بسم اللہ الرحمن الرحیم
حضرت عائشہ (رضی اللہ تعالی عنہ)سے روایت هےکہ رسول اللہﷺ ان کے پاس تشریف لائے. ان کے پاس کوئی دوسری عورت بیٹھی ھوئی تھی. آپﷺ نے پوچھا یہ کون عورت ھے. حضرت عائشہ(رضی اللہ تعالی عنہ) نے عرض کیا فلانی عورت ھے اور اس کی نمازوں کی کثرت کا حال (یعنی فرائض کے علاوھ نوافل وغیرھ) کا ذکر کیا. آپ ﷺ نے فرمایا بس بس وھ کام کیا کرو جو ہمیشہ نبھاسکو. اللہ کی قسم اللہ تعالی عبادت کا صلہ دینے سے نہیں تھکتا البتہ تم ہی تھک جاتے ھو. اللہ دین کے اس کام کو پسند فرماتا ھے جو انسان ہمیشہ کرتا رھے. . ( مسلم, نسائی) Hadees
No comments:
Post a Comment