Thursday 28 December 2017

گمان سے بچو

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابوہریرہ  رضی اللہ تعالی عنه سے یہ روایت ھے کہ آنحضرت ﷺ  نے ارشاد فرمایا تم گمان سے بچتے رہو )یعنی جس کی دلیل نہ ھو( کیونکہ گمان نہایت جھوٹی بات ھے اور ٹوھ نہ لگاؤ،جاسوسی نہ کرو,  آپس میں بیر نہ رکھو, ایک دوسرے کو پیٹھ نہ دکھاؤ) یعنی ترک ملاقات نہ کرو( بلکہ بھائی بھائی اور اللہ کے بندے بن کر رہو. بخاری

Wednesday 27 December 2017

عالم برزخ

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالی عنه سے یہ روایت ھے کہ آنحضرت محمد ﷺ  نے ارشاد فرمایا جب آدمی مر جاتا ھے تو صبح اور شام )عالم برزخ میں( اسے اس کا مقام دکھایا اور بتایا جاتا ھے یا بہشت میں یا دوزخ میں اور اس سے )فرشتے( کہتے ہیں کہ جب تو قبر سے اٹھا یا جائیگا تو تیرا یہ ٹھکانا ھوگا. بخاری

دوزخ کے حالات

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ تعالی عنه سے یہ روایت ھے کہ آنحضرت محمد ﷺ  نے ارشاد فرمایا سب سے خفیف عذاب بروز قیامت اس شخص کو ھوگا جس کے تلوؤں پر چنگاری رکھی ھوگی اس کی گرمی سے بھیجہ کھول رھا ھوگا. مسلم, ترمذی

حوض کوثر کا بیان

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنه سے یہ روایت ھے کہ آنحضرت ﷺ  نے ارشاد فرمایا  میں حوض کوثر پر تمھارا منتظر رھوں گا تم میں سے کچھ لوگ ایسے ھوں گے جو حوض کوثر پر لائے جائیں گے, اتنے میں وہ ہٹادیے جائیں گے . میں کہوں گا اللہ !  یہ تو میری امت سے ھیں تو فرشتوں کی جانب سے جواب ملے گا آپ ﷺ کو معلوم نہیں کہ انہوں نے آپﷺ کے بعد )دین میں( نئی باتیں نکال لی تھیں. مسلم

Sunday 24 December 2017

عالم سکرات

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنها سے یہ روایت ھے کہ حضرت محمد ﷺ  نے ارشاد فرمایا جو لوگ مر گئے انہیں برا مت کہو اس لئے کہ وھ تو اپنے کیفر کردار تک پہنچ چکے ہیں (اگر برے تھے تو برا انجام پارھے ہیں اگر بھلے تھے تو آرام پارھے ہیں اب کسی کی مذمت سے کیا حاصل) بخاری.

Friday 22 December 2017

گناھوں سے باز رھنے کا بیان

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ تعالی عنه سے یہ روایت ھے کہ حضرت محمد ﷺ  نے فرمایا مسلمان وھ ھے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں اور مہاجر وھ ھے جو اللہ کی منع کردھ اشیاء کو چھوڑ دے. بخاری

گناھوں سے باز رھو

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت انس رضی اللہ تعالی عنه سے یہ روایت ھے کہ حضرت محمد ﷺ  نے فرمایا اگر تم وھ باتیں جانتے ھوتے جنہیں میں جانتا ہوں تو ہنستے کم اور روتے زیادہ. بخاری

Wednesday 20 December 2017

زبان پر قابو رکھنا


بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنه سے یہ روایت ھے کہ حضرت محمد ﷺ فرماتے تھے. آدمی ایک بات بے ساختہ نکال بیٹھتا ھے اسے سوچتا نہیں. اس کی پاداش میں دوزخ میں اتنی دور گر پڑتا ھے جتنی دورمشرق ھے (مغرب سے) . بخاری, مسلم, ترمذی

Monday 18 December 2017

اللہ پر بھروسہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت حصین بن عبدالرحمن نے  ابن عباس  رضی اللہ تعالی عنه سے یہ روایت کی کہ حضرت محمدﷺ نے فرمایا میری امت میں سے ستر ہزار افراد بغیر حساب کے جنت میں داخل ھوں گے. یہ وھ لوگ ھیں جو نہ منتر کرتے ھیں نہ برا شگون لیتے ہیں. بس )ہر کام میں ( اللہ پر بھروسہ رکھتے ہیں. بخاری

رب کے فضل سے جنت میں داخلہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنها سےروایت هے کہا حضرت محمدﷺ نے فرمایا درستی کے ساتھ عمل کرو, میانہ روی اختیار کرو اور جان لو کہ کسی کےاعمال اسے جنت میں داخل کر نے کا سبب نہ ھو سکیں گے )بلکہ فضل ربی سے داخلہ ھوسکے گا( اور اللہ تعالی کو تمام اعمال سے وھ عمل بہت پسند ھے جو ہمیشہ کیا
جائے اگرچہ تھوڑا ھو.  بخاری, مسلم

Thursday 14 December 2017

عادی جھگڑالو کا بیان

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنها سے روایت هےکہ حضرت محمد ﷺ  نے فرمایا اللہ تعالی کے نزدیک سب لوگوں میں برا وہ شخص  ھے جو جھگڑالو ھو ) آئے دن دنگا فساد کرنے والا ھو(. بخاری

Wednesday 13 December 2017

دو چیزوں کی محبت

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی
عنه سے روایت ھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا آدمی بوڑھا ھوتا جاتا ھے مگر دو چیزوں کی محبت میں اس کا دل جوان رہتا ھے ایک تو دنیا کی محبت میں دوسرے لمبی عمر کی خواہش میں. بخاری

Tuesday 12 December 2017

دنیا میں راھ گیر کی طرح رھو

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت عبداللہ بن عمررضی اللہ تعالی عنه سے روایت هےکہ حضرت محمد ﷺ  نے میرے دونوں شانے پکڑ کر فرمایا دنیا میں پردیسی یا راھ چلتے مسافر کی طرح گذارہ کر. ابن عمر رضی اللہ کہا کرتے تھے جب شام ھو تو صبح کے انتظار میں مت رھ )جو نیک کام ممکن ھے کر ڈال صبح پر مت ڈال( اور جب صبح ھوتو شام کا منتظر مت رہ, صحت کے ایام میں ایام مرض کا سامان لے, اور زندگی میں موت کی تیاری کرلے. ترمذی ابن ماجہ, بخاری

آرزو کی رسی لمبی ھے

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت انس رضی اللہ تعالی عنه سے روایت هےکہ حضرت محمد ﷺ  نے کچھ لکیریں )زمین ( پر لگائیں اور فرمایا یہ آدمی کی آرزو ھے یہ اس کی عمر اور وھ اپنی لمبی آرزو کے چکر میں رہتا ھے, اتنے میں نزدیک کی لکیر یعنی موت آپہنچتی ھے. بخاری

Sunday 10 December 2017

سب کی دعا قبول ھوتی ھے

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی
عنه سے روایت ھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم میں سے ہر شخص کی دعا کسی شکل میں قبول ھوتی ھے جب تک کہ وہ عجلت کا اظہار نہ کرے یوں نہ کہے کہ میں نے دعا کی لیکن قبول نہ ھوئی.  بخاری, مسلم, ترمذی, ابن ماجہ

ذکر الہی کی فضیلت

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابو موسی رضی اللہ تعالی عنه سے روایت هےکہ حضرت محمد ﷺ  نے فرمایا جو شخص اللہ کی یاد کرتا ھے وھ گویا زندھ ھے اور جو اللہ کا ذکر نہیں کرتا وھ گویا مردھ ھے. مسلم

Monday 4 December 2017

استغفار کی اہمیت

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنه کہتے ہیں, میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ  ﷺ فرماتے تھے, اللہ کی قسم میں تو ہر روز ستر بار سے بھی  زیادہ اللہ تعالی سے استغفار اور اس کی بارگاھ میں توبہ کرتا ھوں. بخاری

Sunday 3 December 2017

اہل کتاب کو سلام کا جواب

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنه سے روایت هےکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم پر یہ اہل کتاب سلام کریں تو ان کے جواب میں صرف وعلیکم  کہہ دیا کرو. مسلم