Saturday, 30 May 2026

اللّٰہ کے یہاں سب سے ناپسند شخص

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

 نبی کریم ﷺ نے فرمایا : اللہ تعالٰی کے یہاں سب سے زیادہ ناپسند وہ آدمی ہے جو سخت جھگڑالو ہو ۔

صحیح البخاری 2457 (صحیح)

نمازِ جمعہ میں جلدی کرو

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

خَاتَمُ الْمُرْسَلین رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: جب جمعہ کا دن آتا ہے تو فرشتے جامع مسجد کے دروازے پر آنے والوں کے نام لکھتے ہیں، سب سے پہلے آنے والا اونٹ کی قربانی دینے والے کی طرح لکھا جاتا ہے۔ اس کے بعد آنے والا گائے کی قربانی دینے والے کی طرح پھر مینڈھے کی قربانی کا ثواب رہتا ہے۔ اس کے بعد مرغی کا، اس کے بعد انڈے کا۔ لیکن جب امام ( خطبہ دینے کے لیے ) باہر آجاتا ہے تو یہ فرشتے اپنے دفاتر بند کر دیتے ہیں اور خطبہ سننے میں مشغول ہوجاتے ہیں۔

صحیح البخاری 929 (صحیح)

صلہ رحمی کرنے پر انعام

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: جو چاہتا ہو کہ اس کے رزق میں فراخی ہو اور اس کی عمر دراز ہو تو وہ صلہ رحمی کیا کرے۔

مشکوٰۃ 5986 (صحیح)

نمازِ عید سے پہلے قربانی کی ممانعت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ.

حضرت جندب ؓ فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نمازِ عید الاضحی میں حاضر ہوا ۔ کچھ لوگوں نے نماز سے پہلے ( جانور ) ذبح کرلیے ۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا :  تم میں سے جس نے نماز سے پہلے ( جانور ) ذبح کیا ، وہ دوبارہ قربانی کرے ۔ اور جس نے ( پہلے ذبح ) نہیں کیا ، وہ اللہ کا نام لے کر ذبح کرے ۔

سنن ابن ماجہ 3152 (صحیح)

تلبیہ کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ.

نبيِ رحمت ﷺ کا تلبیہ یہ تھا: 

لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ ، لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ ، إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكَ ، لَا شَرِيكَ لَكَ

 حاضر ہوں اے اللہ ! حاضر ہوں میں ، تیرا کوئی شریک نہیں ۔ حاضر ہوں ، تمام حمد تیرے ہی لیے ہے اور تمام نعمتیں تیری ہی طرف سے ہیں ، ملک تیرا ہی ہے ، تیرا کوئی شریک نہیں ۔

صحیح البخاری 1549 (صحیح)

یوم عرفہ (9 ذوالحجہ) روزہ کی فضیلت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ.

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا : ” میں ﷲﷻ سے امید رکھتا ہوں کہ عرفہ کے دن کا روزہ ایک سال پہلے اور ایک سال بعد کے گناہ مٹا دے گا ۔“ (مگر جو لوگ عرفات میں ہوں ان کے لیے مستحب نہیں)

جامع الترمذی 749 (صحیح)

عید کے دن نبی پاک ﷺ کی سنت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ.

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ عید الفطر کے روز کچھ کھا کر عید گاہ جایا کرتے تھے اور عید الاضحی کے روز نمازِ عید پڑھنے کے بعد کچھ کھایا کرتے تھے۔

المشکوٰۃ 1440 (صحیح)

قربانی کے جانوروں کی عمریں

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ.

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا :  صرف مسنہ ( دو دانتا ) جانور کی قربانی کرو ، ہاں اگر تم کو دشوار ہو تو ایک سالہ دنبہ یا مینڈھا ذبح کر دو ۔

صحیح مسلم 5082 (صحیح)

حج مبرور کا ثواب تو جنت ھے

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ.

صادق و امین رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا :  حج اور عمرہ مسلسل کرتے رہو ۔ یقیناً یہ فقر اور گناہوں کو اس طرح زائل کردیتے ہیں جس طرح آگ کی بھٹی لوہے ، سونے اور چاندی کے میل کچیل کو زائل کر دیتی ہے ۔ اور حج مبرور (مقبول ) کا ثواب تو جنت سے کم نہیں ۔

سنن النسائی 2632 (صحیح)

اسلام میں نکاح کے لیے رہنمائی

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: عورت سے نکاح چار چیزوں کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ اسکے مال کی وجہ سے یا اسکے خاندانی شرف کی وجہ سے یا اسکی خوبصورتی کی وجہ سے یا اسکے دین کی وجہ سے، اور تو دیندار عورت سے نکاح کرکے کامیابی حاصل کر، اگر ایسا نہ کرے تو تیرے ہاتھوں کو مٹی لگے گی ( یعنی اخیر میں تجھ کو ندامت ہو گی ) ۔

صحیح البخاری 5090 (صحیح)

ذوالحجہ کے دس دنوں کی فضیلت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ.

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا : عشرہ ذی الحجہ سے بڑھ کر کوئی دن ﷲﷻ کی نگاہوں میں معظم نہیں اور نہ ہی انکے علاوہ کسی اور دن میں اعمال اتنے زیادہ پسند ہیں ، اس لئے ان دنوں میں تہلیل و تکبیر اور تحمید کی کثرت کیا کرو ۔

مسند احمد 5446 (صحیح)

کن جانوروں کی قربانی مکروہ ھے؟

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ.

چار قسم کے جانوروں کی قربانی درست نہیں: ایک کانا جس کا کانا پن واضح ہو، دوسرے بیمار جس کی بیماری عیاں اور ظاہر ہو، تیسرے لنگڑا جس کا لنگڑا پن نمایاں ہو، چوتھا ایسا لاغر اور دبلا پتلا جس کی ہڈیوں میں گودا نہ ہو۔

سنن ابن ماجہ 3144 (صحیح)

عشرہ ذی الحجہ کی اہمیت وفضیلت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ.

نبيِ رحمت ﷺ نے فرمایا :  ﷲﷻ کو کوئی نیک عمل کسی دن میں اس قدر پسندیدہ نہیں ہے جتنا کہ ان دنوں میں پسندیدہ اور محبوب ہوتا ہے ۔“ یعنی ذوالحجہ کے پہلے عشرہ میں ۔ صحابہ کرام ؓ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ ! کیا جہاد فی سبیل اللہ بھی نہیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ نہیں ، جہاد فی سبیل اللہ بھی نہیں مگر جو کوئی شخص اپنی جان و مال لے کر نکلا ہو اور پھر کچھ واپس نہ لایا ہو ۔

سنن ابوداؤد 2438 (صحیح)

جس نے عید پر قربانی کرنی ہو

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ.

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا : ’’ جو شخص قربانی کرنے کا ارادہ رکھتا ہو ، وہ نہ اپنے ناخن کٹوائے اور نہ بال ۔ یہ حکم ذوالحجہ کے پہلے دس دن کے لیے ہے"۔ 

سنن النسائی 4367 (صحیح)

جمعہ کی نفل نماز

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ.

" رسولِ کریم ﷺ جمعے کے بعد نماز ( نفل ) نہیں پڑھتے تھے حتٰی کہ گھر تشریف لے جاتے اور دو رکعتیں پڑھتے"۔ 

سنن النسائی 1428 (صحیح)

زبان ہر وقت ذکرِ الٰہی سے تر رہے

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

دو دیہاتی آدمی نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ان میں سے ایک نے پوچھا اے محمد ﷺ ! سب سے بہترین آدمی کون ہے؟ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: جس کی عمر لمبی ہو اور اس کا عمل اچھا ہو، دوسرے نے کہا کہ احکام اسلام تو بہت زیادہ ہیں، کوئی ایسی جامع بات بتا دیجئے جسے ہم مضبوطی سے تھام لیں؟ رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا تمہاری زبان ہر وقت ذکرِ الٰہی سے تر رہے ۔ 

مسند احمد 17832(صحیح)

باوضو سونے کی فضیلت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ.

صادق و امین رسولِ کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا : " جو مسلمان باوضو ہوکر ﷲﷻ کا ذکر کرتے ہوئے رات کو سوتا ہے ، پھر رات کے کسی حصے میں بیدار ہوکر ﷲ تعالٰی سے دنیا و آخرت کی جس خیر کا بھی سوال کرتا ہے ، ﷲ اسے وہ ضرور عطاء فرماتا ہے"۔

مسند احمد 22398 (صحیح)

قربانی نہ کرنے والوں کےلئے وعید

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ.

خَاتَمُ الْمُرْسَلین رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: جس شخص کو ( قربانی کی ) وسعت (گنجائش) ہو اور وہ قربانی نہ کرے، تو وہ ہماری عید گاہ کے قریب نہ پھٹکے۔

سنن ابن ماجہ 3123 (صحیح)

قرض ادا نہ کرنے پر وعید

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

مُخبرِ صادق حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا : ’’ جو شخص اِس حال میں فوت ہوا کہ اُسکے ذمے ایک دینار یا ایک درہم تھا ، وہ اُسکی نیکیوں سے ادا کیا جائے گا ، وہاں ( آخرت میں ) دینار ہوں گے نہ درہم"۔

سنن ابنِ ماجہ 2414 (صحیح)

سنی سنائی بات کے بارے میں بیان

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ِاِمَامُ الانبیاء حضرت محمد مصطفی ﷺ نے فرمایا : کسی آدمی کے گناہ گار ہونے کے لیے یہی بات کافی ہے کہ وہ ہر سنی سنائی بات بیان کرتا رہے۔

سنن ابوداؤد 4992 (صحیح)

استغفار کی پابندی- ہر غم سے نجات

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا : ’’ جو شخص استغفار کی پابندی کرے تو ﷲﷻ اسے ہر غم سے نجات دیتا ہے ، اسکے لیے ہر تنگی سے نکلنے کا راستہ بنا دیتا ہے اور اسے ایسی جگہ سے روزی دیتا ہے جہاں سے اسکو گمان بھی نہیں ہوتا "۔

سنن ابنِ ماجہ 3819 (صحیح)

قطع تعلّقی اور عداوت کی ممانعت

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

صادق و امین رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا : ’’ ہر جمعے (سات دنوں میں) لوگوں کے اعمال دو مرتبہ پیر اور جمعرات کے روز پیش کیے جاتے ہیں ، ہر بندہ مومن کو بخش دیا جاتا ہے ، البتہ اُس بندے کی مغفرت نہیں ہوتی جس کی اپنے بھائی کے ساتھ رنجش و عداوت ہو ، کہا جاتا ہے : ان دونوں کو چھوڑ دو حتٰی کہ وہ (عداوت ختم کرکے) رجوع کرلیں"۔

مشکوٰۃ 5030 (صحیح)

صدقہ کرنے کی اہمیت وفضیلت

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا : جو شخص حلال کمائی سے کھجور کے برابر صدقہ کرتا ہے ، جبکہ ﷲﷻ صرف حلال مال ہی قبول کرتا ہے ، تو ﷲ تعالٰی اسے اپنے دائیں ہاتھ میں قبول فرماتا ہے ، پھر اسے اُسکے مالک کے لیے اس طرح بڑھاتا ہے جس طرح تم میں سے کوئی اپنے گھوڑے کے بچے کی پرورش کرتا ہے، حتٰی کہ وہ پہاڑ کی مانند ہوجاتا ہے۔

مشکوٰۃ 1888 (متفق علیہ)

Wednesday, 6 May 2026

کسی مسلمان کو حقیر نہ سمجھو

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا :  انسان کے لیے اتنی بُرائی کافی ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کی تحقیر کرے ( یا اسے حقیر جانے )۔

سنن ابن ماجہ 4213 (صحیح)

سلام سے پہلے سجدہ سہو کا بیان

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ِاِمَامُ الانبیاء حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا :  شیطان نماز کے دوران میں کسی کے پاس آتا ہے ، پھر اُسکے اور اس کے دل کے درمیان حائل ہوجاتا ہے، ( وسوسے ڈالتا ہے ) حتٰی کہ نمازی کو معلوم نہیں رہتا کہ اس نے زیادہ نماز پڑھی ہے یا کم ۔ جب یہ صورت پیش آئے تو ( نمازی کو چاہیے کہ ) سلام سے پہلے دو سجدے کرلے ، پھر سلام پھیرے دے۔

سنن ابنِ ماجہ 1216 (صحیح)

آپس میں سلام کو عام کرو

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا :  تم جنت میں داخل نہیں ہوگے یہاں تک کہ تم مومن ہوجاؤ، اور تم مومن نہیں ہو سکتے یہاں تک کہ ایک دوسرے سے محبت کرو۔ کیا تمہیں ایسی چیز نہ بتاؤں کہ جب تم اس پر عمل کرو تو ایک دوسرے کے ساتھ محبت کرنے لگو، آپس میں سلام عام کرو۔

صحیح مسلم 194 (صحیح)

نیکی واحسان کرنے کا شکریہ ادا کرو

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

صادق و امین رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا:  جو شخص لوگوں کا شکریہ ادا نہیں کرتا ‘ وہ ﷲﷻ کا بھی شکر گزار نہیں ہوتا۔

سنن ابوداؤد 4811 (صحیح)

غصّہ سے پرہیز کرنے کی تاکید

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
     
ایک صحابی ؓ نے نبيِ رحمت ﷺ سے عرض کیا : مجھے آپ ﷺ کوئی نصیحت فرما دیجیے۔ رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا کہ غصہ نہ ہوا کر ۔ انہوں نے کئی مرتبہ یہ سوال کیا اور آنحضرت ﷺ نے یہی فرمایا کہ غصّہ نہ ہوا کر ۔

صحیح البخاری 6116 (صحیح)

نمازِ جمعہ میں جلدی کرو

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

خَاتَمُ الْمُرْسَلین رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: جب جمعہ کا دن آتا ہے تو فرشتے جامع مسجد کے دروازے پر آنے والوں کے نام لکھتے ہیں، سب سے پہلے آنے والا اونٹ کی قربانی دینے والے کی طرح لکھا جاتا ہے۔ اس کے بعد آنے والا گائے کی قربانی دینے والے کی طرح پھر مینڈھے کی قربانی کا ثواب رہتا ہے۔ اس کے بعد مرغی کا، اس کے بعد انڈے کا۔ لیکن جب امام ( خطبہ دینے کے لیے ) باہر آجاتا ہے تو یہ فرشتے اپنے دفاتر بند کر دیتے ہیں اور خطبہ سننے میں مشغول ہوجاتے ہیں۔

صحیح البخاری 929 (صحیح)

ﷲﷻ کی پناہ حاصل کرنے کا بیان

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
    
ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ فرمایا کرتے تھے : اے اللہ ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں اس علم سے جو نفع مند نہ ہو ، اس دل سے جس میں خشوع و خضوع نہ ہو ، اس نفس سے جو سیر نہ ہو اور اس دُعا سے جو سنی نہ جائے ۔

سنن النسائی 5539 (صحیح)

بغیر وجہ خلع کا مطالبہ مکروہ ھے

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
    
صادق و امین رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا :  جو عورت بغیر کسی واقعی سبب کے اپنے خاوند سے طلاق مانگے گی ، اسے جنت کی خوشبو نہیں آئے گی ، حالانکہ اُسکی خوشبو چالیس سال کے فاصلے سے محسوس ہوتی ہے ۔

سنن ابنِ ماجہ 2054 (صحیح)

صلح کروانا نبی ﷺ کی سنت ھے

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
    
قباء کے لوگوں نے آپس میں جھگڑا کیا اور نوبت یہاں تک پہنچی کہ ایک نے دوسرے پر پتھر پھینکے ، آنحضرت ﷺ کو جب اس کی اطلاع دی گئی تو آپ ﷺ نے فرمایا :  چلو ہم ان میں صلح کرائیں گے۔

صحیح البخاری 2693 (صحیح)

نماز سے صغیرہ گناہوں کی معافی

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
    
رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا :  جب کوئی مسلمان فرض نماز کا وقت ہونے پر اُسکے لیے اچھی طرح وضو کرتا ہے اور خشوع و رکوع کا اچھی طرح اہتمام کرتا ہے تو وہ اس (نماز) سے پہلے کیے ہوئے گناہوں کا کفارہ بن جاتی ہے بشرطیکہ کبیرہ گناہوں کا ارتکاب نہ ہو ، اور یہ (فرض نماز سے صغیرہ گناہوں کا معاف ہوجانا) ہمیشہ کے لیے ہے۔

مشکوٰۃ 286 (صحیح)

بڑوں کی عزت اور بچوں پر مہربانی

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
    
ایک بوڑھا شخص آیا، وہ نبی کریم ﷺ سے ملنا چاہتا تھا، لوگوں نے اسے راستہ دینے میں دیر کی تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ”وہ شخص ہم میں سے نہیں ہے، جو ہمارے چھوٹوں پر مہربانی نہ کرے اور ہمارے بڑوں کی عزت نہ کرے“۔  

جامع الترمذی 1919 (صحیح)

تقسیم کرنے والے ہاتھ کی فضیلت

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
   
ِامَامُ الانبیاء حضرت محمد مصطفی ﷺ نے فرمایا : ’’ دینے والے کا ہاتھ اُونچا ہوتا ہے اور سب سے پہلے تو اُسے دے جس کا تو ذمے دار ہے ۔ اپنی ماں کو دے ، اپنے باپ کو دے ، اپنی بہن کو دے ، اپنے بھائی کو دے ، پھر اپنے قریبی رشتے دار کو دے ، پھر اپنے پڑوسی کو دے۔

سنن النسائی 2533 (صحیح)

درود شریف پڑھنے کی فضیلت

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
   
صادق و امین رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: جمعہ کے دن اور جمعہ کی رات مجھ پر کثرت سے درود پڑھو ، کیوں کہ جس شخص نے مجھ پر ایک مرتبہ درود پڑھا ، ﷲﷻ اس پر دس مرتبہ رحمت بھیجے گا۔

السلسلۃ 2777 (صحیح)