بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
حضرت ربیعہ بن کعب اسلمی ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نبی کریم ﷺ کے حجرے کے قریب سوتا تھا ۔ جب آپ ﷺ رات کو ( تہجد کے لیے ) اٹھتے تو میں سنتا کہ آپ ﷺ دیر تک ( سُبْحَانَ اللَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ) ’’ پاک ہے اللہ جو جہانوں کا رب ہے‘‘ پڑھتے رہتے ، پھر دیر تک ( سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهٖ ) ’’ ﷲﷻ تمام عیوب و نقائص سے پاک ہے اور تمام تعریفوں والا ہے ۔‘‘ پڑھتے ۔
سنن النسائی 1619 (صحیح)
No comments:
Post a Comment