Friday, 18 April 2025

غیبت کرنے والوں کا انجام

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

خَاتَمُ الْمُرْسَلین رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: ’’جب مجھے معراج کرائی گئی تو میرا گزر ایک ایسی قوم پر ہوا جن کے ناخن تانبے کے تھے جو اپنے چہروں اور سینوں کو چھیل رہے تھے۔ میں نے پوچھا : اے جبریل ! یہ کون لوگ ہیں ؟ انہوں نے کہا : یہ وہ ہیں جو دوسرے لوگوں کا گوشت کھاتے اور ان کی عزتوں سے کھیلتے ہیں"۔ 

سنن ابوداؤد 4878 (صحیح)

جوتا پہننے کا سنت طریقہ

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ کا فرمان ھے: جب تم میں سے کوئی جوتا پہنے تو دائیں (سیدھے) پاؤں میں پہلے پہنے اور جب اتارے تو بائیں (الٹے) پاؤں سے پہلے اتارے, چاہیے کہ سیدھے میں پہلے پہنا جائے اور آخر میں اتارا جائے

صحیح البخاری 5855 (صحیح)

کھانا کھانے کے آداب

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

میں رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ کے زیر پرورش لڑکا تھا اور (کھانے کے دوران) میرا ہاتھ پلیٹ میں ہر طرف گھومتا تھا، (یہ حرکت دیکھ کر) رسولِ کریم ﷺ نے مجھے فرمایا:  اللّٰه کا نام لے کر اپنے دائیں ہاتھ کے ساتھ اپنے سامنے سے کھاؤ۔

مشکوٰۃ 4159 (متفق علیہ)

نمازِ جمعہ میں جلدی کرو

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

خَاتَمُ الْمُرْسَلین رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: جب جمعہ کا دن آتا ہے تو فرشتے جامع مسجد کے دروازے پر آنے والوں کے نام لکھتے ہیں، سب سے پہلے آنے والا اونٹ کی قربانی دینے والے کی طرح لکھا جاتا ہے۔ اس کے بعد آنے والا گائے کی قربانی دینے والے کی طرح پھر مینڈھے کی قربانی کا ثواب رہتا ہے۔ اس کے بعد مرغی کا، اس کے بعد انڈے کا۔ لیکن جب امام ( خطبہ دینے کے لیے ) باہر آجاتا ہے تو یہ فرشتے اپنے دفاتر بند کر دیتے ہیں اور خطبہ سننے میں مشغول ہوجاتے ہیں۔

صحیح البخاری 929 (صحیح)

نعمت پر الحمدللہ کہنے کی فضیلت

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا :  جب ﷲﷻ بندے کو کوئی نعمت دیتا ہے اور بندہ الحمد للہ کہتا ہے تو بندے نے جو ( شکر ) ادا کیا، وہ ملنے والی نعمت سے افضل ہوتا ہے۔

سنن ابنِ ماجہ 3805 (صحیح)

بڑھا چڑھا کر تعریف کرنے کی ممانعت

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

نبی کریم ﷺ نے ایک شخص کو سنا، وہ کسی آدمی کی تعریف کر رہا تھا، تعریف میں اسے بہت بڑھا چڑھا رہا تھا تو آپ ﷺ نے فرمایا:  تم لوگوں نے اسکو ہلاک کر ڈالا یا ( فرمایا : ) تم لوگوں نے اس آدمی کی کمر توڑ دی ۔

صحیح مسلم 7504 (صحیح)

Tuesday, 8 April 2025

صدقہ جاریہ کا بیان

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

صادق و امین رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا:  جب انسان مر جاتا ہے تو تین صورتوں کے علاوہ اسکے سب عمل منقطع ہو جاتے ہیں۔ 1. صدقہ جاریہ، 2. وہ علم جس سے ( بعد میں بھی ) فائدہ اٹھایا جاتا رہے 3. نیک اولاد جو اس کے لیے دُعا کرتی رہے۔

سنن النسائی 3681 (صحیح)