بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت حسن و حضرت حسین رضی اللہ عنہما کے لیے پناہ طلب کیا کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ تمہارے بزرگ دادا ( ابراہیم علیہ السلام ) بھی ان کلمات کے ذریعہ اللہ کی پناہ حضرت اسماعیل اور حضرت اسحاق علیہ السلام کے لیے مانگا کرتے تھے:
أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لَامَّةٍ
’’میں تم دونوں کو ﷲ تعالیٰ کے مکمل کلمات کی پناہ میں دیتا ہوں، ہر شیطان اور زہریلے جانور سے اور ہر لگ جانے والی نظر سے۔‘‘
صحیح بخاری 3371
No comments:
Post a Comment