Sunday, 28 January 2018

صحابہ کرام کو برا مت کہو

بسم ا لله الرحمن الرحیم
حضرت ابو سعید رضی الله تعالی عنه سے روایت ھے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا میرے اصحاب کو برا مت کہو۔ اگر تم میں سے کوئی شخص احد    پہاڑ کے برابر سونا (اللہ کی راہ میں ) خرچ کرے تو ان کے  مد یا آدھے مدد(چند سیر غلے) کے برابر نہیں ہوسکتا ۔ مسلم, ترمذی, ابن ماجہ

دین پر عمل

بسم ا لله الرحمن الرحیم
حضرت ابو سعید خذری رضی الله تعالی عنه سے روایت ھے کہ میں نے آنحضرت ﷺ سے سنا,  آپ ﷺ فرماتے تھے ایک بار میں سورہا تھا میں نے خواب میں دیکھا لوگ میرے سامنے لائے جارھے ہیں بعضوں کے کرتے اتنے اونچے ہیں کہ چھاتی تک ہی پورے ہوجاتے ہیں بعضوں کے اس سے بھی کم لیکن جب عمر رضی اللہ عنہ میرے سامنے لائے گئے تو ان کا کرتہ اتنا لمبا تھا جسے وھ کھینچ رہے تھے۔ لوگوں نے عرض کیا اس کی تعبیر کیا ھے؟ آپ ﷺ نے فرمایا دین۔ بخاری

Friday, 26 January 2018

وہ زمانہ قریب ھے

بسم ا لله الرحمن الرحیم
حضرت عبداللہ بن مسعود  رضی الله تعالی عنه سے روایت ھے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا وہ زمانہ قریب ھے جب تمھاری حق تلفی ھوگی اور ایسی باتیں ھوں گی جنہیں تم برا سمجھو گے۔  لوگوں نے عرض کیا یا رسول اللہ  ﷺ ! ایسے وقت کیلئے آپ ﷺ کیا حکم دیتے ہیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا جو حق دوسروں کا تم پر ھے وہ تو ادا کرو  اور اپنا حق اللہ تبارک و تعالٰی سے مانگو۔ مسلم, ترمذی

Thursday, 25 January 2018

آنحضرت ﷺ کے بات کرنے کا انداز

بسم ا لله الرحمن الرحیم
حضرت  عائشہ رضی الله تعالی عنها سے روایت ھے کہ آنحضرت ﷺ ٹھیر ٹھیر کر باتیں کرتے کوئی گننے والاچاہتا تو انہیں آخر تک گن لیتا۔ مسلم

Wednesday, 24 January 2018

کھانے میں عیب نہ نکالو

بسم ا لله الرحمن الرحیم
حضرت ابوہریرہ رضی الله تعالی عنه سے روایت ھے کہ آنحضرت ﷺ نے کبھی کسی کھانے کو برا نہیں کھا۔ اگر آپ ﷺ کا دل چاہتا تو اسے کھالیتے ورنہ چھوڑ دیتے۔ (برائی نہ کرتے) ۔ مسلم, ابوداؤد, ترمذی, ابن ماجہ

آنحضرت ﷺ کے چہرہ کے تاثرات

بسم ا لله الرحمن الرحیم
حضرت شعبہ رضی الله تعالی عنه سے روایت ھے کہ آنحضرت ﷺ کسی بات کو برا سمجھتے تو آپ ﷺ کے چہرہ مبارک سے معلوم ہوجاتا۔ مسلم

Monday, 22 January 2018

آنحضرت ﷺ کا خاتمہ النبیین ھونا

بسم ا لله الرحمن الرحیم
حضرت ابوہریرہ رضی الله تعالی عنه سے روایت ھے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا میری اور اگلے پیغمبروں کی مثال ایسی ھے جیسے ایک شخص نے ایک گھر بنایا اسے خوب سجایا مگر ایک کونے میں ایک اینٹ  کی جگہ چھوڑ دی لوگ اس گھر میں پھرنے میں تعجب کرتے ہیں (ایسا خوب صورت گھر) یہ اینٹ کیوں نہ لگائی گئی تو یہ اینٹ میں ھوں, میں خاتم النبيين ھوں۔ مسلم