Monday 21 August 2017

Hadees~"سورھ الفلق اور سورھ الناس "

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت عائشہ )رضی اللہ تعالی عنہ (سے روایت هےکہ حضرت محمد ﷺ   جب بیمار ھوتے تو معوذات سورتیں پڑھ کر اپنے اوپر دم کیا کرتے. جب آپ ﷺ کی علالت سخت ھوگئی تو میں برکت کے خیال سے یہ سورتیں پڑھ کر آپﷺ کا ھاتھ آپ ﷺبدن مبارک پر پھیرتی. )بخاری,مسلم,ابن ماجہ(

Hadees~"اچھے برتاؤ کا حقدار"

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابوہریرھ )رضی اللہ تعالی عنه( سے روایت هےکہ ایک شخص حضرت محمد ﷺ کی خدمت میں حاضر ھوکر دریافت کرنے لگا یا رسول اللہ ﷺ ! سب سے زیادھ کس کا حق ھے کہ میں اس کے ساتھ اچھا سلوک کروں. آپ ﷺ نے فرمایا تیری ماں کا. عرض کیا پھر کس کا. فرمایا تیری ماں کا. عرض کیا پھر کس کا. فرمایا تیری ماں کا. عرض کیا پھر کس کا . فرمایا تیرے باپ کا. )مسلم, ابن ماجہ(hadees

Hadees~"سورھ بقرھ کی آخری آیات "

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابو مسعود (رضی اللہ تعالی عنه)سے روایت هےکہ حضرت محمد ﷺ  نے فرمایا جو شخص سورھ بقرھ کی آخری دو آیتیں رات کو پڑھے تو اسے )ہر آفت سے بچانے کے لئے( کافی ھوں گی.)بخاری(hadees

Hadees~ "آیت الکرسی کی فضیلت"

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابوہریرھ (رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت محمد ﷺ نے مجھے صدقہ فطر کی نگرانی پر مقرر کیا. اتنے میں ایک شخص آیا اور ایک ھاتھ بھر کر لے جانےلگا. میں نے اسے پکڑ کر کہا تجھے آپ ﷺکے پاس لے چلوں گا (چھوڑوں گا نہیں) اس کے بعد پوری حدیث بیان کی. اس نے کہا اے ابو ہریرھ ! جب تو بستر پر (سونے کے لئے ) لیٹنے لگے تو آیت الکرسی پڑھ لیا کر. صبح تک للہ تعالی کی طرف سے تیری حفاظت کے لئے ایک فرشتہ مقرر رھے گا اور تیرے پاس شیطان نہ پھٹکے گا. حضرت ابویریرھ  (رضی اللہ تعالی عنه)نے یہ بات آنحضرت ﷺ سے بیان کی. آپ ﷺ نے فرمایا. گو وھ بڑا جھوٹا ھے مگر یہ بات اس نے سچ کہی. یہ شخص شیطان تھا.)بخاری( hadees

Hadees~"قرآن مجید کی تلاوت کی فضیلت "

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابو موسی )رضی اللہ تعالی عنه (سے روایت هےکہ رسول اقدس ﷺ نے فرمایا جو مسلمان قرآن پڑھتا ھے اس کی مثال ترنج )میٹھے لیموں یا سنگترے(کی سی ھے  خوشبو بھی اچھی اور مزھ بھی اچھا, جو مسلمان قرآن نہیں پڑھتا وھ کھجور کی مانند ھے جس کا مزہ عمدھ ھوتا ھے مگر خوشبو نہیں ھوتی, جو شخص بدکار ھے لیکن قرآن کی تلاوت کرتا ھے اس کی مثال گل ریحان )نیاز بو( کی ھے بو اچھی مگر مزھ کڑوا. جو شخص بدکار ھے اور قرآن کا پڑھنے والا بھی نہیں وھ اندرائن پھل کی طرح ھے جس کا مزھ بھی کڑوا اور خوشبو بھی نہیں )بخاری,مسلم,ابن ماجہ, ترمذی( hadees

Hadees ~"قرآن مجید کی تلاوت کرتے رھا کرو "بسم اللہ الرحمن الرحیم.حضرت عبداللہ بن مسعود )رضی اللہ تعالی عنه(سے روایت هےکہ رسول اقدس ﷺ نے فرمایا اگر کوئی آیت بھول جاؤ تو اسے یوں نہ کہو کہ میں بھول گیا بلکہ یہ کہنا چاھئے کہ مجھے بھلادی گئی اور قرآن کو پڑھتےرھا کرو کیونکہ قرآن آدمی کے سینے سے اونٹوں سے بھی زیادھ جلد نکل بھاگتا ھے. )بخاری,مسلم, ترمذی(

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت عبداللہ بن مسعود )رضی اللہ تعالی عنه(سے روایت هےکہ رسول اقدس ﷺ نے فرمایا اگر کوئی آیت بھول جاؤ تو اسے یوں نہ کہو کہ میں بھول گیا  بلکہ یہ کہنا چاھئے کہ مجھے بھلادی گئی اور قرآن کو پڑھتےرھا کرو کیونکہ قرآن آدمی کے سینے سے اونٹوں سے بھی زیادھ جلد نکل بھاگتا ھے. )بخاری,مسلم, ترمذی( hadees

Hadees~ تلاوت قرآن کریم

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص )رضی اللہ تعالی عنه(سے روایت هےکہ رسول اقدس ﷺ نے )مجھ سے( فرمایا ہر مہینے  میں قرآن کا ایک ختم کیا کر. میں نے عرض کیا مجھے تو زیادھ قوت ھے. آپ ﷺ نے فرمایا اچھا سات راتوں میں ختم کیا کر اس سے زیادھ مت پڑھ. )بخاری(hadees

Tuesday 15 August 2017

Hadees ~ صبر کیا ھے

  بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت انس (رضی اللہ تعالی عنه)سے روایت هےکہ حضرت محمد ﷺ  نے فرمایا کہ صبر وہی ھے جو صدمے کے شروع میں کیا جائے.(بخاری,مسلم,ترمذی, نسائی,ابوداؤد) hadees

Hadees~ "نماز میں ادھر ادھر دیکھنا"

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت عائشہ(رضی اللہ تعالی عنہ)سے روایت هےکہ میں نے حضرت محمد ﷺ  سے نماز میں ادھر ادھر دیکھنے کے متعلق دریافت کیا آپﷺ نے فرمایا وھ شیطان کی جھپٹ ہوتی ھے شیطان بندے کی نماز میں خلل ڈالتا ھے.  ( بخاری,نسائی,ترمذی,ابوداؤد ) Hadees

Hadees~ "ٹوھ نہ لگاؤ"

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابو ہریرھ(رضی اللہ تعالی عنه)سے روایت هےکہ حضرت محمد ﷺ   نے فرمایا بدگمانی سے بچے رھو بدگمانی سخت جھوٹ ھے. ٹوھ نہ لگاؤ کسی کی عیب جوئی نہ کرو,نجش مت کرو, حسدوبغض اور ترک ملاقات نہ کرو اللہ کے بنرے ھوکر اور آپس میں بھائی بھائی ھوکر رھو سہو. ( بخاری,مسلم, ابوداؤد ) hadees

Hadees~" مومن کا اپنے گناھوں کی پردھ پوشی کرنا

  بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابو ہریرھ(رضی اللہ تعالی عنه)سے روایت هےکہ حضرت محمد ﷺ  نے فرمایا میری امت کے تمام لوگوں کو اللہ تعالی بخش دیں گے مگر جو لوگ کھلم کھلا گناھ کریں (وھ نہیں بخشے جائیں گے) اور یہ ڈھیٹ پن ھے کہ آدمی رات کو کوئی (برا)کام کرے اللہ نے اسے چھپائے رکھا ھو لیکن وھ صبح کو خود ایک ایک سے کہتا پھرے لوگو! میں نے رات یہ گناھ کئے ہیں اللہ نے تو رات بھر اس کے عیوب پر پردھ ڈالا مگر وھ صبح کو اللہ کی پردھ پوشی چاک کرنے لگا.
( مسلم) hadees

Hadees~"مہمان کا حق"

  بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابو شریح کعبی(رضی اللہ تعالی عنه)سے روایت هےکہ حضرت محمد ﷺ  نے فرمایا جو شخص اللہ تعالی اور قیامت پر ایمان رکھتا ھو اسے اپنے مہمان کی خاطر داری کرنا ضروری ھے ایک دن رات تو مہمانی لازمی ھے اور تین دن تک افضل ھے اس کے بعد اس کا خرچ صدقے میں شمار ھوتا ھے. مہمان کے لئے مناسب نہیں کہ میزبان کے پاس پڑا رھے اور تنگ کر ڈالے. ( بخاری) hadees

Hadees-" اللہﷻ کے ننانوے نام"

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابو ہریرھ(رضی اللہ تعالی عنه)سے روایت هےکہ حضرت محمد ﷺ  نے فرمایا اللہﷻ کے ننانوے یعنی ایک کم سو نام ھیں جو شخص انہیں یاد کرلے بہشت میں جائے گا وھ طاق ھے (ایک ھے)اور طاق عدد کو پسند کرتا ھے . ( مسلم,ترمذی) hadees

Hadees-ہتھیار سے اشارھ نہ کرے

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابو ہریرھ(رضی اللہ تعالی عنه)سے روایت هےکہ حضرت محمد ﷺ  نے فرمایا تم میں سے کوئی شخص اپنے مسلمان بھائی کی طرف ہتھیار سے اشارھ کرتے ہوئے کوئی بات نہ کرے, ہوسکتا ھے کہ شیطان صرف اشارے کے بہانے ہتھیار چلوادے اور مسلمانوں کو قتل کر کے وھ دوزخ کے گڑھے میں جانے کا مستحق ھو جائے . ( مسلم) hadees

Hadees-"تلاوت قرآن پاک"

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت جندب بن عبداللہ (رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هےکہ حضرت محمد ﷺ  نے فرمایا کہ تلاوت قرآن پاک اس وقت تک کرو جب تک تمھاری دلچسپی اس کی طرف باقی رھے اور دل ملے رہیں لیکن جب اختلاف کرو تو اٹھ کھڑے ھو . ( مسلم) Hadees

Hadees-"تہجد کی فضیلت"

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابو ہریرھ(رضی اللہ تعالی عنه)سے روایت هےکہ حضرت محمد ﷺ  نے فرمایا ھمارا ربﷻ ہر رات کو زمین سے نذدیک والے آسمان پر اس وقت نازل ھوتا ھے جب رات کا آخری تیسرا حصہ باقی رھ جاتا ھے اور ارشاد فرماتاھے "آیا کوئی میرا بندھ ایسا ھے جو مجھ سے دعا کرے تاکہ میں قبول کروں اور کوئ مانگنے تو میں اسے عنایت کروں اور مغفرت چاھے تو میں بخش دوں. ( بخاری ) Hadees

Hadees-"افضل اعمال"

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت عبداللہ بن مسعود (رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هےکہ حضرت محمد ﷺ  سے پوچھا  اللہﷻ کو کونسا عمل زیادھ پسند ھے. آپ ﷺ نے فرمایا وقت پر نماز پڑھنا. میں نے پوچھا پھر کونسا آپﷺ نے فرمایا ماں باپ سے اچھا سلوک کرنا. میں نے پوچھا پھر کونسا آپ ﷺ فرمایا اللہﷻکی راھ میں جہاد کرنا.  ( بخاری ) Hadees

Hadees-"اچھے برتاؤ کا حقدار"

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابوہریرھ (رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هےکہ ایک شخص حضرت محمد ﷺ کی خدمت میں حاظر ھوکر دریافت کرنے لگا یا رسول اللہ ﷺ ! سب سے زیادھ کس کا حق ھے کہ میں اس کے ساتھ اچھا سلوک کروں. آپ ﷺ نے فرمایا تیری ماں کا. عرض کیا پھر کس کا. فرمایا تیری ماں کا. عرض کیا پھر کس کا. فرمایا تیری ماں کا. عرض کیا پھر کس کا . فرمایا تیرے باپ کا. (مسلم, ابن ماجہ)  Hadees

Friday 4 August 2017

Hadees-"نفل گھرمیں پڑھنا"

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابن عمر (رضی اللہ تعالی عنه)سے روایت هےکہ حضرت محمد ﷺ  نے فرمایا کچھ نماز گھروں میں بھی پڑھا کرو انہیں قبریں نہ بناؤ. ( بخاری) Hadees

Hadees-"زلزلوں اور نشانیوں کا بیان"

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابوہریرھ (رضی اللہ تعالی عنه)سے روایت هےکہ حضرت محمد ﷺ  نے فرمایا قیامت اس وقت تک قائم نہ ھوگی جب تک علم دین اٹھا نہ لیا جائے گا, اس وقت زلزلے کثرت سے آئیں گے. زمانہ جلدی جلدی گزرتا معلوم ھوگا. فسادات ظاہر ھوں گے. ہرج بہت ھونے لگے گا یعنی قتل. تمہیں مال ودولت کثرت سے ملے گا حتی کہ بہنے لگے گا.( بخاری) Hadees

Hadees- "آذاد کو فروخت کرنے پر گناھ"

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابوہریرھ (رضی اللہ تعالی عنه)سے روایت هےکہ حضرت محمد ﷺ  کا ارشاد گرامی ھےکہ اللہﷻ فرماتے ھیں قیامت کے دن میں تین آدمیوں سے جھگڑوں گا. ایک تو وھ جو میرا نام لے کر عہد کرے, پھر توڑ دے. دوسرے وھ شخص جو آذاد کو بیچ دے اور قیمت کھائے. تیسرے وھ شخص جو کسی سے پوری محنت لے پھر مزدوری نہ دے.( ابن ماجہ,بخاری) Hadees

Hadees-جھوٹی قسم کھانے والا

  بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابن مسعود (رضی اللہ تعالی عنه)سے روایت هےکہ حضرت محمد ﷺ  نے فرمایا کہ کسی کا مال غصب کرنے کے لئے (جھوٹی) قسم کھانے والا جب اللہﷻ سے ملے گا تو اللہ تعالی اس پر سخت غصے ھوگا .(بخاری) Hadees

Hadees- صبر کیا ھے

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت انس (رضی اللہ تعالی عنه)سے روایت هےکہ حضرت محمد ﷺ  نے فرمایا کہ صبر وہی ھے جو صدمے کے شروع میں کیا جائے.(بخاری,مسلم,ترمذی, نسائی,ابوداؤد) Hadees