Tuesday, 31 December 2024

باعثِ حسرت وندامت محافل

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

خیرُالبشر رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا:  لوگ کسی مجلس میں بیٹھیں اور ﷲﷻ کی یاد نہ کریں، اور نہ اپنے نبی کریمﷺ پر ( درُود ) بھیجیں تو یہ چیز اُن کے لیے حسرت و ندامت کا باعث بن سکتی ہے۔ ﷲ چاہے تو انہیں عذاب دے، اور چاہے تو انہیں بخش دے

جامع الترمذی 3380(صحیح)

اہل وعیال پر خرچ کرنے کا اجر

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

 خَاتَمُ الْمُرْسَلین رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: جب آدمی ثواب کی نیت سے اپنے اہل و عیال پر خرچ کرے پس وہ بھی اس کے لیے صدقہ ہے ۔

صحیح البخاری 55 (صحیح)

انسان کی نیکی کے درجات

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا کہ تم میں سے کوئی شخص جب اپنے اسلام کو عمدہ بنالے( یعنی نفاق اور ریا سے پاک کرلے) تو ہر نیک کام جو وہ کرتا ہے اس کے عوض دس سے لے کر سات سو گنا تک نیکیاں لکھی جاتی ہیں اور ہر بُرا کام جو کرتا ہے تو وہ اتنا ہی لکھا جاتا ہے( جتنا کہ اس نے کیا ہے) ۔

صحیح البخاری 42 (صحیح)

دینِ اسلام میں نماز کی اہمیت

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

خَاتَمِ النَّبِیِّیْن رسولِ کریمﷺ نے ایک روز نماز کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: ’’جس نے نماز کی حفاظت و پابندی کی تو وہ اُس شخص کے لیے روزِ قیامت نُور، دلیل اور نجات ہو گی، اور جس نے اسکی حفاظت و پابندی نہ کی تو روزِ قیامت اسکے لیے نور ، دلیل اور نجات نہیں ہوگی اور وہ قارون، فرعون، ہامان اور ابی بن خلف کے ساتھ ہوگا ۔

مشکوٰۃ 578 (صحیح)

نمازِ جمعہ کے لیےاول وقت آنے کا اجر

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا:  جو شخص جمعہ کے روز خوب اچھی طرح غسل کرے، پیدل چل کر اول وقت مسجد میں جا کر امام کے قریب بیٹھ کر خوب غور سے خطبہ سنے اور اس دوران کوئی لغو کام نہ کرے تو اسے ہر قدم کے بدلے ایک سال کے روزے اور ایک سال کے قیام کا ثواب ملتا ہے۔

مشکوٰۃ 1388 (صحیح)

توبہ کرنے میں دیر مت کرو

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

مخبرِ صادق حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: ’’جب مومن کوئی گناہ کرتا ہے تو اس کے دل پر ایک سیاہ نقطہ لگ جاتا ہے۔ اگر وہ توبہ کرلے، باز آجائے اور ( ﷲﷻ سے ) بخشش کی درخواست کرے تو اس کا دل صاف ہوجاتا ہے۔ اگر مزید گناہ کرے تو سیاہی کا نقطہ زیادہ ہوجاتا ہے ( حتیٰ کہ ہوتے ہوتے دل بالکل سیاہ ہوجاتا ہے۔)

سنن ابنِ ماجہ 4244 (صحیح)

نماز فجر سے اشراق تک ذِکر کی فضیلت

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

صادق و امین رسولِ کریم‌ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے نمازِ فجر جماعت سے پڑھی پھر بیٹھ کر ﷲﷻ کا ذکر کرتا رہا یہاں تک کہ سورج نکل گیا، پھر اس نے دو رکعتیں پڑھیں، تو اسے ایک حج اور ایک عمرے کا ثواب ملے گا“۔ رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: ”پورا، پورا، پورا، یعنی حج و عمرے کا پورا ثواب“۔

جامع الترمذی 586 (صحیح)

ﷲﷻ کے خصوصی مہمان کون ہیں

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

خَاتَمِ النَّبِیِّیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا:  تین شخص ﷲﷻ کے خصوصی مہمان ہیں: جہاد کو جانے والا ، حج کے لیے سفر کرنے والا اور عمرے کو جانے والا ۔

سنن النسائی 2626 (صحیح)

بلا ضرورت بولنے کی ممانعت

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا:  جو شخص ﷲﷻ پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہے، اسے چاہیے کہ اچھی بات کہے یا خاموش رہے۔ 

سنن ابن ماجہ 3971 (صحیح)

انصاف کرنے کا سنہری اصول

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: ”جب تمہارے پاس دو آدمی فیصلہ کے لیے آئیں تو تم پہلے کے حق میں فیصلہ نہ کرو جب تک کہ دوسرے کی بات نہ سن لو، عنقریب تم جان لو گے کہ تم کیسے فیصلہ کرو“۔ حضرت علی رضی الله عنہ کہتے ہیں: اس کے بعد میں برابر فیصلے کرتا رہا۔

جامع الترمذی 1331 (صحیح)

موت کی آرزو کرنے کی ممانعت

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا:  کوئی شخص تم میں سے موت کی آرزو نہ کرے، اگر وہ نیک ہے تو ممکن ہے نیکی میں اور زیادہ ہو اور اگر بُرا ہے تو ممکن ہے اس سے توبہ کرلے۔

صحیح البخاری 7235 (صحیح)

نمازِ جمعہ کی اہمیت وفضیلت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نبی کریم ﷺ نے فرمایا جو شخص جمعہ کے دن غسل کرے اور خوب اچھی طرح سے پاکی حاصل کرے اور تیل استعمال کرے یا گھر میں جو خوشبو میسر ہو استعمال کرے پھر نماز جمعہ کے لیے نکلے اور مسجد میں پہنچ کر دو آدمیوں کے درمیان نہ گھسے، پھر جتنی ہوسکے نفل نماز پڑھے اور جب امام خطبہ شروع کرے تو خاموش سنتا رہے تو اسکے اس جمعہ سے لے کر دوسرے جمعہ تک سارے گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں ۔

صحیح البخاری 883 (صحیح)

شرکِ اصغر سے بچنے کی تلقین

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

مُخبرِ صادق حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: ’’مجھے تمہارے متعلق شرک اصغر کا سب سے زیادہ اندیشہ ہے ۔‘‘ انہوں نے عرض کیا ، اللّٰه کے رسول ﷺ ! شرک اصغر سے کیا مراد ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ریا کاری ۔

مشکوٰۃ 5334 (صحیح)

تہجد اور اس میں دعاؤں کی اہمیت

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

نبيِ رحمت ﷺ نے فرمایا: ہمارا پروردگار بلند برکت والا ہے ہر رات کو اس وقت آسمان دنیا پر آتا ہے جب رات کا آخری تہائی حصہ رہ جاتا ہے۔ وہ کہتا ہے کوئی مجھ سے دُعا کرنے والا ہے کہ میں اسکی دُعا قبول کروں، کوئی مجھ سے مانگنے والا ہے کہ میں اسے دوں کوئی مجھ سے بخشش طلب کرنے والا ہے کہ میں اس کو بخش دوں۔

صحیح البخاری 6321 (صحیح)

قرض کو بہتر طور ادا کرنے کا طریقہ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

حضرت جابر بن عبداللہ ؓ نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ پر میرا کچھ قرضہ تھا، آپ ﷺ نے مجھے وہ ادا فرمایا تو اس سے زیادہ دیا" ۔  

سنن ابوداؤد 3347 (صحیح)

چار چیزوں سے اللّٰہ کی پناہ طلب کرو

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

نبيِ رحمت ﷺ چار چیزوں سے ﷲﷻ کی پناہ طلب فرمایا کرتے تھے: ایسے علم سے جو نفع نہ دے، ایسے دل سے جو ﷲ تعالٰی سے نہ ڈرے، ایسی دُعا سے جو قبول نہ ہو اور ایسے نفس سے جو سیر نہ ہو۔ 

سنن النسائی 5444 (صحیح)

کسی کو بھی دھوکہ دینے کی ممانعت

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

 خَاتَمُ الْمُرْسَلین رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا:  ہر دھوکہ دینے والے کے لیے قیامت کے دن ایک جھنڈا ہوگا جس کے ذریعہ وہ پہچانا جائے گا۔

صحیح البخاری 6966 (صحیح)

Saturday, 14 December 2024

اہل وعیال پر خرچ کرنے کا اجر

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

 خَاتَمُ الْمُرْسَلین رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: جب آدمی ثواب کی نیت سے اپنے اہل و عیال پر خرچ کرے پس وہ بھی اس کے لیے صدقہ ہے ۔

صحیح البخاری 55 (صحیح)

ﷲﷻ سے رحم وکرم طلب کرتے رہو

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

مُخبرِ صادق حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا:  جب ﷲﷻ نے مخلوق کو پیدا کیا تو اپنی کتاب میں اسے لکھا، اس نے اپنی ذات کے متعلق بھی لکھا اور یہ اب بھی عرش پر لکھا ہوا موجود ہے کہ ”میری رحمت میرے غضب پر غالب ہے۔

صحیح البخاری 7404 (صحیح)

جنت کی طلب و جہنم سے پناہ مانگو

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

خَاتَمِ النَّبِیِّیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا:  جو شخص ﷲﷻ سے تین مرتبہ جنت کا سوال کرے تو جنت کہتی ہے : اے اللہ اسے جنت میں داخل فرما، اور جو شخص تین دفعہ آگ (جہنم) سے پناہ مانگے تو آگ خود کہتی ہے، یااللہ ! اس کو آگ سے بچا۔

سنن النسائی 5523 (صحیح)

درود شریف کی اہمیت وفضیلت

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

دُعا آسمان اور زمین کے درمیان رکی رہتی ہے، اس میں سے ذرا سی بھی اوپر نہیں جاتی جب تک کہ تم اپنے نبی کریم ﷺ پر صلاۃ ( درود ) نہیں بھیج لیتے۔ 

جامع الترمذی 486 (صحیح)

دُعا کی اہمیت وفضیلت

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

مُخبرِ صادق حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا:  دُعا ہی عبادت ہے۔‘‘ پھر نبی کریم ﷺ نے یہ آیت پڑھی : وَقَالَ رَبُّکُمُ ادْعُوْنِیۡ اَسْتَجِبْ لَکُمْ اور تمہارے رب نے فرمایا: مجھے پکارو، میں تمہاری پکار قبول کروں گا۔

سنن ابن ماجہ 3828 (صحیح)

نوافل و سنتوں کے احکام ومسائل

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: عمل اسی قدر اختیار کرو جسکی تم میں طاقت ہو کیونکہ ﷲﷻ ( تمہیں ثواب دینے سے ) نہیں اکتاتا، حتٰی کہ تم ہی ( عمل سے ) اُکتا جاؤ ۔ بلاشبہ ﷲ عزوجل کو وہی عمل محبوب ہے جو ہمیشہ ہو اگرچہ تھوڑا ہی ہو  اور نبی کریم ﷺ جب کوئی عمل اختیار کرتے تو اس پر ہمیشگی کرتے تھے ۔  

سنن ابوداؤد 1368 (صحیح)

موزوں پر مسح کرنے کی مدت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے مسافر کو تین دن اور مقیم کو ایک دن موزوں پر مسح کرنے کی رخصت عنایت فرمائی ہے بشرطیکہ انہوں نے وضو کے بعد (چمڑے کے) موزے پہنے ہوں"۔

مشکوٰۃ 519 (صحیح)

نمازی کے سامنے سے گزرنے کا گناہ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

حضرت زید بن خالد نے بسر بن سعید کو حضرت ابوجہیم رضی اللہ عنہ کے پاس بھیجا کہ ان سے پوچھے کہ انھوں نے رسول اللہ ﷺ سے نمازی کے آگے سے گزرنے والے کے بارے میں کیا سنا ہے؟ انھوں نے کہا: رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا ہے:  اگر نمازی کے آگے سے گزرنے والا جان لے کہ اس پر اس فعل کا کس قدر گناہ ہے تو اس کے لیے چالیس ( سال یا مہینے یا دن ) تک رکے رہنا اس کے آگے سے گزرنے سے بہتر ہو ۔

سنن النسائی 757 (صحیح)

سرد موسم میں وضو کرنے کا اجر

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

نبيِ رحمت ﷺ نے فرمایا: ’’کیا میں تمہیں وہ اعمال نہ بتاؤں جنکی وجہ سے ﷲﷻ غلطیاں معاف فرمادیتا ہے اور نیکیوں میں اضافہ فرما دیتا ہے؟  صحابہ کرام ؓ نے عرض کیا: کیوں نہیں ! اللہ کے رسولﷺ ! آپ ﷺ نے فرمایا: ’’اس وقت کامل ( سنوار کر ) وضو کرنا جب ( سردی وغیرہ کی وجہ سے ) دل نہ چاہتا ہو، اور مسجدوں کی طرف زیادہ قدم اٹھانا، اور ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا۔

سنن ابنِ ماجہ 427 (صحیح)

نماز کے الفاظ پر غور کرنے کی تلقین

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

صادق و امین رسولِ کریم‌ ﷺ نے فرمایا: نمازی اپنے رب سے کلام کرتا ہے، پس اسے غور کرنا چاہیے کہ وہ اسکے ساتھ کیا کلام کر رہا ہے؟ ایک دوسرے کے پاس( نماز میں) بلند آواز سے قرآن نہ پڑھا کرو۔

مشکوٰۃ 856 ( صحیح)

رحم کرنے کی فضیلت واہمیت

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

صادق و امین رسولِ کریم‌ ﷺ نے فرمایا: رحم کا تعلق رحمن سے جڑا ہوا ہے پس جو کوئی اس سے اپنے آپ کو جوڑتا ہے ﷲ تعالٰی نے فرمایا کہ میں بھی اس کو اپنے سے جوڑ لیتا ہوں اور جو کوئی اسے توڑتا ہے میں بھی اپنے آپ کو اس سے توڑ لیتا ہوں۔ 

صحیح البخاری 5988 (صحیح)

دُکھ و مُشکل میں پڑھنے کی دُعا

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ کو جب کوئی کام سخت تکلیف و پریشانی میں ڈال دیتا تو آپﷺ یہ دعا پڑھتے: 

يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيثُ

 ”اے زندہ اور ہمیشہ رہنے والے! تیری رحمت کے وسیلے سے تیری مدد چاہتا ہوں“۔ 

جامع الترمذی 3524 (صحیح)

مجاہد اور مہاجر میں فرق

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

نبيِ رحمت ﷺ نے فرمایا: مجاہد وہ ہے جو ﷲﷻ کی اطاعت کے بارے میں اپنے نفس سے جہاد کرے، جبکہ مہاجر وہ ہے جو خطاؤں اور گناہوں سے کنارہ کش ہو جائے۔

مشکوٰۃ 34 (صحیح)