بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
رحمۃ للعالمین رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا : جب کسی مسلمان سے کوئی گناہ سرزد ہوتا ہے تو اسکے دل پر ایک سیاہ دھبہ پڑ جاتا ہے، اگر وہ توبہ و استغفار کرلے تو اس کا دل پھر سے صاف روشن ہو جاتا ہے، ورنہ جتنے گناہ بڑھتے جاتے ہیں اتنے ہی سیاہ دھبے بڑھتے جاتے ہیں، حتّیٰ کہ اسکے دل پر وہ زنگ چھا جاتا ہے جس کا ذکر اللہ نے قرآن کریم میں ان الفاظ کے ساتھ کیا ہے ۔ ﴿ كَلَّا ۖ بَلْ ۜ رَانَ عَلَىٰ قُلُوبِهِم مَّا كَانُوا يَكْسِبُونَ ﴾ یوں نہیں بلکہ انکے دلوں پر انکے اعمال کی وجہ سے زنگ چڑھ گیا ہے۔
مسند احمد 7939 (صحیح )
No comments:
Post a Comment