Friday 1 February 2019

سپارہ نمبر 10وَاعْلَمُوا (مختصر مضامین)

أَعُوْذُ بِاﷲِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ.

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ۔

1- مسلمانوں جہاد کے لیے تیار رہو

ارشادِ باری تعالیٰ ہے کہ تم کفار کے مقابلے کے لیے اپنی طاقت کی بھرپور تیاری کرو، اور گھوڑوں کے تیار رکھنے کی، کہ اس سے تم اللہ تعالیٰ کے دشمنوں کو خوف زدہ رکھ سکو۔ اور جو کچھ بھی تم جہاد فی سبیل اللہ میں خرچ کرو گے اس کا پورا پورا اجر ملے گا۔

2- حرم کی حدود میں مشرکوں کا داخلہ منع ہے

یہ آیت سن 9 ہجری میں نازل ہوئی۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ مسلمانوں یہ مشرکین بالکل ناپاک ہیں۔ کیونکہ نہ تو وہ ظاہری طہارت کرتے ہیں اور نہ نجاسات سے پرہیز کرتے ہیں اور سب سے بڑھکر وھ شرک کی نجاست میں آلودہ ہیں۔ لہذا اس سال کے بعد ان کو حج اور عمرہ کے لیے خانہ کعبہ کے نزدیک نہ جانے دو۔

3- مصارف زکوٰۃ کی تفصیل

حکم الٰہی ھے کہ فرض صدقات (زکوٰۃ) کو ان آٹھ مصارف میں ہی صرف کیا جائے۔ 1.مفلس 2.محتاج 3.زکوٰۃ جمع کرنے والے 4.نومسلم جن کے دلوں میں الفت اسلام ڈالنا مقصود ہو 5.گردن چھڑانے میں 6.مقروضوں کے قرض ادا کرنے میں 7.جہاد فی سبیل اللہ 8.مسافروں کے زادراہ میں۔

4- مساجد اہل ایمان ہی آباد کرتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ فرماتا ہےمسجدیں تو وہی لوگ آباد کرسکتے ہیں جو اللہﷻ اور یومِ آخرت پر ایمان لاکر باقاعدہ نمازِ پنجگانہ قائم کرتے ہیں اور مال کی زکوٰۃ دیتے ہیں اور اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے پس وہ لوگ راہ راست پر ہیں۔

5- چار حرمت والے مہینے

جب سے اللہ تعالیٰ نے زمین وآسمان پیدا فرمائے ہیں کتاب اللہ میں مہینوں کی کل تعداد بارہ ہی ہے اور ان میں سے چار حرمت والے ہیں۔ تین اکٹھے ہیں یعنی ذوالقعدہ, ذوالحجہ اور محرم اور چوتھا مہینہ رجب کا ہے جو جمادى ثانیہ اور شعبان کے درمیان ہے۔ ان کی حرمت اور ادب کا لحاظ رکھنا یہی سیدھا دین ھے پس ان میں ارتکاب جرائم کرکے اپنی جانوں پر ظلم نہ کرو۔

(سورہ الانفال،سورہ التوبة)

No comments:

Post a Comment