Sunday, 8 August 2021

عذابِ قبر کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے رسولِ کریمﷺ سے قبر کے عذاب کے بارے میں پوچھا تو آپﷺ نے فرمایا :’’ ہاں ، عذابِ قبر برحق ہے۔‘‘ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ اس کے بعد میں نے رسول اللہ ﷺ کو جو بھی نماز پڑھتے دیکھا، آپﷺ اس میں عذاب قبر سے پناہ مانگتے تھے ۔ 

سنن نسائی 1309

گناہ سے توبہ کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے کہ رسولِ کریم ‌ﷺ نے فرمایا: اے عائشہ! اگر تم سے گناہ ہو گیا ہے تو اللہ تعالیٰ سے بخشش طلب کرو، پس بیشک گناہ سے توبہ ندامت اور استغفار ہے۔

مسند احمد 10178

ﷲﷻ کی یاد سے غفلت باعثِ ندامت ہوگی


بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  جو شخص کسی جگہ لیٹے اور اس میں اللہ کو یاد نہ کرے تو قیامت کے دن اسے حسرت و ندامت ہو گی، اور جو شخص ایسی جگہ بیٹھے جس میں اللہ کو یاد نہ کرے تو قیامت کے دن اسے حسرت و ندامت ہو گی ۔ 

سنن ابوداؤد 5059

ہمسایہ سے حسن سلوک

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم سالن پکاؤ تو اس میں شوربا بڑھا لو، اور اس میں سے ایک ایک چمچہ پڑوسیوں کو بھجوا دو ۔ 

سنن ابنِ ماجہ 3362

دُعا کی قبولیت میں جلد بازی نہ کرو

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : بندہ کی دعا قبول ہوتی ہے جب تک کہ وہ جلدی نہ کرے کہ کہنے لگے کہ میں نے دعا کی تھی اور میری دُعا قبول نہیں ہوئی۔

صحیح البخاری 6340

نماز عصر کی اہمیت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حضرت ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا :  جس شخص کی نماز عصر فوت ہوگئی تو گویا اس کا گھر بار لٹ گیا ۔

مشکوٰۃ 594

مریض کی عیادت کی دُعا

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

جب شَفِیعُ الْمُذْنِبِین رسولِ کریم ﷺ کسی کی عیادت کو تشریف لے جاتے تو مریض سے فرماتے:

لَا بَأْسَ طَهُورٌ إِنْ شَاءَ اللَّهُ

 ”کوئی فکر کی بات نہیں۔ انشاءاللہ یہ مرض گناہوں سے پاک کرنے والا ہے“ 

صحیح البخاری 5656