أَعُوْذُ بِاﷲِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ.
بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ۔
1- قسم پوری نہ کرنے کا کفارہ
قسم کے بارےمیں اللّٰہ تعالیٰ کا فرمان ظاہر کرتا ہے کہ قسم کھاکر توڑنا کس قدر بڑا جرم ھے۔ اس کا کفارہ دس محتاجوں کو اوسط درجے کا کھانا کھلانا ہے یا ان کو کپڑے دینا یا ایک غلام آزاد کرنا ہے۔ اگر یہ مسیر نہ ھو تو تین روزے رکھے۔ اس لیے فرمایا اپنی قسموں کا خیال رکھا کرو۔
2- معجزہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے ایسے معجزات سے سرفراز فرمایا تھا کہ جس سے بنی اسرائیل متاثر ہو کر دین حق قبول کرلیں مثلاً گہوارے/گود میں تھے تو لوگوں سے گفتگو کرتے اور ماں کی پاک دامنی کی گواہی دیتے ، مٹی کا پرندہ بناکے پھونک مارتے تو اللہﷻ کے حکم سے اڑنے لگتا۔ اور مادر زاد اندھے اور برص کے مریض اللّٰہ ﷻ کے حکم سے صحیح کردیتےتھے۔ مردے کو اللہﷻ کے حکم سے (زندہ کرکے قبر سے) نکال کھڑا کرتے تھے۔
3- حضرت ابراہیم علیہ السلام کا کائنات میں غوروفکر
ابراہیم علیہ السلام نے اپنے بت پرست والد آزر کو توحید کی دعوت اس طرح دی کہ جب رات کی تاریکی ان پر چھاگئی تو انہوں نے ستارھ دیکھا اور فرمایا یہ میرا رب ھے؟ جب غروب ہوگیا تو کہا میں غروب ہونے والے سے محبت نہیں کرتا اسی طرح چاند اور سورج بھی غروب ھوجاتے میں سب سے بیزار ہوں۔اور اپنا منہ آسمان وزمین پیدا کرنے والے کی طرف کرتا ہوں۔
4- موت صغریٰ و کبریٰ کا بیان
اس میں دو وفاتوں کا ذکر کیاگیا ہے۔ اللّٰہ ﷻ وہی ہے جو رات کے وقت نیند میں سب کے حواس قبض کر لیتا ہے اور یہ موت صغریٰ ہے اور جو کچھ بندہ دن میں کرتا ہے وہ سب اللہ تعالیٰ کو معلوم ہے صبح کو اسے بیدار کردیتا ہے تاکہ حیات دنیا کے دن پورے کرے اور پھر موت کبریٰ کے بعد اسی اللّٰہ تعالیٰ کے حضور جواب دہی کے لیے حاضر ہونا ہے۔ پھر اعمال پر سزا و جزا ھوگں۔
5- دین کو کھیل کود بنانے والوں کا انجام
آج کل عام لوگوں میں یہ عادت آگئ ہے کہ دین کی باتوں کا مذاق بنالیتے ہیں اور ایسے کلمات کہہ جاتے ہیں جس سے ان کے ایمان کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہوتا ہے۔ مثلاً جب وقت آئے گا تو دیکھا جائے گا، اللّٰہ کو ہماری عبادت کی کیا ضرورت ہے وغیرہ وغیرہ۔ اللّٰہ تعالیٰ فرماتا ہے ان لوگوں سے کنارہ کیجئے جنہوں نے دنیاوی لذتوں سے مغرور ہوکر اپنے دین کو محض کھیل اور تماشا بنا رکھا ہے۔جب ان پر عذابِ الہٰی آئے گا تو ان کےلئے کوئی سفارشی یا تاوان قبول نہیں کیا جائے گا۔
(سُورة الْمَآئِدَة، سُوْرَةُ الْأنْعَامِ)
No comments:
Post a Comment