Monday, 31 July 2017

Hadees-نیند کا غلبہ

اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .
بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت عائشہ(رضی اللہ تعالی عنہ) فرماتی ہیں کہ حضرت محمد  ﷺ نے فرمایاجب کوئی نماز پڑھنے میں اونگھے, تو سو جائے, حتی کہ نیند کا غلبہ اس سے اتر جائے, کیونکہ اونگھنے  میں اگر کوئی نماز پڑھے تو معلوم نہیں ( منہ سے کیا نکلے) وھ بخشش مانگتے ھوئے (لاشعوری طور پر) اپنے خلاف بددعا اور برے کلمات کہہ ڈالے.(ابوداؤد) Hadees

Hadees-"جنازھ دیکھ کر کھڑا ھونا"

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابو سعید خدری (رضی اللہ تعالی عنه)سے روایت هےکہ حضرت محمد ﷺ کا ارشاد گرامی ھے جب تم جنازھ دیکھا کرو تو کھڑے ھوجایا کرو اور جو شخص جنازے کے ساتھ چل رھا ھو وھ اس وقت تک نہ بیٹھے جب تک جنازھ کندھوں سے زمین پر نہ رکھ دیا جائے  ( بخاری 1231) Hadees

Hadees- "محتاج نادار کو مہلت دینا"

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابوہریرھ (رضی اللہ تعالی عنه)سے روایت هےکہ حضرت محمد ﷺ  نے فرمایا ایک سوداگر تھا جو لوگوں کو قرض دیا کرتا تھا چنانچہ جب کسی کو محتاج اور نادار سمجھتا تو اپنے کارندوں سے کہتا اسے معا ف کردو شائد اللہﷻ اس کے بدلے ہمیں بھی معاف کردے پس جب وھ شخص مرگیا تو اللہﷻ نے اسے معاف کردیا. ( بخاری 1949) Hadees

Hadees-"نفل گھرمیں پڑھنا"

  بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابن عمر (رضی اللہ تعالی عنه)سے روایت هےکہ حضرت محمد ﷺ  نے فرمایا کچھ نماز گھروں میں بھی پڑھا کرو انہیں قبریں نہ بناؤ. ( بخاری) Hadees

Friday, 28 July 2017

Hadees-غلط حدیث مت بیان کرو

اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .
بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابوہریرہ (رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے کہ اللہ کے رسول  ﷺ نےفرمایا میرے نام پر نام رکھو(یعنی محمد وغیرھ) لیکن میری کنیت (ابو القاسم) نہ رکھو (نیز) جو شخص مجھے خواب میں دیکھے , یقینا وھ مجھے ہی دیکھے گا کیونکہ شیطان میری صورت نہیں بن سکتا اور جو شخص جان بوجھ کر مجھ پر جھوٹ بولے (غلط حدیث بیان کرے) وھ اپنا ٹھکانہ دوزخ میں بنالے. ( مسلم) Hadees

Hadees-موزوں پر مسح


اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .
بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابو نعیم (رضی اللہ تعالی عنه) کے والد سےروایت هے کہ میں حضرت محمد  ﷺ کے ساتھ سفر میں تھا, آپ  ﷺوضو کررھے تھے  میں جھکا کہ آپ ﷺ کے موزے اتاروں, آپ ﷺنے فرمایا رہنے دوں میں نے انہیں باوضو پہنا ھے. پھر آپ ﷺ نے ان پر مسح کیا.  .(بخاری) Hadees

Hadee-پیشاب کو دھونا


اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .
بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابن عباس (رضی اللہ تعالی عنه) فرماتے ہیں کہ رسول کریم  ﷺ دو قبروں کے پاس سے گزرے آپﷺ نے فرمایا. دونوں کو عذاب ھو رہا ھےاور کسی بڑے گناھ میں عذاب نہیں ھورہا ھے, ایک تو پیشاب سے پرہیز (چھینٹوں سے احتیاط) نہیں کرتا تھا دوسرا چغل خوری کرتا پھرتا تھا. پھر ایک گیلی ٹہنی لی اسے چیر کر دو کردیااور ہر قبر پر گاڑ دی. لوگوں نے عرض کیا آپ نے ایسا کیوں کیا, فرمایا تاکہ جب تک یہ نہ سوکھیں ان (اہل قبر) کا عذاب ہلکا ھوسکے. (مسلم, ترمذی, نسائی, ابن ماجہ) Hadees