Monday, 7 October 2019

ضیافت کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حضرت ابوشریح الکعبی ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا :’’ جو شخص اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتا ہے وہ اپنے مہمان کی عزت کرے اور وہ ایک دن ایک رات ہے ، اور ضیافت تین دن کے لیے ہے ، اس کے بعد صدقہ ہے ۔ اور مہمان کے لیے حلال نہیں کہ وہ میزبان کے ہاں اس قدر قیام کرے کہ وہ اسے تنگی میں مبتلا کر دے ۔‘‘

مشکوة 4244

صحیح مشورہ دیا جائے

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا :’’ جس شخص نے علم کے بغیر فتویٰ دیا تو اس کا گناہ اسے فتویٰ دینے والے پر ہے ، اور جس شخص نے اپنے (مسلمان) بھائی کو کسی معاملے میں مشورہ دیا حالانکہ وہ جانتا ہے کہ بھلائی و بہتری اس کے علاوہ کسی دوسری صورت میں ہے ، تو اس نے اس سے خیانت کی ۔‘‘

مشکوة 242

مریض کی عیادت کی دعا

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی کسی مریض کی عیادت کے لیے تشریف لے جاتے تو فرماتے:

لَا بَأْسَ طَهُورٌ إِنْ شَاءَ اللَّهُ

کچھ ڈر نہیں انشاءاللہ یہ بیماری گناہوں سے پاک کرنے والی ھے.

صحیح بخاری 3616

دوسروں کے لیے دعا کرنے کا اجر

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا :’’ مسلمان شخص کی اپنے (مسلمان) بھائی کے لیے وہ دعا قبول ہوتی ہے جو اس کی غیر موجودگی میں کی جاتی ہے ، اور (دعا کرنے والے) کے پاس ایک فرشتہ مامور ہوتا ہے ، جب وہ اپنے بھائی کے لیے دعائے خیر کرتا ہے تو وہ مامور فرشتہ آمین کہتا ہے اور کہتا ہے : اسی مثل تمہارے لیے بھی ہو ۔‘‘

مشکوة 2228

جہنم سے خلاصی کی دعا

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چپکے سے کہا: جب تم نمازِ مغرب سے فارغ ہوجاؤ تو سات مرتبہ کہو:

اللَّهُمَّ أَجِرْنِي مِنَ النَّارِ

اے اللہ مجھے جہنم سے بچا لے اگر تم نے یہ دعا پڑھ لی اور اسی رات میں تمہارا انتقال ہو گیا، تو تمہارے لیے جہنم سے پناہ لکھ دی جائے گی، اور جب تم فجر پڑھ کر فارغ ہو اور ایسے ہی یعنی سات مرتبہ  اللَّهُمَّ أَجِرْنِي مِنَ النَّارِ کہو اور پھر اس دن میں تمہارا انتقال ہو جائے تو تمہارے لیے جہنم سے پناہ لکھ دی جائے گی.

سنن ابو داؤد 5079

نماز وتر کے بعد (تین) بار یہ دعا پڑھے

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب وتر میں سلام پھیرتے تو یہ دعا پڑھتے:

سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ

سنن ابو داؤد 1430

فرض نماز کے بعد کے ذکر

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  نماز کے بعد تین بار اسْتَغْفَرَ اللَّهَ ”میں اللہ سے مغفرت چاہتا ہوں“، پھر فرماتے :

اللَّهُمَّ أَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْكَ السَّلَامُ تَبَارَكْتَ يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ

(جامع ترمذی 300)

اور ہر ( فرض ) نماز کے بعد 33 دفعہ سبحان اللہ ، 33 مرتبہ الحمد اللہ اور 34 بار اللہ اکبر کہتے.

صحیح مسلم 1350