Tuesday, 27 October 2026

زندگی میں قرض ادا کرنے کی نصیحت

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

نبي رحمت ﷺ کے پاس ایک میت کو لایا گیا تاکہ آپ ﷺ اسکی نمازِ جنازہ پڑھائیں تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم اپنے ساتھی کی نماز پڑھ لو کیونکہ اس پر قرض ہے“۔ ( میں نہیں پڑھوں گا ) اس پر حضرت ابوقتادہ ؓ نے عرض کیا: اسکی ادائیگی میرے ذمے ہے، نبی اکرم ﷺ نے پوچھا: ”پورا پورا ادا کرو گے؟“ تو انہوں نے کہا: ( ہاں ) پورا پورا ادا کروں گا، تو آپ ﷺ نے اسکی نماز جنازہ پڑھائی"۔ 

جامع الترمذی 1069 (صحیح)

No comments:

Post a Comment