Tuesday, 31 December 2024

باعثِ حسرت وندامت محافل

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

خیرُالبشر رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا:  لوگ کسی مجلس میں بیٹھیں اور ﷲﷻ کی یاد نہ کریں، اور نہ اپنے نبی کریمﷺ پر ( درُود ) بھیجیں تو یہ چیز اُن کے لیے حسرت و ندامت کا باعث بن سکتی ہے۔ ﷲ چاہے تو انہیں عذاب دے، اور چاہے تو انہیں بخش دے

جامع الترمذی 3380(صحیح)

اہل وعیال پر خرچ کرنے کا اجر

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

 خَاتَمُ الْمُرْسَلین رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: جب آدمی ثواب کی نیت سے اپنے اہل و عیال پر خرچ کرے پس وہ بھی اس کے لیے صدقہ ہے ۔

صحیح البخاری 55 (صحیح)

انسان کی نیکی کے درجات

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا کہ تم میں سے کوئی شخص جب اپنے اسلام کو عمدہ بنالے( یعنی نفاق اور ریا سے پاک کرلے) تو ہر نیک کام جو وہ کرتا ہے اس کے عوض دس سے لے کر سات سو گنا تک نیکیاں لکھی جاتی ہیں اور ہر بُرا کام جو کرتا ہے تو وہ اتنا ہی لکھا جاتا ہے( جتنا کہ اس نے کیا ہے) ۔

صحیح البخاری 42 (صحیح)

دینِ اسلام میں نماز کی اہمیت

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

خَاتَمِ النَّبِیِّیْن رسولِ کریمﷺ نے ایک روز نماز کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: ’’جس نے نماز کی حفاظت و پابندی کی تو وہ اُس شخص کے لیے روزِ قیامت نُور، دلیل اور نجات ہو گی، اور جس نے اسکی حفاظت و پابندی نہ کی تو روزِ قیامت اسکے لیے نور ، دلیل اور نجات نہیں ہوگی اور وہ قارون، فرعون، ہامان اور ابی بن خلف کے ساتھ ہوگا ۔

مشکوٰۃ 578 (صحیح)

نمازِ جمعہ کے لیےاول وقت آنے کا اجر

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا:  جو شخص جمعہ کے روز خوب اچھی طرح غسل کرے، پیدل چل کر اول وقت مسجد میں جا کر امام کے قریب بیٹھ کر خوب غور سے خطبہ سنے اور اس دوران کوئی لغو کام نہ کرے تو اسے ہر قدم کے بدلے ایک سال کے روزے اور ایک سال کے قیام کا ثواب ملتا ہے۔

مشکوٰۃ 1388 (صحیح)

توبہ کرنے میں دیر مت کرو

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

مخبرِ صادق حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: ’’جب مومن کوئی گناہ کرتا ہے تو اس کے دل پر ایک سیاہ نقطہ لگ جاتا ہے۔ اگر وہ توبہ کرلے، باز آجائے اور ( ﷲﷻ سے ) بخشش کی درخواست کرے تو اس کا دل صاف ہوجاتا ہے۔ اگر مزید گناہ کرے تو سیاہی کا نقطہ زیادہ ہوجاتا ہے ( حتیٰ کہ ہوتے ہوتے دل بالکل سیاہ ہوجاتا ہے۔)

سنن ابنِ ماجہ 4244 (صحیح)

نماز فجر سے اشراق تک ذِکر کی فضیلت

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

صادق و امین رسولِ کریم‌ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے نمازِ فجر جماعت سے پڑھی پھر بیٹھ کر ﷲﷻ کا ذکر کرتا رہا یہاں تک کہ سورج نکل گیا، پھر اس نے دو رکعتیں پڑھیں، تو اسے ایک حج اور ایک عمرے کا ثواب ملے گا“۔ رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: ”پورا، پورا، پورا، یعنی حج و عمرے کا پورا ثواب“۔

جامع الترمذی 586 (صحیح)

ﷲﷻ کے خصوصی مہمان کون ہیں

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

خَاتَمِ النَّبِیِّیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا:  تین شخص ﷲﷻ کے خصوصی مہمان ہیں: جہاد کو جانے والا ، حج کے لیے سفر کرنے والا اور عمرے کو جانے والا ۔

سنن النسائی 2626 (صحیح)

بلا ضرورت بولنے کی ممانعت

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا:  جو شخص ﷲﷻ پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہے، اسے چاہیے کہ اچھی بات کہے یا خاموش رہے۔ 

سنن ابن ماجہ 3971 (صحیح)

انصاف کرنے کا سنہری اصول

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: ”جب تمہارے پاس دو آدمی فیصلہ کے لیے آئیں تو تم پہلے کے حق میں فیصلہ نہ کرو جب تک کہ دوسرے کی بات نہ سن لو، عنقریب تم جان لو گے کہ تم کیسے فیصلہ کرو“۔ حضرت علی رضی الله عنہ کہتے ہیں: اس کے بعد میں برابر فیصلے کرتا رہا۔

جامع الترمذی 1331 (صحیح)

موت کی آرزو کرنے کی ممانعت

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا:  کوئی شخص تم میں سے موت کی آرزو نہ کرے، اگر وہ نیک ہے تو ممکن ہے نیکی میں اور زیادہ ہو اور اگر بُرا ہے تو ممکن ہے اس سے توبہ کرلے۔

صحیح البخاری 7235 (صحیح)

نمازِ جمعہ کی اہمیت وفضیلت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نبی کریم ﷺ نے فرمایا جو شخص جمعہ کے دن غسل کرے اور خوب اچھی طرح سے پاکی حاصل کرے اور تیل استعمال کرے یا گھر میں جو خوشبو میسر ہو استعمال کرے پھر نماز جمعہ کے لیے نکلے اور مسجد میں پہنچ کر دو آدمیوں کے درمیان نہ گھسے، پھر جتنی ہوسکے نفل نماز پڑھے اور جب امام خطبہ شروع کرے تو خاموش سنتا رہے تو اسکے اس جمعہ سے لے کر دوسرے جمعہ تک سارے گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں ۔

صحیح البخاری 883 (صحیح)

شرکِ اصغر سے بچنے کی تلقین

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

مُخبرِ صادق حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: ’’مجھے تمہارے متعلق شرک اصغر کا سب سے زیادہ اندیشہ ہے ۔‘‘ انہوں نے عرض کیا ، اللّٰه کے رسول ﷺ ! شرک اصغر سے کیا مراد ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ریا کاری ۔

مشکوٰۃ 5334 (صحیح)

تہجد اور اس میں دعاؤں کی اہمیت

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

نبيِ رحمت ﷺ نے فرمایا: ہمارا پروردگار بلند برکت والا ہے ہر رات کو اس وقت آسمان دنیا پر آتا ہے جب رات کا آخری تہائی حصہ رہ جاتا ہے۔ وہ کہتا ہے کوئی مجھ سے دُعا کرنے والا ہے کہ میں اسکی دُعا قبول کروں، کوئی مجھ سے مانگنے والا ہے کہ میں اسے دوں کوئی مجھ سے بخشش طلب کرنے والا ہے کہ میں اس کو بخش دوں۔

صحیح البخاری 6321 (صحیح)

قرض کو بہتر طور ادا کرنے کا طریقہ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

حضرت جابر بن عبداللہ ؓ نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ پر میرا کچھ قرضہ تھا، آپ ﷺ نے مجھے وہ ادا فرمایا تو اس سے زیادہ دیا" ۔  

سنن ابوداؤد 3347 (صحیح)

چار چیزوں سے اللّٰہ کی پناہ طلب کرو

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

نبيِ رحمت ﷺ چار چیزوں سے ﷲﷻ کی پناہ طلب فرمایا کرتے تھے: ایسے علم سے جو نفع نہ دے، ایسے دل سے جو ﷲ تعالٰی سے نہ ڈرے، ایسی دُعا سے جو قبول نہ ہو اور ایسے نفس سے جو سیر نہ ہو۔ 

سنن النسائی 5444 (صحیح)

کسی کو بھی دھوکہ دینے کی ممانعت

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

 خَاتَمُ الْمُرْسَلین رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا:  ہر دھوکہ دینے والے کے لیے قیامت کے دن ایک جھنڈا ہوگا جس کے ذریعہ وہ پہچانا جائے گا۔

صحیح البخاری 6966 (صحیح)

Saturday, 14 December 2024

اہل وعیال پر خرچ کرنے کا اجر

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

 خَاتَمُ الْمُرْسَلین رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: جب آدمی ثواب کی نیت سے اپنے اہل و عیال پر خرچ کرے پس وہ بھی اس کے لیے صدقہ ہے ۔

صحیح البخاری 55 (صحیح)

ﷲﷻ سے رحم وکرم طلب کرتے رہو

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

مُخبرِ صادق حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا:  جب ﷲﷻ نے مخلوق کو پیدا کیا تو اپنی کتاب میں اسے لکھا، اس نے اپنی ذات کے متعلق بھی لکھا اور یہ اب بھی عرش پر لکھا ہوا موجود ہے کہ ”میری رحمت میرے غضب پر غالب ہے۔

صحیح البخاری 7404 (صحیح)

جنت کی طلب و جہنم سے پناہ مانگو

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

خَاتَمِ النَّبِیِّیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا:  جو شخص ﷲﷻ سے تین مرتبہ جنت کا سوال کرے تو جنت کہتی ہے : اے اللہ اسے جنت میں داخل فرما، اور جو شخص تین دفعہ آگ (جہنم) سے پناہ مانگے تو آگ خود کہتی ہے، یااللہ ! اس کو آگ سے بچا۔

سنن النسائی 5523 (صحیح)

درود شریف کی اہمیت وفضیلت

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

دُعا آسمان اور زمین کے درمیان رکی رہتی ہے، اس میں سے ذرا سی بھی اوپر نہیں جاتی جب تک کہ تم اپنے نبی کریم ﷺ پر صلاۃ ( درود ) نہیں بھیج لیتے۔ 

جامع الترمذی 486 (صحیح)

دُعا کی اہمیت وفضیلت

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

مُخبرِ صادق حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا:  دُعا ہی عبادت ہے۔‘‘ پھر نبی کریم ﷺ نے یہ آیت پڑھی : وَقَالَ رَبُّکُمُ ادْعُوْنِیۡ اَسْتَجِبْ لَکُمْ اور تمہارے رب نے فرمایا: مجھے پکارو، میں تمہاری پکار قبول کروں گا۔

سنن ابن ماجہ 3828 (صحیح)

نوافل و سنتوں کے احکام ومسائل

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: عمل اسی قدر اختیار کرو جسکی تم میں طاقت ہو کیونکہ ﷲﷻ ( تمہیں ثواب دینے سے ) نہیں اکتاتا، حتٰی کہ تم ہی ( عمل سے ) اُکتا جاؤ ۔ بلاشبہ ﷲ عزوجل کو وہی عمل محبوب ہے جو ہمیشہ ہو اگرچہ تھوڑا ہی ہو  اور نبی کریم ﷺ جب کوئی عمل اختیار کرتے تو اس پر ہمیشگی کرتے تھے ۔  

سنن ابوداؤد 1368 (صحیح)

موزوں پر مسح کرنے کی مدت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے مسافر کو تین دن اور مقیم کو ایک دن موزوں پر مسح کرنے کی رخصت عنایت فرمائی ہے بشرطیکہ انہوں نے وضو کے بعد (چمڑے کے) موزے پہنے ہوں"۔

مشکوٰۃ 519 (صحیح)

نمازی کے سامنے سے گزرنے کا گناہ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

حضرت زید بن خالد نے بسر بن سعید کو حضرت ابوجہیم رضی اللہ عنہ کے پاس بھیجا کہ ان سے پوچھے کہ انھوں نے رسول اللہ ﷺ سے نمازی کے آگے سے گزرنے والے کے بارے میں کیا سنا ہے؟ انھوں نے کہا: رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا ہے:  اگر نمازی کے آگے سے گزرنے والا جان لے کہ اس پر اس فعل کا کس قدر گناہ ہے تو اس کے لیے چالیس ( سال یا مہینے یا دن ) تک رکے رہنا اس کے آگے سے گزرنے سے بہتر ہو ۔

سنن النسائی 757 (صحیح)

سرد موسم میں وضو کرنے کا اجر

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

نبيِ رحمت ﷺ نے فرمایا: ’’کیا میں تمہیں وہ اعمال نہ بتاؤں جنکی وجہ سے ﷲﷻ غلطیاں معاف فرمادیتا ہے اور نیکیوں میں اضافہ فرما دیتا ہے؟  صحابہ کرام ؓ نے عرض کیا: کیوں نہیں ! اللہ کے رسولﷺ ! آپ ﷺ نے فرمایا: ’’اس وقت کامل ( سنوار کر ) وضو کرنا جب ( سردی وغیرہ کی وجہ سے ) دل نہ چاہتا ہو، اور مسجدوں کی طرف زیادہ قدم اٹھانا، اور ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا۔

سنن ابنِ ماجہ 427 (صحیح)

نماز کے الفاظ پر غور کرنے کی تلقین

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

صادق و امین رسولِ کریم‌ ﷺ نے فرمایا: نمازی اپنے رب سے کلام کرتا ہے، پس اسے غور کرنا چاہیے کہ وہ اسکے ساتھ کیا کلام کر رہا ہے؟ ایک دوسرے کے پاس( نماز میں) بلند آواز سے قرآن نہ پڑھا کرو۔

مشکوٰۃ 856 ( صحیح)

رحم کرنے کی فضیلت واہمیت

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

صادق و امین رسولِ کریم‌ ﷺ نے فرمایا: رحم کا تعلق رحمن سے جڑا ہوا ہے پس جو کوئی اس سے اپنے آپ کو جوڑتا ہے ﷲ تعالٰی نے فرمایا کہ میں بھی اس کو اپنے سے جوڑ لیتا ہوں اور جو کوئی اسے توڑتا ہے میں بھی اپنے آپ کو اس سے توڑ لیتا ہوں۔ 

صحیح البخاری 5988 (صحیح)

دُکھ و مُشکل میں پڑھنے کی دُعا

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ کو جب کوئی کام سخت تکلیف و پریشانی میں ڈال دیتا تو آپﷺ یہ دعا پڑھتے: 

يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيثُ

 ”اے زندہ اور ہمیشہ رہنے والے! تیری رحمت کے وسیلے سے تیری مدد چاہتا ہوں“۔ 

جامع الترمذی 3524 (صحیح)

مجاہد اور مہاجر میں فرق

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

نبيِ رحمت ﷺ نے فرمایا: مجاہد وہ ہے جو ﷲﷻ کی اطاعت کے بارے میں اپنے نفس سے جہاد کرے، جبکہ مہاجر وہ ہے جو خطاؤں اور گناہوں سے کنارہ کش ہو جائے۔

مشکوٰۃ 34 (صحیح)

Saturday, 30 November 2024

ﷲ سے عملِ صالح کی توفیق مانگو

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: جب ﷲﷻ کسی بندے کے ساتھ بھلائی کا ارادہ کرتا ہے تو اس سے عمل کراتا ہے، عرض کیا گیا: اللہ کے رسولﷺ ! کیسے عمل کراتا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”موت سے پہلے اسے عملِ صالح کی توفیق دیتا ہے“۔  

جامع الترمذی 2142 (صحیح)

قوموں پر عذاب کا بیان

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: جب ﷲﷻ کسی قوم پر عذاب نازل کرتا ہے تو تمام لوگ اس عذاب کی لپیٹ میں آجاتے ہیں، پھر وہ اپنے اپنے اعمال کے مطابق (روز قیامت) اٹھائے جائیں گے۔

مشکوٰۃ 5344 (صحیح)

نمازِ جمعہ کی اہمیت وفضیلت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نبی کریم ﷺ نے فرمایا جو شخص جمعہ کے دن غسل کرے اور خوب اچھی طرح سے پاکی حاصل کرے اور تیل استعمال کرے یا گھر میں جو خوشبو میسر ہو استعمال کرے پھر نماز جمعہ کے لیے نکلے اور مسجد میں پہنچ کر دو آدمیوں کے درمیان نہ گھسے، پھر جتنی ہوسکے نفل نماز پڑھے اور جب امام خطبہ شروع کرے تو خاموش سنتا رہے تو اسکے اس جمعہ سے لے کر دوسرے جمعہ تک سارے گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں ۔

صحیح البخاری 883 (صحیح)

بغیر وجہ طلاق مانگنے کی سزا

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

رسول اکرم ﷺ نے فرمایا: جو عورت بغیر کسی وجہ کے اپنے شوہر سے طلاق مانگتی ہے اس پر جنت کی خوشبو حرام ہے ۔

سنن ابوداؤد 2226 (صحیح)

ریاکاری و شہرت حاصل کرنے کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

صادق و امین رسولِ کریم‌ﷺ نے فرمایا: جو شخص دکھلاوے کی خاطر نماز پڑھتا ہے تو اس نے شرک کیا، جو شخص دکھلاوے کی خاطر روزہ رکھتا ہے تو اس نے شرک کیا، اور جو شخص دکھلاوے کی خاطر صدقہ کرتا ہے تو اس نے شرک کیا

مشکوٰۃ 5331 (صحیح)

زکوٰۃ ادا نہ کرنے کی سزا

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نبيِ رحمت ﷺ نے فرمایا:  جو شخص اپنے مال ( سونا، چاندی اور رقم ) کی زکوٰۃ ادا نہیں کرتا، قیامت کے دن اسکے مال کو اسکے سامنے گنجے سانپ کی صورت میں لایا جائے گا جس کی آنکھوں پر دو سیاہ نقطے ہوں گے۔ وہ اسے چمٹ جائے گا یا اس کے گلے کا طوق بن جائے گا اور کہے گا: میں تیرا خزانہ ہوں۔ میں تیرا خزانہ ہوں ۔

سنن نسائی 2483 (صحیح)

نمازی کی فضیلت

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

خَاتَمُ الْمُرْسَلین رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا:  بے شک میری امت کے لوگوں کو قیامت کے دن بلایا جائے گا، تو وضو کے نشانات کی وجہ سے ان کے ہاتھ پاؤں اور پیشانی چمکتی ہوگی، پس تم میں سے جو شخص اپنی چمک کو بڑھانا چاہے تو وہ بڑھا لے ۔

مشکوٰۃ 290 (متفق علیہ)

ملازم کو کھانا کھلانے کی ترغیب

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: جب تم میں کسی شخص کا خادم اس کا کھانا لائے تو اگر وہ اسے اپنے ساتھ نہیں بٹھا سکتا تو کم از کم ایک یا دو لقمہ اس کھانے میں سے اسے کھلا دے ( کیونکہ ) اس نے ( پکاتے وقت ) اس کی گرمی اور تیاری کی مشقت برداشت کی ہے۔

صحیح البخاری 5460 (صحیح)

اہل وعیال پر خرچ کرنے کا اجر

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

 خَاتَمُ الْمُرْسَلین رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: جب آدمی ثواب کی نیت سے اپنے اہل و عیال پر خرچ کرے پس وہ بھی اس کے لیے صدقہ ہے ۔

صحیح البخاری 55 (صحیح)

نمازِ جمعہ میں جلدی کرو

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

خَاتَمُ الْمُرْسَلین رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: جب جمعہ کا دن آتا ہے تو فرشتے جامع مسجد کے دروازے پر آنے والوں کے نام لکھتے ہیں، سب سے پہلے آنے والا اونٹ کی قربانی دینے والے کی طرح لکھا جاتا ہے۔ اس کے بعد آنے والا گائے کی قربانی دینے والے کی طرح پھر مینڈھے کی قربانی کا ثواب رہتا ہے۔ اس کے بعد مرغی کا، اس کے بعد انڈے کا۔ لیکن جب امام ( خطبہ دینے کے لیے ) باہر آجاتا ہے تو یہ فرشتے اپنے دفاتر بند کر دیتے ہیں اور خطبہ سننے میں مشغول ہوجاتے ہیں۔

صحیح البخاری 929 (صحیح)

کھانے پینے کے بعد ﷲ کا شّکر ادا کرو

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: ”بیشک ﷲﷻ اس بندے سے راضی ہوتا ہے جو ایک لقمہ کھاتا ہے یا ایک گھونٹ پیتا ہے، تو اس پر ﷲ تعالٰی کی تعریف کرتا ہے“۔ 

جامع الترمذی1816 (صحیح)

جوتا پہننے کا سنت طریقہ

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ کا فرمان ھے: " جب تم میں سے کوئی جوتا پہنے تو دائیں (سیدھے) پاؤں میں پہلے پہنے اور جب اتارے تو بائیں (الٹے) پاؤں سے پہلے اتارے, چاہیے کہ سیدھے میں پہلے پہنا جائے اور آخر میں اتارا جائے

صحیح البخاری 5855 (صحیح)

پالتو جانوروں کے بارے میں حکم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

امام المرسلین حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: ’’میرے سامنے جہنم کی آگ پیش کی گئی تو میں نے اس میں بنی اسرائیل کی ایک عورت کو اس کی ایک بلی کی وجہ سے عذاب میں مبتلا دیکھا، اس نے اسے باندھ رکھا تھا، اس نے اسے نہ خود کھلایا اور نہ اسے چھوڑا کہ وہ حشرات الارض کھا سکے اسی حال وہ بھوکی مر گئی

مشکوٰۃ 5341 (صحیح)

Monday, 18 November 2024

بائیں ہاتھ سے کھانے، پینے کی ممانعت

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی کھائے تو دائیں (سیدھے) ہاتھ سے کھائے اور دائیں ہاتھ سے پیئے، اس لیے کہ شیطان اپنے بائیں ( الٹے ) ہاتھ سے کھاتا ہے اور بائیں ہاتھ سے پیتا ہے“۔ 

جامع الترمذی 1800 (صحیح)

میت پر قرض کی ادائیگی کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نبی کریمﷺ کے یہاں نماز پڑھنے کے لیے کسی کا جنازہ آیا۔ آپﷺ نے دریافت فرمایا: کیا اس میت پر کسی کا قرض تھا؟ لوگوں نے کہا کہ نہیں۔ آپﷺ نے ان کی نمازِ جنازہ پڑھا دی۔ پھر ایک اور جنازہ آیا۔ آپﷺ نے دریافت فرمایا، میت پر کسی کا قرض تھا؟ لوگوں نے کہا کہ ہاں تھا۔ یہ سن کر آپﷺ نے فرمایا: کہ پھر اپنے ساتھی کی تم ہی نماز پڑھ لو۔ حضرت ابوقتادہ ؓ نے عرض کیا یارسول اللہﷺ ! ان کا قرض میں ادا کر دوں گا۔ تب آپﷺ نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی۔ 

صحیح البخاری 2295

بدگمانی سے بچتے رہو

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: بدگمانی سے بچتے رہو، بدگمانی اکثر تحقیق کے بعد جھوٹی بات ثابت ہوتی ہے اور کسی کے عیوب ڈھونڈنے کے پیچھے نہ پڑو، کسی کا عیب خواہ مخواہ مت ٹٹولو اور کسی کے بھاؤ پر بھاؤ نہ بڑھاؤ اور حسد نہ کرو، بغض نہ رکھو، کسی کی پیٹھ پیچھے برائی نہ کرو بلکہ سب ﷲﷻ کے بندے آپس میں بھائی بھائی بن کر رہو۔

صحیح البخاری 6066 (صحیح)

نمازِ جمعہ چھوڑنے پر سخت وعید

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

خَاتَمُ الْمُرْسَلین رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: لوگوں کے گروہ ہر صورت جمعہ چھوڑ دینے سے باز آجائیں یا ﷲ تعالٰی ان کے دلوں پر مہر لگادے گا پھر وہ غافلوں میں سے ہوجائیں گے۔

صحیح مسلم 2002 (صحیح)

انسان کی نیکی کے درجات

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا کہ تم میں سے کوئی شخص جب اپنے اسلام کو عمدہ بنالے( یعنی نفاق اور ریا کاری سے پاک کرلے) تو ہر نیک کام جو وہ کرتا ہے اس کے عوض دس سے لے کر سات سو گنا تک نیکیاں لکھی جاتی ہیں اور ہر بُرا کام جو کرتا ہے تو وہ اتنا ہی لکھا جاتا ہے( جتنا کہ اس نے کیا ہے) ۔

صحیح البخاری 42

قیامت بدلہ کا دن ھے

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

مُخبرِ صادق حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: ”جس نے اپنے کسی بھائی پر ظلم کیا ہو تو اسے چاہئے کہ اس سے ( اس دنیا میں ) معاف کرا لے۔ اس لیے کہ آخرت میں روپے پیسے نہیں ہوں گے۔ اس سے پہلے (معاف کرا لے) کہ اسکے بھائی کے لیے اسکی نیکیوں میں سے حق دلایا جائے گا اور اگر اسکے پاس نیکیاں نہ ہوں گی تو اس( مظلوم ) بھائی کی برائیاں اس پر ڈال دی جائیں گی۔

صحیح البخاری 6534 (صحیح)

غرور گھمنڈ اور تکبر کی برائی

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

 رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: کیا میں تمہیں جنت والوں کی خبر نہ دوں. ہر کمزور و تواضع کرنے والا اگر وہ ( ﷲﷻ کا نام لے کر ) قسم کھالے تو اللہ اس کی قسم پوری کردے۔ کیا میں تمہیں دوزخ والوں کی خبر نہ دوں ہر تند خو (بد مزاج )، اکڑ کر چلنے والا اور متکبر۔

صحیح البخاری 6071 (صحیح)

شرابی کے لیے وعید

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

مُخبرِ صادق حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: جو شخص شراب نوشی کرے اسکی چالیس دن کی نماز قبول نہ ہوگی، اگر توبہ کرلے تو ﷲﷻ اس کی توبہ کو قبول فرمائے گا، دوسری مرتبہ بھی توبہ قبول ہوجائے گی، تیسری مرتبہ ایسا کرنے پر ﷲ تعالٰی کے ذمہ حق ہے کہ وہ اسے نہر خبال کا پانی پلائے، لوگوں نے پوچھا کہ نہر خبال کیا چیز ہے؟ تو فرمایا جہاں اہل جہنم کی پیپ جمع ہوگی ۔

مسند احمد 4917 (صحیح)

طہارت کے متعلق احکامات

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے مونچھیں کاٹنے، ناخن تراشنے، زیر ناف کے بال مونڈنے اور بغلوں کے بال اکھیڑنے کے لیے یہ مدت مقرر کی ہے کہ ہم چالیس دن سے زائد نہ گزرنے دیں۔

سنن النسائی 14 (صحیح)

دُعا کی قبولیت میں جلدی نہ کرو

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

خَاتَمُ الْمُرْسَلین رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے ہر کسی کی دُعا قبول کی جاتی ہے، جب تک کہ وہ جلدی نہ مچائے ( جلدی یہ ہے کہ ) وہ کہنے لگتا ہے: میں نے دُعا کی مگر وہ قبول نہ ہوئی“۔

جامع الترمذی 3387 (صحیح)

جنت والے اعمال کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: ’’ جس شخص کی جان اس حال میں اسکے جسم سے نکلی کہ وہ تین چیزوں سے پاک تھا، وہ جنت میں داخل ہوجائے گا: تکبر سے، مال غنیمت کی خیانت سے اور قرض سے۔

سنن ابنِ ماجہ 2412 (صحیح)

روزانہ تلاوتِ قرآنِ مجید کرنے کا اجر

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

صادق و امین رسولِ کریم‌ﷺ نے فرمایا: ’’جو شخص دس آیات کا اہتمام کرتا ہے وہ غافلین میں نہیں لکھا جاتا، جو سو آیات (کی تلاوت و حفظ اور عمل) کا اہتمام کرتا ہے تو وہ اطاعت گزاروں میں لکھ دیا جاتا ہے اور جو شخص ہزار آیات کا اہتمام کرتا ہے تو وہ ڈھیروں اجر و ثواب پانے والوں میں لکھ دیا جاتا

مشکوٰۃ 1201 (صحیح)

10بار سورۂ اخلاص پڑھنے کی فضیلت

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

صادق و امین رسولِ کریم‌ ﷺ نے فرمایا: جو شخص {قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ} یعنی سورۂ اخلاص آخر تک دس مرتبہ پڑھے گا، ﷲﷻ اسکے لیے جنت میں ایک محل تعمیر کرے گا۔سیدنا عمر ؓ نے فرمایا: اے اللّٰه کے رسولﷺ ! پھر تو میں بہت سے محلات حاصل کرسکتا ہوں۔ آپ ‌ﷺ نے فرمایا: اللّٰه تعالٰی بھی بہت کثرت والا اور بہت عمدہ عطا کرنے والا ہے۔

مسند احمد 8869 (صحیح)

قابلِ نفرت شخص کون ھے؟

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: ” ﷲﷻ کے نزدیک سب سے زیادہ قابلِ نفرت وہ شخص ہے جو سب سے زیادہ جھگڑالو ہو“۔

جامع الترمذی 2976 (صحیح)

Sunday, 3 November 2024

موت کو کثرت سے یاد کیا کرو

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

 مُحسنِ انسانیت سرورِ کائنات حضرت محمد مصطفٰیﷺ نے فرمایا:  لذتوں کو توڑنے والی ( یعنی موت ) کو کثرت سے یاد کیا کرو۔

جامع الترمذی 2307 (صحیح)

کسی بھی نیکی کو معمولی نہ سمجھو

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا:  نیکی کے کسی بھی کام کو معمولی مت سمجھو، خواہ تم اپنے بھائی کو خندہ پیشانی سے ملو ۔

مشکوٰۃ 1894

آپس کے معاملات درست رکھو

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
 
صادق و امین رسولِ کریم‌ ﷺ نے فرمایا: ﷲﷻ کا ارشاد ہے کہ تین طرح کے لوگ ایسے ہوں گے جن کا قیامت کے دن میں مدعی بنوں گا، ایک وہ شخص جس نے میرے نام پر عہد کیا اور وہ توڑ دیا، وہ شخص جس نے کسی آزاد انسان کو بیچ کر اس کی قیمت کھائی اور وہ شخص جس نے کوئی مزدور اجرت پر رکھا، اس سے پوری طرح کام لیا، لیکن اس کی مزدوری نہیں دی۔

صحیح البخاری 2227 (صحیح)

قضائے حاجت کے آداب و مسائل

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
 
ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: ’’ بلاشبہ میں تمہارے لیے والد کی مانند ہوں، تمہیں سکھاتا ہوں۔ جب تم میں سے کوئی قضائے حاجت کے لیے آئے تو قبلہ رخ ہوکر نہ بیٹھے اور نہ قبلے کی طرف پشت کرے اور نہ دائیں ہاتھ سے استنجا کرے۔

سنن ابوداؤد 8 (صحیح)

موت کی یاد اور تیاری کا بیان

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
 
ایک نصاری صحابی ؓ آئے، انھوں نے نبی کریم ﷺ کو سلام کیا، پھر کہا: اللّٰه کے رسول ﷺ ! کون سا مومن افضل ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’جس کا اخلاق زیادہ اچھا ہو۔‘‘ انھوں نے کہا: کون سا مومن زیادہ عقل مند ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: جو موت کو زیادہ یاد کرتے ہیں اور اس کے بعد ( کے مراحل ) کے لیے زیادہ اچھی تیاری کرتے ہیں، یہی عقل مند ہے ہیں ۔

سنن ابن ماجہ 4259 (صحیح)

تسبیحاتِ فاطمہ ؓ کی فضیلت

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: ”کچھ چیزیں نماز کے پیچھے ( بعد میں ) پڑھنے کی ایسی ہیں کہ ان کا کہنے والا محروم و نامراد نہیں رہتا، ہر نماز کے بعد 33 بار سبحان اللہ کہے، 33 بار الحمدللہ کہے، اور 34 بار اللہ اکبر کہے“۔

جامع الترمذی 3412 (صحیح)

گناہوں سے معافی کا معاملہ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

صادق و امین رسولِ کریم‌ ﷺ فرمایا کرتے تھے: جب ( انسان ) کبیرہ گناہوں سے اجتناب کر رہا ہو تو پانچ نمازیں، ایک جمعہ سے ( دوسرے ) جمعہ تک اور ایک رمضان سے دوسرے رمضان تک، درمیان کے عرصہ میں ہونے والے (صغیرہ) گناہوں کو مٹانے کا سبب ہے۔ 

صحیح مسلم 552 (صحیح)

روزِ قیامت وضو کرنے والوں کا انعام

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ایک مرتبہ نبيِ رحمت ﷺ سے کسی نے پوچھا کہ آپ ﷺ نے اپنے جن امتیوں کو نہیں دیکھا، انہیں آپ ﷺ کیسے پہچانیں گے ؟ فرمایا ان کی پیشانیاں وضو کے آثار کی وجہ سے انتہائی روشن اور چمکدار ہوں گی جیسے چتکبرا گھوڑا ہوتا ہے۔

مسند احمد 4329 (صحیح)

صدقہ وخیرات میں بہترین مال دو

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

ایک دفعہ رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ تشریف لائے، آپﷺ کے ہاتھ میں عصا تھا۔ کوئی شخص ( مسجد میں بطور صدقہ ) ردی قسم کی کھجور کا ایک خوشہ لٹکا گیا تھا۔ آپﷺ اس خوشے پر اپنی لاٹھی مارنے لگے اور فرمایا:  اگر اس صدقے والا چاہتا تو اس سے اچھی کھجور کا صدقہ کرسکتا تھا۔ بلاشبہ اس قسم کا صدقہ کرنے والا قیامت کے دن ردی کھجوریں ہی کھائے گا۔

سنن النسائی 2495 (صحیح)

لوگوں کو بُرے القاب سے نہ پکارو

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ہم میں سے بہت سے لوگوں کے دو دو تین تین نام ہوا کرتے تھے، ان میں سے بعض کو بعض نام سے پکارا جاتا تھا، اور بعض نام سے پکارنا اسے بُرا لگتا تھا، اس پر یہ آیت وَلا تَنَابَزُوا بِالأَلْقَابِ ”لوگوں کو بُرے القاب ( ناپسندیدہ ناموں ) سے نہ پکارو“۔ ( الحجرات: ۱۱ )

جامع الترمذی 3268 (صحیح)

اسلام میں فضول بولنے کی ممانعت

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

 ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: ” جو خاموش رہا اس نے نجات پائی“۔

جامع الترمذی 2501 (صحیح)

زکوٰۃ وخیرات حقدار تک پہنچاؤ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

خَاتَمُ الْمُرْسَلین رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: مسکین وہ نہیں جسے ایک دو لقمے در در پھرائیں۔ مسکین تو وہ ہے جس کے پاس مال نہیں۔ لیکن اسے سوال سے شرم آتی ہے اور وہ لوگوں سے چمٹ کر نہیں مانگتا ( مسکین وہ جو کمائے مگر بقدر ضرورت نہ پاسکے )

صحیح البخاری 1476 (صحیح)

تین بلیغ مگر مختصر نصیحتیں

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ایک آدمی رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ کے پاس آیا اور کہا کہ مجھے کوئی بلیغ و مختصر نصیحت کریں، آپ ‌ﷺ نے فرمایا: جب تو نماز ادا کرے تو (اپنی زندگی کی) آخری نماز سمجھ کر ادا کر، اور ایسا کلام مت کر کہ جس سے کل تجھے معذرت کرنا پڑے، نیز جو کچھ لوگوں کے پاس ہے اس سے مکمل ناامید (بے پرواہ ) ہوجا۔

مسند احمد 9584 (صحیح)

ملے خاک میں اہلِ شاں کیسے کیسے

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا:  قبروں کی زیارت کیا کرو ، یہ تمہیں آخرت کی یاد دہانی کراتی ہے ۔

سنن ابن ماجہ 1569 (صحیح)

اللّٰہ اور نبی ﷺ سے محبت رکھو

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ایک آدمی نے عرض کیا، اللہ کے رسول ﷺ ! قیامت کب آئے گی؟ آپ ﷺ نے فرمایا: تجھ پر افسوس ہے، تم نے اسکے لیے کیا تیاری کی ہے؟ اس نے عرض کیا: میری تیاری صرف یہی ہے کہ میں اللہ اور اس کے رسول ﷺ سے محبت کرتا ہوں، آپ ﷺ نے فرمایا: تو اسکے ساتھ ہوگا جس سے تو محبت رکھتا ہے۔ حضرت انس ؓ بیان کرتے ہیں، میں نے مسلمانوں کو اسلام قبول کرنے کے بعد اس بات سے زیادہ کسی اور چیز سے خوش ہوتے ہوئے نہیں دیکھا۔

مشکوٰۃ 5009 (متفق علیہ)

مومن کے مومن پر چھ حقوق

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نبيِ رحمت ﷺ نے فرمایا: ”مومن کے مومن پر چھ حقوق ہیں، ( 1 ) جب بیمار ہو تو اسکی بیمار پرسی کرے، ( 2 ) جب مرے تو اسکے جنازے میں شریک ہو، ( 3 ) جب دعوت کرے تو قبول کرے، ( 4 ) جب ملے تو اس سے سلام کرے، ( 5 ) جب اسے چھینک آئے تو اسکی چھینک کا جواب دے، ( 6 ) اسکے سامنے موجود رہے یا نہ رہے اس کا خیرخواہ ہو“۔

جامع الترمذی 2737 (صحیح)

غیبت کرنے والوں سے بدبو آتی ھے

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

 حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ہم لوگ نبی اکرم ﷺ کے ساتھ تھے کہ ایک مردار کی بدبو اٹھنے لگی، نبی کریم ﷺ نے فرمایا کیا تم جانتے ہو کہ یہ کیسی بدبو ہے؟ یہ ان لوگوں کی بدبو ہے جو مومنین کی غیبت کرتے ہیں ۔

مسند احمد 14844 (صحیح)

Friday, 18 October 2024

نمازِ جمعہ کے لیےاول وقت آنے کا اجر

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: جو شخص جمعہ کے روز خوب اچھی طرح غسل کرے، پیدل چل کر اول وقت مسجد میں جا کر امام کے قریب بیٹھ کر خوب غور سے خطبہ سنے اور اس دوران کوئی لغو کام نہ کرے تو اسے ہر قدم کے بدلے ایک سال کے روزے اور ایک سال کے قیام کا ثواب ملتا ہے۔ 

مشکوٰۃ 1388 (صحیح)

ُدعا مانگنے کا بیان

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

نبيِ رحمت ﷺ دُعا میں یوں فرمایا کرتے تھے : اے اللہ ! میں سخت بڑھاپے، اونچی جگہ سے گر جانے، دب جانے، غم و اندوہ، آگ سے جل مرنے اور غرق ہو جانے سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔ اور اس بات سے تیری پناہ چاہتا ہوں کہ میری موت کے وقت شیطان مجھے بدحواس کر دے اور یہ کہ میں دوران جہاد میں میدان جنگ سے پیٹھ پھیر کر بھاگتا ہوا مارا جاؤں ۔ اور اس بات سے بھی تیری پناہ چاہتا ہوں کہ میں کسی زہریلی چیز کے ڈنک سے مر جاؤں ۔

سنن النسائی 5534 (صحیح)

ہر وقت موت کی تیاری رکھو

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:  دنیا میں ایسے رہو گویا تم ایک پردیسی یا راہ گیر ہو اور اپنے آپ کو اہل قبور (مُردوں) میں سے شمار کرو۔

مشکوٰۃ 5274 (صحیح)

والدین کے ساتھ حُسنِ سلوک کا اجر

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: جو آدمی یہ پسند کرتا ہے کہ اسکی عمر بڑھادی جائے اور اس کے رزق میں اضافہ کردیا جائے تو وہ اپنے والدین سے نیکی کرے اور صلہ رحمی کرے"۔ 

مسند احمد 8989 (صحیح)

ﷲ سے مسلسل ہدایت طلب کرتے رہو

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ لوگوں کو ( اس طرح ) خطبہ دیتے: پہلے ﷲﷻ کی شان کے مطابق اسکی حمد و ثناء بیان کرتے پھر فرماتے: ’’ جسے ﷲ کریم سیدھی راہ پر چلائے اسے کوئی گمراہ نہیں کرسکتا اور جسے وہ سیدھی راہ سے ہٹا دے اسے کوئی ہدایت نہیں دے سکتا, اور بہترین بات ﷲ کی کتاب ہے

صحیح مسلم 2007 (صحیح)

قرآنِ کریم راہ ہدایت ھے

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
 ﷲﷻ کی کتاب جس میں ہدایت اور نور ہے، جس نے اس کو مضبوطی سے تھام لیا اور اسے لے لیا وہ ہدایت پر ہوگا اور جو اس سے ہٹ گیا وہ گمراہ ہوجائے گا ۔

صحیح مسلم 6227 (صحیح)

شرکِ اصغر سے بچنے کی تلقین

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

مُخبرِ صادق حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: ’’مجھے تمہارے متعلق شرک اصغر کا سب سے زیادہ اندیشہ ہے ۔‘‘ انہوں نے عرض کیا ، اللّٰه کے رسول ﷺ ! شرک اصغر سے کیا مراد ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ریا کاری ۔

مشکوٰۃ 5334 (صحیح)

بد کلامی جہنم کا راستہ ھے

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

مُخبرِ صادق حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا:  حیاء ایمان کا حصہ ہے اور ایمان جنت میں ( لے جانے والا ) ہے، اور بدکلامی بد اخلاقی کا حصہ ہے اور بد اخلاقی جہنم میں ( لے جانے والی ) ہے ۔

سنن ابن ماجہ 4184 (صحیح)

Wednesday, 9 October 2024

بہت زیادہ توبہ و استغفار کرتے رہو

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا:  مبارک ہو اس شخص کو جسے اپنے نامہ اعمال میں زیادہ استغفار ملا ۔

مشکوٰۃ 2356 (صحیح)

نرمی اختیار کرنے کا بیان

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

محبوب رب العالمین حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا:  نرمی سے محروم شخص (ہر قسم کی) خیر و بھلائی سے محروم ہے ۔

مشکوٰۃ 5069 (صحیح)

میت کو غسل دینے کا بیان

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

صادق و امین رسولِ کریم‌ ﷺ نے فرمایا:  جو شخص میت کو غسل دے تو وہ خود بھی غسل کرے۔‘‘ ابن ماجہ ، احمد ، ترمذی اور ابوداؤد نے یہ اضافہ نقل کیا ہے :’’ جو شخص اسے کندھا دے تو وہ وضو کرے۔

مشکوٰۃ 541 (صحیح)

قبر میں سوال وجواب کا بیان

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ جب میت کو دفن کرکے فارغ ہو جاتے تو قبر پر رُکتے اور فرماتے :’’ اپنے بھائی کے لیے استغفار کرو اور ثابت قدمی کی دُعا کرو بیشک اب اس سے سوال کیا جائے گا"۔  

سنن ابوداؤد 3221 (صحیح)

ایذاؤں پر صبر کرنے کا بیان

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

مکینِ گنبد خضرا رسول کریم ﷺ نے فرمایا:  ایسا مسلمان جو لوگوں کے ساتھ مل جل کر رہتا ہے اور ان کی ایذاؤں (دی ہوئی تکالیف) پر صبر کرتا ہے وہ اس سے افضل ہے جو ان کے ساتھ مل جل کر نہیں رہتا اور نہ ان کی ایذاؤں پر صبر کرتا ہے

مشکوٰۃ 5087 (صحیح)

رعایا پر حکمرانی کے آداب

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

حضرت ابوبردہ ؓ بیان کرتے ہیں، نبی کریم ﷺ نے ان کے دادا ابوموسی ؓ اور معاذ ؓ کو یمن کی طرف بھیجتے ہوئے فرمایا: ’’آسانی پیدا کرنا، تنگی پیدا نہ کرنا، خوشخبری سنانا، نفرت نہ دلانا، اتفاق رکھنا اور اختلاف پیدا نہ کرنا۔

مشکوٰۃ 3724 (متفق علیہ)

نمازِ چاشت کی اہمیت وفضیلت

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا:  تم میں سے ہر ایک پر اسکے تمام جوڑوں کا صدقہ کرنا ضروری ہے، ہر قسم کی تسبیح (جیسے سبحان اللہ کہنا) صدقہ ہے، ہر قسم کی حمد صدقہ ہے، ہر مرتبہ لا الہ الا اللہ کہنا صدقہ ہے، نیکی کا حکم کرنا صدقہ ہے، برائی سے روکنا صدقہ ہے، اور جو شخص چاشت کی دو رکعتیں پڑھ لیتا ہے تو وہ اسکے لیے کافی ہوجاتی ہیں۔ 

مشکوٰۃ 1311 (متفق علیہ)

فوت شدگان کو بُرا نہ کہو

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا:  جو لوگ مرگئے ان کو بُرا نہ کہو کیونکہ جو کچھ انہوں نے آگے بھیجا تھا اسکے پاس وہ خود پہنچ چکے ہیں، انہوں نے بُرے بّھلے جو بھی عمل کئے تھے ویسا بدلہ پالیا۔ 

مشکوٰۃ 6516 (صحیح)

نمازِ تہجد کی اہمیت و فضیلت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْم

نبيِ رحمت ﷺ نے فرمایا: ہر رات جب آخری تہائی رات باقی رہ جاتی ہے تو ہمارا رب تبارک و تعالٰی آسمانِ دنیا پر نزول فرماتا ہے، اور پوچھتا ہے: کوئی ہے جو مجھ سے دُعا کرے، میں اسکی دُعا قبول کروں، کوئی ہے جو مجھ سے مانگے، میں اسے عطا کروں اور کوئی ہے جو مجھ سے مغفرت طلب کرے تو میں اسے بخش دوں۔

مشکوٰۃ 1223 (متفق علیہ)

ماں باپ کے ساتھ نیک سلوک کا بیان

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

عرض کیا اللّٰه کے رسول ﷺ! میں کس کے ساتھ نیک سلوک اور صلہ رحمی کروں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنی ماں کے ساتھ“، میں نے عرض کیا: پھر کس کے ساتھ؟ فرمایا: ”اپنی ماں کے ساتھ“، میں نے عرض کیا: پھر کس کے ساتھ؟ فرمایا: ”اپنی ماں کے ساتھ“، میں نے عرض کیا: پھر کس کے ساتھ؟ فرمایا: ”پھر اپنے باپ کے ساتھ، پھر رشتہ داروں کے ساتھ پھر سب سے زیادہ قریبی رشتہ دار پھر اس کے بعد کا، درجہ بدرجہ“۔

جامع الترمذی 1897 (صحیح)

Monday, 30 September 2024

محفل/ مجلس کا کفارہ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: ’’جو شخص کسی مجلس میں بیٹھے اور اسکی بے مقصد اور بے ہودہ باتیں زیادہ ہوجائیں اور پھر وہ اٹھنے سے پہلے یہ دُعا: سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ ۔ پڑھتا ہے تو اسکی اس مجلس میں ہونے والی خطائیں معاف کردی جاتی ہیں۔

مشکوٰۃ 2433 (صحیح)

ﷲﷻ کی نعمتوں کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْم

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: ” ﷲﷻ اپنے بندے پر اپنی نعمت کا اثر دیکھنا پسند کرتا ہے“۔

جامع الترمذی 2819 (صحیح)

غسل کے لیے پردہ کا اہتمام کرو

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْم

رسولِ کریم ﷺ نے کسی شخص کو کھلے میدان میں (عریاں) غسل کرتے ہوئے دیکھا، تو آپ ﷺ منبر پر تشریف لائے اور ﷲﷻ کی حمد و ثنا بیان کی، پھر فرمایا: ’’ بیشک ﷲ تعالٰی حیادار، پردہ پوشی کرنے والا ہے، وہ حیاداری اور پردہ پوشی کو پسند فرماتا ہے، پس جب تم میں سے کوئی نہائے تو وہ پردہ کرے ۔

مشکوٰۃ 447 (صحیح)

سلام کرنے میں پہل کرنے کی فضیلت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

مخبر صادق حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: سلام میں پہل کرنے والا شخص ﷲﷻ کا سب سے زیادہ قریبی ہے ۔

مشکوٰۃ 4646 (صحیح)

مخفی صدقہ کرنے کی فضیلت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

تین اشخاص ہیں جنہیں ﷲﷻ پسند کرتا ہے، دورانِ تہجد قرآن کی تلاوت کرنے والا، دائیں ہاتھ سے صدقہ کرنے والا جو اسے اپنے بائیں ہاتھ سے بھی مخفی رکھتا ہے، اور ایک وہ آدمی جو کسی لشکر میں ہو اور اسکے ساتھی شکست کھاجائیں لیکن وہ پھر بھی دشمن کے سامنے سینہ سپر رہے۔
مشکوٰۃ 1921 (صحیح)

آزمائش پر صبر کا بدلہ جنت ہے

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

مُخبرِ صادق حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: ” ﷲﷻ فرماتا ہے کہ میرے اس مومن بندے کا جس کی میں کوئی عزیز چیز دنیا سے اٹھالوں اور وہ اس پر ثواب کی 
نیت سے صبر کرلے، تو اس کا بدلہ میرے یہاں جنت کے سوا اور کچھ نہیں۔
صحیح البخاری 6424 (صحیح)

Tuesday, 24 September 2024

قیامت سے پہلے فتنوں کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

 حضرت جابر بن سمرہ ؓ بیان کرتے ہیں، میں نے نبی کریم ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: قیامت سے پہلے (نبی ﷺ کی طرف جھوٹی باتیں منسوب کرنے والے) کذاب ہوں گے، تم ان سے محتاط رہنا۔

مشکوٰۃ 5438 (صحیح)

فرشتے کس گھر میں داخل نہیں ہوتے

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

 حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا اس گھر میں رحمت کے فرشتے داخل نہیں ہوتے جس میں کوئی جنبی ہو یا تصویر یا کتا ہو ۔

مسند احمد 632 (صحیح)

الحمدللہ کہنے کی فضیلت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: ’’ جب ﷲﷻ بندے کو کوئی نعمت دیتا ہے اور بندہ الحمد للہ کہتا ہے تو بندے نے جو ( شکر ) ادا کیا، وہ ملنے والی نعمت سے افضل ہوتا ہے۔

سنن ابنِ ماجہ 3805 (صحیح)

ظالم کو ظلم سے روکنے کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

 رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: ” اپنے بھائی کی مدد کرو خواہ وہ ظالم ہو یا مظلوم۔“ ایک صحابی ؓ نے عرض کیا: یا رسول اللہ ﷺ! جب وہ مظلوم ہو تو میں اسکی مدد کروں گا لیکن آپﷺ کا کیا خیال ہے جب وہ ظالم ہوگا پھر میں اسکی مدد کیسے کروں؟ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ اس وقت تم اسے ظلم سے روکنا کیونکہ یہی اس کی مدد ہے۔

صحیح البخاری 6952 (صحیح)

مسلمان کی پردہ پوشی کا اجر

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

خیرُالبشر رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا:  جو شخص کسی مسلمان کی پردہ پوشی کرے گا تو ﷲﷻ دنیا اور آخرت میں اس کا پردہ رکھے گا۔

سنن ابنِ ماجہ 2544 (صحیح)

شدید قرض سے ﷲ کی پناہ مانگنا

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نبيِ رحمت ﷺ  قرض اور گناہ سے بہت زیادہ پناہ طلب کیا کرتے تھے۔ آپ ﷺ سے عرض کی گئی: اے اللہ کے رسول ﷺ ! ( کیا وجہ ہے کہ ) آپ ﷺ قرض اور گناہ سے بہت زیادہ پناہ طلب فرماتے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’ آدمی جب مقروض ہوجاتا ہے پھر بات کرتا ہے تو جھوٹ بولتا ہے اور وعدہ کرتا ہے تو خلاف ورزی کرتا ہے ۔ 

سنن النسائی 5474 (صحیح)

Wednesday, 18 September 2024

اتباع سنت کی اہمیت وفضیلت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا:   جس کام کا میں تمہیں حکم دوں، اس پر عمل کرو اور جس سے منع کروں، اس سے باز رہو ۔

سنن ابنِ ماجہ 1 (صحیح)

عشقِ نبیﷺ ایمان کی پہلی شرط ھے

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ہم نبی کریمﷺ کے ساتھ تھے اور آپ عمر بن خطاب ؓ کا ہاتھ پکڑے ہوئے تھے۔ حضرت عمر ؓ نے عرض کیا: یارسول اللہﷺ ! آپ مجھے ہر چیز سے زیادہ عزیز ہیں، سوا میری اپنی جان کے۔ نبی کریمﷺ نے فرمایا کہ نہیں، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے( ایمان اس وقت تک مکمل نہیں ہو سکتا) جب تک میں تمہیں تمہاری اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز نہ ہوجاؤں۔ حضرت عمر ؓ نے عرض کیا: پھر واللہ! اب آپﷺ مجھے میری اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہیں۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ ہاں، عمر ؓ! اب تیرا ایمان پورا ہوا۔

صحیح البخاری 6632 (صحیح)

(فِدَاکَ اَبِیْ وَ اُمِّیْ وَ رُوْحِیْ وَ نَفسِی وَ قَلْبِیْ یَا سَیِّدِیْ یَا رَسُوْلَ اللّٰهﷺ)

ﷲﷻ بہت غَفُورُ الرَّحِیم ھے

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا:  ﷲﷻ رات کے وقت اپنا ہاتھ پھیلاتا ہے تاکہ دن کے وقت گناہ کرنے والا توبہ کرلے، اور وہ دن کے وقت اپنا ہاتھ پھیلاتا ہے تاکہ رات کے وقت گناہ کرنے والا توبہ کرلے (اور یہ سلسلہ جاری رہتا ہے) حتیٰ کہ سورج مغرب کی طرف سے طلوع ہوجائے (یعنی قیامت تک)۔

مشکوٰۃ 2329 (صحیح)

طبیعت کا خوش ہونا بھی نعمت ھے

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

ہم لوگ ایک مجلس میں موجود تھے کہ نبی کریم ﷺ تشریف لے آئے۔ آپ ﷺ کے سر مبارک پر پانی کا اثر تھا ( غسل فرما کر تشریف لائے تھے۔) بعض لوگوں نے عرض کیا: آج ہم آپ ﷺ کو خوش دیکھ رہے ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا:’’ ہاں، اللہ کا شکر ہے۔‘‘ پھر لوگوں نے خوشحالی ( اور دولت مندی ) کا ذکر چھیڑ دیا تو آپ ﷺ نے فرمایا :’’ متقی آدمی کے لیے دولت مند ہونے میں حرج نہیں۔ اور متقی کے لیے صحت دولت سے بہتر ہے اور طبیعت کا خوش ہونا بھی ( ﷲﷻ ) کی نعمت ہے۔

مسند احمد 23616 (صحیح)

نیکی کرکے شہرت کی طلبگار نہ بنو

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

محبوب رب العالمین حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا:  بے شک ﷲﷻ ایسے مالدار کو پسند فرماتا ہے جو پرہیزگار ، گم نام ہو۔

مشکوٰۃ 5284 (صحیح)

نماز جمعہ چھوڑنے پر سخت وعید

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حضرت ابن مسعود ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے جمعہ سے پیچھے رہ جانے والے لوگوں کے بارے میں فرمایا:   میں نے ارادہ کیا کہ میں کسی آدمی کو حکم دوں وہ لوگوں کو نماز پڑھائے، پھر میں جمعہ سے پیچھے رہ جانے والے لوگوں کو گھروں سمیت آگ لگا دوں۔ 

مشکوٰۃ 1378 (صحیح)

نرمی، حیا اور اچھے اخلاق کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

تاجدار کائنات حضورِ اقدس ﷺ نے فرمایا:   روزِ قیامت مومن کی میزان میں حُسن خلق سے زیادہ بھاری چیز کوئی نہیں رکھی جائے گی، اور ﷲﷻ یقیناً بدزبان اور بے ہودہ باتیں کرنے والے کو پسند نہیں فرماتا۔ 

مشکوٰۃ 5081 (صحیح)

مریض کی عیادت کا اجر وثواب

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

حضرت علی ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللّٰه ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو مسلمان بھی کسی مسلمان کی صبح کے وقت عیادت کرتا ہے تو شام تک ستر ہزار فرشتے اسکے لیے استغفار کرتے ہیں۔ اور جو شام کو عیادت کرتا ہے تو صبح تک ستر ہزار فرشتے اسکے لیے استغفار کرتے ہیں۔ اور اس کے لیے جنت میں ایک باغ ہو گا“۔

جامع الترمذی 969 (صحیح)

چھینک اور جمائی کے آداب

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نبيِ رحمت ﷺ نے فرمایا: ” ﷲﷻ چھینک کو پسند کرتا ہے اور جمائی کو ناپسند، پس جب تم میں سے کسی کو چھینک آئے اور وہ الحمد للہ کہے تو ہر مسلمان کے لیے جو اسے سنے یرحمک اللہ کہنا ضروری ہے۔ اب رہی جمائی کی بات تو جس کسی کو جمائی آئے، اسے چاہیئے کہ وہ اپنی طاقت بھر اسے روکے اور ہاہ ہاہ نہ کہے، کیونکہ یہ شیطان کی طرف سے ہے، اور شیطان اس سے ہنستا ہے“۔

جامع الترمذی 2747 (صحیح)

آزمائش میں صبر کی تلقین

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

مُخبرِ صادق حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے ارشاد فرمایا: کہ ﷲﷻ جب کسی قوم سے محبت کرتا ہے تو انہیں آزمائش میں مبتلا کرتا ہے پھر جو شخص صبر کرتا ہے اسے صبر ملتا ہے اور جو شخص جزع فزع (رونا دھونا) کرتا ہے، اس کے لئے جزع فزع ہے ۔

مسند احمد 24041 (صحیح)

دو ناپسندیدہ چیزیں

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

صادق و امین رسولِ کریم‌ ﷺ نے فرمایا :  دو چیزیں ہیں جنہیں انسان ناپسند کرتا ہے، انسان موت کو ناپسند کرتا ہے، حالانکہ موت مومنوں کے لیے فتنے سے بہتر ہے، اور وہ قلت مال کو ناپسند کرتا ہے جبکہ قلت مال کا حساب کم ہے۔ 

مشکوٰۃ 5251 (صحیح)

دورانِ صحت عبادات کو معمول بناؤ

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: جب بندہ بیمار ہوتا ہے یا سفر کرتا ہے تو اُسکے لیے اُن تمام عبادات کا ثواب لکھا جاتا ہے جنہیں اقامت یا صحت کے وقت یہ کیا کرتا تھا۔

صحیح البخاری 2996 (صحیح)

ملازم کے ساتھ اچھے سلوک کی تلقین

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

 حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے دس سال سفر و حضر میں نبی کریم ﷺ کی خدمت کا شرف حاصل کیا ہے، یہ ضروری نہیں ہے کہ میرا ہر کام نبی اکرم ﷺ کو پسند ہی ہو، لیکن نبی پاک ﷺ نے مجھے کبھی اف تک نہیں کہا، نبی اکرم ﷺ نے مجھ سے کبھی یہ نہیں فرمایا کہ تم نے یہ کام کیوں کیا؟ یا یہ کام تم نے کیوں نہیں کیا؟

مسند احمد 13710 (صحیح)

میت پر بین کرنے کی ممانعت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ فرمایا: میت کو اپنے اوپر اہل محلہ کے رونے کی وجہ سے عذاب ہوتا ہے، جب بین کرنے والی کہتی ہے ہائے میرا بازو، ہائے میرا مددگار، ہائے میرا کمانے والا، تو میت کو کھینچ کر پوچھا جاتا ہے کیا واقعی تو اس کا بازو، مددگار اور کمانے والا تھا۔

مسند احمد 19954 (صحیح)

قربِ قیامت کی نشانیاں

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

مُخبرِ صادق حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: ” قیامت نہیں قائم ہوگی یہاں تک کہ زمانہ قریب ہوجائے گا۔ سال ایک مہینہ کے برابر ہوجائے گا جب کہ ایک مہینہ ایک ہفتہ کے برابر اور ایک ہفتہ ایک دن کے برابر اور ایک دن ایک ساعت ( گھڑی ) کے برابر ہوجائے گا اور ایک ساعت ( گھڑی ) آگ سے پیدا ہونے والی چنگاری کے برابر ہوجائے گی“۔

جامع الترمذی 2332 (صحیح)

Sunday, 1 September 2024

مسواک کرنے کی اہمیت وفضیلت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا:  اگر میری امت پر شاق (مشکل) نہ ہوتا تو میں ان پر مسواک کرنا واجب قرار دیتا۔

صحیح البخاری 7240(صحیح)

غیبت اور بہتان کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نبی کریمﷺ سے پوچھا گیا: اے اللہ کے رسولﷺ! غیبت کیا ہے ؟ آپﷺ نے فرمایا: ’’تمہارا اپنے بھائی کا ایسے انداز میں ذکر کرنا جسے وہ ناپسند کرتا ہو۔‘‘ کہا گیا: جو بات میں کہہ رہا ہوں اگر وہ میرے بھائی میں ( فی الواقع ) ہو ؟ ( تو بھی وہ غیبت ہو گی ؟ ) آپﷺ نے فرمایا: ’’ اگر اس میں وہ بات موجود ہو اور تم کہو، تب ہی تو غیبت ہے۔ اگر تم کوئی ایسی بات کہو جو اس میں نہ ہو، تو تم نے اس پر بہتان لگایا ۔

سنن ابوداؤد 4874 (صحیح)

صلہ رحمی کرنے کا اجر و انعام

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: جو شخص یہ پسند کرتا ہے کہ اس کا رزق فراخ کردیا جائے اور اس کی عمر دراز کردی جائے تو وہ صلہ رحمی کرے ۔

مشکوٰۃ 4918 (متفق علیہ)

خشوع وخضوع والی نماز کا اجر

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا:  جب کوئی مسلمان فرض نماز کا وقت ہونے پر اس کے لیے اچھی طرح وضو کرتا ہے اور اس کے خشوع و رکوع کا اچھی طرح اہتمام کرتا ہے تو وہ اس (نماز) سے پہلے کیے ہوئے گناہوں کا کفارہ بن جاتی ہے بشرطیکہ کبیرہ گناہوں کا ارتکاب نہ ہو، اور یہ (فرض نماز سے صغیرہ گناہوں کا معاف ہو جانا) ہمیشہ کے لیے ہے۔

مشکوٰۃ 286 (صحیح)

مجاہد اور مہاجر میں فرق

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

نبيِ رحمت ﷺ نے فرمایا: مجاہد وہ ہے جو ﷲﷻ کی اطاعت کے بارے میں اپنے نفس سے جہاد کرے، جبکہ مہاجر وہ ہے جو خطاؤں اور گناہوں سے کنارہ کش ہو جائے۔

مشکوٰۃ 34 (صحیح)

مسلمان کے مسلمان پر چار حق

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر چار حقوق ہیں، جب وہ دعوت دے تو اس کی دعوت قبول کرے، جب وہ چھینکے تو اس کو یَرْحَمُکَ اللّٰہ کہے، جب وہ بیمار ہوجائے تو اس کی تیمارداری کرے اور جب وہ فوت ہوجائے تو اس کی نمازِ جنازہ میں شرکت کرے۔

مسند احمد 9618 (صحیح)

ہرحال میں صدقہ وخیرات کرنے کی تلقین

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

خیرالبشر رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا:  وہ شخص جو اپنی موت کے قریب صدقہ کرتا ہے یا غلام آزاد کرتا ہے تو وہ اس شخص کی طرح ہے جو شکم سیر ہونے کے بعد ہدیہ کرے۔

مشکوٰۃ 1871 (صحیح)

ریاکاری و دکھلاوے کے اعمال کی سزا

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

تاجدارِ کائنات حضورِ اقدس ﷺ نے فرمایا: ’’ جو شخص شہرت کی خاطر کوئی عمل کرتا ہے تو (روز قیامت) ﷲﷻ اس شخص کو (لوگوں کے سامنے) ذلیل فرمائے گا (کہ اس نے اس نیت سے عمل کیا تھا) اور جو دکھلاوا کرتا ہے تو ﷲ تعالٰی اسے (لوگوں کو) دکھلا دے گا (کہ یہ شخص ریا کار ہے)۔

مشکوٰۃ 5316 (متفق علیہ)

تلاوتِ قرآن مجید- فضائل و برکات

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حضرت عبداللہ بن خبیب ؓ بیان کرتے ہیں، ہم برسات میں ایک شدید تاریک رات میں رسولِ کریم ﷺ کی تلاش میں نکلے تو ہم نے آپ ﷺ کو پا لیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ’’ کہو۔‘‘ میں نے عرض کیا، میں کیا کہوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’ تم صبح و شام تین مرتبہ سورۂ اخلاص اور سورۃ الفلق اور سورۃ الناس پڑھا کرو، وہ تمہیں ہر چیز کے لیے کافی ہوجائیں گی۔

مشکوٰۃ 2163 (صحیح)

بحث وتکرار اور جھگڑے سے بچو

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

صادق و امین رسولِ کریم‌ ﷺ نے فرمایا:  جب کوئی قوم ہدایت یافتہ ہونے کے بعد گمراہی اختیار کرلیتی ہے تو باہمی نزاع (اختلاف ، بحث و تکرار) ان کا شغل بن جاتا ہے۔‘‘ پھر رسول اللہ ﷺ نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ’’ وہ آپ سے یہ باتیں محض جھگڑا پیدا کرنے کے لیے کرتے ہیں بلکہ یہ لوگ ہیں ہی جھگڑالو۔

مشکوٰۃ 180 (صحیح)

ﷲﷻ بہت توبہ قبول کرنے والا ھے

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

صادق و امین رسولِ کریم‌ ﷺ نے فرمایا: جس شخص نے اپنے غصے پر قابو پالیا، ﷲﷻ اس سے اپنا عذاب روک لے گا, اور جس شخص نے اپنی زبان کی حفاظت کی ﷲ تعالٰی اس کی پردہ پوشی کرے گا، اور جو شخص ﷲ سے معذرت کرے گا ﷲ اس سے اس کی معذرت قبول کرے گا۔

السلسلۃ 418 (صحیح)

مومن کی چار بہترین عادات

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
 
سرورِ کائنات شافعِ روزِ محشر ساقی حوض کوثر خاتم النبین امام الانبیاء حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: نہ مومن طعنہ زنی کرنے والا ہوتا ہے اور نہ  لعنت کرنے والا اور نہ فحش بکنے والا ہوتا ہے اور نہ زبان درازی کرنے والا ہوتا ہے۔

مسند احمد 10096 (صحیح)

افضل ترین جہاد کونسا ھے؟

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا:  سب سے فضیلت والا جہاد اس شخص کا ہے جو ظالم حکمران کے سامنے کلمہ حق کہتا ہے۔ 

مشکوٰۃ 3705 (صحیح)

Tuesday, 20 August 2024

مال و اولاد کے لیے بددُعا کی ممانعت

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

مُحسنِ انسانیت سرورِ کائنات حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: ’’اپنے آپ کو بد دُعا نہ دو، اپنی اولاد کو بد دُعا نہ دو، اپنے خادموں کو بد دُعا نہ دو اور اپنے مالوں کو بد دُعا نہ دو، ایسا نہ ہو کہ وہ ﷲﷻ کی طرف سے عطا و قبولیت کی گھڑی ہو ( ادھر تم کوئی بد دُعا کرو کہ اللہ تعالٰی اسے ) تمہارے لیے قبول کرلے۔

سنن ابوداؤد 1532 (صحیح)

سات ہلاک کرنے والے گناہوں سے بچو

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

نبيِ رحمت ﷺ نے فرمایا: سات مہلک کاموں سے بچو۔ پوچھا گیا : اے اللہ کے رسول ﷺ ! وہ کون سے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا:’’ اللہ کا شریک ٹھہرانا، جادو کرنا، جس جان کو اللہ نے محترم بنایا ہے اسے قتل کر ڈالنا سوائے اس کے کہ حق کے ساتھ ہو، سود کھانا، یتیم کا مال ہڑپ کر جانا، جہاد کے دن پشت پھیر کر چلے جانا اور پاک دامن گناہ سے ناواقف مومن عورتوں پر تہمت لگانا۔

سنن ابوداؤد 2874 (صحیح)

بیٹیوں کی پرورش پر اجر عظیم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

صادق و امین رسولِ کریم‌ ﷺ نے فرمایا: جس کی تین بیٹیاں ہوں اور وہ ان کی تنگدستی اور خوشحالی پر صبر کرے تو ﷲﷻ ان بچیوں پر رحمت کرنے کی وجہ سے اس شخص کو جنت میں داخل کر دے گا۔ ایک شخص نے کہا: اے ﷲ کے رسول ﷺ! اگر دو بیٹیاں ہوں تو؟ آپ ﷺ نے فرمایا: اگرچہ دو ہوں۔ اس نے پھر کہا: اور اگر ایک ہو اے ﷲ کے رسول ﷺ ؟ آپ ‌ﷺ نے فرمایا: اگرچہ ایک بھی ہو۔

مسند احمد 9046 (صحیح)

عالم نزع میں سورہ یٰسین کی برکت

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

صفوان کہتے ہیں: بعض بزرگوں نے مجھے بیان کیا کہ وہ غضیف بن حارث پثمالی کے پاس موجود تھے، ان پر عالم نزع کی بڑی سختی تھی، پس انھوں نے کہا: کیا تم میں سے کوئی آدمی سورۂ یس پڑھ سکتا ہے؟ صالح بن شریح سکوتی نے سورۂ یس کی تلاوت کی، ابھی تک انھوں نے چالیس آیتیں پڑھی تھیں کہ وہ فوت ہوگئے۔ بزرگ کہتے تھے کہ جب میت پر اس سورت کی تلاوت کی جائے تو اس کی وجہ سے اس پر تخفیف کی جاتی ہے۔

مسند احمد 8731 (صحیح)

نمازِ جمعہ کے لیےاول وقت آنے کا اجر

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا:  جو شخص جمعہ کے روز خوب اچھی طرح غسل کرے، پیدل چل کر اول وقت مسجد میں جا کر امام کے قریب بیٹھ کر خوب غور سے خطبہ سنے اور اس دوران کوئی لغو کام نہ کرے تو اسے ہر قدم کے بدلے ایک سال کے روزے اور ایک سال کے قیام کا ثواب ملتا ہے۔

مشکوٰۃ 1388 (صحیح)

اللّٰہ والوں سے محبت رکھو

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ایک شخص نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا، اللہ کے رسول ﷺ ! آپ اُس شخص کے متعلق کیا فرماتے ہیں جو کچھ لوگوں سے محبت کرتا ہے لیکن وہ (صحبت یا علم و عمل کے لحاظ سے) ان سے ملا نہیں (ان جیسا نہیں) ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :  آدمی ان کے ساتھ ہوگا جس سے اسکی محبت ہوگی۔

مشکوٰۃ 5008 (متفق علیہ)

مہمان نوازی کی اہمیت

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: اس آدمی میں کوئی خیر نہیں ہے، جو مہمان نوازی نہیں کرتا۔

مسند احمد 9087 (صحیح)

کون سا مومن زیادہ عقلمند ھے؟

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ایک نصاری صحابی ؓ آئے، انھوں نے نبی کریم ﷺ کو سلام کیا، پھر کہا: اللّٰه کے رسول ﷺ ! کون سا مومن افضل ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’جس کا اخلاق زیادہ اچھا ہو۔‘‘ انھوں نے کہا: کون سا مومن زیادہ عقل مند ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ’ جو موت کو زیادہ یاد کرتے ہیں اور اسکے بعد ( کے مراحل ) کے لیے زیادہ اچھی تیاری کرتے ہیں، یہی عقل مند ہے ہیں ۔

سنن ابنِ ماجہ 4259 (صحیح)

زبان پر ہلکا, میزان میں بھاری ذکر

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: ’’ دو کلمات ایسے ہیں جو زبان پر ہلکے ہیں، ( اعمال کے ) میزان میں بھاری ہیں، رحمان کو پیارے ہیں۔ سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهٖ سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ ’’. میں اللہ کی پاکیزگی بیان کرتا ہوں اور اس کی تعریف کرتا ہوں، پاک ہے اللہ عظمتوں والا۔

سنن ابنِ ماجہ 3806 (صحیح)

آنسو جو خوفِ خدا سے نکلے

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

صادق و امین رسولِ کریم‌ ﷺ نے فرمایا: ”ﷲﷻ کو دو قطروں اور دو نشانیوں سے زیادہ کوئی چیز محبوب نہیں ہے: آنسو کا ایک قطرہ جو ﷲ کے خوف کی وجہ سے نکلے اور دوسرا خون کا وہ قطرہ جو ﷲ کے راستہ میں بہے، دو نشانیوں میں سے ایک نشانی وہ ہے جو ﷲ کی راہ میں لگے اور دوسری نشانی وہ ہے جو ﷲ کے فرائض میں سے کسی فریضہ کی ادائیگی کی حالت میں لگے“۔

جامع الترمذی 1669 (صحیح)

ذکر واذکار کے فضائل وبرکات

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

سیّدنا جابر بن عبداللہؓ کا بیان ہے، جب سعد بن معاذؓ کا انتقال ہوا، ہم رسول ﷺ کی معیت میں گئے، آپ ‌ﷺ نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی، بعد ازاں جب انہیں قبر میں رکھ کر مٹی برابر کردی گئی تو رسولِ اکرم ﷺ کافی دیر تک سُبحان اللّٰہ اور اللّٰہ اکبر پڑھتے رہے۔ ہم بھی آپ ‌ﷺ کے ہمراہ سبحان اللّٰہ اور اللّٰہ اکبر کہتے رہے۔ عرض کیا گیا: یا رسول اللہﷺ! اس موقع پر سبحان اللّٰہ اور اللّٰہ اکبر کہنے کی کیا وجہ تھی؟ فرمایا: اس صالح بندے پر اس کی قبر تنگ ہوگئی تھی۔ یہاں تک کہ ﷲﷻ نے اسے فراخ کردیا۔

مسند احمد 3329 (صحیح)