بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
ایک صحابی ؓ نے ایک دوسرے صحابی ؓ کو دیکھا کہ وہ رات کو سورہ قل هو الله أحد بار بار پڑھ رہے ہیں۔ صبح ہوئی تو وہ صحابی ؓ رسولِ کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آنحضرت ﷺ سے اس کا ذکر کیا گویا انہوں نے سمجھا کہ اس میں کوئی بڑا ثواب نہ ہوگا۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا کہ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ! یہ سورت قرآن مجید کے ایک تہائی حصہ کے برابر ہے۔
صحیح البخاری 5013 (صحیح)
No comments:
Post a Comment