بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
رحمۃ للعالمین رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا : ’’ جو شخص جمعے کے دن اچھی طرح غُسل کرے ، اچھی طرح سنوار کر وضو کرے ، اپنا بہترین لباس پہنے اور ﷲﷻ نے اسکی قسمت میں گھر اور والوں کی، جو خوشبو لکھی ہو وہ لگا لے ، پھر جمعہ پڑھنے آئے تو فضول حرکات نہ کرے اور دو آدمیوں کے درمیان جدائی نہ کرے ( اکٹھے بیٹھے ہوئے دو آدمیوں کے درمیان نہ بیٹھے ) تو اسکے اِس جمعے اور دُوسرے جمعے کے درمیان کے ( پورے ہفتے کے ) گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں"۔
سنن ابنِ ماجہ 1097 (صحیح)
No comments:
Post a Comment