بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
رحمۃ للعالمین رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا : قرآنِ کریم کی تلاوت کیا کرو کیونکہ یہ قیامت کے دن اپنے پڑھنے والوں کی سفارش کرے گا، دو روشن سورتیں یعنی سورہ بقرہ اور آلِ عمران کی تلاوت کیا کرو، کیونکہ یہ دونوں سورتیں قیامت کے دن سائبانوں کی شکل یا پرندوں کی دو صف بستہ ٹولیوں کی شکل میں آئیں گی اور اپنے پڑھنے والوں کا دفاع کریں گی، پھر فرمایا سورہ بقرہ کی تلاوت کیا کرو کیونکہ اس کا حاصل کرنا برکت ، اور چھوڑنا حسرت ہے اور باطل ( جادوگر ) اس کی طاقت نہیں رکھتے"۔
مسند احمد 22566 (صحیح)
No comments:
Post a Comment