Monday, 22 March 2021

لباس کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

جنابِ صادِق و اَمین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ و سلَّم نے فرمایا : بے شک ﷲﷻ پسند فرماتا ہے کہ بندے پر اس کی نعمت کا اثر دکھائی دے ۔

مشکوٰۃ 4350

وضو کے طریقوں کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

مَحبوبِ ربُّ الْعٰلمِین حضرت محمد ﷺ نے فرمایا : جو شخص وضو کرتے وقت بسم اللہ نہ پڑھے اس کا وضو نہیں ۔

مشکوٰۃ 402

جہنم اور جہنم والوں کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسولِ اکرم ﷺ نے فرمایا :  جہنم والوں میں سے جس شخص کو سب سے ہلکا عذاب ہو گا، وہ شخص وہ ہو گا جس کے جوتے اور تسمے آگ کے ہوں گے، جن کی وجہ سے اس کا دماغ اس طرح کھولتا ہو گا جس طرح ہنڈیا کھولتی ہے،‘‘ وہ یہ خیال کرے گا کہ کسی شخص کو اس سے زیادہ عذاب نہیں ہو رہا حالانکہ وہ سب سے ہلکے عذاب میں مبتلا ہو گا۔

مشکوٰۃ 5667

Sunday, 7 March 2021

توبہ کرنے کی تلقین

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نبيِ رحمت ﷺ نے فرمایا : ﷲﷻ یقینا تم میں سے کسی کے توبہ کرنے پر اس سے زیادہ خوش ہوتا ہے جتنا تم میں سے کوئی شخص اپنی گم شدہ سواری  ( واپس )  پاکر خوش ہوتا ہے ۔   

مسلم 6953

رب ‏کی ‏پکار

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

شافعِ روزِ محشر رسول کریم ﷺ  نے فرمایا:  ہمارا رب ہر رات آسمان دنیا پر اترتا ہے، جب رات کا آخری تہائی حصہ باقی رہ جاتا ہے اور کہتا ہے: کون ہے جو مجھے پکارے، میں اس کی پکار کو قبول کروں؟ کون ہے جو مجھ سے مانگے میں اسے دوں؟ کون ہے جو مجھ سے مغفرت طلب کرے میں اسے معاف کر دوں

سنن ابو داؤد 4733

قرض کی ادائیگی کی تلقین

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

شَفِیعُ الْمُذنِبین رَحْمَةً لِّلْعٰلَمِیْن حضرت محمد ﷺ نے فرمایا:  جو مر جائے اور اس کے ذمہ کسی کا کوئی دینار یا درہم ہو تو  ( قیامت میں )  جہاں دینار اور درہم نہیں ہو گا، اس کی نیکیوں سے ادا کیا جائے گا ۔

سنن ابن ماجہ 2414

پڑوسی کے حق کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: ﷲ کے رسولﷺ ! میرے دو پڑوسی ہیں، میں ان دونوں میں سے پہلے کس کے ساتھ احسان کروں؟ آپﷺ نے فرمایا:  ان دونوں میں سے جس کا دروازہ قریب ہو اس کے ساتھ ۔

سنن ابو داؤد 5155