Thursday, 30 March 2017

Hadees-شراب کے بارے میں دس لوگوں پر لعنت

اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .                               بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت انس(رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے کہا ‏حضرت محمد ﷺ نے شراب کے بارے میں دس آدمیوں پر لعنت کی هے. اس کو نچوڑنے والا، اسکو نچڑوانے والا، اس کا پینے والا، اس کا اٹهانے والا، جس پر اٹهائی گئی هے اس پر، اسکے پلانے پر، اس کے بیچنے والےپر، اس کی قیمت کهانے والے پر، اس کے خریدنے والے پراور جس کے لئے خریدی گئی هے ". (ترمذی، ابن ماجه) Hadees

Wednesday, 29 March 2017

Hadees-حلال یا حرام کی تمیز

اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .                               بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابوہریره (رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے کہا ‏حضرت محمد ﷺ نے فرمایا "لوگوں پر ایک زمانہ آئے گا آدمی اس بات کی پرواه نہیں کرے گا جو کچه وه پکڑ رہا هے حلال هے یا حرام". (بخاری شریف) Hadees

Tuesday, 28 March 2017

Hadees-گدهے کا گوشت کهانے سے منع فرمایا هے

اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .                               بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت خالد بن ولید (رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے کہا ‏حضرت محمدﷺ نے گهوڑے، خچر اور گدهے کا گوشت کهانے سے منع کیا هے. (ابوداؤد،نسائی)

Saturday, 25 March 2017

Hadees-مرنے والے کی نذر (منت) پوری کرو

اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .                               بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابن عباس(رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے کہا ‏حضرت محمدﷺ کے پاس ایک آدمی آیااور کہنے لگا میری بہن نے حج کی نظر مانی تهی اب وہ مرگئی هے. نبی  ﷺ نے فرمایا اس پر قرض هوتا کیا تو اس کو ادا کرتا اس نے کہا هاں. آپ ﷺ نے فرمایا اللہ جل شانه کے قرض کو ادا کر وه ادا کرنے کا زیاده حق دار هے . (متفق علیہ) Hadees

Hadees-حجر اسود سفید تها

اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .                               بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابن عباس(رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے کہا ‏حضرت محمدﷺ نے فرمایا حجر اسود جنت سے اترا تها اس وقت وه دوده سے زیاده سفید تها. بنو آدم کے گناهوں نے اس کو سیاه کرڈالا. (ترمذی) Hadees from Termizi Sharif

Hadees- فرشتوں کا پہره

   بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابوہریره(رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے کہا ‏حضرت محمدﷺ نے فرمایا مدینہ کے راستوں پر فرشتوں کا پہره هے اس میں طاعون اور دجال داخل نہ هوگا . (متفق علیہ)Hadeed

Hadees- مدینہ منوره کو دعا

   بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت انس(رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت کرتے هیں کہا ‏حضرت محمدﷺ نے فرمایا  اے اللہ مکه میں جس قدر تونے برکت ڈالی هے مدینہ میں اس سے دگنی برکت کر. (متفق علیہ)Hadees

Friday, 24 March 2017

Hadees-چالیس احادیث یاد کرنے والے کی فضلیت​

سیدنا انس ؓفرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: مَنْ حَفِظَ عَلَى أُمَّتِي أَرْبَعِينَ حَدِيثًا مِنْ أَمْرِ دِينِهِمْ، بَعَثَهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَقِيهًا عَالِمًا’’ ( جو شخص میری امت کے لئے چالیس حدیثیں ،امور دین سے متعلق حفظ کر لے، روز قیامت اللہ تعالیٰ ایسے شخص کو طبقۂ علماء و فقہاء کے زمرے میں سے اٹھائے گا).

Hadees-رمضان کا عمره حج کے برابر

اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .                               بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابن عباس(رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے کہا ‏حضرت محمدﷺ نے فرمایا رمضان کے مہینہ میں عمره کرنا حج کے برابر هے . (متفق علیہ) Hadees

Hadees-جو حج کا اراده کرے

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابن عباس(رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے کہا ‏حضرت محمدﷺ نے فرمایا جو شخص حج کرنے کا اراده کرے وه جلدی کرے . (ابوداؤد)Hadees from Abu Daud

Thursday, 23 March 2017

Hahees- حج اور عمره والوں کی دعا

اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .                               بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابوہریره(رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے کہا ‏حضرت محمدﷺ نے فرمایا  حج اور عمره کرنے والے اللہ جل شانه کے مہمان هیں اگر اس سے دعا کریں ان کی دعا قبول کرتا هے اگر اس سے بخشش طلب کریں ان کو بخش دیتا هے. (ابن ماجه) Hadees from Ibn e Majah

Hadees-اللہ کے تین مہمان

اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .                               بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابوہریره(رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے کہا ‏حضرت محمدﷺ نے فرمایا اللہ جل شانه کے تین مہمان هیں جہاد کرنے والا، حج کرنے والا اور عمره کرنے والا. (نسائی)  Haees from Nisai

Hadees- اللہ تعالی سے ،مغفرت،رحم، عافیت، رزق مانگو

اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .                               بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابومالک اشجعی(رضی اللہ تعالی عنه) اپنے والد سےروایت کرتے هیں  کہا جس وقت کوئی شخص مسلمان ہوتا  ‏حضرت محمدﷺ اس کو نماز سکهاتے اور اس کو حکم دیتے کہ ان کلمات کے ساته دعا کیا کرے " اے اللہ مجه کو بخش دے، مجه پر رحم فرما ، مجه کو ہدایت دے، اور عافیت سے رکه اور مجه کو رزق دے" . (مسلم) Hadees from Muslim Sharif

Tuesday, 21 March 2017

Hadees-پانچ چیزوں سے اللہ جل شانه کی پناه

اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .                               بسم اللہ الرحمن الرحیم.

حضرت عمر(رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے کہا ‏حضرت محمدﷺ پانچ چیزوں سے پناه مانگتے تهے. بزدلی،بخل، بڑی عمر، سینے کے فتنے اور قبر کے عذاب سے. (ابودا ؤد،نسائی)

Hadees چار باتوں سے اللہ جل شانه کی پناه

اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .                               بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابوہریره(رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے کہا ‏حضرت محمدﷺ  فرمایا کرتے تهے اے اللہ چار باتوں سے میں تیری پناه مانگتا هوں. ایسے علم سے جو نفع نہ دے ایسے دل سے جو نہ ڈرے ایسے نفس سے جو سیر نہ هو اور ایسی دعا سے جو قبول نہ هو. (احمد، ابوداؤد، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی) Hadees

Monday, 20 March 2017

Hadess حضور پاکﷺ کی ایک دعا

اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .                               بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت عبداللہ بن عمر (رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے کہا ‏حضرت محمدﷺ کی ایک دعا یہ تهی"اے اللہ میں تجه سے نعمت کے زائل ہوجانے تیری نعمت کے جاتے رهنے. تیرے عذاب کی ناگہانی اور تیرے ہر قسم کے غصوں سے پناه مانگتا هوں". (مسلم) Hadees from Muslim Sharif

Hadees اوپر چڑهنے اور اترنے کی تسبیح

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت جابر (رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے جب هم بلندی پر چڑهتے اللہ اکبر کہتے اور جب اترتے تو سبحان اللہ. (بخاری) Hadees from Bukhari Sharif

Hadees اللہ کا فضل اور اسکی پناه طلب کرنا

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابوہریره (رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے کہا ‏حضرت محمدﷺ نے فرمایا جب تم مر غ کی آواز سنو تو تم اللہ سے اس کا فضل مانگو.اس لئے کہ وہ فرشتے کو دیکهتے ہیں اور جب تم گدهے کی آواز سنو تو شیطان مردود سےاللہ کی پناه طلب کرو کیونکہ وه شیطان کو دیکهتا هے. (متفق علیہ) Hadees

Sunday, 19 March 2017

تسبیح حضرت فاطمه رضی اللہ تعالی عنہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابوہریره (رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے کہا حضرت فاطمه (رضی اللہ تعالی عنہ)‏ حضرت محمدﷺ کے پاس آئیں خادم طلب کرنے کے اراده سے. آپ ﷺ نے فرمایا میں تم کو خادم سے بہتر چیز نہ بتاؤں. سبحان اللہ 33 بار، الحمد لله 33 بار، اللہ اکبر 34 بار پڑه ہر نماز کے بعد اور سونے کے وقت. (مسلم)

سونے کا سنت طریقه

اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .                               بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت حذیفہ(رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے کہا ‏حضرت محمدﷺ جب رات کو اپنے بستر پر تشریف لاتے تو اپنا داهنا ہاته اپنے داهنے رخسار کے نیچے رکهتے فرماتے اےاللہ تیرے نام سے مرتا هوں اور زنده هوتا هوں. جب جاگتے فرماتے تمام تعریفیں اللہ کے لئے هیں جس نے هم کو مرنے کےبعدپهر زنده فرمایا اسی کی طرف لوٹ کر جانا هے. (بخاری)

Friday, 17 March 2017

استغفار کی کثرت رکهو

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت عبداللہ بن بسر (رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے کہا ‏حضرت محمدﷺ نے فرمایا جس نے اپنے نامہ اعمال میں استغفار بہت پایا اس کے لئے خوشی هو  . (نسائی)

والدین کا جنت میں بلند درجہ

اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .                               بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابوہریره(رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے کہا ‏حضرت محمدﷺ نے فرمایا اللہ تعالی نیک بندے کے لئے جنت میں درجہ بلند کرتا هے بندہ کہتا هے اے اللہ یہ درجہ مجه کو کہاں سے ملا.  اللہ تعالی فرماتا هے یہ درجہ تیرے بیٹے کے تیرے لئے استغفار کرنے کے سبب ملا. (احمد)

Thursday, 16 March 2017

استغفار کی اہمیت

اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .                               بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابن عباس(رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے کہا ‏حضرت محمدﷺ نے فرمایا جو شخص استغفار کو لازم کرے اللہ تعالی اسکے لئے ہر تنگی سے نکلنے کی راه پیدا کرتا هے اور ہر غم سے خلاصی فرماتاهے. جہاں سے اسے گمان ہی نہیں هوتا روزی دیتا هے. (ابن ماجہ، ابوداؤد)

بہترین خطاکار

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت انس(رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے کہا ‏حضرت محمدﷺ نے فرمایاتمام بنی آدم (انسان) خطاکار ہیں اور بہترین خطاکار توبہ کرنے والا هے(ترمذی، ابن ماجہ)

توبہ کی قبولیت کی محلت

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابن عمر(رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے کہا ‏حضرت محمدﷺ نے فرمایا جب تک بندے کو موت کا یقین نہیں هوتا اللہ اسکی توبہ قبول کرتا هے. (ترمذی،ابن ماجہ)

Wednesday, 15 March 2017

ترازو میں بهاری کلمے

اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .                               بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابو ہریره(رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے کہا ‏حضرت محمدﷺ نے فرمایادو ایسے کلمے هیں جو زبان پر ہلکے  اور ترازو میں بهاری اللہ کی طرف بہت محبوب وه دو کلمے یہ هیں سبحان اللہ وبحمده سبحان اللہ العظیم (متفق علیہ)

توبہ سے پہلے گناه کا اعتراف کرو

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت عائشہ(رضی اللہ تعالی عنہ) سے روایت هے کہا ‏حضرت محمدﷺ نے فرمایا جب بنده گناه کا اعتراف کرتا هےپهر توبہ کرتا هےتو اللہ اس کی توبہ قبول کرتا هے(متفق علیہ)

Tuesday, 14 March 2017

جو اللہ تعالی کے 99 نام یاد کرے

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابوہریره(رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے کہا ‏حضرت محمدﷺ نے فرمایا اللہ تعالی کے ننانوے نام هیں جو ان کو یاد کرےگا وه بہشت میں داخل هوگا. ایک روایت میں هے اللہ وتر هے وتر کو پسند کرتا هے. (بخاری، مسلم)

غافل دل پر شیطان کا وار

اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .                               بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابن عباس(رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے کہا ‏حضرت محمدﷺ نے فرمایا شیطان ابن آدم (انسان )کے دل پر لگا هوا هے جب وه اللہ کا ذکرکرتا هےوه دور هوجاتا هے. جب غافل هوتا هے تو وسوسہ ڈالتا هے (بخاری)

Monday, 13 March 2017

دل کی سختی کا سبب

اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .                               بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابن عمر(رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے کہا ‏حضرت محمدﷺ نے فرمایا اللہ کے ذکر سے خالی کلام (بات) نہ کرو اس لئے کہ کلام کا اللہ کے ذکر سے خالی هونا دل کی سختی کا سبب هے. لوگوں کا اللہ سے دور هونا دل کی سختی کا سبب (وجہ)  هے. (ترمذی)

قل پڑهنا سونے سے پہلے

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت عائشه(رضی اللہ تعالی عنہ) سے روایت هے کہا ‏حضرت محمدﷺ جس وقت رات کو اپنے بستر پر لیٹتے اپنے دونوں ہاتهوں کو ملاتے اور ان پر پهونکتے قل هواللہ احد اور قل اعوذ برب الفلق اور قل اعوذ برب الناس پڑهتے پهر ان ہاتهوں کو اپنے جسم پر جہاں تک هوسکتا پهیرتے سر اور چہرے سے شروع کرتے اور بدن کی اگلی جانب سے ایسا تین بار کرتے.  (بخاری،مسلم)

ناخن کاٹنے کا سنت طریقہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
سب سے پہلے دائیں ہاتھ کی شہادت والی انگلی سے شروع کرے اور چھوٹی انگلی تک کاٹے ، اس کے بعد بائیں ہاتھ میں چھوٹی انگلی سے شروع کرے اور انگوٹھے تک ناخن کاٹے ، آخرمیں دائیں ہاتھ کے انگوٹھے کا ناخن کاٹے ۔
دائیں پاؤ ں کی چهوٹی انگلی سے شروع کرے انگهوٹهے تک پهر بائیں پاؤں کے انگهوٹهے سے چهوٹی انگلی تک کاٹے.

Sunday, 12 March 2017

اللہ تعالی بندے کے گمان سے قریب هے

اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .                               بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابوہریره(رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے کہا ‏حضرت محمدﷺ نے فرمایا اللہ تعالی فرماتے هیں میں بندے کے گمان سے بهی زیاده قریب هوں جو وه میرے ساته رکهتا هے وه مجه کو یاد کرتا هے میں اسکے پاس هوتا هوں. جب وه مجه کو اپنے دل میں یاد کرتا هے میں اس کو اپنے دل میں یاد کرتا هوں اگر وه مجه کو جماعت میں یاد کرتاهے تو میں اس کو بہتر جماعت (فرشتوں) میں یاد کرتا هوں. (متفق علیہ)

محفل اللہ کے ذکر کے بغیر

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابو ہریره(رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے کہا ‏حضرت محمدﷺ نے فرمایا کو ئی ایسی قوم نہیں جو ایک مجلس میں کهڑے هوں اور اللہ کا ذکر نہ کریں مگر وه گدهے مردار کی مانند سے کهڑے ہیں اور ان پر افسوس هوگا(قیامت کے دن) .  (ابوداؤد)

Saturday, 11 March 2017

دعا کا اجر

اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .                               بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابو سعید(رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے کہا ‏حضرت محمدﷺ نے فرمایا جو شخص دعا مانگے اور اس میں گناه اور رشتہ داری کو قطع کرنے والی دعا نہ هو تو اللہ تعالی تین میں سے ایک اس کو دیتا هے.
1. ایک جلدی اس کا مطلب پورا کیا جائے
2. یا اس کی دعا کو اس کے لئے ذخیره کر رکهے آخرت میں دے
3. یا اس سے برائی (مصیبت دور کردے) پهیر دے .

کس کی دعا کی قبولیت میں شک نہیں

اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .                               بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابوہریره(رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے کہا ‏حضرت محمدﷺ نے فرمایا تین آدمیوں کی دعا قبول کی جاتی هے انکے قبول هونے میں شک نہیں. باپ کی دعا، مسافر کی دعا اور مظلوم کی دعا. (تر مذی، ابوداؤد، ابن ماجه)

Friday, 10 March 2017

تلاوت قرآن کریم

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابوہریره(رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے
‏حضرت محمدﷺ نے فرمایا جو قرآن کو خوش کن آواز سے تلاوت نہ کرے وه هم میں سےنہیں.(بخاری)

اللہ حیادار هے

اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .                               بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت سلمان(رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے کہا ‏حضرت محمدﷺ نے فرمایا اللہ تعالی حیادار هے وہ حیا کرتا هے جس وقت اس کا بنده ہاته اٹهاتا هے کہ ان کو خالی واپس لوٹائے . (تر مذی، ابوداؤد)

Thursday, 9 March 2017

سوره فاتحہ کی اہمیت

   بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت عبداللہ بن عمیر(رضی اللہ تعالی عنه) سے مرسل روایت هے
‏حضرت محمدﷺ نے فرمایا کہ سوره فاتحہ میں ہر بیماری کی شفا هے.

دعا کی اہمیت

   بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت سلمان فارسی(رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے
‏حضرت محمدﷺ نے فرمایا "دعا تقدیر کو پهیرتی(بدلتی) هے اور نیکی عمر کو زیادہ کرتی هے". (ترمذی)

Wednesday, 8 March 2017

رشک کرنا کب جائز هے

   بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابن عمر(رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے کہا
‏حضرت محمدﷺ نے فرمایا دو قسم کے آدمیوں پر رشک جائز هے ایک وہ کہ اللہ نے اسے قرآن دیا وه رات کو قیام کرتا هے اور دن کو . دوسرا وه شخص کہ اللہ نے اسے مال دیا وه دن رات خرچ کرتا هے. (متفق علیہ)

پیر اور جمعرات کا روزه

اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .                               بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابوہریره(رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے کہا ‏حضرت محمدﷺ نے فرمایا سوموار اور جمعرات کو اعمال اللہ تعالی کے حضور پیش کئے جاتے هیں میں پسند کرتا هوں کہ میرے اعمال پیش هوں جبکہ میں روزه دار هوں . (تر مذی)

Monday, 6 March 2017

باب ریان

   بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت سہل بن سعد(رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے کہ
‏حضرت محمدﷺ نے فرمایا جنت کے آٹه دروازے ہیں ایک دروازے کا نام ر یان هے اس سے صرف روزے دار ہی داخل ہوں گے. (متفق علیہ)

ہمسائے کا خیال

اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .                               بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابوذر(رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے کہا ‏حضرت محمدﷺ نے فرمایا جس وقت تو شوربا پکائے اس میں پانی زیاده ڈال لے اور اپنےہمسائیوں کی خبر گیری کر. (مسلم)

Sunday, 5 March 2017

خنده پیشانی سے ملنا

   بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت جابر(رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے کہ
‏حضرت محمدﷺ نے فرمایا ہر نیکی صدقہ هےاور تیرا اپنے بهائی کو خندہ روئی (خوش اخلاقی)سے پیش آنا صدقہ هے اور تو اپنے برتن سے کچه زیاده پانی اپنے بهائی کے برتن میں ڈال دے یہ بهی صدقہ هے. (ترمذی)

صدقہ وخیرات کرنا

اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .                               بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت انس(رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے کہا ‏حضرت محمدﷺ نے فرمایا صدقہ خیرات اللہ تعالی کے غضب کو بجها (ختم کر) دیتا هے اور بری موت کو دور کرتا هے. (ترمذی)

Saturday, 4 March 2017

احسان جتلانے والا

   بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابوبکر صدیق(رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے
‏حضرت محمدﷺ نے فرمایا جنت میں مکار، بخیل اور احسان جتلانے والا داخل نہ هوگا. (ترمذی)

سخی اور بخیل

اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .                               بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابوہریره(رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے کہا ‏حضرت محمدﷺ نے فرمایا سخی شخص اللہ کے قریب هے جنت کے قریب هے لوگوں کے قریب هے اور دوزخ سے دور هے اور بخیل (کنجوس) اللہ سے دور هے جنت سے دور هے اور آگ کے قریب هے. جاہل سخی اللہ تعالی  کی طرف بخیل عابد سے زیادہ محبوب هے. (ترمذی)

مرنے کا فیصلہ

حضرت  مطربن عکاس(رضی اللہ تعالی) سے روایت ہے. رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا. جب اللہ تعالی کسی بندےکے لئےایک زمین میں مرنے کا فیصلہ کرتا هے تو اسے اس کی طرف کوئ حاجت کر دیتا هے. ( احمد، ترمذی)

تقدیر کو جهٹلانا

حضرت  ابن عمر(رضی اللہ تعالی) سے روایت ہے. رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا. میری امت میں دهنس جانا اور صورت کا بدل جانا هوگا اور ایسا ان لوگوں میں هوگا جو تقدیر کو جهٹلاتے هیں. ( ابوداود، ترمذی)

محبت و بغض اللہ کے واسطے

حضرت  ابو امامہ (رضی اللہ تعالی) سے روایت ہے. رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا. جو شخص محبت رکہےاللہ جل شانہ کے واسطے بغض رکهے اللہ کے واسطے، دے اللہ کے واسطے اور نہ دے اللہ کے واسطے. اسں نے اپنے ایمان کو پورا کیا. ( ابوداود)

دانائی اور نادانی

حضرت عبداللہ (رضی اللہ تعالی) سے روایت ہے. رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا. ہر چیز تقدیر کے ساته هے حتی کہ نادانی اور دانائ بهی. ( مسلم )

گهر والوں پر خرچ کرنے کا اجر

حضرت  ابوہریره(رضی اللہ تعالی) سے روایت ہے. رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا. ایک دینار وه هے جسکو تو اللہ کی راه میں خرچ کرتا هے .ایک وه دینار هے جسکو تو گردن آذاد کرنے میں خرچ کرتا هے ایک وه دینار هے جس کو تو مسکین پر صدقہ کرتا هے ایک وه دینار هے جسکو تو اپنے گهر والوں پر خرچ کرتا هے ان سب دیناروں سب سے بڑا ازروئے اجر کے وه دینار هے جس کو تو اپنے گهر والوں پر خرچ کرتا هے. (مسلم)

بیت الخلا ء سے نکلنے کی دعا

حضرت  عائشہ(رضی اللہ تعالی) سے روایت ہے. رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بیت الخلاءسے نکلتے تو فرماتے غفرانك  (ترمذی)

اچهی طرح وضو کرنا

حضرت  عثمان(رضی اللہ تعالی) سے روایت ہے. رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا. جس شخص نے وضو کیا  پس اچها وضو کیا اس کے جسم سے گناه نکل جاتے هیں یہاں تک کہ اس کے ناخنوں کے نیچےسےبهی نکل جاتے هیں. (متفق علیہ)

سب سے پہلےجنت میں داخل هونے والے

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کافرمان هے.  سب سے پہلے جنت میں تین بندے داخل ہونگے
1. شہید
2. پاک دامن(برائ بے حیائ سےبچنے والا)
3. نرم مزاج
(ترمذی)

جمعہ کے دن غسل کرنا

حضرت  ابو سعید حذری(رضی اللہ تعالی) سے روایت ہے. رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا. جمعہ کے دن غسل کرنا هر بالغ پر واجب هے. (متفق علیہ)

مسواک کی اہمیت

حضرت  عائشہ(رضی اللہ تعالی) سے روایت ہے. رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " فضیلت میں بڑه جاتی هے وه نماز جس کے لئے مسواک کی گئی هے. اس نماز پر جس کے لئے مسواک نہیں کی گئی ستر درجے."

رنگا هوا چمڑا

حضرت  عبداللہ بن عباس(رضی اللہ تعالی) سے روایت ہے. رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس وقت چمڑا (کچا)رنگ دیا جاتا هے وه پاک هوجاتاهے. (مسلم)

افضل عمل اللہ کی نظر میں

اعوذ با لله من الشیطان الرجیم.                              بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت  ام فروہ(رضی اللہ تعالی) سے روایت ہے. رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا کونسا عمل افضل هے. فرمایا نماز کو اول وقت پر پڑهنا. (ابوداؤد)

عصر کی نماز کی اہمیت

اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .                          بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت  ابن عمر(رضی اللہ تعالی) سے روایت ہے. رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا. جس شخص کی عصر کی نماز فوت (قضا) هوگئی گویا اس کے اہل اور مال لوٹ لیا گیا. (متفق علیہ)

غسل کرے مردہ نہلانے کے بعد

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت  ابوہریره(رضی اللہ تعالی) سے روایت ہے. رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا. جو شخص مرده کو نہلائے پس چاہیئے کہ غسل کرے. اور جو کوئ اسے اٹهائے پس چاہیئے کہ وضو کرے.

موزے پر مسح

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت  ابوبکره(رضی اللہ تعالی) سے روایت ہے. رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا. مسافر کو تین دن اور تین راتیں، مقیم کو ایک دن اور ایک رات رخصت دی جس وقت وضو کیا هو اور موزے پہن لے یہ کہ ان پر مسح کرلے.

تین مرتبہ جنت کی طلب

   بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت انس(رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے کہا حضرت محمدﷺ نے فرمایا جو شخص تین مر تبہ اللہ تعالی سے جنت کا سوال کرے جنت کہتی هے اے اللہ اس کو جنت میں داخل کردے اور جو تین مرتبہ آگ سے پناه مانگے آگ کہتی هے اے اللہ اس کو آگ سے بچالے .(ترمذی، نسائی)

جنازه میں دیر نہ کرو

اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .                               بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت عبداللہ بن عمر(رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے کہا میں نے ‏حضرت محمدﷺ سے سنا فرماتے تهے ایک تمهارا مرے اسکو بند نہ رکهو (دیر نہ کرو) اور جلد اسکی قبر کی طرف لے جاؤ اور اس کے سر کے پاس سوره بقر  کی ابتدائی آیات اور پاؤں کے پاس سوره بقر کی آخری آیات پڑهی جائیں.

مردے کی آواز

    بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابو سعید(رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے.
‏حضرت محمدﷺ نے فرمایا جس وقت جنازه تیار کیا جاتا هےاور لوگ اپنی گردنوں پر اس کو اٹهاتے هیں اگر نیک هوتا هے کہتا هے مجه کو جلدی لےکے چلو اگر نیک نہیں هوتا کہتا هے اپنے لوگوں کو ہائے تم مجهے کہاں لے جاتے هو اسکی آواز انسان کے علاوه ہر شے سنتی هے. اگر انسان سن لے بیہوش هوجائے .(بخاری)

اچها کفن دو

اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .                               بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت جابر(رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے.
‏حضرت محمدﷺ نے فرمایا  جس وقت ایک تمهارا اپنے بهائی کو کفن دے اسکو اچها کفن دے.(مسلم)

فرشتوں کا آمین

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ام سلمه(رضی اللہ تعالی عنہ) سے روایت هے.
‏حضرت محمدﷺ نے فرمایا جس وقت تم بیمار یا میت کے پاس آؤ تو بهلائی کی بات کہو . اس وقت جو کچه تم کہتے هو اس پر فرشتے آمین کہتے هیں (مسلم)

فوت کو یسین شریف سناؤ

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت معقل بن یسار(رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے.
‏حضرت محمدﷺ نے فرمایا اپنے مردوں (فوت لوگوں) پر سوره یسین پڑهو (ابوداؤد، ابن ماجہ)

آخری کلام اگر کلمه هو

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت معاذ بن جبل(رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے.
‏حضرت محمدﷺ نے فرمایا جس کا آخری کلام لااله الااللہ هو جنت میں داخل هوگا (ابو داؤد)

مرنے والے کو کلمه کی تلقین

اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .                               بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابو سعید اور ابوہریره(رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے.
‏حضرت محمدﷺ نے فرمایا اپنے مردوں (لوگوں) کو مرتے وقت کلمہ لااله الااللہ کی تلقین کرو (مسلم)

مرہض سے دعا کا کہو

     بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت عمر بن خطاب(رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے. ‏حضرت محمدﷺ نے فرمایا. جس وقت تو مریض کے پاس جائے اس کو کہہ کے تمهارے لئے دعا کرے اس کی دعا فرشتوں کی دعا جیسی هے.
( ابن ماجہ)

اللہ تعالی سے نیک گمان

اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .                               بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت جابر(رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے.
‏حضرت محمدﷺ سے سنا اپنی وفات سے تین روز قبل فرماتے تهے تم میں سےکوئی شخص نہ مرے مگر وه اللہ تعالی کے ساته نیک گمان (مغفرت کا) رکهتا هو.(مسلم)

موت کو زیادہ یاد کرو

اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .                               بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابو ہریره(رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے.
‏حضرت محمدﷺ نے فرمایا. لذتوں کو کهو دینے(ختم کرنے) والی موت کو بہت یاد کرو.
  (ترمذی،نسائی،ابن ماجہ)

بخار کو برا مت کہو

     بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابو ہریره(رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے. ‏حضرت محمدﷺ کے پاس بخار کا ذکر هوا ایک آدمی نے اسکو گالی دی(برا کہا) نبی ﷺ  نے فرمایا اسکو برا مت کہو یہ گناه کو اس طرح دور کر تا هے جس طرح آگ لوهے کی میل کو دور کر دیتی هے.(ابن ماجہ)

جب گناه زیاده هوجائیں

     بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت عائشہ(رضی اللہ تعالی عنہ) سے روایت هے. ‏حضرت محمدﷺ نے فرمایا جس وقت کسی بندے کے گناه زیاده هوجاتے هیں اور اسکے اعمال اس قدر نہیں هوتے جس سے اسکو جهاڑ دے.اللہ تعالی اسکو غم میں مبتلا کر دیتا هے تاکہ اسکے گناه جهاڑ دے (معاف کردے).

مردوں (فوت) کی نیکیاں

     بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابن عمر(رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے. ‏حضرت محمدﷺ نے فرمایا. اپنے مردوں(فوت) کی نیکیاں یاد کرو اور ان کی برائیاں ذکر کرنے سے رک جاؤ.
( ابو داؤد، ترمذی)

مریض کی عیادت کا اجر

       بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابو ہریره(رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے.
‏حضرت محمدﷺ نے فرمایا جو شخص مریض کی عیا دت کرتا هے آسمان سے ندا کرنےوالا ( فرشته) ندا کرتا هے تجه کو خوشی (مبارک) هو تیرا چلنا اچها هے اور تونے جنت سے ایک بڑا مقام حاصل کرلیا.
  (ابن ماجہ)

مسلمان کے پانچ حق

اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .                               بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابو یریره(رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے.
‏حضرت محمدﷺ نے فرمایا. مسلمان کے مسلمان پر پانچ حق هیں. سلام کا جواب دینا، مریض کی عیادت کرنا، جنازوں کے ساته جانا، دعوت کا قبول کرنا، چهینک لینے والے کا جواب دینا
  (متفق عیلہ)

شدید قحط

     بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابو ہریره(رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے.
‏حضرت محمد ﷺ نے فرمایا قحط شدید یہ نہیں هے کہ تم برسائے نہ جاؤ (بارش نہ هو) لیکن قحط یہ هے کہ تم برسائے جاؤ اور خوب برسائے جاؤ لیکن زمین کچه نہ اگائے . (مسلم)

Hadees- طاق کهجوریں کهانا

اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .                               بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت انس(رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے.
‏حضرت محمد ﷺ عیدالفطر کے دن عید گاہ کو نہ جاتے یہاں تک کہ کهجوریں کهاتے اور طاق کهجوریں کهاتے  (بخاری) Hadees from Bukhari 

جمعہ کو قبولیت کی گهڑی

      بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت انس(رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے.
‏حضرت محمد ﷺ نے فرمایا.اس گهڑی کو جس کی جمعہ کے دن قبولیت کی امید هے عصر سے لے کر سورج غروب هونے تک تلاش کرو (ترمذی)

بیٹه کر نماز پڑ هنا

اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .                               بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت عمران(رضی اللہ تعالی عنہ) سے روایت هے.
‏حضرت محمد ﷺ سے بیٹه کر نماز کے بارے میں سوال کیا گیا. آپ  ﷺ نے فرمایا کهڑے هوکر نماز پڑهے افضل هے. بیٹه کر نماز کا کهڑے سے آدها ثواب هےاور جس نے لیٹ کر نماز پڑهی اسکو بیٹهے کا آدها ثواب هے.(بخاری)

صبح دیر تک سونا

     بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابن مسعود(رضی اللہ تعالی عنہ) سے روایت هے کہا کہ
‏حضرت محمد ﷺ کے پاس ایک آدمی کا ذکر کیا گیا پس آپ ﷺ کو کہا گیا کہ وہ آدمی صبح کو سویا رہا هے نماز کی طرف کهڑا نہیں هوا آپ ﷺنے فرمایا یہ شخص هے کہ شیطان اس کے کان میں پیشاب کر دیتا هے یا فرمایا اس کے دونوں کانوں میں  .(متفق علیہ)

تہجد

اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .                               بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت عائشہ(رضی اللہ تعالی عنہ) سے روایت هے.
‏حضرت محمد ﷺ نے فرمایا جس وقت کهڑا هو ایک تمہارا نیند سے رات کو(تہجد میں) چاهیےکہ شروع کرے نماز کو ہلکی سی دو رکعتوں (چهوٹی سورتوں) کے ساته .(بخاری، مسلم)

دنیا ومافیہا سے بہتر

  بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت عائشه(رضی اللہ تعالی عنہ) سے روایت هے.
‏حضرت محمد ﷺ نے فرمایا فجر کی دو رکعت سنت بہتر هیں دنیا و ما فیہا (جو کچه دنیا میں هے).( مسلم)

امام سے پہلے سجدےسے سر اٹهانا

اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .                               بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابوہریره(رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے.
‏حضرت محمد ﷺ نے فرمایا کیا نہیں ڈرتا وه شخص جو اٹهاتا هے اپنا سر امام سے پہلے یہ کہ بدل ڈالے اللہ اس کا سر گدهے کا سا (جیسا کردے).(بخاری، مسلم)

بہترین ذکر اور دعا

اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .                               بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت جابر(رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے.
‏حضرت محمد ﷺ نے فرمایا بہترین ذکر لا الہ الااللہ هے اور بہترین دعا الحمد لله هے.(ترمذی، ابن ماجہ)

نماز میں جمائی روکو

اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .                               بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابو ہریره(رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے.
‏حضرت محمد ﷺ نے فرمایا جمائی لینی نماز میں شیطان (کی طرف) سے هے. پس جس وقت جمائی لے ایک تمهارا پس چاہیے کہ روکے جب تک کے هوسکے.(ترمذی)

سلام پڑهنے والے

اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .                               بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت اسی(رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے.
‏حضرت محمد ﷺ نے فرمایا کہ تحقیق اللہ تعالی کے لئے فرشتے هیں پهرنے والے پہنچاتے هیں مجه پر میری امت کی طرف سے سلام.(نسائ)

درود شریف پڑهنے والے

اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .                               بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابن مسعود(رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے.
‏حضرت محمد ﷺ نے فرمایا. لوگوں میں سے بہت قریب میرے قیامت کے دن ان کے اکثر درود پڑهنے والے هوں گے.(مسلم)

سجدہ کی حالت

اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .                               بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت براء  بن عازب(رضی اللہ تعالی) سے روایت ہے.
‏حضرت محمد ﷺ نے فرمایا. جس وقت تو سجدہ کرے تو اپنے ہاتهوں کو زمین پر رکه اور اپنی کہنیوں کو بلند کر.(مسلم)

آمین کہو

اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .                               بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابو ہریره(رضی اللہ تعالی) سے روایت ہے.
‏حضرت محمد ﷺ نے فرمایا. جس وقت امام آمین کہے تم بهی آمین کہو تحقیق  کہ موافق هو (مل جائے) اسکی آمین فرشتوں کی آمین سے اسکے پہلے گناہ بخش دیئے جاتے هیں.(متفق علیہ)

بہترین نماز

اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .                               بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت جابر(رضی اللہ تعالی) سے روایت ہے.
‏حضرت محمد ﷺ نے فرمایا. نمازوں میں بہتر وہ هے جو لمبے قیام والی هو.(مسلم)

نمازی کے سامنے سے گزرنا

اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .                               بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابوجہیم(رضی اللہ تعالی) سے روایت ہے.
‏حضرت محمد ﷺ نے فرمایا.اگر نمازی کے آگے سے گزرنے والے کو علم هو کہ اس کو کس قدر گناہ هے اس کے لئے چالیس سال تک ٹهرے رہنا اس سے بہتر هے کہ وہ گزرے .(متفق علیہ)

مسجد میں نماز کی فضیلت

اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .                               بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابو ہریره(رضی اللہ تعالی) سے روایت ہے.
‏حضرت محمد ﷺ نے فرمایا. آدمی کی نماز گهر میں ایک نماز هے اور محلہ کی مسجد میں 25 نمازوں کے برابر هے  اور اسکی نمازاس مسجد میں جس میں جمعہ هوتا هے 500 نمازوں کے برابر هے اس کی نماز مسجد اقضی میں 50،000 نمازوں کے برابر هے اور اسکی نماز میری مسجد ( مسجد نبوی) میں 50،000 نمازوں کے برابر هے اور اس کی نماز مسجد حرام (خانہ کعبہ) میں ایک لاکه نمازوں کے برابر هے.(ابن ماجہ)

گهروں میں بهی نماز پڑهو

اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .                               بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابو ہریره(رضی اللہ تعالی) سے روایت ہے.
‏حضرت محمد ﷺ نے فرمایا. اپنے گهروں میں بهی نماز پڑها کرو اور ان کو قبریں نہ بناؤ.(متفق علیہ)

مسجدیں محبوب اور بازار بری جگہ

اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .                                               بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابو ہریره(رضی اللہ تعالی) سے روایت ہے.
‏حضرت محمد ﷺ نے فرمایا. مکانوں (جگہوں)  میں سب سے زیاده محبوب اللہ کی طرف مسجدیں ہیں اور سب سے برے مکانوں میں سے اللہ کے نذدیک بازار ہیں.(مسلم)

اللہ کے لئے مسجد کا بنانا

اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .                               بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت عثمان(رضی اللہ تعالی) سے روایت ہے.
‏حضرت محمد ﷺ نے فرمایا. جو شخص اللہ کے لئے مسجد بنائے اللہ تعالی اس کا گهر جنت میں بناتا هے.(متفق علیہ)

ساری رات قیام کا ثواب

اعوذ با لله من الشیطان الرجیم.                          بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت  عثمان(رضی اللہ تعالی) سے روایت ہے.
‏حضرت محمد ﷺنے فرمایا. جس شخص نے عشاء کی نماز جماعت کے ساته پڑهی گویا اس نے آدهی رات قیام کیا اور جس نے صبح کی نماز بهی جماعت کے ساته پڑهی اس نے ساری رات قیام کیا. (مسلم)

Hadees-دعا رد نہیں هوتی

اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .                               بسم اللہ الرحمن الرحیم.

حضرت انس(رضی اللہ تعالی) سے روایت ہے.
‏حضرت محمد ﷺ نے فرمایا. اذان اور اقامت کے درمیان دعا رد نہیں کی جاتی.(ترمذی، ابوداؤد)

انا للہ هر مصیبت کے وقت

اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .                               بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابوہریره(رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے کہا ‏حضرت محمدﷺ نے فرمایا جس وقت تم میں سے کسی کی جوتی کا تسمہ ٹوٹ جائے وه انا للہ پڑهے کیونکہ یہ بهی مصیبت هے.

Hadees-اوپر والا ہاته

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابن عمر(رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے
‏حضرت محمدﷺ نے منبر پر فرمایا جبکہ آپ صدقہ اور سوال سے بچنے کا ذکر فرمارهےتهے اوپرکا ہاته نچلے ہاته سے بہتر هے. اوپر کا ہاته خرچ کرنے والا اور نیچا ہاته مانگنےوالا هے.(متفق علیہ) Hadees