Sunday, 28 January 2018

صحابہ کرام کو برا مت کہو

بسم ا لله الرحمن الرحیم
حضرت ابو سعید رضی الله تعالی عنه سے روایت ھے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا میرے اصحاب کو برا مت کہو۔ اگر تم میں سے کوئی شخص احد    پہاڑ کے برابر سونا (اللہ کی راہ میں ) خرچ کرے تو ان کے  مد یا آدھے مدد(چند سیر غلے) کے برابر نہیں ہوسکتا ۔ مسلم, ترمذی, ابن ماجہ

دین پر عمل

بسم ا لله الرحمن الرحیم
حضرت ابو سعید خذری رضی الله تعالی عنه سے روایت ھے کہ میں نے آنحضرت ﷺ سے سنا,  آپ ﷺ فرماتے تھے ایک بار میں سورہا تھا میں نے خواب میں دیکھا لوگ میرے سامنے لائے جارھے ہیں بعضوں کے کرتے اتنے اونچے ہیں کہ چھاتی تک ہی پورے ہوجاتے ہیں بعضوں کے اس سے بھی کم لیکن جب عمر رضی اللہ عنہ میرے سامنے لائے گئے تو ان کا کرتہ اتنا لمبا تھا جسے وھ کھینچ رہے تھے۔ لوگوں نے عرض کیا اس کی تعبیر کیا ھے؟ آپ ﷺ نے فرمایا دین۔ بخاری

Friday, 26 January 2018

وہ زمانہ قریب ھے

بسم ا لله الرحمن الرحیم
حضرت عبداللہ بن مسعود  رضی الله تعالی عنه سے روایت ھے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا وہ زمانہ قریب ھے جب تمھاری حق تلفی ھوگی اور ایسی باتیں ھوں گی جنہیں تم برا سمجھو گے۔  لوگوں نے عرض کیا یا رسول اللہ  ﷺ ! ایسے وقت کیلئے آپ ﷺ کیا حکم دیتے ہیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا جو حق دوسروں کا تم پر ھے وہ تو ادا کرو  اور اپنا حق اللہ تبارک و تعالٰی سے مانگو۔ مسلم, ترمذی

Thursday, 25 January 2018

آنحضرت ﷺ کے بات کرنے کا انداز

بسم ا لله الرحمن الرحیم
حضرت  عائشہ رضی الله تعالی عنها سے روایت ھے کہ آنحضرت ﷺ ٹھیر ٹھیر کر باتیں کرتے کوئی گننے والاچاہتا تو انہیں آخر تک گن لیتا۔ مسلم

Wednesday, 24 January 2018

کھانے میں عیب نہ نکالو

بسم ا لله الرحمن الرحیم
حضرت ابوہریرہ رضی الله تعالی عنه سے روایت ھے کہ آنحضرت ﷺ نے کبھی کسی کھانے کو برا نہیں کھا۔ اگر آپ ﷺ کا دل چاہتا تو اسے کھالیتے ورنہ چھوڑ دیتے۔ (برائی نہ کرتے) ۔ مسلم, ابوداؤد, ترمذی, ابن ماجہ

آنحضرت ﷺ کے چہرہ کے تاثرات

بسم ا لله الرحمن الرحیم
حضرت شعبہ رضی الله تعالی عنه سے روایت ھے کہ آنحضرت ﷺ کسی بات کو برا سمجھتے تو آپ ﷺ کے چہرہ مبارک سے معلوم ہوجاتا۔ مسلم

Monday, 22 January 2018

آنحضرت ﷺ کا خاتمہ النبیین ھونا

بسم ا لله الرحمن الرحیم
حضرت ابوہریرہ رضی الله تعالی عنه سے روایت ھے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا میری اور اگلے پیغمبروں کی مثال ایسی ھے جیسے ایک شخص نے ایک گھر بنایا اسے خوب سجایا مگر ایک کونے میں ایک اینٹ  کی جگہ چھوڑ دی لوگ اس گھر میں پھرنے میں تعجب کرتے ہیں (ایسا خوب صورت گھر) یہ اینٹ کیوں نہ لگائی گئی تو یہ اینٹ میں ھوں, میں خاتم النبيين ھوں۔ مسلم

دوزخ کی آگ

بسم ا لله الرحمن الرحیم
حضرت ابوہریرہ رضی الله تعالی عنه سے روایت ھے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا تمھاری ( دنیا والی) آگ دوزخ کی آگ کا سترواں حصہ ہے(گرم ھونے کے لحاظ سے) لوگوں نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ ! دنیا والی آگ ہی (جلانےکے لئے ) کافی تھی آپﷺ نے فرمایا دوزخ کی آگ انہتر حصے اس سے زیادہ گرم ہے ہر حصہ دنیا کی آگ کے برابر ہے ۔ بخاری

جمائی کا بیان

بسم ا لله الرحمن الرحیم
حضرت ابوہریرہ رضی الله تعالی عنه سے روایت ھے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا جمائی شیطان کی طرف سے ھے لہذا تم میں سے جب کسی کو جمائی آئے تو حتی الا مکان اسے روکے (آواز نہ نکلنے دے) کیونکہ جب کوئی شخص جمائی میں ہاہا کی آواز نکالتا ھے تو شیطان ہنستا ھے۔ ترمذی, ابوداؤد

ابلیس کی چال

بسم ا لله الرحمن الرحیم
حضرت ابوہریرہ رضی الله تعالی عنه سے روایت ھے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا شیطان جب تم میں سے کسی کے پاس آتا اور اس سے کہتا ھے یہ کس نے پیدا کیا ھے؟ وھ کس نے پیدا کیا ھے؟ آخر میں کہتا ھے اچھا اللہ کو کس نے پیدا کیا ؟ پس جب کسی کو شیطانی خیال یہاں تک آجائے تو اعوذ باللہ پڑھے اور شیطانی وسوسہ ختم کردے۔ مسلم, ابوداؤد 

مرغ کی آواز

بسم ا لله الرحمن الرحیم
حضرت ابوہریرہ رضی الله تعالی عنه سے روایت ھے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا جب تم مرغ کو بانگ دیتے سنو تو اللہ جل شأنه سے فضل و کرم مانگو کیونکہ وہ فرشتہ دیکھتا ھے اور جب گدھے کی آواز سنو تو اللہ کے ذریعے شیطان سے پناہ مانگو کیونکہ وھ شیطان کو دیکھتا ھے۔ مسلم, ابوداؤد, ترمذی 

جانوروں کاخیال

بسم ا لله الرحمن الرحیم
حضرت ابن عمر رضی الله تعالی عنه سے روایت ھے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا ایک عورت دوزخ میں صرف اس لئے ڈال دی گئی کہ اس نے ایک بلی کو باندہ کر رکھا تھا نہ اسے کھانا دیتی تھی نہ اسے چھوڑ تی تھی کہ وھ زمین کے کیڑے مکوڑے چگ کر گزارہ کرلیتی۔ مسلم

کتا رکھنے کا بیان

بسم ا لله الرحمن الرحیم
حضرت ابوہریرہ رضی الله تعالی عنه سے روایت ھے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا جو شخص کتاپالے اس کے اعمال کا ثواب ہر روز ایک قیراط کم ہوتا جائے گا البتہ وہ کتا مستشنی ھے  جو کھیت یا ریوڑ کی نگہبانی کے لئے رکھا جائے۔ مسلم, نسائی, ابن ماجہ

عورتوں سے اچھا سلوک کرو

بسم ا لله الرحمن الرحیم
حضرت ابوہریرہ رضی الله تعالی عنه سے روایت ھے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا میری وصیت مانو عورتوں سے بھلائی کرتے رہنا (ان کو تنگ نہیں کرنا) کیونکہ خلقت عورت کی پسلی سے ہوئی ھے اور پسلی کے اوپر کا حصہ بہت ٹیڑھا ھوتا ھے اگر تو اسے سیدھا کرنا چاہے( زور سے) تو وھ ٹوٹ جائے گی (سیدھی نہ گی) اگر یوں ہی چھوڑ دے تو ٹیڑھی بنی رہے گی غرض میری نصیحت مانو(عورتوں سے اچھا سلوک کرو)۔ مسلم 

اللہ سے شرم

بسم ا لله الرحمن الرحیم
حضرت ابو مسعود رضی الله تعالی عنه سے روایت ھے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا اگلے پیغمبروں کے کلام جو سنتے تو ان میں ایک فقرہ یہ بھی ھے کہ جب تجھے شرم نہیں تو تو جو چاہے کر۔ ابن ماجہ

آنحضرت ﷺ کے پانچ نام

بسم ا لله الرحمن الرحیم
حضرت جبیر بن معطم رضی الله تعالی عنه سے روایت ھے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا میرے پانچ نام ہیں محمد, احمد, ماحی یعنی مٹانے والا ۔ اللہ تعالٰی میرے ذریعے کفر کو مٹادے گا۔ حاشر لوگ میرے بعد حشر کئے جائیں گے ۔ عاقب یعنی خاتم النبيين,  میرے بعد دنیا میں کوئی نیا پیغمبر نہیں آئے گا۔ مسلم

Friday, 5 January 2018

اسماء حسنی

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنه سے روایت ھے  کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ اللہ تعالی کے ننانوے نام ہیں یعنی ایک کم سو, جو شخص ان اسماء حسنی کو محفوظ اور یاد کرلے تو وہ جنت میں داخل ہوگا. ترمذی

وصیت کا بیان

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنه سے روایت ھے  کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا  کہ ایسے مسلمانوں کو جن کے پاس وصیت کے قابل کچھ مال ھے مناسب نہیں کہ وھ دو راتیں اس طرح گزار دے کہ اس کے پاس وصیت لکھی ہوئی موجود نہ ھو. مسلم, ترمذی, نسائی, ابوداؤد

مرتے وقت خیرات کرنا

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنه سے روایت ھے  کہ ایک شخص نے  آنحضرت ﷺ کی خدمت میں عرض  کیا کہ کون سا صدقہ بہتر ھے آپ ﷺ نے فرمایا جب تو خوشحال اور تندرست ھوتے ھوئے مال کی محبت اور حرص کے باوجود غنا اور تونگری کی امید اور فقرو احتیاج کے خوف کے باوجود خیرات کرے نیز خیرات میں اس قدر تاخیر نہ کرنا کہ حلق میں سانس آجائے (یعنی موت کا وقت آجائے) اور تو یہ کہے کہ فلاں کو بھی دینا فلاں کو بھی,  حالانکہ وہ تو خود بخود (تیرے کہے بغیر فلاں فلاں کا ھوہی گیا اور تیرا احسان تو نہ رہا کہ تو خیرات نہ بھی کرے , تب بھی تیرے کام تو نہ آئے گا. بخاری

Thursday, 4 January 2018

میری رحمت میرے غضب پر غالب ھے

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنه کہتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا اللہ تعالی جب مخلوق پیدا کرنے کا فیصلہ کرچکا )یا جب خلقت پیدا کرچکا( تو اس نے ایک تحریر لکھ کر اپنے پاس رکھ لی, اس میں یہ الفاظ تحریر ہیں " میری رحمت میرے غضب پر غالب ھے " وھ اس کے پاس عرش پر ھے. بخاری

Tuesday, 2 January 2018

جو مخلوق کا خیال کرے خالق اس کا خیال کرتا ھے

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنه کہتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا ایک مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ھے نہ وھ اس پر ظلم کرے  نہ اسے ظالم کے ہاتھ میں چھوڑ  دے اور جو  شخص اپنے بھائی کی حاجت پوری کرنے اور خدمت کرنے میں مصروف ہوتو اللہ تعالی اس کی اپنی حاجات پوری کرتا ھے. بخاری