ارشاد نبوی ﷺ ھے" قیامت کے دن لوگوں کے اعمال میں سب سے پہلے نماز کا حساب ھوگا, اللہ سبحان و تعالٰی فرشتوں کو حکم دیں گے اور وہ خوب جانتا ھے۔ میرے بندے کی نماز دیکھو, اس نے اسے مکمل کیا ھے یا ناقص چھوڑا ھے۔ اگر پوری ھے تو لکھ دیا جائے گا کہ اس کی نماز مکمل ھے اور اگر کچھ کمی ھوئی تو حکم فرمائے گا میرے بندے کی نفل نماز دیکھو , اگر نفل اس کی نماز میں ہوں گے تو اللہ فرمائے گا : میرے بندے کے فرائض کو اس کے نوافل سے پورا کردو اور پھر باقی اعمال بھی اسی طرح دیکھے جائیں گے۔ سنن ابی داؤد 864
No comments:
Post a Comment