Friday 26 March 2021

ایمان کی بنیاد

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نبيِ رحمت ﷺ نے فرمایا :’’ اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر رکھی گئی ہے. گواہی دینا کہ ﷲ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور یہ کہ محمد ﷺ  اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں، نماز قائم کرنا، زکوۃ ادا کرنا، حج کرنا اور رمضان کے روزے رکھنا۔

مشکوٰۃ 4

قیامت کے دن اُمت محمدیہ کی پہچان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

خَاتَمِ النَّبِیِّیْنَ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”قیامت کے دن میری اُمت کی پیشانی سجدے سے اور ہاتھ پاؤں وضو سے چمک رہے ہوں گے“۔ 

جامع ترمذی 607

مومن کی صفات

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلمین ﷺ ‌ نے فرمایا:  مسلمان وہ ہے کہ جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں اور مہاجر وہ ہے جو اُن (گناہ کے) امور کو چھوڑ دے، جن سے ﷲﷻ نے منع کیا ہے۔ 
 
مسند احمد 153

Monday 22 March 2021

صدقہ جاریہ

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

امامِ صفِ انبیاءحضرت محمد ﷺ نے فرمایا: ”جب انسان مرجاتا ہے تو اس کے عمل کا سلسلہ بند ہو جاتا ہے سوائے تین چیزوں کے: ایک صدقہ جاریہ ہے، دوسرا ایسا علم ہے جس سے لوگ فائدہ اٹھائیں اور تیسرا نیک و صالح اولاد ہے جو اس کے لیے دعا کرے“۔ 

جامع ترمذی 1376

عذابِ قبر کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

شَفِیعُ الْمُذنِبین نبی کریم ﷺ نے فرمایا : اگر یہ خدشہ نہ ہوتا کہ تم  ( مُردوں کو )  دفن نہ کرو گے تو میں ﷲ تعالیٰ سے دعا کرتا کہ وہ تم کو عذابِ قبر ( کی آوازیں ) سنوائے ۔ 

صحیح مسلم 7214

بہترین صدقہ

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

خَاتَمُ الْمُرْسَلین حضرت محمد ﷺ نے فرمایا :’’ ایک دینار وہ ہے جسے تو نے ﷲﷻ کی راہ میں خرچ کیا، ایک دینار جو تو نے گردن آزاد کرنے میں خرچ کیا ایک دینار وہ ہے جسے تو نے کسی مسکین پر خرچ کیا اور ایک دینار وہ ہے جسے تو نے اپنے اہل و عیال پر خرچ کیا، ان میں سے سب سے زیادہ باعث اجر وہ ہے جو تو نے اپنے اہل وعیال پر خرچ کیا ۔ 

مشکوٰۃ 1931

سلام میں پہل کرنے کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نبيِ رحمت ﷺ نے فرمایا :  سلام میں پہل کرنے والا شخص ﷲﷻ کا سب سے زیادہ قریبی ہے ۔

مشکوٰۃ 4646

بچوں سے محبت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا بیان کرتی ہیں کہ ایک بدّو، نبی کریم ‌ﷺ کے پاس آیا اور کہا: اے اللہ کے رسول ﷺ! کیا آپ بچوں کا بوسہ لیتے ہیں؟ ﷲ کی قسم! ہم تو ان کا بوسہ نہیں لیتے، آپ ‌ﷺ  نے فرمایا: ﷲ تعالیٰ نے تیرے دل کو رحمت سے محروم کر دیا ہے تو میں کچھ نہیں کرسکتا۔

مسند احمد 9219

سفید کپڑے پہننے کا حکم

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

خَاتَمُ الْمُرْسَلین رسولِ کریم ﷺ  نے فرمایا:’’ سفید کپڑے پہنا کرو۔ زندہ لوگ بھی اسے پہنیں اور فوت شدگان کو بھی انہی میں کفن دو ۔ یہ بہترین کپڑے ہیں ۔

سنن نسائی 5325

اگر قرض واپس کرنے کی نیت نہ ہو

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رَحْمَةً لِّلْعٰلَمِیْن حضرت محمد ﷺ  نے فرمایا:  جو قرض لے اور اس کو واپس کرنے کی نیت نہ رکھتا ہو، تو وہ ﷲ تعالیٰ سے چور ہو کر ملے گا ۔

سنن ابن ماجہ 2410

قطع تعلق کی ممانعت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حضرت ابوخراش سلمی ؓ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فرماتے ہوئے سنا :’’ جس نے اپنے بھائی سے سال بھر ترکِ ملاقات کی تو وہ اس کے خون بہانے کے مترادف ہے ۔

مشکوٰۃ 5036

استغفار کرنے کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے  مبارک باد دی ہے اس شخص کے لیے جو اپنے صحیفہ ( نامہ اعمال )  میں کثرت سے استغفار پائے ۔

سنن ابن ماجہ 3818

قرض ‏دار ‏کو ‏مہلت ‏دو

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نبی کریم ﷺ نے فرمایا ”ایک شخص لوگوں کو قرض دیا کرتا تھا اور اپنے نوکروں کو اس نے یہ کہہ رکھا تھا کہ جب تم کسی کو مفلس پاؤ ( جو میرا قرض دار ہو )  تو اسے معاف کر دیا کرو، ممکن ہے اللہ تعالیٰ بھی ہمیں معاف فرما دے۔“ رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا ,جب وہ اللہ تعالیٰ سے ملا تو اللہ نے اسے بخش دیا۔

صحیح بخاری 3480

وضو کی برکت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نبيِ رحمت ﷺ ‌ نے فرمایا:  جب مسلمان بندہ وضو کرتا ہے تو اس کے کانوں، آنکھوں، ہاتھوں اور پاؤں سے گناہ نکل جاتے ہیں، پس اس کے بعد اگر وہ بیٹھ جاتا ہے تو بخشا بخشایا ہوا بیٹھتا ہے۔ 

مسند احمد 579

معاملات کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

خَاتَمُ الْمُرْسَلین رَحْمَةً لِّلْعٰلَمِیْن حضرت محمد ﷺ نے فرمایا، آسانی کرو اور سختی نہ کرو اور خوش کرو اور نفرت نہ دلاؤ۔

صحیح بخاری 69

جمائی ‏کو ‏روکو

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رَحْمَةً لِّلْعٰلَمِیْن حضرت محمد ﷺ نے فرمایا : جب تم میں سے کسی کوجمائی آئے تو وہ اسے اپنے ہاتھ سے روکے کیونکہ شیطان اندر داخل ہوتا ہے 

صحیح مسلم 7492

لباس کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

جنابِ صادِق و اَمین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ و سلَّم نے فرمایا : بے شک ﷲﷻ پسند فرماتا ہے کہ بندے پر اس کی نعمت کا اثر دکھائی دے ۔

مشکوٰۃ 4350

وضو کے طریقوں کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

مَحبوبِ ربُّ الْعٰلمِین حضرت محمد ﷺ نے فرمایا : جو شخص وضو کرتے وقت بسم اللہ نہ پڑھے اس کا وضو نہیں ۔

مشکوٰۃ 402

جہنم اور جہنم والوں کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسولِ اکرم ﷺ نے فرمایا :  جہنم والوں میں سے جس شخص کو سب سے ہلکا عذاب ہو گا، وہ شخص وہ ہو گا جس کے جوتے اور تسمے آگ کے ہوں گے، جن کی وجہ سے اس کا دماغ اس طرح کھولتا ہو گا جس طرح ہنڈیا کھولتی ہے،‘‘ وہ یہ خیال کرے گا کہ کسی شخص کو اس سے زیادہ عذاب نہیں ہو رہا حالانکہ وہ سب سے ہلکے عذاب میں مبتلا ہو گا۔

مشکوٰۃ 5667

Sunday 7 March 2021

توبہ کرنے کی تلقین

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نبيِ رحمت ﷺ نے فرمایا : ﷲﷻ یقینا تم میں سے کسی کے توبہ کرنے پر اس سے زیادہ خوش ہوتا ہے جتنا تم میں سے کوئی شخص اپنی گم شدہ سواری  ( واپس )  پاکر خوش ہوتا ہے ۔   

مسلم 6953

رب ‏کی ‏پکار

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

شافعِ روزِ محشر رسول کریم ﷺ  نے فرمایا:  ہمارا رب ہر رات آسمان دنیا پر اترتا ہے، جب رات کا آخری تہائی حصہ باقی رہ جاتا ہے اور کہتا ہے: کون ہے جو مجھے پکارے، میں اس کی پکار کو قبول کروں؟ کون ہے جو مجھ سے مانگے میں اسے دوں؟ کون ہے جو مجھ سے مغفرت طلب کرے میں اسے معاف کر دوں

سنن ابو داؤد 4733

قرض کی ادائیگی کی تلقین

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

شَفِیعُ الْمُذنِبین رَحْمَةً لِّلْعٰلَمِیْن حضرت محمد ﷺ نے فرمایا:  جو مر جائے اور اس کے ذمہ کسی کا کوئی دینار یا درہم ہو تو  ( قیامت میں )  جہاں دینار اور درہم نہیں ہو گا، اس کی نیکیوں سے ادا کیا جائے گا ۔

سنن ابن ماجہ 2414

پڑوسی کے حق کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: ﷲ کے رسولﷺ ! میرے دو پڑوسی ہیں، میں ان دونوں میں سے پہلے کس کے ساتھ احسان کروں؟ آپﷺ نے فرمایا:  ان دونوں میں سے جس کا دروازہ قریب ہو اس کے ساتھ ۔

سنن ابو داؤد 5155

انصاف کرنے کے تقاضوں کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

 امام المرسلین رَحْمَةً لِّلْعٰلَمِیْن حضرت محمد ﷺ نے فرمایا: ”جب تمہارے پاس دو آدمی فیصلہ کے لیے آئیں تو تم پہلے کے حق میں فیصلہ نہ کرو جب تک کہ دوسرے کی بات نہ سن لو

جامع ترمذی 1331

مشابہت ‏کرنے ‏کا ‏بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

خاتمُ الأنبياء حضرت محمد ﷺ نے فرمایا:  ﷲﷻ نے عورتوں سے مشابہت کرنے والے مَردوں اور مردوں سے مشابہت کرنے والی عورتوں پر لعنت فرمائی ہے۔

مشکوٰۃ 4429

فتنوں کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

 نبيِ رحمت ﷺ نے فرمایا :  ایسے فتنوں کے آنے سے پہلے، نیک اعمال کرنے میں جلدی کر لو، جو تاریک رات کے ٹکڑوں کی طرح ہوں گے، آدمی صبح کے وقت مومن ہو گا تو شام کے وقت کافر جبکہ شام کے وقت مومن ہو گا تو صبح کے وقت کافر وہ دنیا کے مال و متاع کے عوض اپنا دین بیچ دے گا۔

مشکوٰۃ 5383

لوگوں کو ہنسانے کے لیے جھوٹ بولنا

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

خاتم النبیین ﷺ نے فرمایا :  تباہی و بربادی ہے اس شخص کے لیے جو ایسی بات کہتا ہے کہ لوگ سن کر ہنسیں حالانکہ وہ بات جھوٹی ہوتی ہے تو ایسے شخص کے لیے تباہی ہی تباہی ہے

جامع ترمذی 2315

رکوع سے اٹھنے کی دعائیں

رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ حَمْدًا کَثِیْرً طَیِّبًا مُّبَارَکًا فِیْہِ

اے ہمارے رب! تیرے ہی لیے ہر قسم کی تعریف ہے۔ تعریف بہت زیادہ، پاکیزہ جس میں برکت کی گئی ہے۔

صحیح البخاری 799

وضو کی برکت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

شافعِ روزِ محشر رسولِ اکرم ﷺ نے فرمایا : جو شخص وضو کرے اور خوب اچھی طرح وضو کرے تو اس کی خطائیں اس کے جسم سے نکل جاتی ہیں ، حتیٰ کہ اس کے ناخنوں کے نیچے سے بھی نکل جاتی ہیں ۔

مشکوٰۃ 284

عذابِ قبر اور اس سے پناہ مانگنے کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

 رسول اللہ ‌ﷺ طلوع فجر کے وقت یہ دعا کرتے

اَللّٰہُمَّ إِنِّی أَعُوْذُبِکَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَمِنْ فِتْنَۃِ الْقَبْرِ

(اے اللہ! میں تجھ سے قبرکے عذاب اور فتنے سے پناہ طلب کرتا ہوں۔)

مسند احمد 3308

بازار میں داخل ہوتو کیا پڑھے؟

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: ”جس نے بازار میں داخل ہوتے وقت یہ دعا پڑھی

لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ يُحْيِي وَيُمِيتُ وَهُوَ حَيٌّ لَا يَمُوتُ بِيَدِهِ الْخَيْرُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ

تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے دس لاکھ نیکیاں لکھتا ہے اور اس کی دس لاکھ برائیاں مٹا دیتا ہے اور اس کے دس لاکھ درجے بلند فرماتا ہے“۔

جامع ترمذی 3428

فضائلِ قرآن

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رحمتِ عالم شافعِ روزِ محشر حضور اکرم ﷺ نے فرمایا :  جو شخص قرآن پاک کا ایک حرف پڑھتا ہے تو اسے اس کے بدلے میں ایک نیکی ملتی ہے، اور نیکی دس گنا بڑھ جاتی ہے، میں نہیں کہتا کہ (الم) ایک حرف ہے ، بلکہ الف ایک حرف ہے، لام ایک حرف ہے، میم ایک حرف ہے ۔

مشکوٰۃ 2137

دکھ و تکلیف کے وقت کی دعا

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رَحْمَةً لِلْعَالَمِين حضرت محمد ﷺ کو جب کوئی کام سخت تکلیف و پریشانی میں ڈال دیتا تو آپ ﷺ یہ دعا پڑھتے

يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيثُ

 اے زندہ اور ہمیشہ رہنے والے! تیری رحمت کے وسیلے سے تیری مدد چاہتا ہوں۔

جامع ترمذی 3524

اللہ ‏اعمال ‏دیکھتا ‏ھے

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نبيِ رحمت ﷺ نے فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ تمہاری صورتوں اور تمہارے مالوں کو نہیں دیکھتا بلکہ وہ تمہارے اعمال اور دلوں کو دیکھتا ہے ۔

سنن ابن ماجہ 4143

وضو ‏کے ‏بعد ‏کی ‏دعا

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: ”جو وضو کرے اور اچھی طرح کرے پھر یوں کہے

أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، ‏‏‏‏‏‏اللَّهُمَّ اجْعَلْنِي مِنَ التَّوَّابِينَ وَاجْعَلْنِي مِنَ الْمُتَطَهِّرِينَ

 تو اس کے لیے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دیئے جائیں گے وہ جس سے بھی چاہے جنت میں داخل ہو“۔

جامع ترمذی 55

فکر، پریشانی اور سخت الجھن سے نکلنے کی دعا

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْهَمِّ ، وَالْحَزَنِ ، وَالْعَجْزِ ، وَالْكَسَلِ ، وَالْجُبْنِ ، وَالْبُخْلِ ، وَضَلَعِ الدَّيْنِ ، وَغَلَبَةِ الرِّجَالِ

اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں غم و الم سے، عاجزی سے، سستی سے، بزدلی سے، بخل، قرض چڑھ جانے اور لوگوں کے غلبہ سے۔

صحیح بخاری 6369

حبِ نبی ﷺ کی اہمیت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حضرت انس ؓ  بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:  تم میں سے کوئی مومن نہیں ہو سکتا حتیٰ کہ میں اسے اس کے والد، اس کی اولاد اور تمام لوگوں سے زیادہ محبوب نہ ہو جاؤں۔

مشکوٰۃ 7