Tuesday, 8 April 2025

صدقہ جاریہ کا بیان

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

صادق و امین رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا:  جب انسان مر جاتا ہے تو تین صورتوں کے علاوہ اسکے سب عمل منقطع ہو جاتے ہیں۔ 1. صدقہ جاریہ، 2. وہ علم جس سے ( بعد میں بھی ) فائدہ اٹھایا جاتا رہے 3. نیک اولاد جو اس کے لیے دُعا کرتی رہے۔

سنن النسائی 3681 (صحیح)

چار چیزوں سے اللّٰہ کی پناہ طلب کرو

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

نبيِ رحمت ﷺ چار چیزوں سے ﷲﷻ کی پناہ طلب فرمایا کرتے تھے: ایسے علم سے جو نفع نہ دے، ایسے دل سے جو ﷲ تعالٰی سے نہ ڈرے، ایسی دُعا سے جو قبول نہ ہو اور ایسے نفس سے جو سیر نہ ہو۔ 

سنن النسائی 5444 (صحیح)

زہد و تقوٰی کے احکام

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
 
ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا:  زیادہ مت ہنسو کیونکہ زیادہ ہنسنے سے دل مردہ ہو جاتا ہے۔

سنن ابنِ ماجہ 4193 (صحیح)

نبيِ رحمت ﷺ کی پانچ نصیحتیں

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

 رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا

  حرام کاموں سے بچو، سب سے بڑے عابد بن جاؤ گے۔ ﷲﷻ کی تقسیم پر راضی رہو، سب سے بڑے غنی بن جاؤ گے۔  پڑوسی کے ساتھ حسن سلوک کرو مومن بن جاؤ گے.  جو اپنے لیے پسند کرتے ہو، لوگوں کے لیے بھی وہی پسند کرو، مسلمان بن جاؤ گے۔  کثرت سے نہ ہنسا کرو، کیونکہ کثرت سے ہنسنا دل کو مردہ کر دیتا ہے۔

مسند احمد 8081 (صحیح)

امر باالمعروف و نہی عن المنکر

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

صادق و امین رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا:  نیکی کا حکم دو اور بُرائی سے منع کرو ، قبل اسکے کہ تم دعائیں مانگو اور تمہاری دعائیں قبول نہ کی جائیں۔

سنن ابنِ ماجہ 4004 (صحیح)

مسنون اذکار کی فضیلت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: ”کچھ چیزیں نماز کے پیچھے  ( بعد میں )  پڑھنے کی ایسی ہیں کہ ان کا کہنے والا محروم و نامراد نہیں رہتا، ہر نماز کے بعد 33 بار سبحان اللہ کہے، 33 بار الحمدللہ کہے، اور 34 بار اللہ اکبر کہے“۔ 

جامع الترمذی 3412 (صحیح)

ﷲﷻ سے کلمہ والی موت طلب کرو

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

صادق و امین رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: جس کی آخری بات لا إله إلا الله  ہو وہ جنت میں داخل ہوگا۔

سنن ابوداؤد 3116 (صحیح)