بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
حضرت زید بن خالد نے بسر بن سعید کو حضرت ابوجہیم رضی اللہ عنہ کے پاس بھیجا کہ ان سے پوچھے کہ انھوں نے رسول اللہ ﷺ سے نمازی کے آگے سے گزرنے والے کے بارے میں کیا سنا ہے؟ انھوں نے کہا: رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا ہے: اگر نمازی کے آگے سے گزرنے والا جان لے کہ اس پر اس فعل کا کس قدر گناہ ہے تو اس کے لیے چالیس ( سال یا مہینے یا دن ) تک رکے رہنا اس کے آگے سے گزرنے سے بہتر ہو ۔
سنن النسائی 757 (صحیح)
No comments:
Post a Comment