ارشاد نبوی ﷺ ھے"جو شخص ایمان کے ساتھ اور ثواب کی نیت سے کسی مسلمان کے جنازے کے ساتھ چلا, پھر نماز جنازہ اور دفن تک اس کے ساتھ رہا تو وہ دو قیراط ثواب کے ساتھ واپس آیا, ایک قیراط احد پہاڑ کے مثل ھے, جو شخص اس کی نماز جنازہ پڑہ کر دفن سے قبل ہی لوٹ آیا تو وہ ایک قیراط ثواب کے ساتھ واپس آیا۔ صحیح البخاری 47
40 hadees, Aasan Hadees e Nabvi, asan Hadees (P.B.U.H), asan Hadis (P.B.U.H), hadees e mubarka, hadees e nabvi in urdu,
Wednesday, 28 February 2018
Tuesday, 27 February 2018
نیکی کا بدلہ نیکی
ارشاد نبوی ﷺ ھے"جو شخص تمھارے ساتھ نیکی کرتا ھے تو اس کو بدلہ دو۔(1) اور فرمایا " جس کے ساتھ حسن سلوک ہوا اور وہ کرنے والے کو کہے: اللہ تجھے اچھی جزا دے تو اس نے اس کی بہت اچھی تعریف کی۔(2)
ا۔ سنن ابی داؤد1672
2۔جامع الترمذی 2035
ا۔ سنن ابی داؤد1672
2۔جامع الترمذی 2035
Monday, 26 February 2018
نفل نماز کی حکمت
ارشاد نبوی ﷺ ھے" قیامت کے دن لوگوں کے اعمال میں سب سے پہلے نماز کا حساب ھوگا, اللہ سبحان و تعالٰی فرشتوں کو حکم دیں گے اور وہ خوب جانتا ھے۔ میرے بندے کی نماز دیکھو, اس نے اسے مکمل کیا ھے یا ناقص چھوڑا ھے۔ اگر پوری ھے تو لکھ دیا جائے گا کہ اس کی نماز مکمل ھے اور اگر کچھ کمی ھوئی تو حکم فرمائے گا میرے بندے کی نفل نماز دیکھو , اگر نفل اس کی نماز میں ہوں گے تو اللہ فرمائے گا : میرے بندے کے فرائض کو اس کے نوافل سے پورا کردو اور پھر باقی اعمال بھی اسی طرح دیکھے جائیں گے۔ سنن ابی داؤد 864
ماں باپ کو گالی نہ دو
بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
ارشاد نبوی ﷺ ھے" ایک انسان کا اپنے والدین کو گالی دینا کبیرہ گناہوں میں سے ھے۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی: اے اللہ کے رسول ﷺ ! کیا کوئی اپنے والدین کو بھی گالی دیتا ہے؟ فرمایا: ہاں، ایک شخص دوسرے کے باپ کو گالی دیتا ہے تو وھ اس کے باپ کو گالی دے گا۔ اور اسی طرح اس کی ماں کو گالی دیتا ھے تو وھ اس کی ماں گالی دے گا۔ صحیح البخاری 5973
Saturday, 24 February 2018
انصاف والوں کا مقام
بسم ا لله الرحمن الرحیم
ارشاد نبوی ﷺ ھے "بےشک انصاف کرنے والے اللہ کے ہاں نور کے منبروں پر ہوں گے۔ وہ جو اپنے فیصلہ جات, اہل وعیال اور جو کچھ ان کی حکمرانی ( اور ذمہ داری) میں ھو, اس میں انصاف کرتے ہیں ۔ صحیح مسلم 1827
جمعہ کے آداب
بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
ارشاد نبوی ﷺ ھے " تمام بالغ مسلمان جمعہ کے دن غسل کریں اور اچھے کپڑے پہنیں اور اگر خوشبو ھے تو استعمال کریں۔ صحیح بخاری 880
نبی ﷺ کا انکار
بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
ارشاد نبوی ﷺ ھے " میری ساری امت جنت میں داخل ھوگی مگر جو انکار کردے۔" صحابہ کرام رضی اللہ نے کہا: اے اللہ کے رسول ﷺ ! کون انکار کرتا ھے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: " جس نے میری فرمانبرداری کی وہ بہشت میں داخل ہوگا اور جس نے میری نافرمانی کی, یقینا اس نے انکار کیا ۔ صحیح البخاری 7280
جہنم سے بچو
بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
ارشاد نبوی ﷺ ھے" تم میں سے کون ھے جسے اپنے وارث کا مال اپنے مال سے زیادہ پسند ھو؟ لوگوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ ! ہر کسی کو اپنا ہی مال پسند ھے۔ تو آپ ﷺ نے فرمایا: اس کا اپنا مال تو وھ ھے جو اس نے آگے کے لئے بھیج دیا ھے اور جو پیچھے چھوڑے جارہا ھے وہ اس کے وارث کا مال ھے۔ 1
نیز فرمایا آگ ( جہنم) سے بچو, اگرچہ کھجور کا ٹکڑا ہی خیرات کرکے۔ 2
نیز فرمایا آگ ( جہنم) سے بچو, اگرچہ کھجور کا ٹکڑا ہی خیرات کرکے۔ 2
1۔ صحیح البخاری 73
2۔ صحیح البخاری 6442
2۔ صحیح البخاری 6442
Tuesday, 20 February 2018
فرشتوں کی دعا
بسم ا لله الرحمن الرحیم
ارشاد نبوی ﷺ ھے " ہر صبح دو فرشتے اترتے ہیں , ایک کہتا ھے: "اے اللہ! خرچ کرنے والے کو اس کا عوض دے" اور دوسرا کہتا ھے: اے اللہ! بخل وکنجوسی کرنےوالے کو بربادی دے۔" صحیح البخاری 1442
Monday, 19 February 2018
سفید لباس کی اہمیت Importance of White Dress
بسم ا لله الرحمن الرحیم
ارشاد نبوی ﷺ ھے " سفید لباس پہنو ! یہ انتہائی پاک اور خوشگوار ہوتا ھے اور اسی میں اپنے مردوں کو کفناؤ. جامع الترمذی 2810
تقدیر پر ایمان
بسم ا لله الرحمن الرحیم
ارشاد نبوی ﷺ ھے" اللہ تعالٰی(کےحقوق) کی حفاظت کر, اللہ تیری حفاظت کرے گا۔ اللہ(کےدین) کی حفاظت کر, تو ( ہر ضرورت کے وقت) اسے اپنے سامنے پائے گا۔ جب تو سوال کرے ( دعا مانگے) تو اللہ سے مانگ اور جب مدد طلب کرے تو اللہ سے طلب کر۔ اور یہ جان لے کہ اگر سب لوگ جمع ھو کر تجھے نفع دینا چاہیں تو نہیں دے سکتے مگر وہی جو اللہ نے تیرے لئے لکھ دیا ھے اور اگر وہ جمع ھو کر تیرا نقصان کرنا چاہیں تو نہیں کرسکتے مگر وہی جو اللہ تعالٰی نے تیرے لئے لکھ دیا ھے۔ قلم اٹھالئے گئے ہیں اور کتابیں خشک ہوگئی ہیں۔ جامع الترمذی 2516
دل پر گناہ کا داغ
بسم ا لله الرحمن الرحیم
ارشاد نبوی ﷺ ھے " بے شک مومن جب گناہ کرتا ھے تو اس کے دل پر ایک سیاہ داغ بن جاتا ھے اگر وہ توبہ کرے, اس گناہ سے باز آجائے اور معافی مانگ لے تو اس کا دل شفاف ہوجاتا ھے اگر وہ گناہ میں بڑھتا رہے تو سیاہ دھبہ( زنگ) اس کے دل پر حاوی ھوجاتا ھے۔ جامع الترمذی 3334
Friday, 16 February 2018
قبر کے ابتدائی معاملات
بسم ا لله الرحمن الرحیم
ارشاد نبوی ﷺ ھے" بے شک بندہ جب قبر میں رکھا جاتا ھے اور اس کے ساتھی مڑ جاتے ہیں, وہ ان کے جوتوں کی آہٹ سنتا ھے۔ اور ( ساتھ ہی) اس کے پاس دو فرشتے آجاتے ہیں۔ اسے بٹھالیتے ہیں اور کہتے ہیں: ان کے, یعنی محمد ﷺ کے بارے میں تو کیا کہتا ھے؟ مومن کہتا ھے: میں گواہی دیتا ھوں کہ وھ اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ اسے کہا جاتا ھے: جہنم میں تو اپنی جگہ دیکھ لے, اس کے بدلے میں اللہ نے تجھے جنت میں جگہ دے دی ھے۔ وھ دونوں جگہوں کو دیکھتا ھے۔ لیکن منافق اور کافر کو کہا جاتا ھے: ان کے یعنی محمد ﷺ کے بارے میں تیری کیا رائے ھے؟ تو وھ کہتا ھے : میں نہیں جانتا, پس جو لوگ کہتے تھے , میں بھی کہہ دیتا تھا, اسے کہا جاتا ھے: تونے عقل سے کام لیا نہ تونے پڑھا, پھر اسے لوہے کے گرزوں ( سلاخوں) سے مارا جاتا ھے, وھ چیختا ھے جسے جن وانس (انسان)کے علاوہ اردگرد کی سب چیزیں سنتی ھیں۔ صحیح بخاری 1374
قبر کے ابتدائی معاملات
بسم ا لله الرحمن الرحیم
ارشاد نبوی ﷺ ھے" بے شک بندہ جب قبر میں رکھا جاتا ھے اور اس کے ساتھی مڑ جاتے ہیں, وہ ان کے جوتوں کی آہٹ سنتا ھے۔ اور ( ساتھ ہی) اس کے پاس دو فرشتے آجاتے ہیں۔ اسے بٹھالیتے ہیں اور کہتے ہیں: ان کے, یعنی محمد ﷺ کے بارے میں تو کیا کہتا ھے؟ مومن کہتا ھے: میں گواہی دیتا ھوں کہ وھ اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ اسے کہا جاتا ھے: جہنم میں تو اپنی جگہ دیکھ لے, اس کے بدلے میں اللہ نے تجھے جنت میں جگہ دے دی ھے۔ وھ دونوں جگہوں کو دیکھتا ھے۔ لیکن منافق اور کافر کو کہا جاتا ھے: ان کے یعنی محمد ﷺ کے بارے میں تیری کیا رائے ھے؟ تو وھ کہتا ھے : میں نہیں جانتا, پس جو لوگ کہتے تھے , میں بھی کہہ دیتا تھا, اسے کہا جاتا ھے: تونے عقل سے کام لیا نہ تونے پڑھا, پھر اسے لوہے کے گرزوں ( سلاخوں) سے مارا جاتا ھے, وھ چیختا ھے جسے جن وانس (انسان)کے علاوہ اردگرد کی سب چیزیں سنتی ھیں۔ صحیح بخاری 1374
Thursday, 15 February 2018
رشک کرنا کب جائز ھے
بسم ا لله الرحمن الرحیم
ارشاد نبوی ﷺ ھے" صرف دو آدمیوں پر رشک کرنا چاہیے, ایک وھ جسے اللہ تعالٰی نے قرآن( کاعلم) دیا ھے, وہ دن رات اسے پڑھتا ھے اور دوسرا وہ جسے اللہ تعالی نے مال عطا کیا ھے, وہ اسے دن رات ( اللہ کی راہ میں ) لٹاتا ھے۔ مسلم 152
Tuesday, 13 February 2018
اگر مگر شیطان کا دروازہ ھے
بسم ا لله الرحمن الرحیم
ارشاد نبوی ﷺ ھے" مفید کاموں کی حرص کر اور اللہﷻ سے مدد طلب کر اور عاجزی ( ستسی و کاہلی) کا مظاہرہ نہ کر۔ اگر تجھے کوئی مصیبت پہنچے تو یہ نہ کہہ, اگر میں یہ کرلیتا تو یوں ھوجاتا, البتہ یہ کہہ کہ اللہ نے اسی طرح مقدر کیا تھا اور جو اس نے چاہا سو کیا, اس لئے کہ " اگر" کا لفظ شیطان کے عمل کا دروازہ کھول دیتا ھے۔ مسلم 2664
Monday, 12 February 2018
دل میں خیالات آنا
بسم ا لله الرحمن الرحیم
ارشاد نبوی ﷺ ھے" اللہ تعالٰی نے میری امت کے لیے دل میں پیدا ھونے والے خیالات کو معاف کردیا ھے جب تک کہ ان پر عمل یا کلام ( بات) نہ کی جائے۔ بخاری 5269
اچھے اخلاق
بسم ا لله الرحمن الرحیم
ارشاد نبوی ﷺ ھے" بے شک تم میں سے وہ لوگ مجھے سب سے زیادہ محبوب ہیں جو اخلاق میں سب سے اچھے ہیں۔ بخاری 3759
نماز کے لئے چلنا
بسم ا لله الرحمن الرحیم
ارشاد نبوی ﷺ ھے" جب تم نماز کے لئے آؤ تو اطمینان کے ساتھ چلو, جتنی رکعات مل جائے ادا کرو اور جو فوت ھوجائیں انھیں ( بعد میں ) پورا کرلو۔ بخاری 635
Friday, 9 February 2018
جو جنت میں داخل ھونا چاہتا ھے
بسم ا لله الرحمن الرحیم
ارشاد نبوی ﷺ ھے" جو شخص جہنم کی آگ سے دور ھونے اور جنت میں داخل ھونے کو پسند کرتا ھے تو اس کی موت اس حالت میں آنی چاہیے کہ وہ اللہﷻاور روز آخرت پر ایمان رکھتا ھو اور لوگوں کے ساتھ وہی برتاؤ کرے جو اپنے ساتھ چاہتا ھے۔ مسلم 1844
Thursday, 8 February 2018
مومن کے معاملات
بسم ا لله الرحمن الرحیم
ارشاد نبوی ﷺ ھے" مومن کی یہ بات کتنی عجیب ھے کہ اس کے سارے معاملات اس کے حق میں بہتر ھوتے ہیں۔ اگر اسے خوشی پہنچے تو وہ شکر ادا کرتا ھے جو اس کے لئے خیر(وبرکت) کا باعث ھے اور اگر اسےتکلیف پہنچے توصبر کرتا ھے, یہ بھی اس کے لئے بہتری اور اچھائی ھے۔ مسلم 2999
Wednesday, 7 February 2018
جہاد ہاتھ, زبان اور دل سے
بسم ا لله الرحمن الرحیم
ارشاد نبوی ﷺ ھے"جب تم میں سے کوئی برا کام دیکھے تو اسے اپنے ہاتھ سے بدلے (روکے), اگر اس کی طاقت نہیں ھے تو زبان سے بدلے اور اگر اس کی بھی طاقت نہیں تو دل سے ہی برا جانے اور یہ کمزور ترین ایمان ھے۔ مسلم 49
نماز جمعہ کی اہمیت
بسم ا لله الرحمن الرحیم
ارشاد نبوی ﷺ ھے" لوگ جمعہ ترک کرنے سے باز آجائیں یا پھر اللہ ان کے دلوں پر مہر لگادے گا, پھر وہ غافلوں میں سے ہوجائیں گے۔ مسلم 865
مومن کے معاملات
بسم ا لله الرحمن الرحیم
ارشاد نبوی ﷺ ھے" مومن کی یہ بات کتنی عجیب ھے کہ اس کے سارے معاملات اس کے حق میں بہتر ھوتے ہیں۔ اگر اسے خوشی پہنچے تو وہ شکر ادا کرتا ھے جو اس کے لئے خیر(وبرکت) کا باعث ھے اور اگر اسےتکلیف پہنچے توصبر کرتا ھے, یہ بھی اس کے لئے بہتری اور اچھائی ھے۔ مسلم 2999
Sunday, 4 February 2018
دعاؤں کی قبولیت کا بہترین وقت
بسم ا لله الرحمن الرحیم
ارشاد نبوی ﷺ ھے"ہمارا رب ہر رات آسمان دنیا پر جب رات کی آخری تہائی باقی ھوتی ھے, اتر کر فرماتا ھے: کون مجھ سے دعا مانگتاھے کہ میں اس کی دعا قبول کروں؟ کون مجھ سے سوال کرتا ھے کہ میں اسے عطا کروں؟ کون مجھ سے مغفرت کی درخواست کرتا ھے کہ میں اسے بخش دوں؟۔ بخاری 6321
Saturday, 3 February 2018
جنت کی نعمتیں
بسم ا لله الرحمن الرحیم
حضرت ابوہریرہ رضی الله تعالی عنه سے روایت ھے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا “ الله تعالی فرماتے ھیں میں نے اپنے نیک بندوں کےلئے جنت میں ایسی ایسی نعمتیں تیارکر رکھی ھیں جو کسی آنکھ نے نہیں دیکھیں کسی کان نے نہیں سنیں کسی آدمی کے خیال میں نہیں گذریں، “ اگر تم چاھو تو یہ آیت پڑھو۰۰۰۰۰۰۰۰ کوئی نہیں جانتا جو آنکھوں کی ٹھنڈک بہشتیوں کے لئے چھپا کر رکھی گئی ھے۰ مسلم، ترمذی
جنت کا بیان
بسم ا لله الرحمن الرحیم
حضرت عبدالله بن عمر رضی الله تعالی عنه سے روایت ھے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا میں نے جنت کو جھانک کر دیکھا تو ( جو دنیا میں) فقرا اور محتاج تھے انہی لوگوں کو وہاں زیادہ دیکھا، دوزخ کو جھانک کر دیکھا تو اس اکثر عورتیں تھیں۰ ترمذی
فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ھوتے
بسم ا لله الرحمن الرحیم
حضرت ابن عباس رضی الله تعالی عنه کہتے ھیں میں نے حضرت ابو طلحہ رضی الله عنہ سے سنا وہ کہتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ھوتے جس میں کتا ھو یا تصویر یامورت ھو۰ نسائی
شہید کی آرزو
بسم ا لله الرحمن الرحیم
حضرت انس بن مالک رضی الله تعالی عنه سے روایت ھے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کوئی بھی شخص ایسا نہیں کہ جو جنت میں جائے اور واپس دنیا میں آنےکی تمنا کرے خواہ اسے دنیاکی ساری دولت عطا کردی جائے۰ صرف شہید ایک ایسی ہستی ھے جو دنیا آنے کی اور دس بار الله کی راہ میں شہید ہونے کی تمنا کرتا ھے۰ کیونکہ وہ شہادت کی عزت (اچھی طرح) دیکھ لیتا ھے۰ مسلم ،ترمذی
دین پر عمل
بسم ا لله الرحمن الرحیم
حضرت ابو سعید خذری رضی الله تعالی عنه سے روایت ھے کہ میں نے آنحضرت ﷺ سے سنا, آپ ﷺ فرماتے تھے ایک بار میں سورہا تھا میں نے خواب میں دیکھا لوگ میرے سامنے لائے جارھے ہیں بعضوں کے کرتے اتنے اونچے ہیں کہ چھاتی تک ہی پورے ہوجاتے ہیں بعضوں کے اس سے بھی کم لیکن جب عمر رضی اللہ عنہ میرے سامنے لائے گئے تو ان کا کرتہ اتنا لمبا تھا جسے وھ کھینچ رہے تھے۔ لوگوں نے عرض کیا اس کی تعبیر کیا ھے؟ آپ ﷺ نے فرمایا دین۔ بخاری
صدقے کاثواب
بسم ا لله الرحمن الرحیم
حضرت ابو سعید رضی الله تعالی عنه سے روایت ھے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا آدمی جو کچھ اپنے گھر والوں پر خرچ کرے اس میں بھی صدقے کا ثواب ھے۔ بخاری
أحد پہاڑ سے محبت
بسم ا لله الرحمن الرحیم
حضرت انس رضی الله تعالی عنه سے روایت ھے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا یہ احد پہاڑ وہ ھے جو ہم سے محبت رکھتا ھے, ہم اس سے محبت رکھتے ہیں۔ مسلم
آنحضرت ﷺ کے آخری وقت میں دعا
بسم ا لله الرحمن الرحیم
حضرت عائشہ رضی الله تعالی عنها کہتی ہیں کہ وفات سے پہلے میں نے کان لگا کر آنحضرت ﷺ کی بات سنی۔ آپ ﷺ پیٹھ مبارک میرے ساتھ ٹیکے ھوئے تھے اور یہ فرمارہے تھے یا اللہ ! مجھے بخش دے, مجھ پر رحم فرما, مجھے بلند رفیقوں سے ملادے۔ مسلم, ترمذی
نماز میں آمین کہنا
بسم ا لله الرحمن الرحیم
حضرت ابوہریرہ رضی الله تعالی عنه سے روایت ھے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا ۔جب امام غیرالمغضوب علیھم ولا الضالین کہے تو تم آمین کہو۔ جس کی آمین کی آواز فرشتوں کی آواز سے مل جائے گی اس کے گذشتہ گناہ معاف کردیئے جائیں گے۔ بخاری
اللہ تعالٰی کا ناپسندیدہ شخص
بسم ا لله الرحمن الرحیم
حضرت عائشہ رضی الله تعالی عنها سے روایت ھے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا سب لوگوں میں اللہ تعالٰی کو وہ شخص نا پسند ھے جو جھگڑا لو ھو۔ بخاری
کرب وتكليف کے وقت آنحضرت ﷺ کا ورد
بسم ا لله الرحمن الرحیم
عظمت والے اور بردبار اللہ کے سوا کوئی (سچا) معبود نہیں۔ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو عرش عظیم کا مالک ھے۔ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں جو آسمانوں اور زمین کا رب اور عزت والےعرش کا مالک ھے۔ مسلم 2730
Subscribe to:
Posts (Atom)