رسول اللہ ﷺ کا ارشاد عالی ھے" اپنے مرنے والوں کو " لا اله الا اللہ" کی تلقین کرو۔ 1 ۔ جس کا آخری کلام " لا اله الا اللہ" ہوا وہ جنت میں داخل ھوگا۔2۔
جب ایک مسلمان محسوس کرے کہ اس کے بھائی کی موت کا وقت قریب ھے تو اسے کلمہ اخلاص کی تلقین کرے, یعنی اسے " لا اله الا اللہ" کہنے کاحکم دیں, اسے تلقین کرے, اسی طرح اس کا ورد اس کے سامنے شروع کردے تاکہ اسے یاد آجائے اور وھ بھی یہ کلمہ مبارک کہہ لے جب وہ " لا اله الا اللہ" اپنی زبان سے کہے تو پھر تلقین سے رک جائے۔ ہاں, اگر اس کے بعد اس نے کوئی اور بات کہہ دی تو پھر تلقین شروع کرے, کوشش یہ ھو کہ آخری لفظ اس کی زبان پر یہی کلمہ " لا اله الا اللہ" ہو, تاکہ وھ جنت میں داخل ھوجائے۔
1۔ صحیح مسلم 916
2۔ سنن ابی داؤد 3116