Tuesday, 24 July 2018

100 باراستغفار کی تاکید

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اکرم  ﷺ  نے فرمایا "اے لوگوں ! اللّٰہ کی طرف توبہ (رجوع) کرو۔ میں بھی دن میں اللّٰہ تعالیٰ کی طرف سوبار توبہ کرتا ہوں۔"
صحیح مسلم 2702

توبہ کا بیان

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اکرم  ﷺ  نے فرمایا "بےشک اللّٰہ عزوجل رات کو اپنا ہاتھ پھیلاتا ھے تاکہ دن میں گناہ کرنے والا توبہ کر لے اور دن کو ہاتھ پھیلاتا ہے تاکہ رات کو گناہ کرنے والا توبہ کرلے حتیٰ کہ سورج مغرب سے طلوع ہوجائے۔"
صحیح مسلم 2759

ﷲ دیکھ رہا ھے

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اکرم  ﷺ  نے فرمایا "تو ﷲ کی عبادت اس طرح کرے کہ گویا تو اسے دیکھ رہا ھے اور اگر تو (تصور میں) اسے دیکھ نہیں سکتا تو ( اتنا تصور ضرور ہوکہ) وھ تجھے دیکھ رہا ہے"
صحیح مسلم 8
صحیح البخاری 50

انسانوں میں اچھا

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اکرم  ﷺ  نے فرمایا "(انسانوں میں سب سے اچھاوہ ہے) جس کی عمر لمبی اور عمل اچھے ہوں۔"
جامع الترمذی 2329

حسن سلوک کا حقدار

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
ایک شخص نے دریافت کیا! " اے اللّٰہ کے رسول  ﷺ ! میرے حسن سلوک کا زیادہ حقدار کون ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: تیری ماں۔ عرض کی: پھر اس کے بعد؟ فرمایا: تیری ماں۔ عرض کی پھر اس کے بعد؟ آپ ﷺ نے فرمایا: تیری ماں۔ کہا پھر کون؟ آپ  ﷺ نے فرمایا: تیرا باپ۔"
صحیح البخاری 5971
صحیح مسلم 2548

ناپسندیدہ اعمال

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اکرم  ﷺ  نے فرمایا "بےشک ﷲ ﷻ نے تم پر ماؤں کو ایذا دینا، بیٹیوں کو زندہ درگور کر نا، کنجوسی کرنا اور بھیک مانگنا حرام قرار دیا ہے اور قیل وقال (بحث و تکرار), سوالات کی کثرت اور مال ضائع کرنےکو ناپسند قرار دیا ہے۔"

صحیح البخاری 2408

سب سے بڑا گناہ

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
ایک مرتبہ حضورِ اکرم ﷺ  نے صحابہ کرام رضی اللّٰہ عنھم سے فرمایا " کیا میں تمھیں بڑے گناھوں میں سے سب سے بڑا گناہ نہ بتاؤں؟ تین بار فرمایا، لوگوں نے عرض کی: کیوں نہیں اے اللّٰہ کے رسول ﷺ ! آپ  ﷺ نے فرمایا: ' (کسی کو) اللّٰہ ﷻ کا شریک بنانااور والدین کی نافرمانی کرنا '۔ آپ ﷺ  ٹیک لگائے ہوئے تھے کہ اٹھ کر بیٹھ گئے اور فرمانے لگے: ' جھوٹی بات کہنا اور جھوٹی گواہی دینا '۔ آپ ﷺ بار بار یہی کہتے رہے۔ یہاں تک کہ ابوبکر رضی اللّٰہ عنہ(دل میں) کہنے لگے :آپ ﷺ خاموش نہیں ہوں گے۔"

صحیح البخاری5976
صحیح مسلم 87