Monday, 21 May 2018

افطاری و سحری

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسولﷲ ﷺ نے فرمایا " میری امت اس وقت تک بھلائی میں رہے گی جب تک وہ افطار جلدی اور سحری مؤخر ( رات کے آخری اوقات تک) کرے گی۔"
مسند احمد 172/5

روزہ ڈھال ھے

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسولﷲ ﷺ نے فرمایا " روزھ جہنم سے ڈھال ھے، جس طرح تمھارے ایک کی لڑائی سے بچانے والی ڈھال ہوتی ھے۔"
مسند احمد 22/4

رمضان المبارک کی برکت

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسولﷲ ﷺ نے فرمایا "جو شخص ایمان کے ساتھ اور طلب  ثواب  کے لئے رمضان المبارک کے روزے رکھتا ھے، اس کے پہلے گناھ معاف کردیے جاتے ہیں۔"
صحیح البخاری 1901
صحیح مسلم 760

Wednesday, 14 March 2018

ضرورت مند رشتہ دار پر خرچ کر

رسول اللہ  ﷺ کا ارشاد ھے "مسکین کو خیرات  دینا ( صرف) صدقہ ھے اور رشتہ دار کو دینا صدقہ بھی ھے اور صلہ رحمی بھی۔"
جامع الترمذی 658

مل بیٹھ کر کھانا کھاؤ

رسول اللہ  ﷺ کا ارشاد ھے "اکھٹے کھانا کھاؤ, اس پر اللہ کانام لو ( بسم اللہ پڑھو) تمھارے لئے اس میں برکت ھوگی۔
سنن ابی داؤد 3764

Tuesday, 13 March 2018

اللہ بڑا قدر دان ھے

ارشاد نبوی ﷺ ھے "خیرات مال کو کم نہیں کرتی۔ معاف کرنے پر اللہﷻ بندے کو اور عزت عطا کرتا ھے اور جو اللہ  کے لئے تواضع ( مہمان نوازی) کرے, اللہ اسے اونچا کرتا ھے۔
صحیح مسلم  2588

اللہ پر بھروسہ

رسول اللہ  ﷺ کا ارشاد ھے "اگر تم اللہ پر ایسا بھروسہ کرو جس طرح اس پر بھروسہ کرنے کا حق ھے تو تمھیں بھی اسے  روزی دے گا جس طرح پرندوں کو دیتا ھے کہ وھ صبح خالی پیٹ نکلتے ہیں اور شام کو سیر ہوکر لوٹتے ہیں۔"
سنن ابن ماجہ 4164