Sunday, 14 December 2025

ﷲﷻ سے دین پر ثابت قدمی مانگو

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

حضرت ام سلمہ ؓ سے پوچھا: اے ام المومنین! جب رسولِ کریم ﷺ آپ كے پاس ہوتے تو كونسی دُعا زیادہ كرتےتھے؟ انہوں نے كہا: آپﷺ اكثر یہ دُعا کیا كرتےتھے: *يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ*۔ اے دلوں كو پھیرنے والے میرا دل اپنے دین پر ثابت كر دے۔ آپﷺ سے اس بارے میں پوچھا گیا تو آپﷺ نے فرمایا: ہر آدمی كا دل ﷲﷻ كی دو انگلیوں كے درمیان ہوتا ہے ۔جس كا دل چاہے ثابت ركھے جس كا دل چاہے ٹیڑھا كر دے۔

السلسلۃ 1646 (صحیح)

No comments:

Post a Comment