کے فیصلے ہونے تک ایسا ہی ہوتا ریے گا ۔"
 
صحیح البخاری 1460

Thursday 25 October 2018

بیع و تجارت کا بیان

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اللّٰہ ﷺ کا فرمان ہے"کسی مسلمان کے لئے جائز نہیں کہ عیب دار چیز اپنے بھائی کو فروخت کرے، الا یہ کہ اس بتادے ۔"
 
سنن ابی داؤد 3452
صحیح مسلم 101

وعدہ خلافی نہ کرو

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اللّٰہ ﷺ کا فرمان ہے"عہد کی خلاف ورزی کرنے والے کے لیے قیامت کے دن ایک جھنڈا نصب کردیا جائے گا اور کہا جائے گا کہ یہ فلاں ابن فلاں کی غداری (عہد کی خلاف ورزی) ہے۔"
 
صحیح البخاری 6178
صحیح مسلم 1735

اللّٰہ اور رسول ﷺ کے نافرمانوں (فاسقوں ) سے جہاد

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول کریم ﷺ نے فرمایا" تم میں سے جو کوئی برا کام دیکھے تو اسے اپنے ہاتھ سے بدلے(روکے), اگر اس کی طاقت نہیں تو زبان سے بدلے اور اگر اس کی بھی طاقت نہیں تو دل سے ہی برا جانے اور یہ کمزور ترین ایمان ہے ۔"
 
صحیح مسلم 49

ورثائے میت کے لیے کھانا پکانا

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
اہل میت کے لیے کھانے کا انتظام کرنا مستجب ہے اور یہ انتظام رشتہ دار یا  قریبی ہمسائے وفات کے دن کریں، اس لیے کہ رسول اللّٰہ ﷺ کا فرمان ہے" آل جعفر کے لیے کھانا تیار کرو، اس لیے کہ وہ اندوہناک خبر کی وجہ سے مشغول ہوگئے ہیں ۔"
مسند احمد 205/1
جامع الترمذی 998
سنن ابی داؤد 3132

وفات پر تسلی دینا مستحب ہے

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول کریم ﷺ نے ان الفاظ میں فرمایا" بے شک اللّٰہ ہی کے لیے ہے جو اس نے لے لیا اور جو اس نے دیا ہےوہ بھی اسی کا ہے اور ہر چیز کے لے اس کے ہاں وقت مقرر ہے، پس چاہیے کہ وہ صبر اور اجروثواب طلب کرے ۔"
 
صحیح البخاری 1284

قبر پر نشانی رکھنا

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول کریم ﷺ نے عثمان بن مظعون رضی اللّٰہ عنہ کی قبر پر ایک پتھر رکھا اور فرمایا " میں اس علامت سے اپنے بھائی کی قبر پہچان لوں گا اور میرے اہل میں سے جو فوت ہوا میں اسے اس کے پاس دفن کروں گا۔"
سنن ابی داؤد 3206

دفن کے بعد کا عمل

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول کریم ﷺ نے فرمایا" اپنے بھائی کے لیے مغفرت کی دعا کرو اور اس کے لیے اللّٰہ سبحانہ وتعالیٰ سے ثابت قدمی کا سوال کرو، اس لیے کہ اب اس سے (اعمال کے بارے میں) پوچھا جائے گا ۔"
 
سنن ابی داؤد 3221

حج وعمرہ کا بیان

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
اور رسول کریم ﷺ سے، جب ایک شخص نے عرض کیا میرا باپ بوڑھا ہے، حج وعمرہ کی طاقت نہیں رکھتا اور نہ ہی سفر کرسکتا ہے تو فرمایا " تو اپنے باپ کی طرف سے حج اور عمرہ کر ۔"
 
سنن النسائی 2638
سنن ابی داؤد 1810
سنن ابن ماجہ 2906
جامع الترمذی 930

ورزش کے وقت نیت

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول کریم ﷺ نے فرمایا " طاقتور مومن اللّٰہ کے نزدیک کمزور مومن سے زیادہ بہتر اور محبوب ہے۔"
 
صحیح مسلم 2664

قبروں کو سجدہ گاہ نہ بناؤ

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول کریم ﷺ نے فرمایا " اللّٰہ تعالیٰ نے یہود ونصاریٰ پر لعنت کی ہے کہ انھوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو سجدہ گاہیں بنالیا تھا۔"
 
صحیح البخاری 1390
صحیح مسلم 529

Saturday 13 October 2018

میت پر بین کی ممانعت

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اللّٰہ ﷺ نے آواز اونچی کرنے والی، سر کے بال نوچنے والی اور کپڑے پھاڑنے والی سے براءت ( بیزاری و نفرت) کا اظہار فرمایا۔"
 
صحیح البخاری 1286
صحیح مسلم 104

Friday 12 October 2018

سود کی ممانعت

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اللّٰہ ﷺ نے سود کھانے والے، کھلانے والے، گواہوں اور لکھنے والے پر لعنت کی ہے۔"
 
صحیح مسلم 1598

عیادت کے آداب

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اللّٰہ ﷺ کا فرمان ہے"جب تم بیمار یا میت کے پاس جاؤ تو اچھی بات کہو، اس لیے کہ فرشتے اس بات پر آمین کہتے  ہیں جو تم کہتے ہو۔"
 
صحیح مسلم 919

بیمار کی عیادت

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اللّٰہ ﷺ کا فرمان ہے"بھوکے کو کھانا کھلاؤ، بیمار کی عیادت کرو اور قیدی کو چھڑاؤ۔"
 
صحیح البخاری 5649

طاعون کی وبا

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اللّٰہ ﷺ کا فرمان ہے"جب کسی علاقے میں طاعون کی وبا پھیل جائے اور تم اس میں ہو تو اس سے نہ نکلو اور اگر تم اس علاقے میں نہیں ہو تو وہاں نہ جاؤ۔"
 
صحیح البخاری 5728
صحیح مسلم 2218
جامع الترمذی 1065

Friday 5 October 2018

مسجد میں نماز کا ثواب

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اللہ ﷺ کا فرمان ہے" بے شک زیادھ ثواب نماز کا ان لوگوں کو حاصل ہو گا جو دور سے چل کر مسجد میں آتے ہیں۔"

صحیح مسلم 662

Thursday 4 October 2018

امام کی اقتدا کا واجب ہونا

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اللّٰہ ﷺ کا فرمان ہے" جو (نماز میں) امام سے پہلے سر اٹھاتا ہے، کیا وھ ڈرتا نہیں کہ اللّٰہ سبحانہ وتعالی اس کا سر یا شکل و صورت گدھے کی طرح بنادے۔"

صحیح مسلم 427
صحیح البخاری 691

خطا، نسیان پر معافی ہے

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اللّٰہ ﷺ کا فرمان ہے" میری امت سے خطا، نسیان اور جس پر انھیں مجبور کیا جائے، معاف کردیا گیا ہے ۔"

سنن ابن ماجه 2045, 2043

ناپسندیدہ شخص کی امامت مکروہ ہے

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اللّٰہ ﷺ کا فرمان ہے" تین آدمیوں کی نماز ایک بالشت کے قدر بھی ان کے سر کے اوپر (قبولیت کے لیے) نہیں اٹھتی، ایک وہ جو کسی قوم کی امامت کراتا ہے اور وہ اسے نا پسند کرتے ہیں اور وہ عورت جس پر اس کا خاوند ساری رات ناراض رہا اور وہ دو بھائی جو آپس میں قطع تعلق کرچکے ہیں ۔"
سنن ابن ماجه 971

پہلی صف افضل ہے

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اللّٰہ ﷺ کا فرمان ہے" پہلی صف والوں کے لیے اللّٰہ سبحانہ و تعالیٰ رحمت نازل کرتے ہیں اور فرشتے ان کے لیے دعائیں کرتے ہیں۔ صحابہ کرام رضی اللّٰہ عنھم نے کہا: اور دوسری صف والوں کے لیے بھی، فرمایا: اور دوسری صف والوں کے لیے بھی۔"

مسند احمد 262/5

یوم جمعہ کی فضیلت

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اللّٰہ ﷺ کا فرمان ہے" بہترین دن جس میں سورج طلوع ہوتا ہے، جمعے کا دن  ہے، اس میں آدم علیہ السلام کی تخلیق ہوئی،  وہ بہشت میں داخل کیے گئے اور اسی دن  وہاں سے نکالے گئے اور قیامت بھی جمعے کے دن ہی قائم ہوگی۔"

صحیح مسلم 854

وتر اور دیگر نوافل

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اللّٰہ ﷺ کا فرمان ہے"جس کا خیال یہ ہو کہ وہ رات کے آخری حصہ میں بیدار نہیں ہوسکےگا تو وہ اول حصہ میں وتر پڑھ لے اور جو گمان کرتا ہے کہ وہ آخری حصے میں بیدار ہوجائے گا، وہ رات کے آخری حصے میں ہی وتر پڑھے، اس لیے کہ رات کے آخری حصہ کی نماز میں فرشتے حاضر ہوتے ہیں اور وہ افضل ہے ۔"

صحیح مسلم 755

تحیتہ الوضو

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اللّٰہ ﷺ کا فرمان ہے"جو مسلمان اچھا وضو کرتا ھے، پھر نماز پڑھتا ھے تو اللّٰہ تعالیٰ اس کے اگلی نماز تک کے گناہ معاف کردیتا ھے ۔"

صحیح مسلم 227

بیٹھ کر نفل ادا کرنا

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اللّٰہ ﷺ کا فرمان ہے"آدمی کا بیٹھ کر نماز پڑھنا نصف نماز (ثواب) کے برابر ھے۔"

صحیح مسلم 735

نماز حاجت

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اللّٰہ ﷺ کا فرمان ہے"جو شخص اچھی طرح وضو کرتا ہے، پھر اچھے طریقے سے دو رکعتیں پڑھتا ہے، اللّٰہ تعالیٰ جلد یا دیر اس کا سوال پورا کردیں گے"
مسند احمد 443/6

صلاة تسبیح

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اللّٰہ ﷺ کا فرمان ہے"اگر تو روزانہ پڑھ سکے تو پڑھ، اگر اس کی طاقت نہیں ہے تو ہفتہ میں ایک بار اور اگر اس کی بھی طاقت نہیں توسال میں ایک بار، اگر یہ بھی نہ کرسکے تو زندگی میں ایک بار ضرور پڑھ۔"
 
سنن ابی داؤد 1297

سجدۂ تلاوت

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اللّٰہ ﷺ کا فرمان ہے"ابن آدم جب سجدہ کی آیت پڑھ کر سجدے کرتا ہے تو شیطان الگ ہوکر روتا ہے اور کہتا ہے افسوس! ابن آدم کو سجدے کا حکم ملا تو اس نے سجدہ کرلیا، اس کے لیے بہشت ہے اور مجھے سجدے کا حکم دیا گیا تو میں نے نافرمانی کی، میرے لیے جہنم ہے۔"
 
صحیح مسلم 81

جمعہ کو تحیتہ المسجد

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اللّٰہ ﷺ کا فرمان ہے"جب تم میں سے کوئی جمعہ کے دن اس وقت آئے جب امام خطبہ دے رہا ہو تو وہ دو رکعتیں پڑھ لے اور ان میں تخفیف سے کام لے۔"
 
صحیح مسلم 875

Saturday 22 September 2018

آیتہ الکرسی کی فضیلت

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضرت ابو امامہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ نبی  ﷺ  نے فرمایا:" جو شخص ہر نماز کے بعد آیتہ الکرسی پڑھتا ہے، مرنے کے بعد وہ بہشت میں داخل ہوگا۔"
السنن الکبریٰ للنسائ 30/6, حدیث 9928

نماز کے بعد مستجب ذکر


بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضرت ابو ہریرہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم  ﷺ  نے فرمایا:" جو شخص ہر نماز کے بعد 33 بار سبحان اللّٰہ، 33 بار الحمد للّٰہ، اور 33 اللّٰہ اکبر کہے اور ایک بار  لا إلهَ إلَّا اللهُ وحدَه لا شريكَ له ، له المُلْكُ وله الحمْدُ ، وهو على كلِّ شيءٍ قديرٌ کہے تو اس کے سب گناہ معاف ہوجائیں گے، چاہے وہ سمندر کے جھاگ کے برابر ہی ہوں۔"
صحیح مسلم 597

نماز میں ادھر ادھر دیکھنا

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اقدس  ﷺ  نے فرمایا " یہ ایک جھپٹ ہے، جو شیطان بندے کی نماز پر مارتا ہے۔"
صحیح البخاری 751

تشہد میں ایڑیوں پر بیٹھنا

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
دوران نماز اگر سانپ یا بچھو آجائے تو اسے قتل کردے۔ رسول اللہ  ﷺ کا فرمان ہے" نماز میں دو سیاہ چیزوں، سانپ ذو  ۔"
صحیح مسلم 498

سانپ و بچھو مار دو

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
دوران نماز اگر سانپ یا بچھو آجائے تو اسے قتل کردے۔ رسول اللہ  ﷺ کا فرمان ہے" نماز میں دو سیاہ چیزوں، سانپ اور بچھو کو قتل کردو۔"

جامع الترمذی 390
سنن ابی داؤد 921

سجدھ کے آداب

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اکرم  ﷺ کا فرمان ھے" مجھے سات ہڈیوں پر سجدھ کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور یہ کہ میں کپڑے یا بالوں کو نہ سمیٹوں۔"
سات ہڈیاں چہرہ ( ماتھا اور ناک زمین پر ٹکے ہونے ضروری ہیں) ،دونوں ہتھیلیاں، دونوں گھٹنے، اور دونوں پاؤں۔

صحیح البخاری 816
صحیح مسلم 490

نماز با جماعت کا حکم

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اقدس  ﷺ  نے فرمایا " جس شہر یا دیہی آبادی میں تین شخص رہتے ہوں اور ان میں جماعت کا انتظام نہ ہو تو ان پر شیطان غالب آجاتا ہے، لہذا نماز باجماعت قائم کرو کیونکہ بھیڑیا ریوڑ میں سے الگ رہنے والی بھیڑ (یا بکری) کو کھا جاتا یے۔"

مسند احمد 196/5
سنن ابی داؤد 547
سنن النسائی 848

مسجد میں نماز کا حکم

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
ایک نابینا صحابی حضرت عبداللہ ابن مسعود رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ نے عرض کی : اے اللہ کے رسول ﷺ ! مجھے مسجد میں لانے والا کوئی نہیں ہے، کیا مجھے اجازت ہے کہ مسجد میں نہ آؤں؟ آپ ﷺ نے انہیں اجازت مرحمت فرمائی مگر جب وہ جانے لگے تو بلایا اور فرمایا: " کیا اذان سنتے ہو؟" عرض کی: ہاں، فرمایا: " تو پھر ضرور آؤ۔"
صحیح مسلم 653

Friday 14 September 2018

سلام پھیرنے کے بعد ذکر و دعا

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اقدس  ﷺ  جب نماز سے فارغ ہوتےتو ایک بار "اللّٰہ اکبر" کہتے۔ (1)
تین بار "استغفراللہ" پھر فرماتے
اللھم انت السلام ومنك السلام تبارکت یا ذاالجلال والاکرام ".(2)
1۔ صحیح البخاری 841٫'842
2. صحیح مسلم 591

Thursday 13 September 2018

نماز کا حکم

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اقدس  ﷺ  نے فرمایا "کھڑے ہو کر نماز پڑھ، اگر طاقت نہیں تو بیٹھ کر، اگر پھر بھی طاقت نہیں تو پہلو پر لیٹ کر ہی نماز پڑھ۔"
صحیح البخاری 1117

نماز میں آمین کہنا

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اقدس  ﷺ  نے فرمایا "جب امام (سورہ فاتحہ) پڑھے تو تم آمین کہو، جس کی آواز فرشتوں کی آواز کے موافق ہوگئی، اس کے پہلے گناہ معاف ہوجائیں گے۔"
صحیح البخاری 782
صحیح مسلم 410

سجدے میں دعا کرنا

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اقدس  ﷺ  نے فرمایا " سنو ! مجھے منع کیا گیا ہے کہ میں رکوع یا سجدے میں قرآن کی قراءت کروں، رکوع میں رب تعالیٰ کی تعظیم بیان کرو اور سجدے میں دعا کی کوشش کرو، تمھارے لیے قبولیت کی پوری توقع ہے۔"
صحیح مسلم 479

Sunday 9 September 2018

افضل عمل کیا ھے

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اقدس  ﷺ سے افضل عمل کے بارے میں دریافت کیا گیا  تو فرمایا "بروقت نماز کی ادائیگی."

صحیح مسلم 85

جمعہ کے دن غسل

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اقدس  ﷺ  نے فرمایا "جمعہ کے دن کا نہانا ہر بالغ شخص پر واجب ہے"

صحیح البخاری 879
صحیح مسلم 846

میت کو غسل دینے کا بیان

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اقدس  ﷺ  نے فرمایا "جو میت کو غسل دے وہ نہائے اور جو اٹھائے وہ وضو کرے۔"

جامع الترمذی 993
سنن ابنِ ماجہ 1463

وضو کے بعد کی دعا

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
میں گواہی دیتا ہوں کہ ایک اللّٰہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، اس کا کوئی شریک نہیں ہے اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد  ﷺ  اس کے بندے اور رسول ہیں۔ اے اللّٰہ ! مجھے تو بہ کرنے اور پاک رہنے والوں میں سے بنا۔" "

جامع الترمذی 55
صحیح مسلم 234

فضائلِ نماز

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اقدس  ﷺ  نے فرمایا "جس مسلمان کے پاس کسی فرض نماز کا وقت آپہنچتا ہے، وہ اس کے لیے اچھے وضو، خشوع اور رکوع کا اہتمام کرتا ہے تو وہ نماز اس کے پہلے گناہوں کے لیے کفارہ بن جائے گی، جب تک کہ بڑا گناہ نہ کیا جائے اور یہ قانون ساری زندگی جاری رہتا ہے۔"
صحیح مسلم 228

Tuesday 4 September 2018

فضائل وضو

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اقدس  ﷺ  نے فرمایا " قیامت کے دن میری امت کے چہرے، ہاتھ اور پاؤں وضو کے آثار کی وجہ سے منور ہوں گے، تم میں جو اپنی چمک کو لمبا کرنا چاہے تو کر گزرے۔"

صحیح البخاری 136
صحیح مسلم 246

Monday 3 September 2018

تیرے رب کی پکڑ

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اقدس  ﷺ  نے فرمایا " اللّٰہ تعالیٰ (پہلے تو) ظالم کو مہلت دیتا رہتا ہے، پھر جب اسے پکڑتا ہے تو پھر اسے چھوڑتا نہیں۔" پھر آپ ﷺ نے آیت مبارکہ تلاوت فرمائی' اور ایسے ہی تیرے رب کی پکڑ ھے کہ جب وھ بستی کے ظالم باشندگان کو پکڑتا ہے تو اس کی گرفت سخت اور دردناک ہوتی ہے۔'

صحیح البخاری 4686
صحیح مسلم 2583
سورةھود

حیا ایمان کا جزو ھے

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اقدس  ﷺ  نے فرمایا " ایمان کی ستر یا ساٹھ سے اوپر شاخیں ہیں، افضل شاخ 'لا الہ الا اللّٰہ' اور کم تر شاخ ، راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹانا ہے اور حیا (شرم) بھی ایمان کا ایک حصہ ہے۔"

صحیح مسلم 35

Sunday 2 September 2018

احسان کیا ھے

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اقدس  ﷺ  نے فرمایا " احسان یہ ہے کہ تو اپنے رب کی عبادت اس انداز میں کرے کہ تو اسے دیکھ رہا ہے، اگر ایسے نہیں تو پھر یہ (تصور کر) کہ وھ تجھے دیکھ رہا ہے۔"

صحیح البخاری 50
صحیح مسلم 9

مسلمان دھوکا نہیں دیتا

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اقدس  ﷺ  نے فرمایا " جو ہمارے ساتھ دھوکا کرتا ھے وھ ہم میں سے نہیں ہے۔"

صحیح مسلم 101

اللّٰہ کی راھ میں صدقہِ کا بیان

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
ایک دن حضورِ اکرم  ﷺ  نے ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہا سے پوچھا کہ جو بکری ذبح کی تھی، اس کا کچھ حصہ باقی ھے؟ حضرت عائشہ صدیقہ نے عرض کیا' سب ختم ہوگیا ہے، صرف کندھے کا گوشت باقی ہے'۔ اس پر آپ ﷺ  نے فرمایا : (آپ یہ الفاظ نہ کہو) بلکہ یہ کہو: 'کندھے کے سوا سب باقی ہے۔"
یعنی جو اللّٰہ کی راھ میں صدقہ ہوچکا ہے حقیقت میں تو وہی باقی ہے۔

جامع الترمذی 2470

Thursday 30 August 2018

باہمی محبت کی مثال

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اقدس  ﷺ  نے فرمایا " باہمی محبت، ایک دوسرے پر رحم اور نرمی کرنے میں ایمانداروں کی مثال ایک جسم کی ہے کہ اگر اس کا ایک عضو بیمار ہو جائے تو سارا جسم بیداری اور بخار محسوس کرتا ہے۔"

صحیح البخاری 6011
صحیح مسلم 2586

Monday 27 August 2018

اچھے اخلاق کی اہمیت

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اقدس  ﷺ  نے فرمایا "میزان میں اچھے اخلاق سے زیادہ کوئی چیز بھاری نہیں ہے"

سنن ابی داؤد 4799

اللّٰہ کا ڈر

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اقدس  ﷺ  سے پوچھا گیا کہ سب سے زیادہ کون سا عمل جنت میں جانے کا سبب بنے گا؟ تو آپﷺ نے فرمایا" اللّٰہ کا ڈر اور اچھی عادت۔ "

جامع الترمذی 2004

Friday 24 August 2018

سونے سے پہلے کی تسبیح

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
سیدنا علی اور سیدھ فاطمہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہما نے گھریلو کام میں تعاون کے لئے رسول اللہ ﷺ   سے خادم مانگا۔ اس پر آپ ﷺ نے فرمایا: میں تمھیں اس سے بہتر چیز بتا تا ہوں، جب بستر پر آرام کے لئے آؤ تو 33 بار تسبیح 'سبحان اللّٰہ'، 33 بار تحمید 'الحمدللہ' اور 34 بار تکبیر 'اللّٰہُ اکبر' کہو، یہ تمھارے لیے خادم سے بہتر ہے"

صحیح البخاری6318
صحیح مسلم 2727

سونے کے آداب

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضرت ابو برزہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ "رسول کریم  ﷺ  نمازِ عشاء سے پہلے نیند اور بعد میں باتیں کرنا پسند نہیں کرتے تھے۔"
صحیح البخاری 568

اعمال کا اجر

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اقدس  ﷺ  نے فرمایا "اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے اور ہر انسان کو اس کی نیت ہی کا پھل (اجر) ملتا ہے"

صحیح البخاری 1               صحیح مسلم 1907

Tuesday 21 August 2018

سفید لباس کی اہمیت

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اقدس  ﷺ  نے فرمایا "سفید لباس پہنو! یہ انتہائی پاک اور خوشگوار ہوتا ہے اور اسی میں اپنے مردوں کو کفناؤ"

جامع الترمذی 2810

فضول خرچی اور تکبر سے بچو

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اقدس  ﷺ  نے فرمایا " کھاؤ، پیو، پہنو اور خیرات کرو لیکن اسراف اور بڑائی کے بغیر "

صحیح البخاری 5783

دعائیں قبول ہوتی ہیں

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اقدس  ﷺ  نے فرمایا " تین دعائیں قبول ہوتی ہیں : مظلوم کی دعا، مسافر کی دعا اور والد کی اولاد کے حق میں دعا. "

جامع الترمذی 3448

Saturday 18 August 2018

مہمان کی عزت کرو

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اقدس  ﷺ  نے فرمایا " جو اللّٰہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہے وہ اپنے مہمان کی عزت کرے. "

صحیح البخاری 6135

ضیافت میں متقی لوگوں کو بلاؤ

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اقدس  ﷺ  نے فرمایا " صرف ایماندار کی صحبت اختیار کر اور تیرا کھانا صرف متقی ہی کھائے . "

سنن ابی داؤد 4832

زیادہ کھانےسے اجتناب کاحکم

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اقدس  ﷺ  نے فرمایا " انسان، پیٹ سے بدتر کوئی برتن نہیں بھرتا. ابن آدم کے لیے چند لقمےکافی ہیں جو اس کی کمر کو کھڑا رکھ سکیں. اگر اس سے زیادہ ہی کھانا ہے تو (معدےکا) تہائی کھانے کے لئے، تہائی پینے کے لیے اور تہائی سانس کے لئے مقرر کرلے. "

جامع الترمذی 2380

مجلس کے آداب

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اقدس  ﷺ  نے فرمایا "تم میں سے کوئی اگر مجلس (محفل) سےاٹھ کر چلا جائے اور پھر واپس آئے تو وہی اس جگہ کا زیادہ حق رکھتا ہے. "

صحیح مسلم 2179

محفل کے اداب

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اقدس  ﷺ  نے فرمایا "تم میں سے کوئی شخص دوسرے کو اس کی جگہ سے نہ اٹھا ئے کہ پھر وہاں خود بیٹھے، البتہ مجلس میں فراخی اور وسعت پیدا کرو. "

صحیح البخاری 6270

Monday 13 August 2018

لوگوں کو دعا دو

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اقدس  ﷺ  نے فرمایا "کوئی مسلمان بندہ ایسا نہیں ہے جو اپنے (مسلمان) بھائی کی غیر حاضری میں اس کے لیے دعائےخیر کرتا ہو مگر فرشتہ (وہی دعا اس کے حق میں کرتے ہوئے) کہتا ہے اور تیرے لئے بھی اسی کے مثل حاصل ہو."

صحیح مسلم 2732

کامل ایمان کی نشانی

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اقدس  ﷺ  نے فرمایا "جو شخص اللّٰہ کے لیے محبت رکھے اور اللّٰہ کے لیے بغض رکھے اور اللّٰہ ہی کے لئے کوئی چیز دے اور اللّٰہ ہی کے لئے روکے (نہ دے) تو اس نے ایمان مکمل کرلیا۔"

سنن ابی داؤد 4681

احسان کا بدلہ

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اقدس  ﷺ  نے فرمایا "جو شخص تم سے اللّٰہ کے نام پر پناہ طلب کرے،اسے تحفظ دو اور جو اللّٰہ کے نام پر سوال کرے، اسے دو اور جو تمہیں بلائے، اس کی دعوت قبول کرو اور جو تمھارے ساتھ اچھائی کرے، اسے بھر پور بدلہ دو اگر بدلہ دینے کے لیے کوئی چیز نہ ملے تو اس کے لیے  اتنی دعا کرو کہ تم سمجھنے لگو کہ اب تم نے اس کے احسان کابدلہ چکادیا ھے ۔"

سنن ابی داؤد 1672

مخلوق سے محبت کا بیان

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اکرم  ﷺ  نے فرمایا " جو شخص کسی مومن سے دنیا کا کوئی غم ومصیبت دور کرتا ہے، اللّٰہ تعالیٰ اس سے قیامت کے غم ومصائب سے ایک مصیبت دور کرے گا اور جو کسی تنگ دست کو آسانی مہیا کرتا ہے اللّٰہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اس کے لے آسانی  فرمائیں گے اور جو کسی مسلمان  کے عیب پر پردہ ڈالتا ہے، اللّٰہ تعالیٰ دنیا و آخرت میں پردہ پوشی فرما ئےگا۔ جب بندہ اپنے بھائی کی مدد میں لگارہتا ہے، اللّٰہ تعالیٰ اس کی مدد میں لگارہتا ہے۔ "
صحیح مسلم 2699

اہل کتاب کو سلام کا جواب

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اکرم  ﷺ  نے فرمایا " اہل کتاب اگر تمہیں سلام کہیں تو جواب میں وعلیکم کہو۔"

صحیح البخاری 6258
صحیح مسلم 2163

Wednesday 8 August 2018

نیکی برائی کو مٹا دیتی ہے

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اکرم  ﷺ  نے فرمایا " تو جہاں بھی ہے، اللّٰہ تعالیٰ سے ڈر، برائی ہوجائے تو اس کے پیچھے نیکی بھی کر، وہ برائی کو مٹادے گی اور لوگوں سے اچھے اخلاق کے ساتھ برتاؤ کر۔"
جامع الترمذی 1987

مزدوری پوری ادا کرو

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اکرم  ﷺ  نے فرمایا " قیامت کے دن میں تین اشخاص کا دشمن ہوں گا۔ ایک وہ جس نےمیرے نام سے عہد کیا، پھر دھوکا دیا اور دوسرا وھ جس نے آزاد انسان کو فروخت کیا اور اس کی قیمت کھاگیا اور تیسرا وہ جس نے مزدور رکھا، پھر اس سے پورا کام لیامگر اس کی مزدوری ادا نہ کی۔"

صحیح البخاری 2270

بدگمانی سے بچو

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اکرم  ﷺ  نے فرمایا " اپنے آپ کو بدگمانی سے بچاؤ، بےشک  بدگمانی سب سے بڑی جھوٹی بات ھے۔"

صحیح البخاری 6064

سلام میں پہل کرو

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اکرم  ﷺ  نے فرمایا "کسی مسلمان کے لیے حلال نہیں کہ وہ اپنے بھائی کو تین رات (اور دن) سے زیادہ چھوڑے رہے کہ جب وہ  ملیں تو ایک دوسرے سے منہ پھیرلیں اور ان میں سے بہتر وہ ہے جو پہلے سلام کرے۔"

صحیح مسلم 2560
صحیح البخاری 6077

جنت میں داخل کرنے والے اعمال

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اکرم  ﷺ  سے ایسے اعمال کا سوال ہوا جو جنت میں داخل کردیں اور جہنم سے دور کودیں۔ تو آپﷺ نے فرمایا " اللّٰہ کی عبادت کر، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ بنا، نماز قائم کر، زکوة دے اور صلہ رحمی کر ۔ "

صحیح البخاری 50
صحیح مسلم 13

مسلمان کے مسلمان پر پانچ حقوق

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اکرم  ﷺ  نے فرمایا "مسلمان کے مسلمان پر پانچ حقوق ہیں: سلام کا جواب دینا، بیمار کی عیادت کرنا، جنازے کے پیچھے جانا، دعوت قبول کرنا اور چھینک مارنے والے (کی چھینک) کا جواب دینا۔ "

صحیح البخاری 1240
صحیح مسلم2162

رفعت و بلندی

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اکرم  ﷺ  نے فرمایا "جو اللّٰہ تعالیٰ ( کی رضا) کے لئے تواضع اور عاجزی اختیار کرتا ہے، اللّٰہ تعالیٰ اسے رفعت اور بلندی عطا کرتا ہے"

صحیح مسلم 2864

چھینک پر سنت عمل

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضرت ابوہریرھ رضی اللّٰہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضورِ اکرم  ﷺ  چھینک کے وقت اپنا ہاتھ یا کپڑا منہ پر رکھ لیتے تھے اور اس طریقے سے آواز پست کرتے۔ "

سنن ابی داؤد 5029

سلام کہنے کا اصول

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اکرم  ﷺ  نے فرمایا "سوار پیدل چلنے والے کو سلام کرے، چلنے والا بیٹھنے والے کو اور کم تعداد  والے بڑی جماعت کو سلام کریں۔ "

صحیح البخاری 6332
صحیح مسلم 2160

Friday 27 July 2018

وہ مومن نہیں ہے

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اکرم  ﷺ  نے فرمایا" اللّٰہ کی قسم ! وہ مومن نہیں ہے، اللّٰہ کی قسم !وہ مومن  نہیں ہے، اللّٰہ کی قسم وہ مومن نہیں ہے۔ پوچھا گیا: کون اے اللّٰہ کے رسولﷺ ؟ فرمایا : جس کا ہمسایہ اس کی شرارتوں سے محفوظ نہیں۔ "

صحیح البخاری 6016

Thursday 26 July 2018

مرد اپنے اہل کا ذمہ دار ھے

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اکرم  ﷺ  نے فرمایا "مرد اپنے اہل پر حاکم (اور ذمہ دار) ہے اور اس کی ذمہ داری کے بارے میں اس سے پوچھا جائے گا۔"

صحیح البخاری 893
صحیح مسلم 1829

شوہر پر بیوی کے حقوق

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اکرم  ﷺ  نے فرمایا "کہ جب تو کھانا کھائے اسے بھی کھلا، جب تو لباس پہنے اسے بھی پہنا، اس کے منہ پر نہ مار، اسے برا نہ کہہ اور علیحدگی کو صرف گھر تک محدود رکھ۔"

سنن ابی داؤد 2142

تم میں بہتر کون ھے

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اکرم  ﷺ  نے فرمایا" تم میں بہتر وہ ہے جو اپنے اہل کے لئے بہتر ہو اور میں اپنے اہل کے لئے تم سب سے بہتر ہوں۔ "

جامع الترمذی 3895

Tuesday 24 July 2018

قرآن پڑھو

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اکرم  ﷺ  نے فرمایا "قرآن پڑھو، یہ قیامت کے دن اس پر عمل کرنے والوں کے لئے سفارشی بن کر آئےگا۔"
صحیح مسلم 804

آداب تلاوتِ قرآن کریم

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اکرم  ﷺ  نے فرمایا "بلند آواز سے تلاوت کرنے والا، اس شخص جیسا ہے جو اعلانیہ خیرات کرتا ہے۔"
تشریح:
اور یہ بات واضح ھے کہ خیرات پوشیدہ کرنی بہتر ھے، الا یہ کہ ظاہر کرنے میں کوئی (دینی) فائدہ مد نظر ہو، جیسے لوگوں کو خیرات کرنے پر آمادہ کرنا وغیرہ، تلاوت قرآن کا حکم بھی یہی ہے
سنن ابی داؤد 1333
جامع الترمذی 2912

نیکی کا حکم

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اکرم  ﷺ  نے فرمایا "تو جہاں کہیں بھی ھے اللّٰہ سے ڈر اور برائی کے بعد نیکی کر، یہ اسے مٹا دے گی اور لوگوں کے ساتھ اچھے اخلاق کا برتاؤ کر۔"
جامع الترمذی
1987

100 باراستغفار کی تاکید

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اکرم  ﷺ  نے فرمایا "اے لوگوں ! اللّٰہ کی طرف توبہ (رجوع) کرو۔ میں بھی دن میں اللّٰہ تعالیٰ کی طرف سوبار توبہ کرتا ہوں۔"
صحیح مسلم 2702

توبہ کا بیان

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اکرم  ﷺ  نے فرمایا "بےشک اللّٰہ عزوجل رات کو اپنا ہاتھ پھیلاتا ھے تاکہ دن میں گناہ کرنے والا توبہ کر لے اور دن کو ہاتھ پھیلاتا ہے تاکہ رات کو گناہ کرنے والا توبہ کرلے حتیٰ کہ سورج مغرب سے طلوع ہوجائے۔"
صحیح مسلم 2759

ﷲ دیکھ رہا ھے

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اکرم  ﷺ  نے فرمایا "تو ﷲ کی عبادت اس طرح کرے کہ گویا تو اسے دیکھ رہا ھے اور اگر تو (تصور میں) اسے دیکھ نہیں سکتا تو ( اتنا تصور ضرور ہوکہ) وھ تجھے دیکھ رہا ہے"
صحیح مسلم 8
صحیح البخاری 50

انسانوں میں اچھا

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اکرم  ﷺ  نے فرمایا "(انسانوں میں سب سے اچھاوہ ہے) جس کی عمر لمبی اور عمل اچھے ہوں۔"
جامع الترمذی 2329

حسن سلوک کا حقدار

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
ایک شخص نے دریافت کیا! " اے اللّٰہ کے رسول  ﷺ ! میرے حسن سلوک کا زیادہ حقدار کون ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: تیری ماں۔ عرض کی: پھر اس کے بعد؟ فرمایا: تیری ماں۔ عرض کی پھر اس کے بعد؟ آپ ﷺ نے فرمایا: تیری ماں۔ کہا پھر کون؟ آپ  ﷺ نے فرمایا: تیرا باپ۔"
صحیح البخاری 5971
صحیح مسلم 2548

ناپسندیدہ اعمال

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اکرم  ﷺ  نے فرمایا "بےشک ﷲ ﷻ نے تم پر ماؤں کو ایذا دینا، بیٹیوں کو زندہ درگور کر نا، کنجوسی کرنا اور بھیک مانگنا حرام قرار دیا ہے اور قیل وقال (بحث و تکرار), سوالات کی کثرت اور مال ضائع کرنےکو ناپسند قرار دیا ہے۔"

صحیح البخاری 2408

سب سے بڑا گناہ

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
ایک مرتبہ حضورِ اکرم ﷺ  نے صحابہ کرام رضی اللّٰہ عنھم سے فرمایا " کیا میں تمھیں بڑے گناھوں میں سے سب سے بڑا گناہ نہ بتاؤں؟ تین بار فرمایا، لوگوں نے عرض کی: کیوں نہیں اے اللّٰہ کے رسول ﷺ ! آپ  ﷺ نے فرمایا: ' (کسی کو) اللّٰہ ﷻ کا شریک بنانااور والدین کی نافرمانی کرنا '۔ آپ ﷺ  ٹیک لگائے ہوئے تھے کہ اٹھ کر بیٹھ گئے اور فرمانے لگے: ' جھوٹی بات کہنا اور جھوٹی گواہی دینا '۔ آپ ﷺ بار بار یہی کہتے رہے۔ یہاں تک کہ ابوبکر رضی اللّٰہ عنہ(دل میں) کہنے لگے :آپ ﷺ خاموش نہیں ہوں گے۔"

صحیح البخاری5976
صحیح مسلم 87

والدین سے حسن سلوک کا حق

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
ایک انصاری آپ  ﷺ  کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا اور عرض کی: کیا میرے والدین کی موت کے بعد بھی ان کے ساتھ حسن سلوک میں سے کوئی چیز باقی ہے؟آپ  ﷺ نے فرمایا "ہاں، ان کی نماز جنازہ پڑھنا، ان کے حق میں رحم و کرم اور مغفرت و بخشش کی دعا کرنا، ان کے بعد ان کے کئے وعدے پورے کرنا، ان کی وجہ سے قائم رشتوں کو جوڑنا (ان سے صلہ رحمی کرنا) ، ان کے دوستوں کی عزت کرنا، ( والدین کی وفات کے بعد یہ باتیں ابھی تیرے ذمہ باقی ہیں)۔"

سنن ابی داؤد 5142

محبت اور رحم کا جذبہ

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اکرم  ﷺ  نے فرمایا "جو رحم  نہیں کرتا، اس پر رحم نہیں کیا جاتا ۔"

صحیح البخاری 6013
صحیح مسلم 2318

مومن کی نشانی

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اکرم  ﷺ  نے فرمایا "تم میں سے کوئی اس وقت تک مومن نہیں ہوسکتا یہاں تک کہ وہ اپنے بھائی کے لیے وہ کچھ پسند کرے جو اپنے لیے کرتا ھے۔"

صحیح البخاری 13
صحیح مسلم 45

شوہر پر بیوی کے حقوق

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اکرم  ﷺ  نے فرمایا "کہ جب تو کھانا کھائے اسے بھی کھلا، جب تو لباس پہنے اسے بھی پہنا، اس کے منہ پر نہ مار، اسے برا نہ کہہ اور علیحدگی کو صرف گھر تک محدود رکھ۔"

سنن ابی داؤد 2142

Monday 9 July 2018

نیت صالحہ کی اہمیت

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اکرم  ﷺ  نے فرمایا "میری امت کی مثال چار آدمیوں کی طرح ہے: ایک وہ جسے اللّٰہ عزوجل نے علم ومال عطاکیا،  وہ اپنے مال میں اپنے علم کے مطابق عمل کرتا ھے، یعنی اسے جائز مصارف میں خرچ کرتاہے، دوسرا وہ آدمی جسے اللّٰہ نے علم تو دیا ھے مال نہیں دیا، وہ کہتا ھے: اگر میرے پاس بھی مال ھوتا تو میں اس کی طرح اس ( کو جائز مصارف میں خرچ کرنے) میں (اپنے علم کے مطابق) عمل کرتا، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: یہ دونوں ثواب میں برابر ہیں۔ ایک اور آدمی جسے اللّٰہ عزوجل نے مال دیا ہے مگر علم نہیں دیا، وہ اپنے مال میں بھٹک رہاہے، یعنی اسے ناحق خرچ کرتا چلا جارہا ھے اور دوسرا وہ شخص ھے جسے اللّٰہ نے علم دیا ھے نہ مال ، وھ کہتا ھے اگر میرے پاس بھی اس طرح کا مال ہوتا تو میں بھی اس کی طرح کے (برے)کارنامے سر انجام دیتا، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: یہ دونوں گناہ میں برابر ہیں".
سنن ابن ماجہ 4228
جامع ترمذی 2325

Sunday 8 July 2018

خراب نیت کی سزا

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اکرم  ﷺ  نے فرمایا " جب دو مسلمان ایک دوسرے کو قتل کرنے کے لئے لڑیں تو قاتل اور مقتول دونوں جہنمی ہوں گے۔ عرض کی گئی: اے اللّٰہ کے رسولﷺ ! قاتل تو قتل کی وجہ سے لیکن مقتول کیوں؟ فرمایا: اس لئے کہ وھ بھی دوسرے کے قتل کے درپے تھا۔ "
صحیح البخاری 31
صحیح مسلم 2888

Friday 6 July 2018

عذاب قبر

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول ﷲ ﷺ دو قبروں کے پاس سے گزرے اورفرمایا "یقیناً ان دونوں کو عذاب ہورہا ھے اور (بظاہر) کسی بڑے جرم میں نہیں، پھر فرمایا: ہاں کیوں نہیں! (اپنی سزا کے اعتبار سے یہ جرم بڑے ہیں) : ایک چغل خوری کرتا تھا اور دوسرا اپنے پیشاب (کے چھینٹوں)سے اجتناب نہیں کرتا تھا۔"
صحیح البخاری 1378

جنت کا خزانہ

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول ﷲ ﷺ نے فرمایا " کیا میں تجھے ایک ایسا جملہ نہ سکھاؤں جو جنت کے خزانوں میں سے ہے: لا حَوْلَ وَلا قُوَّةَ إِلاَّ باللَّهِ، یعنی گناھوں سے بچنے اور نیکی کرنے کی طاقت صرف اللّٰہ تعالیٰ کی توفیق سے ملتی ھے۔"
صحیح البخاری6610

جو اللّٰہ واحد چاھے

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول ﷲ ﷺ نے ایک شخص کو تعلیم دی کہ یوں نہ کہو: " جو اللّٰہ تعالیٰ چاہے اور آپ چاہیں، بلکہ کہو : جو صرف اللّٰہ واحد چاہے
سنن نسائی 245/6 حدیث نمبر 10824,10825
سنن ابن ماجہ 2117

اللّٰہ کے بندوں پر حقوق

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول ﷲ  ﷺ نے فرمایا " اے معاذ !کیا تم جانتے ھو کہ اللّٰہ کے بندوں پر کیا حقوق ہیں؟ انھوں نے کہا : اللّٰہ اور اس کا رسول زیادہ جانتے ہیں۔آپ ﷺ نے فرمایا: کہ بندے اسی کی عبادت کریں اور اس میں اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ بنائیں۔"
صحیح البخاری7373
صحیح مسلم 30

نفلی عبادت کی فضیلت

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حدیث قدسی  ﷺ ھے " اور میرا بندہ جن جن عبادتوں سے میرا قرب حاصل کرتا ہے، ان میں کوئی عبادت مجھے اس عبادت سے زیادہ عزیز نہیں ھے جو میں نے اس پر فرض کی ھے اور میرا بندہ نفلی عبادت کرکے مجھ سے اتنا قریب ھوجاتا ہے کہ میں اس سے محبت کر نے لگتا ہوں."
صحیح البخاری6505

اللّٰہ تعالیٰ کا قول

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم*
حدیث قدسی  ﷺ میں یوں فرمایا " اور اگر بندہ ایک بالشت میرے قریب ھوتا ھے تو میں ایک ہاتھ اس کے قریب ھو جاتا ہوں، اور اگر وھ ایک ہاتھ میرے قریب ھوتو میں دو بازوؤں کے بقدر اس کے قریب ہوتا ہوں اور اگر وہ چل کر میرے پاس آتا ہے تو میں دوڑ کر اس کے پاس جاتا ہوں۔"
صحیح البخاری 7405
صحیح مسلم 2675

اللّٰہ تعالیٰ کے ولی

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضوراکرم  ﷺ  نے فرمایا " بے شک اللّٰہ کے بندوں میں سے بعض ایسے بھی ہیں کہ اگر اللّٰہ تعالیٰ پر قسم ڈالیں (اور کوئی بات کہیں) تو (اللّٰہ تعالیٰ) اسے پورا کردیتا ھے۔"
صحیح البخاری 2703
صحیح مسلم 167540 

رب سے قریب ترین

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
آپ ﷺ کا فرمان ھے "بندہ سجدے کی حالت میں اپنے رب کے قریب ترین ہوتاھے ۔"
صحیح مسلم 482

شیطان کی چالوں سے بچو

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضوراکرم  ﷺ  نے فرمایا "یقیناً شیطان انسان (کےباطن) میں اس  طرح چلتا ھے، جیسے(رگوں میں) خون دوڑتا ھے۔"
صحیح البخاری 2038
صحیح مسلم 2174

برائی سے روکو

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اکرم  ﷺ  نے فرمایا "جس قوم میں گناہ کا ارتکاب ھورہا ہو اور ان میں اسے روکنے کی قدرت والے بھی موجود ہوں، پھر بھی وہ نہ روکیں تو قریب ہے کہ اللّٰہ جل شانه ان سب کو اپنی طرف سے عذاب میں مبتلا کر دے۔"
سنن أبی داؤد 4338

افضل جہاد کیا ھے

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اکرم  ﷺ  نے فرمایا "ظالم  بادشاہ کے سامنے حق بات کہنا افضل جہاد ھے۔"
سنن النسائی 4214

دوسروں کے عیب چھپاؤ

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اکرم  ﷺ  نے فرمایا "جو شخص ایک مسلمان کی پردہ پوشی کرتا ھے، اللّٰہ تعالیٰ دنیاوآخرت میں اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔"
صحیح مسلم 2699

صحابہ کرام کو برا مت کہو

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اکرم  ﷺ  نے فرمایا " میرے صحابہ کو گالی نہ دو۔ تم میں کوئی ایک اگر پہاڑ کے برابر سونا خرچ کرے تو وھ ان کے ایک مد (تقریباً ایک کلو) اور نصف مد کے برابر نہیں ہوسکتا۔ "
صحیح البخاری 3673
صحیح مسلم 3540

پچھلا دور آنے والے سے بہتر ھے

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اکرم  ﷺ  نے فرمایا " سب سے بہتر میرا دور ھے، پھر ان لوگوں کا جو اس کے بعد ھوں گے، پھر ان کا جو اس کے بعد ہوں گے۔ "
صحیح البخاری 6429
صحیح مسلم 2533

اللّٰہ نیت دیکھتا ھے

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اکرم  ﷺ  نے فرمایا " بےشک اللّٰہ تمھاری صورتوں اور اموال کو نہیں دیکھتا، وھ تو صرف تمھارے دلوں اور عملوں کو دیکھتا ہے۔ "
صحیح مسلم 2564

Friday 22 June 2018

قرآن مجید کی اہمیت

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اکرم ﷺ نے فرمایا" تم میں بہتر وہ ھے جو قرآن سیکھے اور اسے (دوسروں کو) سکھائے۔"
صحیح البخاری 5027

انبیاء کی تعظیم کا حکم

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول ﷲ ﷺ نے فرمایا "ﷲ کے انبیاء کو ایک دوسرے پر فضیلت نہ دو ( اس انداز سے کہ اس سے کسی دوسرے کی توہین کا پہلو نکلے ۔"
صحیح البخاری 3414
صحیح مسلم 2373

خاتم النبیین ﷺ

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول ﷲ ﷺ نے فرمایا " میری اور پہلے انبیاء علیہ السلام کی مثال اس طرح ہے جیسا کہ وہ شخص جس نے خوبصورت محل تیار کیا اور ایک کنارے پر ایک اینٹ کی جگہ خالی رہنے دی۔ لوگ گھوم پھر کر اس محل کو دیکھتے اور پسند کرتے ہیں اور کہتے ہیں: یہ اینٹ کیوں نہیں رکھی گئی ھے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: سو وہ اینٹ میں ہی ھوں اور میں خاتم النبیین ہوں۔"
صحیح البخاری 3535
صحیح مسلم 2286

حوض کوثر

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول ﷲ ﷺ نے فرمایا "میرے حوض کا حجم ایک ماہ کی مسافت جتنا ھے، اس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید اور اس کی مہک کستوری سے زیادھ پاکیزھ ھوگی، اس کے آب خورے آسمان کے ستاروں کی مثل ہوں گے، جو ایک بار اس سے (پانی) پی لے گا اسے کبھی پیاس نہیں لگے گی۔"
صحیح البخاری 6579
صحیح مسلم 2292

عذابِ قبر

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول ﷲ ﷺ دو قبروں کے پاس سے گزرے اورفرمایا "یقیناً ان دونوں کو عذاب ہورہا ھے اور (بظاہر) کسی بڑے جرم میں نہیں، پھر فرمایا: ہاں کیوں نہیں! (اپنی سزا کے اعتبار سے یہ جرم بڑے ہیں) : ایک چغل خوری کرتا تھا اور دوسرا اپنے پیشاب (کے چھینٹوں)سے اجتناب نہیں کرتا تھا۔"
صحیح البخاری 1378

Sunday 17 June 2018

حسن سلوک کے حقدار

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اکرم ﷺ نے فرمایا" اپنی ماں، باپ، پھر بہن، بھائی، پھر درجہ بدرجہ دیگر قریبی رشتہ داروں کے ساتھ اچھا سلوک وبرتاؤ کر۔ "
المستدرک للحاکم 151/4

عیدالفطر کی سنت

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت انس(رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے. ‏حضرت محمد ﷺ عیدالفطر کے دن عید گاہ کو نہ جاتے یہاں تک کہ کهجوریں کهاتے اور طاق کهجوریں کهاتے ۔ (بخاری)

اہل کتاب کے ساتھ رویہ

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اکرم ﷺ نے فرمایا" اہل کتاب کی تصدیق اور تکذیب نہ کر اور کہو کہ ہم اس پر، جو ہماری طرف اور جو تمھاری طرف اتارا گیا ہے، ایمان رکھتے ہیں، ہمارا اور تمھارا معبود ایک ہی ھے اور ہم اسی کی مطیع ہیں۔
صحیح البخاری 7362

Thursday 14 June 2018

صدقہ فطر کی ادائیگی کا وقت

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اکرم ﷺ نے روزہ دار کو لغو و رفث( اوٹ پٹانگ باتوں) سے پاک کرنے اور مساکین کو خوراک مہیا کرنے کے لئے صدقہ فطر فرض قرار دیا ہے، چنانچہ جو نماز سے پہلے ادا کرے گا، وھ زکاة ہے، اللّٰہ تعالیٰ اسے قبول کرے گا اور جو نماز (عید) کے بعد ادا کرے گا تو یہ عام خیرات ہے۔"
سنن أبی داؤد 1609
سنن ابن ماجہ 1827

Tuesday 12 June 2018

طلاق کا بیان

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اکرم ﷺ نے فرمایا" جو عورت بلاوجہ اپنے خاوند سے طلاق کا سوال کرتی ھے, اس پر جنت کی ہوا بھی حرام ھے۔"
جامع الترمذی 1187
سنن أبی داؤد 2226
سنن ابن ماجہ 2055

Sunday 10 June 2018

پالتو جانور کی ذمہ داری مالک پر ھے

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اکرم ﷺ نے فرمایا" ایک عورت بلی کی وجہ سے جہنم میں داخل ہوئی, اس نے اسے باندھے رکھا، نہ کھانا دیا اور نہ اسے چھوڑا تاکہ زمین کے جانور کھا کر گزارہ کرتی حتیٰ کہ وہ بھوکی مرگئی ۔"
صحیح البخاری 3318
صحیح مسلم 2619

نمازی کے لئے ﷲ کا وعدہ

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اکرم ﷺ نے فرمایا" پانچ نمازیںﷲ نے بندوں پر لکھ دی ہیں، جو ان کی پابندی کرتا ھے اور بے قدری کرکے انھیں ضائع نہیں کرتا،ﷲ کا اس کے لئے وعدھ ھے کہ اسے جنت میں داخل کرے گا اور جو انھیں ادا نہیں کر تا، اس کے لئے ﷲ تعالیٰ کے ہاں کوئی وعدہ نہیں ہے، چاہے تو اسے عذاب دے اور چاہے تو بخش دے ۔"
مسند احمد 315/5
سنن أبی داؤد 1420

Friday 8 June 2018

پانچ نمازوں کی اہمیت

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اکرم ﷺ نے فرمایا"مجھے بتاؤ کہ اگر تم میں سے کسی ایک کے دروازے کے پاس سے نہر گزر رہی ہو اور وہ اس میں روزانہ پانچ مرتبہ نہاتا ھو۔ تمھارا کیا خیال ھے کہ اس کے جسم پر کوئی میل باقی رھے گی۔ صحابہ کرام رضی اللّٰہ عنھم نے کہا: نہیں فرمایا : یہی مثال پانچ نمازوں کی ہے کہ ان کے ذریعے سے اللّٰہ تعالیٰ گناہوں کو ختم کردیا ھے ۔"
صحیح مسلم 667

Thursday 7 June 2018

وضو کا طریقہ

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضرت علی رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ نے وضو کیا اور دونوں ہتھیلیاں اچھی طرح دھوئیں، پھر تین بار کلی کی، پھر تین بار ناک میں پانی داخل کیا اور تین بار چہرھ دھویا اور دونوں ہاتھ (کہنیوں تک)  تین بار  دھوئے اور ایک بار سر کا مسح کیا، پھر ٹخنوں تک  دونوں پاؤں دھوئے، پھر کہا: میں تمھیں رسولﷲ ﷺ کے وضو کا طریقہ بتانا چاہ رہا ہوں۔"
جامع الترمذی 48

Wednesday 6 June 2018

ایثار وقربانی

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسولﷲ ﷺ نے فرمایا "کوئی شخص مومن نہیں ہوسکتا یہاں تک کہ اپنے بھائی کے لئے بھی وہی پسند کرے جو اپنے لئے پسند کرتا ھے۔"
صحیح البخاری 13
صحیح مسلم 45

امامت کا زیادھ حقدار کون ھے

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسولﷲ ﷺ نے فرمایا "لوگوں کی امامت وہ کروائے جو اللّٰہ کی کتاب کا زیادہ حافظ ہو، اگر وہ قراءت میں برابر ہوں تو سنت کو زیادہ جاننے والا، اگر سنت کے علم میں برابر ہوں تو ہجرت میں سبقت لے جانے والا، اگر ہجرت میں برابر ہوں تو اسلام میں سبقت لے جانے والا۔ ایک روایت میں ہے۔ پھر بڑی عمر والا۔"
صحیح مسلم 673

Tuesday 5 June 2018

نماز باجماعت کا حکم

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسولﷲ ﷺ نے فرمایا "مجھے اس ذات کی قسم ہے جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! میں نے ارادہ کیا کہ لکڑیاں جمع کرنے کا حکم دوں، پھر میں نماز کا حکم دوں تو نماز کے لئے اذان کہی جائے, پھر ایک آدمی کو حکم دوں کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائے اور میں ان لوگوں کا رخ کروں جو جماعت میں شریک نہیں ہوتے، پس ان کے گھروں کو جلادوں۔ "
صحیح البخاری 644
صحیح مسلم 651

Monday 4 June 2018

نماز کے بعد کا ذکر

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسولﷲ ﷺ نے فرمایا "اے معاذ (رضی اللّٰہ تعالیٰ عنه) ! مجھے تجھ سے محبت ھے، میں تجھے وصیت کرتا ہوں کہ کسی نماز کے بعد یہ کلمات کہنا نہ چھوڑنا۔ اے اللّٰہ ! اپنے ذکر، شکراور اچھی عبادت کے لئے میری مدد کر (اللَّهُمَّ أعِنَّی عَلَى ذِكْرِكَ، وَشُكْرِكَ، وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ)."
مسند احمد 245/5
سنن ابی داؤد 1522

Sunday 3 June 2018

سچائی اختیار کرو

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسولﷲ ﷺ نے فرمایا " سچائی اختیار کرو۔ سچائی نیکی کا راستہ دکھاتی ھے اور نیکی جنت میں لے جاتی ھے اور انسان برابر سچ بولتا اور سچائی تلاش کرتا رہتا ھے یہاں تک کہ اللّٰہ کے ہاں سچا لکھ دیا جاتا ھے اور جھوٹ سے بچو، جھوٹ گناھ کی طرف لے جاتا ھے اور گناہ جہنم میں لے جاتا ھے اور انسان ہمیشہ جھوٹ بولتا اور جھوٹ تلاش کرتا رہتا ھے یہاں تک کہ اللّٰہ کے ہاں کذاب ( بہت جھوٹ بولنے والا ) لکھ دیا جاتا ھے. "
صحیح مسلم 2607

مہمان نوازی کے آداب

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسولﷲ ﷺ نے فرمایا "جو اللّٰہ اور روز آخرت پر ایمان لاتا ہے، وہ اپنے مہمان کی عزت کرتے ہوئے اسے اس کا انعام دے۔ لوگوں نے پوچھا : اس کا انعام کیا ہے؟ فرمایا: اس کا انعام ( پرتکلف دعوت) ایک دن اور ایک رات تک ہے جبکہ ضیافت (عام روٹین کا کھانا) تین دن کے لئے ہے، اس کے بعد ( مہمان کو جو کچھ پیش کیا جائے گا وھ) صدقہ و خیرات ہے. "
صحیح البخاری 6135
صحیح مسلم 2726

Thursday 31 May 2018

تباہ کن چیزوں سے بچ

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسولﷲ ﷺ نے فرمایا " جب تو دیکھے کہ کنجوسی کی اطاعت کی جارہی ھے، خواہش کی پیروی ھورہی ھے، دنیا کو ترجیح دی جارہی ہے اور صاحب رائے اپنے رائے کو ہی پسندیدہ قرار دے رہا ہے تو اپنے نفس کو بچانے کی کوشش کرنا . "
سنن ابی داؤد 4341

Wednesday 30 May 2018

دھوکے کہ برے نتائج

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
ایک دن  رسولﷲ ﷺ غلے کے ڈھیر کے پاس سے گزرے اور اس میں ہاتھ داخل کیا تو آپ ﷺ کی انگلیاں تر ہوگئیں پوچھا : اے غلے والے! یہ کیا ھے؟ اس نے کہا: رات بارش ہوگئی تھی (اس لئے تری موجود ہے) آپ ﷺ نے فرمایا" گیلی جنس کو اوپر کیوں نہ کردیا تاکہ لوگ اسے دیکھ سکیں؟ جس نے دھوکا دیا وہ مجھ سے نہیں ھے".
صحیح مسلم 102

Tuesday 29 May 2018

مسکین کون ھے

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسولﷲ ﷺ نے فرمایا۔ "مسکین وہ نہیں ھے جو ایک دو لقموں یا ایک دو کھجور کی خاطر لوگوں کے پاس چکر لگاتا پھرے بلکہ مسکین وہ ھے جس کی ضروریات پوری نہیں ہورہی، گمنامی میں رہتا ھے کہ اسے خیرات نہیں دی جارہی  اور نہ ہی وھ کھڑا ہوکر لوگوں سے سوال کرتا ھے"
صحیح البخاری 1479

رمضان المبارک کی ہر رات کا اعلان

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسولﷲ ﷺ نے فرمایا۔ "رمضان کی پہلی رات شیاطین اور سرکش جنات باندھ دئیے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں، ان میں سے کوئی دروازھ نہیں کھلتا اور بہشت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اور ان میں سے کوئی دروازھ بند نہیں ہوتا اور اعلان کر نے والا اعلان کر تا ہے:" اے اچھائی کے متلاشی! آگے بڑھ اور اے شر کے متلاشی! رک جا اور ( بہت سے لوگوں کو)ﷲ جہنم سے آزاد کرتا ہے اور یہ ہر رات ہوتا ھے"
جامع الترمذی 682

Sunday 27 May 2018

فوت شدہ کے روزوں کا حکم

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسولﷲ ﷺ نے اس شخص کے لئے فرمایا، جس نے یہ کہا تھا " میری ماں فوت ہوگئی ھے اور اس پر ایک ماہ کے روزے باقی تھے، کیا میں اس کی طرف سے قضا ادا کروں۔ تو آپﷺ نے فرمایا: ہاں ،ﷲ کا قرض زیادہ حق رکھتا ہے کہ اسے ادا کیا جائے۔ "
صحیح البخاری 1953
صحیح مسلم 1148

سحری کھاؤ

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسولﷲ ﷺ نے فرمایا " سحری کھاؤ اس لئے کہ سحری میں برکت ھے۔ "
صحیح البخاری 1923

Saturday 26 May 2018

رمضان المبارک میں رات کا قیام

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسولﷲ ﷺ نے فرمایا "جو شخص ایمان کے ساتھ اور طلب ثواب کے لئے رمضان کا قیام کرتا ھے، اس کے پہلے گناہ بخش دیئے جائیں گے۔"
صحیح البخاری 37
صحیح مسلم 759

روزہ اور قرآن کی سفارش

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسولﷲ ﷺ نے فرمایا "روزہ اور قرآن بندے کے لئے قیامت کے دن سفارش کریں گے، روزہ کہے گا: اےرب ! میں نے اسے دن میں کھانے اور پینے سے روکا تھا اور قرآن کہے گا:میں نے اسے رات کے وقت سونے سے روکا تھا تو اس کے حق میں ہماری سفارش قبول فرما، آپﷺ نے فرمایا: ان کی سفارش قبول کی جائے گی۔ "
مسند احمد 174/2

رسولﷲ ﷺ کا افطار

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسولﷲ ﷺ تازہ کھجوروں کے ساتھ نماز سے پہلے افطار کرتے تھے، اگر تازہ  نہ ہوتی تو خشک کھجوروں کے ساتھ، اور اگر یہ بھی نہ  ہوتیں تو پانی کے چند گھونٹ بھر لیتے۔ "
جامع الترمذی 696

Tuesday 22 May 2018

گناہوں کو ختم کرنے والے عمل

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسولﷲ ﷺ نے فرمایا "پانچ نمازیں، ایک جمعہ دوسرے جمعہ تک اور ایک رمضان دوسرے رمضان تک، اگر بڑے گناھوں سے بچا گیا ھو تو (یہ تینوں) درمیانی عرصہ کے گناہوں کو ختم کردیتے ہیں۔"
صحیح مسلم 233

Monday 21 May 2018

مل بیٹھ کر کھانا کھاؤ

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم

رسول اللہ  ﷺ کا ارشاد ھے "اکھٹے کھانا کھاؤ, اس پر اللہ کانام لو ( بسم اللہ پڑھو) تمھارے لئے اس میں برکت ھوگی۔
سنن ابی داؤد 3764

اللہ پر بھروسہ

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم

رسول اللہ  ﷺ کا ارشاد ھے "اگر تم اللہ پر ایسا بھروسہ کرو جس طرح اس پر بھروسہ کرنے کا حق ھے تو تمھیں بھی اسے  روزی دے گا جس طرح پرندوں کو دیتا ھے کہ وھ صبح خالی پیٹ نکلتے ہیں اور شام کو سیر ہوکر لوٹتے ہیں۔"
سنن ابن ماجہ 4164

منافق کی تین نشانیاں

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم

رسول کریم صلی الله علیه وسلم کا ارشاد ھے "منافق کی تین نشانیاں هیں، بات کهے تو جھوٹ بولے، وعدھ کرے تو اس کی خلاف ورزی کرے اور امانت رکھی جاۓ تو خيانت کرے. 
صحیح البخاری 33

مدینه منوره کی برکت

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم

رسول کریم صلی الله علیه وسلم کا ارشاد ھے "مدینه منورھ بھٹی کی طرح ھے یه اپنے ( رهنے والوں کی) میل کھوٹ کو دور کرتا ھے اور اس کے اچھے (لوگ اور زیادھ) خالص هوجاتے هیں.
صحیح البخاری 7322

حج وعمرھ کا بیان

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم

رسول کریم صلی الله علیه وسلم کا ارشاد ھے "ایک عمرھ کے بعد دوسرا عمرھ درمیانی کوتاهیوں کے لئے کفاره ھے اور حج مبرور (مقبول حج ) کی جزا صرف جنت ھے. "
صحیح البخاری  1773
صحیح مسلم  1349

بچوں کو نماز کا حكم

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم

رسول کریم صلی الله علیه وسلم کا ارشاد ھے "اپنی اولاد کو جب وه سات سال کے ھوجائیں، نماز کا حكم کرو اور جب وھ دس سال کے ھوجائیں تو نماز کے لئے سرزنش کرو اور ان کے سونے کے بستر الگ کردو.
سنن ابی داؤد 495

قدم الله کے راستے میں غبار آلود

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول کریم صلی الله علیه وسلم کا ارشاد ھے "جس بندے کے قدم الله کے راستے میں غبار آلود ھوں ان کو جهنم کی آگ نہیں لگے گی.
صحیح البخاری 2811

دعوت کو قبول کرو

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم

رسول کریم صلی الله علیه وسلم کا ارشاد ھے "اگر تم میں سے کسی ایک کو دعوت کے لئے بلایا جاۓ تو اسے قبول کرے، اگر روزه دار ھے تو دعا کرے اور اگر روزه دار نهیں ھے تو کھانا کھاۓ.
صحیح مسلم 1431

ریشم اور سونا

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم

رسول کریم صلی الله علیه وسلم کا ارشاد ھے "ریشمی لباس اور سونا میری امت کے مردوں پر حرام اور عورتوں کے لئے حلال هیں.
صحیح مسلم 2090

مشابہت منع ھے

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم

رسول کریم صلی الله علیه وسلم نے عورتوں کے ساتھ مشابہت کرنے والے مر د اور مردوں کے ساتھ مشابہت کرنے والی عورتوں پر لعنت کی هے.
صحیح البخاری 5886

دائیں طرف سے ابتدا

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم

رسول کریم صلی الله علیه وسلم سب کاموں، جوتے پهننے، کنگھی کرنے اور وضو کرنے (وغیرہ ) میں دائیں طرف (سے ابتدا کرنے) کو پسند کرتے تھے. 
صحیح مسلم 268

صف مکمل کرو

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم

رسول کریم صلی الله علیه وسلم نے فرمایا" صف میں خالی جگه پر کرنے کے لئے آدمی جو قدم اٹھاتا ھے، اس سے بڑھ کر کوئ قدم الله کا پسندیدھ نهیں. 
سنن ابی داؤد 543

جنازے میں جلدی کرو

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم

رسول کریم صلی الله علیه وسلم کا فرمان ھے " جنازے میں جلدی کرو، اگر نیک ھے تو تم اچھائی کی طرف اسے لے جارھے ھو اور اگر ایسا نهیں تو  شر ھے، جسے تم جلدی اپنی گردنوں سے اتار لو گے.
مسند احمد 23/3

نماز کی اهمیت

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم

رسول کریم صلی الله علیه وسلم کا فرمان ھے " بندے کو شرک وکفر سے ملانے والی چیز نماز چھوڑ دینا ھے.
صحیح مسلم. 82

گھر سے نکلنے کی دعا

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم

رسول کریم صلی الله علیه وسلم کا فرمان ھے " الله کےنام سے، میں نے اسی پر بھروسه کیا ھے ، برے کام سے بچنا اور نیکی کی طاقت پانا اسی کی توفیق سے ھے.
جامع الترمذی 3426

بیوی کے حقوق

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم

رسول کریم صلی الله علیه وسلم کا فرمان ھے " که جب تو کھانا کھاۓ اسے بھی کھلا، جب تو لباس پهنے اسے بھی پهنا، اس کے منه پر نه مار، اسے برا نه که اور علیحدگی گھر تک محدود رکھ.
سنن ابی داؤد  2142

جوتا پہننے کا حکم

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم

رسول کریم صلی الله علیه وسلم کا فرمان ھے " تم میں سے کوئی شخص ایک جوتا پہن کر نہ چلے, دونوں پہن لے یا دونوں اتار دے".
صحیح البخاری 5855

جوتا پہننے کا طریقہ

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم

رسول کریم صلی الله علیه وسلم کا فرمان ھے " جب تم میں سے کوئی جوتا پہنے تو دائیں پاؤں میں پہلے پہنے اور جب اتارے تو با ئیں پاؤں سے پہلے اتارے چا ہیے کہ سیدھے میں پہلے پہنا جائے اور آخر میں اتارا جائے.
صحیح البخاری 5856

مسح کی مدت

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم

رسول کریم صلی الله علیه وسلم کا فرمان ھے "مسافر کے لیۓتین دن اور تین راتیں ( چمڑے کے موزوں پر مسح کے لیۓ) مقرر کیں اور مقیم کے لیۓ ایک دن اور ایک رات. "
صحیح مسلم 276

بد ترین کھانا

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم

رسول کریم صلی الله علیه وسلم کا فرمان ھے "بدترین کھانا اس ولیمه کا ھے جس میں دولت مند بلاۓ جائیں اور فقراء کو چھوڑ دیا جاۓ."
صحیح البخاری 5177

تکبر کرنے والے کا انجام

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم

رسول کریم صلی الله علیه وسلم کا فرمان ھے "قیامت کے دن متکبر لوگ چیونٹیوں کی طرح اٹھاۓ جائیں گے جب که ان کی صورتیں انسانی ھوں گی. هر جگه ان پر ذلت حاوی هوگی، جهنم سے "بولس" نامی ایک قید خا نے میں انھیں دھکیلا جائے گا، سب سے بڑی آگ ان پر غالب ھو گی اور انھیں جهنمیوں کی ییپ اور لهو پلایا جاۓگا
جامع الترمذی 2492

قطع تعلق نه کرو

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم

رسول کریم صلی الله علیه وسلم کا فرمان ھے "ایک دوسرے سے بغض نه رکھو، حسد نه کرو، اعراض نه کرو اور قطع تعلقی نه کرو. اے الله کے بندوں! بھائی بھائی بن جاؤ.  کسی مسلمان کے لئے حلال نهیں که وه اپنے بھائی کے ساتھ تین دن سے زیاده گفتگو ترک کرے.
صحیح البخاری 6076
صحیح مسلم 2559

نماز میں آسمان کی طرف نه دیکھو

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم

رسول کریم صلی الله علیه وسلم کا فرمان ھے که جو لوگ نماز میں اپنی نظریں آسمان کی طرف اٹھاتے ھیں، وھ اس کام سے رک جائیں یا پھر اب کی نگاهیں اچک لی جائیں گی. 
صحیح البخاری 750

انسانی حاجات کا حكم

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم

رسول کریم صلی الله علیه وسلم کا فرمان ھے که کھانے کی موجودگی اور پاخانه و پیشاب کی حاجت میں نماز جائز نهیں ھے.
صحیح مسلم 560

کھانے کی پلیٹ پوری صاف کرو

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم

رسول کریم صلی الله علیه وسلم کا فرمان ھے که " تم نهیں جانتے که تمھارے کھانے کے کس حصه  میں برکت ھے."
صحیح مسلم 2034

سفر کے آداب

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم

رسول کریم صلی الله علیه وسلم کا فرمان ھے که "اگر لوگ اکیلے سفر کی وه خرابیاں جان لیں جو مجھے معلوم هیں تو کوئی بھی رات کو اکیلا سفر نه کرے." 
صحیح البخاری 2998

گھٹیا عادات کو چھوڑ دو

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم

رسول کریم صلی الله علیه وسلم کا فرمان ھے که "بےشک الله سخی ھے اور سخاوت کو پسند کرتا ھے اور اچھے اخلاق کو پسند اور گھٹیا عادات کو ناپسند کرتا ھے.
شعب الایمان 426/7

الله اجر بڑھاتا ھے

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول کریم صلی الله علیه وسلم کا فرمان ھے که "جس نے حلال کی کمائی سے ایک کھجور کے برابر خيرات کی، اور الله حلال قبول کرتا ھے.  اسے الله اپنے دائیں هاتھ سے قبول کرتا ھے اور پھر خيرات کرنے والے کے لئے بڑھاتا رهتا ھے. جس طرح که تم میں سے کوئی اپنے بچھڑے کو پالتا ھے.  یهاں تک که وه (صدقہ یعنی اجر ) پهاڑ جتنا ھوجاتا ھے.
صحیح البخاری 1410

مسلمان کی عزت

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول کریم صلی الله علیه وسلم کا فرمان ھے که " جس شخص نے اپنے بھائی کی عزت کا دفاع کیا، الله تعالی قیامت کے دن اس کےچهرے سے جهنم کی آگ هٹا دیں گے. "
جامع الترمذی 1931

قرآن پڑھنے والے

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول کریم صلی الله علیه وسلم کا فرمان ھے که " قرآن والے الله تعالی کے اپنے اور اس کے منتخب لوگ هیں "
سنن ابن ماجه 215

قرآن اچھی آواز سے پڑھو

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول کریم صلی الله علیه وسلم کا فرمان ھے که " جو اچھی آواز سے قرآن نهیں پڑھتا، وه ھم میں سے نهیں ھے. "
صحیح البخاری  7527

ایک رکعت رکوع و سجده ھے

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول کریم صلی الله علیه وسلم کا فرمان ھے که " جب تم نماز کے لئے آؤ اور ھم سجدے میں ھوں تو سجده کرو اور اسے شمار نه کرو اور جو رکعت (رکوع و سجده) پالے اس نے نماز پالی. 
سنن ابی داؤد. 893

مردے کو برا مت کہو

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول کریم صلی الله علیه وسلم کا فرمان ھے که "مردوں (فوت لوگوں) کو گالی نه دو کیونکه وه ان اعمال تک پهنچ چکے هیں جو انھوں نے آگے بھیجے هیں.
صحیح البخاری 1393

لوگوں سے درگزر کرو

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول کریم صلی الله علیه وسلم کا فرمان ھے که "الله تعالی ایسے شخص کی عزت بڑھاتا ھے، جو دوسروں سے درگزر (معاف) کرتا ھے .
صحیح مسلم 2588

دوسرے کی پرده پوشی کر

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول کریم صلی الله علیه وسلم کا فرمان ھے که " جو بنده دنیا میں کسی دوسرے بندے کی پرده پوشی کرتا ھے، الله تعالی قیامت کے دن اس (کے عیوب) کو ڈھانپ دے گا."
صحیح مسلم 2590

کامل ایمان والے کی پہچان

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول کریم صلی الله علیه وسلم کا فرمان ھے که " مومنوں میں، کامل (مکمل) ایمان والے وه لوگ هیں جو اخلاق میں سب سے اچھے هیں."
سنن ابی داؤد 4682

میت پر سوگ کا حکم

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول کریم صلی الله علیه وسلم کا فرمان ھے که " عورت کسی میت پر تین دن سے زیاده سوگ نه کرے، هاں خاوند پر وه چار ماه دس دن (تک) سوگ کرے گی."
صحیح البخاری 1280

رمضان میں عمرھ کی فضیلت

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول کریم صلی الله علیه وسلم کا فرمان ھے که " رمضان المبارک میں عمره کرنا میرے ساتھ حج کرنے کے (ثواب کے) برابر ھے."
صحیح البخاری 1782

مسلمان کون ھے

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول کریم صلی الله علیه وسلم کا فرمان ھے که مسلمان وھ ھے جس کی زبان اور هاتھ سے (دوسرے) مسلمان محفوظ رهیں."
صحیح البخاری 10

تکلیف پر صبر کر

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول کریم صلی الله علیه وسلم کا فرمان ھے که "مومن مرد اور عورت کو برابر، اس کے نفس، اولاد اور مال میں آزمایا جاتا ھے حتی که جب وه الله سے ملتے هیں(تکلیف پر صبر کے بعد) تو ان کے ذمے کوئی گناه نهیں ھوتا."
جامع الترمذی 2399

جهنمی شخص کی نشانیاں

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اکرم صلی الله علیه وسلم کا فرمان ھے که "کیا میں تمهیں جھنمیوں کا پته نه دوں. هر وه شخص جو سخت طبیعت، اترانے والا اور اپنے آپ کو بڑا جاننے والا ھے."
صحیح البخاری 6071

امامت کا اصول

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اکرم صلی الله علیه وسلم کا فرمان ھے که "جب تم میں سے کوئی لوگوں کو نماز پڑھائے تو تخفیف کرے، اس لئے که ان میں کمزور، بیمار اور بوڑهے بھی هوتے هیں، هاں جب اکیلا پڑھے تو جتنی چاهے طویل کرے."
صحیح البخاری 703

عقیقه کا بیان

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اکرم صلی الله علیه وسلم کا فرمان ھے که "هر بچه اپنے عقیقه کے ساتھ گروی ھے. ساتویں دن اس کی طرف سے (جانور) ذبح کیا جائے، اس کا نام رکھا جائے اور سر کے بال تراشے جائیں."
سنن ابی داؤد 2838

ریاض الجنه

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اکرم صلی الله علیه وسلم کا فرمان ھے که "میرے گھر اور میرے منبر کے درمیان (کی جگه) جنت کے باغوں میں سے ایک باغ ھے."
صحیح البخاری 1195

توبه کی اھمیت

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول کریم صلی الله علیه وسلم کا فرمان ھے که "الله تعالی اپنے بندے کی توبه پر اس مسافر سے بھی زیاده خوش ھوتا ھے، جسے اپنی سواری ( گم ھونے کے بعد) مل جا تی ھے."
صحیح مسلم 2746

حب رسول کی اهمیت

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول کریم صلی الله علیه وسلم کا فرمان ھے که "مجھے اس ذات کی قسم جس کے ھاتھ میں میری جان ھے! تم میں سے کوئی اس وقت تک مومن نهیں ھوسکتا جب تک که وھ اپنے والدین، اولاد اور سب لوگوں سے زیاده مجھے محبوب نه سمجھے."
صحیح البخاری14، 15

امت کے لیۓ دعا

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول کریم صلی الله علیه وسلم کا فرمان ھے که "هرنبی کوایک دعا ملی ھےجو اس نے اپنی امت کے لئے(دنیا میں ھی) کرلی ھے اور میں نے اپنی دعا قیامت کے دن اپنی امت کی سفارش کے لئے محفوظ رکھی ھے."
صحیح مسلم200

جنت کی طلب

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول کریم صلی الله علیه وسلم کا فرمان ھے که "جو شخص الله تعالی سے تین بار جنت کا سوال کرے، جنت کهتی ھے: اے الله ! اسے جنت میں داخل کر اور جو شخص تین بار جھنم سے ( الله کی) پناه مانگے، جھنم کهتی ھے : اے الله ! اسے جھنم سے بچا."
جامع الترمذی 2572
سنن ابن ماجه 4340
سنن النسائی 5523

الله سے شھادت کی طلب

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول کریم صلی الله علیه وسلم کا فرمان ھے که "جو الله سے صدق دل سے شهادت کا سوال کرے، الله تعالی اسے شھداء کا مقام عطا کردیتا ھے، چاھے اسے اپنے بستر پر هی موت آئے.
صحیح مسلم ،1909

مظلوم کی بددعا سے بچ

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول کریم صلی الله علیه وسلم کا فرمان ھے که " اور مظلوم کی بددعا سے بچو کیونکه اس کے اور الله کے درمیان کوئی پرده نهیں ھے."
صحیح البخاری 1496
صحیح مسلم 19

مت ورغلاؤ

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول کریم صلی الله علیه وسلم کا فرمان ھے که " جو کسی کی بیوی یا غلام کو (خاوند يا سردار  کے خلاف) ورغلائے، وه ھم میں سے نھیں ھے. 
سنن ابی داؤد 5170

اگر نمازی رکعتیں بهول جائے

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول کریم صلی الله علیه وسلم کا فرمان ھے که " جب تم میں سے کسی کو اپنی نماز میں شک ہوجائے کہ تین پڑهی ہیں یا چار تو شک سے قطع نظر کرکے یقین پر بنا کرے اور سلام پهیرنے سے پہلے دو سجدے کرلے، اس صورت میں اگر اس نے واقعتا پانچ رکعات پڑهی ہیں تو پانچویں رکعت اور دو سجدے (مل کر) اس کی نماز جفت بنادیں گے. اگر پوری چار رکعتیں تهیں تو یہ سجدے شیطان کے لئے باعث تذ لیل ہوں گے."
صحیح مسلم 571

تحیتہ المسجد

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول کریم صلی الله علیه وسلم کا فرمان ھے که " جب تم میں سے کوئی مسجد میں داخل ہوتو وہ دو رکعت پڑهے بغیر نہ بیٹهے."
صحیح البخاری 1163

دم کرنا

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول کریم صلی الله علیه وسلم کا فرمان ھے که" دم میں کوئی حرج نہیں ہے، بشرطیکہ اس میں شرک اور شرکیہ الفاظ نہ هوں"
صحیح مسلم 2200

علاج معالجہ مستحب ھے

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول کریم  ﷺ کا فرمان ھے کہ" الله تعالی نے جتنی بیماریاں اتاری ہیں، أن کا علاج بھی اتارا ھے۔ پس علاج کرو۔"
سنن ابن ماجہ 3436

میت کی طرف سے صدقہ کرنا

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضرت ابو ہریرہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے روایت ھے، ایک شخص نے کہا : اے الله کے رسول ﷺ ! میرا باپ فوت ہوگیا ھے اور مال چھوڑ گیا ھے، کوئی وصیت بھی نہیں کی، اگر میں اس کی طرف سے خیرات کروں تو کیا یہ اس کی کوتاہیوں کا کفارہ بنے گا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ہاں۔"
صحیح مسلم 1630

اسلام کی بنیاد

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اکرم ﷺ کا فرمان ھے" اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ھے، اس بات کی شہادت کہ ﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں اور یقیناً محمد ﷺ اللّٰہ کے رسول ہیں ، نماز قائم کرنا، زکوٰۃ ادا کرنا، بیت ﷲ کاحج کرنا اور رمضان کے روزے رکھنا۔"
صحیح البخاری 8
صحیح مسلم 16

رکوع یا سجدے میں تلاوت قرآن کرنا

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اکرم ﷺ کا فرمان ھے" مجھے رکوع یا سجدے میں قراءت قرآن سے منع کیا گیا ھے۔"
صحیح مسلم 479

تکبر کی مذمت

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اکرم ﷺ کا فرمان ھے" ایک شخص حلہ( قیمتی جوڑے) میں ملبوس خود پسندی میں مبتلا ھوکر چل رہا تھا، اپنے سر کے بال سنوارے ہوئے، چلنے میں اتراتا تھا کہﷲ عزوجل نے اسے زمین میں دھنسا دیا اور وہ قیامت تک زمین میں دھنستا رہے گا ۔"
صحیح البخاری 5789

حقدار کے حق کا بیان

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسولﷲ ﷺ فرماتے ھے" جس نے اپنے کسی بھائی کی عزت کا یا کوئی اور حق دینا ھےتو وہ آج ہی اسے معاف کروالے, اس سے پہلے کہ جب درہم و دینار نہیں ھوں گے اور اگر اس کے پاس نیک عمل ہوں گے تو وہی بدلہ میں لئے جائیں گے اور اگر نیکیاں نہیں ہونگی تو حق دار کے گناہ اس پر ڈال دیے جائیں گے۔"
صحیح البخاری 2449

خالص منافق کی چار صفات

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسولﷲ ﷺ فرماتے ھے" جس میں چار صفات ہوں، وہ خالص منافق ھے اور جس میں ایک خصلت ہو اس میں نفاق کی ایک صفت ھے ۔ الا یہ کہ وہ اسے ترک کردے ( وہ یہ ہیں) جب امین سمجھا جائے تو خیانت کرے، بات کرے تو جھوٹ بولے، معاہدہ کرے تو دھوکا دے اور لڑے تو گالی دے۔"
صحیح البخاری 34
صحیح مسلم 58

روزے کی فضیلت

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسولﷲ ﷺ فرماتے ھے" جو شخصﷲ عزوجل کے راستہ میں ایک دن روزہ رکھتا ہے، ﷲ اس کا چہرہ جہنم سے ستر سال دور کردے گا ۔"
صحیح البخاری 2840

دعا رد نہیں ھوتی

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسولﷲ ﷺ فرماتے ھے" افطار کے وقت روزے دار کی دعا رد نہیں کی جاتی۔"
سنن ابن ماجہ 1753

باب ر یان

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسولﷲ ﷺ نے فرمایا" جنت میں ایک دروازہ ھے جسے"ریان" کیاجاتا ھے، قیامت کے دن اس سے روزے دار داخل ھوں گے۔ ان کے علاؤہ اس میں سے کوئی اندر نہیں جاسکے گا۔ پکارا جائے گا روزے دار کہاں ہیں؟ وھ کھڑے ھو جائیں گے، انکےسوا کوئی اور اس ( دروازے) سے داخل نہیں ھوگا ۔ جب یہ داخل ھوجائیں گے تو دروازے بند کردیا جائے گا، پھر بعد میں کوئی بھی اس میں داخل نہ ھوگا۔"
صحیح البخاری 2896
صحیح مسلم 1152

رمضان میں تلاوت قرآن مجید

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسولﷲ ﷺ رمضان میں کثرت سے تلاوت کرتے تھے اور جبرائیل علیہ السلام بھی رمضان المبارک میں  آپ کے ساتھ قرآن پاک کا دور کرتے تھے"
صحیح البخاری 6