Monday, 31 July 2017

Hadees-نیند کا غلبہ

اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .
بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت عائشہ(رضی اللہ تعالی عنہ) فرماتی ہیں کہ حضرت محمد  ﷺ نے فرمایاجب کوئی نماز پڑھنے میں اونگھے, تو سو جائے, حتی کہ نیند کا غلبہ اس سے اتر جائے, کیونکہ اونگھنے  میں اگر کوئی نماز پڑھے تو معلوم نہیں ( منہ سے کیا نکلے) وھ بخشش مانگتے ھوئے (لاشعوری طور پر) اپنے خلاف بددعا اور برے کلمات کہہ ڈالے.(ابوداؤد) Hadees

Hadees-"جنازھ دیکھ کر کھڑا ھونا"

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابو سعید خدری (رضی اللہ تعالی عنه)سے روایت هےکہ حضرت محمد ﷺ کا ارشاد گرامی ھے جب تم جنازھ دیکھا کرو تو کھڑے ھوجایا کرو اور جو شخص جنازے کے ساتھ چل رھا ھو وھ اس وقت تک نہ بیٹھے جب تک جنازھ کندھوں سے زمین پر نہ رکھ دیا جائے  ( بخاری 1231) Hadees

Hadees- "محتاج نادار کو مہلت دینا"

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابوہریرھ (رضی اللہ تعالی عنه)سے روایت هےکہ حضرت محمد ﷺ  نے فرمایا ایک سوداگر تھا جو لوگوں کو قرض دیا کرتا تھا چنانچہ جب کسی کو محتاج اور نادار سمجھتا تو اپنے کارندوں سے کہتا اسے معا ف کردو شائد اللہﷻ اس کے بدلے ہمیں بھی معاف کردے پس جب وھ شخص مرگیا تو اللہﷻ نے اسے معاف کردیا. ( بخاری 1949) Hadees

Hadees-"نفل گھرمیں پڑھنا"

  بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابن عمر (رضی اللہ تعالی عنه)سے روایت هےکہ حضرت محمد ﷺ  نے فرمایا کچھ نماز گھروں میں بھی پڑھا کرو انہیں قبریں نہ بناؤ. ( بخاری) Hadees

Friday, 28 July 2017

Hadees-غلط حدیث مت بیان کرو

اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .
بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابوہریرہ (رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے کہ اللہ کے رسول  ﷺ نےفرمایا میرے نام پر نام رکھو(یعنی محمد وغیرھ) لیکن میری کنیت (ابو القاسم) نہ رکھو (نیز) جو شخص مجھے خواب میں دیکھے , یقینا وھ مجھے ہی دیکھے گا کیونکہ شیطان میری صورت نہیں بن سکتا اور جو شخص جان بوجھ کر مجھ پر جھوٹ بولے (غلط حدیث بیان کرے) وھ اپنا ٹھکانہ دوزخ میں بنالے. ( مسلم) Hadees

Hadees-موزوں پر مسح


اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .
بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابو نعیم (رضی اللہ تعالی عنه) کے والد سےروایت هے کہ میں حضرت محمد  ﷺ کے ساتھ سفر میں تھا, آپ  ﷺوضو کررھے تھے  میں جھکا کہ آپ ﷺ کے موزے اتاروں, آپ ﷺنے فرمایا رہنے دوں میں نے انہیں باوضو پہنا ھے. پھر آپ ﷺ نے ان پر مسح کیا.  .(بخاری) Hadees

Hadee-پیشاب کو دھونا


اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .
بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابن عباس (رضی اللہ تعالی عنه) فرماتے ہیں کہ رسول کریم  ﷺ دو قبروں کے پاس سے گزرے آپﷺ نے فرمایا. دونوں کو عذاب ھو رہا ھےاور کسی بڑے گناھ میں عذاب نہیں ھورہا ھے, ایک تو پیشاب سے پرہیز (چھینٹوں سے احتیاط) نہیں کرتا تھا دوسرا چغل خوری کرتا پھرتا تھا. پھر ایک گیلی ٹہنی لی اسے چیر کر دو کردیااور ہر قبر پر گاڑ دی. لوگوں نے عرض کیا آپ نے ایسا کیوں کیا, فرمایا تاکہ جب تک یہ نہ سوکھیں ان (اہل قبر) کا عذاب ہلکا ھوسکے. (مسلم, ترمذی, نسائی, ابن ماجہ) Hadees

Hadees-نیند کا غلبہ

اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .
بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت عائشہ(رضی اللہ تعالی عنہ) فرماتی ہیں کہ حضرت محمد  ﷺ نے فرمایاجب کوئی نماز پڑھنے میں اونگھے, تو سو جائے, حتی کہ نیند کا غلبہ اس سے اتر جائے, کیونکہ اونگھنے  میں اگر کوئی نماز پڑھے تو معلوم نہیں ( منہ سے کیا نکلے) وھ بخشش مانگتے ھوئے (لاشعوری طور پر) اپنے خلاف بددعا اور برے کلمات کہہ ڈالے.(ابوداؤد) Hadees

Thursday, 20 July 2017

Hadees-جنازھ میں شامل ھونا

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابو ہریرھ (رضی اللہ تعالی عنه)سے روایت هےکہ حضرت محمد ﷺ نے فرمایا کہ جو شخص مسلمان کے جنازھ میں,ایمان کے ساتھ رضائے الہی کی خاطر شرکت کرتا ھے اور نماز جنازھ اور تدفین میں آخر تک شامل ھوتا ھے تو وھ دو قیراط ثواب کا حقدار ھوتا ھے. ہر قیراط احد پہاڑ کے برابر وزن رکھتا ھے. جو صرف نماز جنازھ میں شامل ھوتا ھے تدفین میں نہیں, وھ ایک قیراط ثواب کا حقدار ھوتا ھے.   ( نسائی) Hadees

Tuesday, 18 July 2017

Hadees-دین کے کام میں مستقل مزاجی

  بسم اللہ الرحمن الرحیم
حضرت عائشہ (رضی اللہ تعالی  عنہ)سے روایت هےکہ رسول اللہﷺ ان کے پاس تشریف لائے. ان کے پاس کوئی دوسری عورت بیٹھی ھوئی تھی. آپﷺ نے پوچھا یہ کون عورت ھے. حضرت عائشہ(رضی اللہ تعالی عنہ) نے عرض کیا فلانی عورت ھے اور اس کی نمازوں کی کثرت کا حال (یعنی فرائض کے علاوھ نوافل وغیرھ) کا ذکر کیا. آپ ﷺ نے فرمایا بس بس وھ کام کیا کرو جو ہمیشہ نبھاسکو. اللہ کی قسم اللہ تعالی عبادت کا صلہ دینے سے نہیں تھکتا البتہ تم ہی تھک جاتے ھو. اللہ دین کے اس کام کو پسند فرماتا ھے جو انسان ہمیشہ کرتا رھے.  . ( مسلم, نسائی) Hadees

Monday, 17 July 2017

Hadees-اسلام کی خوبی

"اسلام کی خوبی"
  بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابو ہریرھ (رضی اللہ تعالی عنه)سے روایت هےکہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جب کوئی شخص بڑی خوبی سے اسلام کے احکام سر انجام دے تو اس کا ہر نیک کام دس سے سات سو گنا تک لکھا جائے گا. اور اس کا ہر برا کام فقط ایک ہی تصور کیا جائے گا. ( مسلم)Hadees

Hadees-دین آسان.ھے

"دین آسان ھے"
  بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابوہریرھ (رضی اللہ تعالی عنه)سے روایت هےکہ رسول اللہﷺ نے فرمایا بے شک دین آسان ھے. اور جو کوئی دین میں سختی کرے گا تو دین اس پر غالب آجائے گا. اس لئے راست روی اختیار کرو. میانہ روی اختیار کرو. امید ثواب سے شاد اور مطمن رھو. صبح وشام اور قدرے آخر شب میں مدد مانگتے رھو. ( نسائی)Hadees

Hadees-منافق کی تین نشانیاں

"منافق کی تین نشانیاں"
  بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابو ہریرھ (رضی اللہ تعالی عنه)سے روایت هےکہ رسول اللہﷺ نے فرمایا منافق کی تین نشانیاں ھیں. جب بات کہے جھوٹ بولے, جب وعدھ کرے تو اس کے خلاف کرے اور جب اس کے پاس امانت رکھی جائے تو خیانت کرے.  (مسلم، نسائی,ترمذی) Hadees

Hadees~شوہر کی نا شکری

"شوہر کی ناشکری"
  بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابن عباس (رضی اللہ تعالی عنه)سے روایت هےکہ رسول اللہﷺ نے فرمایا مجھے دوزخ کا مشاہدھ کرایا گیا. میں نے دیکھا اس میں اکثر عورتیں ھیں جو کفر کی پاداش میں آئی ھیں, عرض کیا گیا,کیا اللہ کا کفر کرتی تھیں. آپ ﷺ نے فرمایا نہیں بلکہ شوہر کا کفر اور احسان نہیں مانتی تھیں,ایک عرصہ تک اگر تم عورت پر احسان کرتے رھو, کہیں ذرا سی بات اس کی منشاء کے خلاف ھوجائے تو یہی کہے گی میں نے تجھ سے کوئی بھلائی نہیں دیکھی.   (مسلم، نسائی)Hadees

Friday, 14 July 2017

Hadees-اسلام کی بہترین عادت

"اسلام کی بہترین خصلت (عادت)"
  بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت عبداللہ بن عمرو(رضی اللہ تعالی عنه)سے روایت هےکہ ایک آدمی نے رسول اللہﷺ سے دریافت کیا کہ اسلام کی کونسی خصلت بہترین هے؟آپ ﷺ نے فرمایا (اسلام کی بہترین خصلت) یہ هے کہ تو (بهوکےکو) کهانا کهلائے اور واقف وناواقف سب کو سلام کرے. (مسلم، نسائی)Hadees

Wednesday, 12 July 2017

Hadees- "مسلمان کی پہچان"

  بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت عبداللہ بن عمرو(رضی اللہ تعالی عنه)سے روایت هےکہ رسول اللہﷺ نے فرمایا مسلمان وه شخص هے جس کی زبان اور ہاته سے دوسرے مسلمان محفوظ رهیں. اور مہاجر وه هے جو اللہ کے منع کئے هوئے کاموں سے الگ هوجائے. (ابوداؤد، نسائی) Hadees

Hadees- خطا اور نسیان کی معافی

  بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابن عباس(رضی اللہ تعالی عنه)سے روایت هےکہ رسول اللہﷺ نے فرمایا اللہ تعالی نےمیری امت سے خطا اور نسیان (بهول)اور جس کام میں ان پر زبردستی کی جائے معاف کردیا هے . (ابن ماجہ)Hadees

Hadees- امت کے بہترین لوگ

  بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابو ہریره(رضی اللہ تعالی عنه)سے روایت هےکہ رسول اللہﷺ نے فرمایا میری امت میں سے بہترین ترین لوگ وه هیں جو میرے بعد پیدا هوں گے وه آرزو کریں گے کہ اپنے اہل وعیال کے بدلہ میں مجهے دیکهیں. (مسلم)Hadees

Hadees- ہر نبی کے وزیر هوتے هیں

  بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابو سعید خدری(رضی اللہ تعالی عنه)سے روایت هےکہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کوئی ایسا نبی نہیں جسکے وزیر نہ هوں. دو آسمان میں فرشتوں سے اور دو زمین والوں سے. تو میرے دو وزیر آسمان والوں  سے جبریل اور میکائيل هیں. زمین والوں سے ابوبکر (رضی اللہ تعالی عنه)  اور عمر  (رضی اللہ تعالی عنه)  هیں. (ترمذی) Hadees

Hadees- حوض کوثر کا ساتهی

  بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابن عمر(رضی اللہ تعالی عنه)سے روایت هےکہ رسول اللہﷺ نے ابوبکر (رضی اللہ تعالی عنه) کو فرمایا تو میرا غار میں ساتهی هے اور تو حوص کوثر پر بهی میرا ساتهی هوگا. (ترمذی)Hadees

Hadees-عرب کو دوست رکهو

  بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابن عباس(رضی اللہ تعالی عنہ)سے روایت هےکہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ عرب کو تین وجہ سے دوست رکهو ایک یہ کہ میں ﷺ عربی هوں. دوسرا یہ کہ قرآن عربی میں اترا هے. تیسرا اس وجہ سے کہ جنتیوں کا کلام عربی هے. Hadees

Hadees- آپ ﷺ مسکراتے تهے

  بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت عائشہ(رضی اللہ تعالی عنہ)سے روایت هےکہ رسول اللہﷺ کو کهلکهلاکر ہنستےہوئے نہیں دیکها کہ ہنستے وقت ان کے حلق کا کوا نظر آئے. آپ ﷺ مسکراتے تهے .(بخاری)Hadees

Hadees-آپ ﷺکی خوشبو

  بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت جابر(رضی اللہ تعالی عنه)سے روایت هےکہ رسول اللہﷺ  جس راستے میں چلتے آپ  ﷺکی خوشبو کی وجہ سے آپ ﷺ کے پیچهے آنے والا شخص معلوم کرلیتاکہ آپ  ﷺ یہاں سے گذرے ہیں یا راوی نے کہا آپ  ﷺ کے پسینے کی خوشبو کی وجہ سے.(ترمذی) Hadees

Monday, 3 July 2017

Hadees- جنت الفردوس مانگو

  بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت عباده بن صامت(رضی اللہ تعالی عنه)سے روایت هےکہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جنت میں سو درجے هیں ہر دو درجوں کے درمیان  اسقدر فاصلہ هے جسقدر آسمان اور زمین کے درمیان هے. فردوس اعلی درجہ هے. جنت کی چاروں نہریں اس سے پهوٹتی هیں. اس کے اوپر اللہ سبحان وتعالی کا عرش هے. جب اللہ سے مانگو جنت الفردوس مانگو. (ترمذی)Hadees

Hadees- اہل جنت کی صفیں

  بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت بریده(رضی اللہ تعالی عنه)سے روایت هےکہ رسول اللہﷺ  نے فرمایا اہل جنت کی ایک سو بیس(120) صفیں هونگی. ان میں سے اسی(80) صفیں اس امت کی هونگی اور چالیس (40)صفیں دوسری امتوں کی هونگی.(ترمذی)Hadees