بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ.
حضرت انس ؓ بیان کرتے ہیں ، دو آدمیوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس چھینک ماری تو آپﷺ نے ان میں سے ایک کو چھینک کا جواب (یرحمک اللہ) دیا جبکہ دوسرے کو نہ کہا ، تو اس شخص نے عرض کیا ، اللہ کے رسول ﷺ! آپ نے اس کے لیے دعا فرمائی جبکہ میرے لیے دعا نہیں فرمائی ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ اس لیے کہ اس نے *الحمد للہ* کہا ، جبکہ تم نے ’’الحمد للہ‘‘ نہیں کہا ۔‘‘
مشکوة 4734
No comments:
Post a Comment