Monday, 29 May 2017

Hadees- روزه میں بهول ک کهانا


   بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابوہریره (رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے کہا ‏حضرت محمد ﷺ نے فرمایا جو شخص روزه کی حالت میں بهول کر کهالے اور پی لےوه اپنے روزه کو پورا کرے. اس کو اللہ تعالی نے کهلایا اور پلایا هے.(متفق علیہ)Hadees

Saturday, 27 May 2017

Hadees- روزه جلد افطار کرو

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت انس (رضی اللہ تعالی عنه) روایت هے کہا ‏حضرت محمد ﷺ نے فرمایا اللہ تعالی فرماتا هے مجهے اپنے بندوں میں سے وه محبوب هیں جو روزه جلد افطار کرلیتے هیں. (ترمذی)Hadees

Hadees- ایک روزه کی فصیلت


   بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابوامامہ (رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے کہا ‏حضرت محمد ﷺ نے فرمایا جو شخص اللہ کی راه میں ایک دن روزه رکهتا هے اللہ تعالی اسکے اور آگ (جہنم) کے درمیان آسمان وزمین کی مسافت کے قریب خندق بنادیتا هے. (ترمذی) Hadees

Hadees-سحری میں آذان کے وقت پینا

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابوہریره (رضی اللہ تعالی عنه) روایت هے کہا ‏حضرت محمد ﷺ نے فرمایا هے جس وقت تم میں سے کوئی ایک آذان سن لے اور کچه پینے کے لئے اس کے هاته میں برتن هو وه اس کو نہ رکهے یہاں تک اپنی ضرورت کو پی کر پورا کرلے. (ابودا ؤد)
Hadees

Hadees- افطارکهجور یا پانی سے کرو

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت سلمان بن عامر (رضی اللہ تعالی عنه) روایت هے کہا ‏حضرت محمد ﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی روزه افطار کرےکهجور سے کرے کیونکہ اس میں برکت هے اگر وه نہ مل سکے پهر پانی سے کرے کیونکہ وه پاک هے. (ترمذی)Hadees

Hadees- سحری کهانے میں برکت هے

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت انس (رضی اللہ تعالی عنه) روایت هے کہا ‏حضرت محمد ﷺ نے فرمایا سحری کهایا کرو سحری کهانے میں برکت هے. (متفق علیہ) Hadees

Thursday, 25 May 2017

Hadees-دعا تقدیر بدل دیتی هے

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ثوبان (رضی اللہ تعالی عنه) روایت هے کہا ‏حضرت محمد ﷺ نے فرمایا تقدیر کو دعا لوٹا (بدل) دیتی هے. نیکی عمر میں اضافہ کرتی هے اور آدمی گناه کی وجہ سے رزق سے محروم کردیا جاتا هے. (ابن ماجہ)
Hadees

Wednesday, 24 May 2017

Hadees- بیوه اور مسکین کی خبر گیری

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابوہریره (رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے کہا ‏حضرت محمد ﷺ نے فرمایا بیوه عورتوں اور مسکینوں کی خبر گیری رکهنے والا اللہ کی راه میں سعی کرنے والے کی مانند هے اور میرا خیال هے آپ ﷺ نے فرمایا اس قیام (نماز) کرنے والے کی مانند هے جو رات کو سستی نہیں کرتا اور روزه رکهنے والے کی مانند هے جو افطار نہیں کرتا.(متفق علیہ) Hadees

Hadees- ہنسانے کے لئے جهوٹ بولنا

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت بہز بن حکیم (رضی اللہ تعالی عنه) اپنے والد سے وه اپنے دادا سے روایت کرتے هے کہا ‏حضرت محمد ﷺ نے فرمایا اس شخص کے لئے ہلاکت هے جو لوگوں کو ہنسانے کے لئے جهوٹ بولتا هے اس کے لئے ویل هے اور ہلاکت هے.(ترمذی، ابوداؤد) Hadees

Monday, 22 May 2017

Hadees-ایک جسم کی مانند

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت نعمان بن بشیر (رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے کہا ‏حضرت محمد ﷺ نے فرمایا تمام ایماندار ایک آدمی (جسم) کی مانند ہیں اگر ایک کی آنکه میں تکلیف هوتی هے سارا بدن تکلیف محسوس کرتا هے. اگر سر دکهتا هے سارا بدن دکهنے لگتا هے.(مسلم) Hadees

Hadees- بیوه اور مسکین کی خبر گیری

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابوہریره (رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے کہا ‏حضرت محمد ﷺ نے فرمایا بیوه عورتوں اور مسکینوں کی خبر گیری رکهنے والا اللہ کی راه میں سعی کرنے والے کی مانند هے اور میرا خیال هے آپ ﷺ نے فرمایا اس قیام (نماز) کرنے والے کی مانند هے جو رات کو سستی نہیں کرتا اور روزه رکهنے والے کی مانند هے جو افطار نہیں کرتا.(متفق علیہ) Hadees

Hadees- دو بیٹیوں کی پرورش پرخوشخبری

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت انس (رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے کہا ‏حضرت محمد ﷺ نے فرمایا جو شخص دو بیٹیوں کی پرورش کرے یہاں تک کہ وه بالغ هوجائیں. قیامت کے دن وه آئے گا کہ میں اور وه اس طرح هوں گے یہ کہ کر  آپﷺ نے اپنی دونوں انگلیوں کو ملایا. (مسلم) Hadees

Saturday, 20 May 2017

Hadees ظالم اور مظلوم کی مدد کر


اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .                               بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت انس (رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے کہا ‏حضرت محمد ﷺ نے فرمایا اپنے مسلمان بهائی کی مدد کر خواه ظالم هو یا مظلوم. ایک آدمی نے کہا اے اللہ کے رسول ﷺ اگر وه مظلوم هو میں اسکی مدد کروں لیکن اگر وه ظالم هے پهر اسکی مدد کیسے کروں فرمایا تو اس کو ظلم سے روک لے یہ تیری مدد هے. (متفق علیہ) Hadees

Wednesday, 17 May 2017

Hadees- همسائے کے حقوق


اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .                               بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابن عباس (رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے کہا ‏حضرت محمد ﷺ نے فرمایا وه شخص مسلمان نہیں جو خود سیر (پیٹ بهر کر) هوکر کهاتا هے اور اسکا همسایہ بهوکا رہتا هے. Hadees

Hadees-حسد کی برائی


اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .                               بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابو ہریره (رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے کہا ‏حضرت محمد ﷺ نے فرمایا حسد سے بچو حسد نیکیوں کو اس طرح کها جاتا هے جس طرح آگ لکڑیوں کو کها جاتی هے.(ابو داؤد) Hadees

Hadees- بات امانت هے


اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .                               بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت جابر بن عبداللہ (رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے وه نبی کریم ﷺ  سے روایت کرتے هیں جس وقت کوئی شخص کسی سے بات کرے پهر ادهر ادهر دیکهے پس وه بات امانت هے. (ابوداؤد، ترمذی)Hadeed

Hadees- تم میں سے بہترین کون هے

اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .                               بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت اسما ء بنت یذید(رضی اللہ تعالی عنہ) سے روایت هے کہا ‏حضرت محمد ﷺ  فرماتے تهے میں تمکو خبر دوں کہ تم میں سے بہتر کون هے صحابہ کرام (رضی اللہ وتعالی ) نے عرض کیا کیوں نہیں اے اللہ کے رسول ﷺ، فرمایا تم میں سے بہترین وه هیں جب ان کو دیکها جائے تو اللہ یاد آجائے .(ابن ماجہ) Hadees

Saturday, 13 May 2017

Hadees- تکبر اگر رائی کے برابر هو


اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .                               بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابن مسعود (رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے کہا ‏حضرت محمد ﷺ نے فرمایا جنت میں وه شخص داخل نہ هوگا جسکے دل میں رائی کے دانے کے برابر تکبر هے ایک آدمی نے کہا سے اللہ کے رسول ﷺ ایک شخص اس بات کو پسند رکهتا هے کہ اسکے کپڑے اچهے ہوں اسکی جوتی اچهی هو فرمایا اللہ تعالی جمیل (خوب صورت) هے اور جمال(خوبصورتی) کو پسند کرتا هے. تکبر هے حق کو باطل کرنااور لوگوں کو حقیر جاننا. (مسلم) Hadees

Hadees- پہلوان کون هے


اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .                               بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابو ہریره (رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے کہا ‏حضرت محمد ﷺ نے فرمایا پہلوان وه شخص نہیں جو پچهاڑے (گرائے) پہلوان کو، وه شخص هے جو غصہ کے وقت نفس پر قابو پالے.(متفق علیہ)Hadees

Friday, 12 May 2017

Hadees- غصہ نہ کر

اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .                               بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابو ہریره (رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے کہا ایک آدمی نے ‏حضرت محمد ﷺ سے کہا مجه کو کچه وصیت فرمائیں فرمایا غصہ مت کیا کر اس نے باربار یہی بات کہی هر بار آپ ﷺ نے جواب میں فرمایا غصہ نہ کیا کر. (بخاریHadees 

Hadees- امت کا مفلس

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابو ہریره (رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے کہا ‏حضرت محمد ﷺ نے فرمایا تم جانتے هو مفلس کون هے انہوں نے کہا هم مفلس اس شخص کو کہتے هیں جسکے پاس کوئی درهم ودینار نہ هو اور نہ هی کو ئی سامان هو. فرمایا میری امت میں سے مفلس وه شخص هے جو قیامت کے دن نماز روزه اور زکوة لے کر آئےگا اور وه آئے گا ایسی حالت میں کہ کسی کو گالی دی هے کسی کو تہمت لگائی هے کسی کا مال کهاگیا هے کسی کو قتل کیا هے کسی کو مارا هے اسکو اسکی نیکیاں دے دی جائیں گی. اگر اس کے ذمه جو حق هےپورا هونے سے پہلے پہلے اسکی نیکیاں ختم هوگئیں ان کے گناه لے کر اس پر ڈالدئیے جائیں گے پهر اس کو دوزخ میں ڈال دیا جائے گا. (مسلم) Hadees

Wednesday, 10 May 2017

Hadees- پندره شعبان کی فضیلت

اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .                               بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت علی (رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے کہا ‏حضرت محمد ﷺ نے فرمایا جب شعبان کی پندرهویں رات آجائے تو اس رات کو قیام کرو اور دن کو روزه رکهو کہ رب تعالی غروب آفتاب سے آسمان دنیا پر خاص تجلی فرماتا هے اور کہتا هے کہ کوئی مجه سے مغفرت طلب کرنے والا هے کہ میں اسے بخش دوں،  کوئی روزی طلب کرنے والا هے کہ میں اسے روزی دوں، کوئی مصیبت زده هے کی میں اسے عافیت بخشوں، هے کوئی ایسا ! هے کوئی ایسا ! اور یہ اس وقت فرماتا هے کہ فجر طلوع هوجاتی هے. (ابن ماجه) Hadees

Saturday, 6 May 2017

Hadees- دنیا مومن کے لئے قید خانہ

اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .                               بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابوہریره (رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے کہا ‏حضرت محمد ﷺ نے فرمایا دنیا مومن کےلئے قید خانہ اور کافر کےلئے جنت هے .(مسلم) Hadees

Hadees- تین چیزیں میت کے ساته جاتی هیں

اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .                               بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت انس (رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے کہا ‏حضرت محمد ﷺ نے فرمایا میت کے ساته تین چیزیں جاتی هیں دو واپس آجاتی هیں اور ایک چیز اس کے پاس رہتی هے. اسکا اہل(اولاد) اس کا مال اور اسکا عمل اس کے ساته جاتے هیں اس کا اہل اور مال واپس آجاتاهے اور عمل باقی رہتا هے.(متفق علیہ)Hadees

Hadees- بے عمل خطیب کی سزا

اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .                               بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت انس (رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے کہا ‏حضرت محمد ﷺ نے فرمایا معراج کی رات میں نے بہت سے آدمی دیکهے جو آگ کی قینچیوں سے اپنے ہونٹ کاٹ رهے هیں میں نے کہا اے جبریل یہ کون هیں فرمایا یہ لوگ آپ ﷺ کی امت کے خطیب ( نیکی کی نصیحت کرنے والے) ہیں لوگوں کو نیکی کا حکم دیتے تهے اور اپنی جانوں کو بهلادیتے تهے. Hadees

Hadees- نیکی کا حکم اور برائی سے روکو

اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .                               بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت حذیفہ (رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے کہا ‏نبی ﷺ نے فرمایا اس ذات کی قسم جس کے هاته میں میری جان هے تم ضرور نیکی کا حکم کرو گے اور برائی سے روکو گے یا قریب هے کہ( ورنہ جلد هی) اللہ تعالی تم پر اپنا عذاب مسلط کردے. پهر تم دعا مانگو گے اور وه قبول نہ هوگی. (ترمذی) Hadees

Hadees-ظالم کی تا ئید کرنے والا

اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .                               بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت اوس بن شرجیل (رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے کہا ‏حضرت محمد ﷺ نے فرمایا جو شخص کسی ظالم کے ساته چلا تاکہ اس کی تائید کرے ( حما یت/ گواهی دے) اور جانتا هے کہ وه ظالم هے وه شخص اسلام سے نکل گیا. Hadees

Hadees-کمزور ترین ایمان

اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .                               بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابو سعید حذری (رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے کہا ‏حضرت محمد ﷺ نے فرمایا جو شخص تم میں سے کوئی خلاف شرع امر (دین کے خلاف کام) دیکهے اس کو هاته سے روکے اگر اس کی طاقت نہ هو زبان سے روکے اگر اس کی بهی طاقت نہ رکهتا هو دل سے برا جانے اور یہ کمزور ترین ایمان کا هے. (مسلم) Hadees

Thursday, 4 May 2017

Hadees- دنیا کی حثیت اللہ کی نظر میں

اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .                               بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت سہل بن سعد (رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے کہا ‏حضرت محمد ﷺ نے فرمایا اگر دنیا اللہ تعالی کے نذدیک مچهر کے پر کے برابر بهی هوتی تو کسی کافر کو اس سے پانی کا ایک گهونٹ نہ پلاتا.(ترمذی، ابن ماجہ)Hadees

Hadees- جاگیر نہ بناؤ

اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .                               بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابن مسعود (رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے کہا ‏حضرت محمد ﷺ نے فرمایا تم جاگیر نہ بناؤ دنیا میں رغبت کرنے لگ جاؤگے.  (ترمذی) Hadees

Hadees- اللہ اور بندہ دوست

اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .                               بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت سہل بن سعد (رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے کہا ایک آدمی آیا اور کہنے لگا اے اللہ کے رسول  ﷺ مجه کو ایک ایسا عمل بتائیں جس کو میں کروں مجه کو اللہ بهی دوست رکهے اور لوگ بهی دوست رکهیں. فرمایا دنیا کی محبت (دل سے نکال) تجه کو اللہ دوست رکهے گا اور لوگوں کے پاس جو چیز هے اس میں رغبت (حسد) نہ کر تجه کو لوگ دوست رکهیں گے. ( ترمذی، ابن ماجہ) Hadees

Wednesday, 3 May 2017

Hadees- اس امت کا فتنہ

اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .                               بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت کعب بن عیاض (رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے کہا ‏حضرت محمد ﷺ نے فرمایا ہر امت کے لئے ایک آزمائش (فتنہ) هے اور میری امت کی آزمائش مال هے. (ترمذی)Hadees

Tuesday, 2 May 2017

Hadees- جو تهوڑے رزق میں رازی هو

اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .                               بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت علی(رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے کہا ‏حضرت محمد ﷺ نے فرمایا جو شخص اللہ تعالی سے(دنیا میں) تهوڑے رزق سے راضی هو اللہ تعالی (آخرت میں) اسکے تهوڑے عمل سے راضی هو جائے گا. Hadees