Monday 21 August 2017

Hadees~ "آیت الکرسی کی فضیلت"

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابوہریرھ (رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت محمد ﷺ نے مجھے صدقہ فطر کی نگرانی پر مقرر کیا. اتنے میں ایک شخص آیا اور ایک ھاتھ بھر کر لے جانےلگا. میں نے اسے پکڑ کر کہا تجھے آپ ﷺکے پاس لے چلوں گا (چھوڑوں گا نہیں) اس کے بعد پوری حدیث بیان کی. اس نے کہا اے ابو ہریرھ ! جب تو بستر پر (سونے کے لئے ) لیٹنے لگے تو آیت الکرسی پڑھ لیا کر. صبح تک للہ تعالی کی طرف سے تیری حفاظت کے لئے ایک فرشتہ مقرر رھے گا اور تیرے پاس شیطان نہ پھٹکے گا. حضرت ابویریرھ  (رضی اللہ تعالی عنه)نے یہ بات آنحضرت ﷺ سے بیان کی. آپ ﷺ نے فرمایا. گو وھ بڑا جھوٹا ھے مگر یہ بات اس نے سچ کہی. یہ شخص شیطان تھا.)بخاری( hadees

No comments:

Post a Comment