أَعُوْذُ بِاﷲِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ.
بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ۔
1- حضرت موسیٰ علیہ السلام کے معجزات
فرعون نے کہا اگر تو اللّٰہ کا سچا رسول ھے تو معجزہ دکھا۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اپنا عصا زمین پر ڈالا تو وہ اژدھا بن گیا اور جب اپنا ہاتھ جیب سے نکالا تو وھ روشن نظر آنے لگا۔ قدرت الٰہی کی ان نشانیوں کو دیکھ کر بھی فرعون ایمان نہ لایا۔ اور مقابلے کے لئے جادوگروں کو جمع کیا۔مگر اللہ نے فرعون کو رسوا کیا اور سب جادوگر ایمان لے آئے۔
2- آہستہ آواز سے ذکر مستحب ہے
اللّٰہ تعالیٰ حکم دیتا ہے کہ صبح اور شام اللہ تعالیٰ کو یاد کیا کرو۔ اپنے دل میں عاجزی کے ساتھ اور خوف کے ساتھ اور زور کی آواز کی نسبت کم آواز کے ساتھ۔ اور اہل غفلت میں شمار مت ھونا۔
3- میدان بدر میں فرشتوں کا نزول
اللّٰہ تعالیٰ یاد دلارہا ہے کہ تم جنگ کے معرکہ میں مدد کی فریاد کر رہے تھے جو اللہ نے قبول فرمائی اور ایک ہزار فرشتے بھیجے جو تمھاری خوشخبری اور اطمینان کے لئے تھے ورنہ نصرت فرشتوں سے نہیں اللہ کے ہاں سےملتی ہے۔
4- طالب دنیا جانوروں سے بدتر ہیں
اللہ تعالیٰ فرماتا ھے "اور ہم نے دوزخ کے لیے جن اور انسان پیدا کیے جن کے دل ہیں مگر حق کو سمجھتے نہیں، آنکھیں ہیں مگر حق کو دیکھتی نہیں، کان ہیں مگر حق کو سنتے نہیں یہ لوگ جانوروں سے زیادہ گمراہ ہیں۔"
(سورہ الاعراف، سورہ الانفال)
No comments:
Post a Comment