Friday, 6 July 2018

جنت کا خزانہ

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول ﷲ ﷺ نے فرمایا " کیا میں تجھے ایک ایسا جملہ نہ سکھاؤں جو جنت کے خزانوں میں سے ہے: لا حَوْلَ وَلا قُوَّةَ إِلاَّ باللَّهِ، یعنی گناھوں سے بچنے اور نیکی کرنے کی طاقت صرف اللّٰہ تعالیٰ کی توفیق سے ملتی ھے۔"
صحیح البخاری6610

جو اللّٰہ واحد چاھے

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول ﷲ ﷺ نے ایک شخص کو تعلیم دی کہ یوں نہ کہو: " جو اللّٰہ تعالیٰ چاہے اور آپ چاہیں، بلکہ کہو : جو صرف اللّٰہ واحد چاہے
سنن نسائی 245/6 حدیث نمبر 10824,10825
سنن ابن ماجہ 2117

اللّٰہ کے بندوں پر حقوق

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول ﷲ  ﷺ نے فرمایا " اے معاذ !کیا تم جانتے ھو کہ اللّٰہ کے بندوں پر کیا حقوق ہیں؟ انھوں نے کہا : اللّٰہ اور اس کا رسول زیادہ جانتے ہیں۔آپ ﷺ نے فرمایا: کہ بندے اسی کی عبادت کریں اور اس میں اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ بنائیں۔"
صحیح البخاری7373
صحیح مسلم 30

نفلی عبادت کی فضیلت

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حدیث قدسی  ﷺ ھے " اور میرا بندہ جن جن عبادتوں سے میرا قرب حاصل کرتا ہے، ان میں کوئی عبادت مجھے اس عبادت سے زیادہ عزیز نہیں ھے جو میں نے اس پر فرض کی ھے اور میرا بندہ نفلی عبادت کرکے مجھ سے اتنا قریب ھوجاتا ہے کہ میں اس سے محبت کر نے لگتا ہوں."
صحیح البخاری6505

اللّٰہ تعالیٰ کا قول

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم*
حدیث قدسی  ﷺ میں یوں فرمایا " اور اگر بندہ ایک بالشت میرے قریب ھوتا ھے تو میں ایک ہاتھ اس کے قریب ھو جاتا ہوں، اور اگر وھ ایک ہاتھ میرے قریب ھوتو میں دو بازوؤں کے بقدر اس کے قریب ہوتا ہوں اور اگر وہ چل کر میرے پاس آتا ہے تو میں دوڑ کر اس کے پاس جاتا ہوں۔"
صحیح البخاری 7405
صحیح مسلم 2675

اللّٰہ تعالیٰ کے ولی

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضوراکرم  ﷺ  نے فرمایا " بے شک اللّٰہ کے بندوں میں سے بعض ایسے بھی ہیں کہ اگر اللّٰہ تعالیٰ پر قسم ڈالیں (اور کوئی بات کہیں) تو (اللّٰہ تعالیٰ) اسے پورا کردیتا ھے۔"
صحیح البخاری 2703
صحیح مسلم 167540 

رب سے قریب ترین

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
آپ ﷺ کا فرمان ھے "بندہ سجدے کی حالت میں اپنے رب کے قریب ترین ہوتاھے ۔"
صحیح مسلم 482