Friday 27 July 2018

وہ مومن نہیں ہے

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اکرم  ﷺ  نے فرمایا" اللّٰہ کی قسم ! وہ مومن نہیں ہے، اللّٰہ کی قسم !وہ مومن  نہیں ہے، اللّٰہ کی قسم وہ مومن نہیں ہے۔ پوچھا گیا: کون اے اللّٰہ کے رسولﷺ ؟ فرمایا : جس کا ہمسایہ اس کی شرارتوں سے محفوظ نہیں۔ "

صحیح البخاری 6016

Thursday 26 July 2018

مرد اپنے اہل کا ذمہ دار ھے

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اکرم  ﷺ  نے فرمایا "مرد اپنے اہل پر حاکم (اور ذمہ دار) ہے اور اس کی ذمہ داری کے بارے میں اس سے پوچھا جائے گا۔"

صحیح البخاری 893
صحیح مسلم 1829

شوہر پر بیوی کے حقوق

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اکرم  ﷺ  نے فرمایا "کہ جب تو کھانا کھائے اسے بھی کھلا، جب تو لباس پہنے اسے بھی پہنا، اس کے منہ پر نہ مار، اسے برا نہ کہہ اور علیحدگی کو صرف گھر تک محدود رکھ۔"

سنن ابی داؤد 2142

تم میں بہتر کون ھے

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اکرم  ﷺ  نے فرمایا" تم میں بہتر وہ ہے جو اپنے اہل کے لئے بہتر ہو اور میں اپنے اہل کے لئے تم سب سے بہتر ہوں۔ "

جامع الترمذی 3895

Tuesday 24 July 2018

قرآن پڑھو

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اکرم  ﷺ  نے فرمایا "قرآن پڑھو، یہ قیامت کے دن اس پر عمل کرنے والوں کے لئے سفارشی بن کر آئےگا۔"
صحیح مسلم 804

آداب تلاوتِ قرآن کریم

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اکرم  ﷺ  نے فرمایا "بلند آواز سے تلاوت کرنے والا، اس شخص جیسا ہے جو اعلانیہ خیرات کرتا ہے۔"
تشریح:
اور یہ بات واضح ھے کہ خیرات پوشیدہ کرنی بہتر ھے، الا یہ کہ ظاہر کرنے میں کوئی (دینی) فائدہ مد نظر ہو، جیسے لوگوں کو خیرات کرنے پر آمادہ کرنا وغیرہ، تلاوت قرآن کا حکم بھی یہی ہے
سنن ابی داؤد 1333
جامع الترمذی 2912

نیکی کا حکم

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اکرم  ﷺ  نے فرمایا "تو جہاں کہیں بھی ھے اللّٰہ سے ڈر اور برائی کے بعد نیکی کر، یہ اسے مٹا دے گی اور لوگوں کے ساتھ اچھے اخلاق کا برتاؤ کر۔"
جامع الترمذی
1987

100 باراستغفار کی تاکید

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اکرم  ﷺ  نے فرمایا "اے لوگوں ! اللّٰہ کی طرف توبہ (رجوع) کرو۔ میں بھی دن میں اللّٰہ تعالیٰ کی طرف سوبار توبہ کرتا ہوں۔"
صحیح مسلم 2702

توبہ کا بیان

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اکرم  ﷺ  نے فرمایا "بےشک اللّٰہ عزوجل رات کو اپنا ہاتھ پھیلاتا ھے تاکہ دن میں گناہ کرنے والا توبہ کر لے اور دن کو ہاتھ پھیلاتا ہے تاکہ رات کو گناہ کرنے والا توبہ کرلے حتیٰ کہ سورج مغرب سے طلوع ہوجائے۔"
صحیح مسلم 2759

ﷲ دیکھ رہا ھے

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اکرم  ﷺ  نے فرمایا "تو ﷲ کی عبادت اس طرح کرے کہ گویا تو اسے دیکھ رہا ھے اور اگر تو (تصور میں) اسے دیکھ نہیں سکتا تو ( اتنا تصور ضرور ہوکہ) وھ تجھے دیکھ رہا ہے"
صحیح مسلم 8
صحیح البخاری 50

انسانوں میں اچھا

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اکرم  ﷺ  نے فرمایا "(انسانوں میں سب سے اچھاوہ ہے) جس کی عمر لمبی اور عمل اچھے ہوں۔"
جامع الترمذی 2329

حسن سلوک کا حقدار

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
ایک شخص نے دریافت کیا! " اے اللّٰہ کے رسول  ﷺ ! میرے حسن سلوک کا زیادہ حقدار کون ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: تیری ماں۔ عرض کی: پھر اس کے بعد؟ فرمایا: تیری ماں۔ عرض کی پھر اس کے بعد؟ آپ ﷺ نے فرمایا: تیری ماں۔ کہا پھر کون؟ آپ  ﷺ نے فرمایا: تیرا باپ۔"
صحیح البخاری 5971
صحیح مسلم 2548

ناپسندیدہ اعمال

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اکرم  ﷺ  نے فرمایا "بےشک ﷲ ﷻ نے تم پر ماؤں کو ایذا دینا، بیٹیوں کو زندہ درگور کر نا، کنجوسی کرنا اور بھیک مانگنا حرام قرار دیا ہے اور قیل وقال (بحث و تکرار), سوالات کی کثرت اور مال ضائع کرنےکو ناپسند قرار دیا ہے۔"

صحیح البخاری 2408

سب سے بڑا گناہ

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
ایک مرتبہ حضورِ اکرم ﷺ  نے صحابہ کرام رضی اللّٰہ عنھم سے فرمایا " کیا میں تمھیں بڑے گناھوں میں سے سب سے بڑا گناہ نہ بتاؤں؟ تین بار فرمایا، لوگوں نے عرض کی: کیوں نہیں اے اللّٰہ کے رسول ﷺ ! آپ  ﷺ نے فرمایا: ' (کسی کو) اللّٰہ ﷻ کا شریک بنانااور والدین کی نافرمانی کرنا '۔ آپ ﷺ  ٹیک لگائے ہوئے تھے کہ اٹھ کر بیٹھ گئے اور فرمانے لگے: ' جھوٹی بات کہنا اور جھوٹی گواہی دینا '۔ آپ ﷺ بار بار یہی کہتے رہے۔ یہاں تک کہ ابوبکر رضی اللّٰہ عنہ(دل میں) کہنے لگے :آپ ﷺ خاموش نہیں ہوں گے۔"

صحیح البخاری5976
صحیح مسلم 87

والدین سے حسن سلوک کا حق

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
ایک انصاری آپ  ﷺ  کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا اور عرض کی: کیا میرے والدین کی موت کے بعد بھی ان کے ساتھ حسن سلوک میں سے کوئی چیز باقی ہے؟آپ  ﷺ نے فرمایا "ہاں، ان کی نماز جنازہ پڑھنا، ان کے حق میں رحم و کرم اور مغفرت و بخشش کی دعا کرنا، ان کے بعد ان کے کئے وعدے پورے کرنا، ان کی وجہ سے قائم رشتوں کو جوڑنا (ان سے صلہ رحمی کرنا) ، ان کے دوستوں کی عزت کرنا، ( والدین کی وفات کے بعد یہ باتیں ابھی تیرے ذمہ باقی ہیں)۔"

سنن ابی داؤد 5142

محبت اور رحم کا جذبہ

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اکرم  ﷺ  نے فرمایا "جو رحم  نہیں کرتا، اس پر رحم نہیں کیا جاتا ۔"

صحیح البخاری 6013
صحیح مسلم 2318

مومن کی نشانی

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اکرم  ﷺ  نے فرمایا "تم میں سے کوئی اس وقت تک مومن نہیں ہوسکتا یہاں تک کہ وہ اپنے بھائی کے لیے وہ کچھ پسند کرے جو اپنے لیے کرتا ھے۔"

صحیح البخاری 13
صحیح مسلم 45

شوہر پر بیوی کے حقوق

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اکرم  ﷺ  نے فرمایا "کہ جب تو کھانا کھائے اسے بھی کھلا، جب تو لباس پہنے اسے بھی پہنا، اس کے منہ پر نہ مار، اسے برا نہ کہہ اور علیحدگی کو صرف گھر تک محدود رکھ۔"

سنن ابی داؤد 2142

Monday 9 July 2018

نیت صالحہ کی اہمیت

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اکرم  ﷺ  نے فرمایا "میری امت کی مثال چار آدمیوں کی طرح ہے: ایک وہ جسے اللّٰہ عزوجل نے علم ومال عطاکیا،  وہ اپنے مال میں اپنے علم کے مطابق عمل کرتا ھے، یعنی اسے جائز مصارف میں خرچ کرتاہے، دوسرا وہ آدمی جسے اللّٰہ نے علم تو دیا ھے مال نہیں دیا، وہ کہتا ھے: اگر میرے پاس بھی مال ھوتا تو میں اس کی طرح اس ( کو جائز مصارف میں خرچ کرنے) میں (اپنے علم کے مطابق) عمل کرتا، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: یہ دونوں ثواب میں برابر ہیں۔ ایک اور آدمی جسے اللّٰہ عزوجل نے مال دیا ہے مگر علم نہیں دیا، وہ اپنے مال میں بھٹک رہاہے، یعنی اسے ناحق خرچ کرتا چلا جارہا ھے اور دوسرا وہ شخص ھے جسے اللّٰہ نے علم دیا ھے نہ مال ، وھ کہتا ھے اگر میرے پاس بھی اس طرح کا مال ہوتا تو میں بھی اس کی طرح کے (برے)کارنامے سر انجام دیتا، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: یہ دونوں گناہ میں برابر ہیں".
سنن ابن ماجہ 4228
جامع ترمذی 2325

Sunday 8 July 2018

خراب نیت کی سزا

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اکرم  ﷺ  نے فرمایا " جب دو مسلمان ایک دوسرے کو قتل کرنے کے لئے لڑیں تو قاتل اور مقتول دونوں جہنمی ہوں گے۔ عرض کی گئی: اے اللّٰہ کے رسولﷺ ! قاتل تو قتل کی وجہ سے لیکن مقتول کیوں؟ فرمایا: اس لئے کہ وھ بھی دوسرے کے قتل کے درپے تھا۔ "
صحیح البخاری 31
صحیح مسلم 2888

Friday 6 July 2018

عذاب قبر

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول ﷲ ﷺ دو قبروں کے پاس سے گزرے اورفرمایا "یقیناً ان دونوں کو عذاب ہورہا ھے اور (بظاہر) کسی بڑے جرم میں نہیں، پھر فرمایا: ہاں کیوں نہیں! (اپنی سزا کے اعتبار سے یہ جرم بڑے ہیں) : ایک چغل خوری کرتا تھا اور دوسرا اپنے پیشاب (کے چھینٹوں)سے اجتناب نہیں کرتا تھا۔"
صحیح البخاری 1378

جنت کا خزانہ

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول ﷲ ﷺ نے فرمایا " کیا میں تجھے ایک ایسا جملہ نہ سکھاؤں جو جنت کے خزانوں میں سے ہے: لا حَوْلَ وَلا قُوَّةَ إِلاَّ باللَّهِ، یعنی گناھوں سے بچنے اور نیکی کرنے کی طاقت صرف اللّٰہ تعالیٰ کی توفیق سے ملتی ھے۔"
صحیح البخاری6610

جو اللّٰہ واحد چاھے

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول ﷲ ﷺ نے ایک شخص کو تعلیم دی کہ یوں نہ کہو: " جو اللّٰہ تعالیٰ چاہے اور آپ چاہیں، بلکہ کہو : جو صرف اللّٰہ واحد چاہے
سنن نسائی 245/6 حدیث نمبر 10824,10825
سنن ابن ماجہ 2117

اللّٰہ کے بندوں پر حقوق

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول ﷲ  ﷺ نے فرمایا " اے معاذ !کیا تم جانتے ھو کہ اللّٰہ کے بندوں پر کیا حقوق ہیں؟ انھوں نے کہا : اللّٰہ اور اس کا رسول زیادہ جانتے ہیں۔آپ ﷺ نے فرمایا: کہ بندے اسی کی عبادت کریں اور اس میں اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ بنائیں۔"
صحیح البخاری7373
صحیح مسلم 30

نفلی عبادت کی فضیلت

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حدیث قدسی  ﷺ ھے " اور میرا بندہ جن جن عبادتوں سے میرا قرب حاصل کرتا ہے، ان میں کوئی عبادت مجھے اس عبادت سے زیادہ عزیز نہیں ھے جو میں نے اس پر فرض کی ھے اور میرا بندہ نفلی عبادت کرکے مجھ سے اتنا قریب ھوجاتا ہے کہ میں اس سے محبت کر نے لگتا ہوں."
صحیح البخاری6505

اللّٰہ تعالیٰ کا قول

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم*
حدیث قدسی  ﷺ میں یوں فرمایا " اور اگر بندہ ایک بالشت میرے قریب ھوتا ھے تو میں ایک ہاتھ اس کے قریب ھو جاتا ہوں، اور اگر وھ ایک ہاتھ میرے قریب ھوتو میں دو بازوؤں کے بقدر اس کے قریب ہوتا ہوں اور اگر وہ چل کر میرے پاس آتا ہے تو میں دوڑ کر اس کے پاس جاتا ہوں۔"
صحیح البخاری 7405
صحیح مسلم 2675

اللّٰہ تعالیٰ کے ولی

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضوراکرم  ﷺ  نے فرمایا " بے شک اللّٰہ کے بندوں میں سے بعض ایسے بھی ہیں کہ اگر اللّٰہ تعالیٰ پر قسم ڈالیں (اور کوئی بات کہیں) تو (اللّٰہ تعالیٰ) اسے پورا کردیتا ھے۔"
صحیح البخاری 2703
صحیح مسلم 167540 

رب سے قریب ترین

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
آپ ﷺ کا فرمان ھے "بندہ سجدے کی حالت میں اپنے رب کے قریب ترین ہوتاھے ۔"
صحیح مسلم 482

شیطان کی چالوں سے بچو

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضوراکرم  ﷺ  نے فرمایا "یقیناً شیطان انسان (کےباطن) میں اس  طرح چلتا ھے، جیسے(رگوں میں) خون دوڑتا ھے۔"
صحیح البخاری 2038
صحیح مسلم 2174

برائی سے روکو

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اکرم  ﷺ  نے فرمایا "جس قوم میں گناہ کا ارتکاب ھورہا ہو اور ان میں اسے روکنے کی قدرت والے بھی موجود ہوں، پھر بھی وہ نہ روکیں تو قریب ہے کہ اللّٰہ جل شانه ان سب کو اپنی طرف سے عذاب میں مبتلا کر دے۔"
سنن أبی داؤد 4338

افضل جہاد کیا ھے

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اکرم  ﷺ  نے فرمایا "ظالم  بادشاہ کے سامنے حق بات کہنا افضل جہاد ھے۔"
سنن النسائی 4214

دوسروں کے عیب چھپاؤ

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اکرم  ﷺ  نے فرمایا "جو شخص ایک مسلمان کی پردہ پوشی کرتا ھے، اللّٰہ تعالیٰ دنیاوآخرت میں اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔"
صحیح مسلم 2699

صحابہ کرام کو برا مت کہو

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اکرم  ﷺ  نے فرمایا " میرے صحابہ کو گالی نہ دو۔ تم میں کوئی ایک اگر پہاڑ کے برابر سونا خرچ کرے تو وھ ان کے ایک مد (تقریباً ایک کلو) اور نصف مد کے برابر نہیں ہوسکتا۔ "
صحیح البخاری 3673
صحیح مسلم 3540

پچھلا دور آنے والے سے بہتر ھے

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اکرم  ﷺ  نے فرمایا " سب سے بہتر میرا دور ھے، پھر ان لوگوں کا جو اس کے بعد ھوں گے، پھر ان کا جو اس کے بعد ہوں گے۔ "
صحیح البخاری 6429
صحیح مسلم 2533

اللّٰہ نیت دیکھتا ھے

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اکرم  ﷺ  نے فرمایا " بےشک اللّٰہ تمھاری صورتوں اور اموال کو نہیں دیکھتا، وھ تو صرف تمھارے دلوں اور عملوں کو دیکھتا ہے۔ "
صحیح مسلم 2564