بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول ﷺ ! آپ مجھے وصیت کریں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب برائی ہو جائے تو اس کے بعد نیکی کر، تاکہ وہ برائی کے اثر کو مٹا دے۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسولﷺ! کیا لَا اِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ (کہنا) بھی نیکی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ تو سب سے زیادہ فضیلت والی نیکی ہے۔
مسند احمد 5423
No comments:
Post a Comment