بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
بنو مخزوم کی ایک عورت نے چوری کرلی ۔ اسے نبی کریم ﷺ کے پاس لایا گیا ۔ اس عورت نے حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے ہاں پناہ حاصل کرلی (اور حضرت اسامہ ؓ نے آپﷺ سے سفارش) ۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ’’ اگر ( چوری کرنے والی ) فاطمہ بنت محمد ﷺ بھی ہوتی تو میں اس کا بھی ہاتھ کاٹ دیتا ۔‘‘ پھر اس عورت کا ہاتھ کاٹ دیا گیا ۔
سنن النسائی 4895 (صحیح)
No comments:
Post a Comment