Sunday, 7 March 2021

انصاف کرنے کے تقاضوں کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

 امام المرسلین رَحْمَةً لِّلْعٰلَمِیْن حضرت محمد ﷺ نے فرمایا: ”جب تمہارے پاس دو آدمی فیصلہ کے لیے آئیں تو تم پہلے کے حق میں فیصلہ نہ کرو جب تک کہ دوسرے کی بات نہ سن لو

جامع ترمذی 1331

مشابہت ‏کرنے ‏کا ‏بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

خاتمُ الأنبياء حضرت محمد ﷺ نے فرمایا:  ﷲﷻ نے عورتوں سے مشابہت کرنے والے مَردوں اور مردوں سے مشابہت کرنے والی عورتوں پر لعنت فرمائی ہے۔

مشکوٰۃ 4429

فتنوں کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

 نبيِ رحمت ﷺ نے فرمایا :  ایسے فتنوں کے آنے سے پہلے، نیک اعمال کرنے میں جلدی کر لو، جو تاریک رات کے ٹکڑوں کی طرح ہوں گے، آدمی صبح کے وقت مومن ہو گا تو شام کے وقت کافر جبکہ شام کے وقت مومن ہو گا تو صبح کے وقت کافر وہ دنیا کے مال و متاع کے عوض اپنا دین بیچ دے گا۔

مشکوٰۃ 5383

لوگوں کو ہنسانے کے لیے جھوٹ بولنا

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

خاتم النبیین ﷺ نے فرمایا :  تباہی و بربادی ہے اس شخص کے لیے جو ایسی بات کہتا ہے کہ لوگ سن کر ہنسیں حالانکہ وہ بات جھوٹی ہوتی ہے تو ایسے شخص کے لیے تباہی ہی تباہی ہے

جامع ترمذی 2315

رکوع سے اٹھنے کی دعائیں

رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ حَمْدًا کَثِیْرً طَیِّبًا مُّبَارَکًا فِیْہِ

اے ہمارے رب! تیرے ہی لیے ہر قسم کی تعریف ہے۔ تعریف بہت زیادہ، پاکیزہ جس میں برکت کی گئی ہے۔

صحیح البخاری 799

وضو کی برکت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

شافعِ روزِ محشر رسولِ اکرم ﷺ نے فرمایا : جو شخص وضو کرے اور خوب اچھی طرح وضو کرے تو اس کی خطائیں اس کے جسم سے نکل جاتی ہیں ، حتیٰ کہ اس کے ناخنوں کے نیچے سے بھی نکل جاتی ہیں ۔

مشکوٰۃ 284

عذابِ قبر اور اس سے پناہ مانگنے کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

 رسول اللہ ‌ﷺ طلوع فجر کے وقت یہ دعا کرتے

اَللّٰہُمَّ إِنِّی أَعُوْذُبِکَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَمِنْ فِتْنَۃِ الْقَبْرِ

(اے اللہ! میں تجھ سے قبرکے عذاب اور فتنے سے پناہ طلب کرتا ہوں۔)

مسند احمد 3308