Friday, 31 March 2023

قوموں پر عذاب کا بیان

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: جب ﷲﷻ کسی قوم پر عذاب نازل کرتا ہے تو تمام لوگ اس عذاب کی لپیٹ میں آجاتے ہیں، پھر وہ اپنے اپنے اعمال کے مطابق (روز قیامت) اٹھائے جائیں گے۔

مشکوٰۃ 5344 (صحیح)

سنجیدگی اور وقار سے رہنے کا بیان

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

 رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: نیک چلن، عمدہ کردار اور میانہ روی نبوت کا پچیسواں حصہ ہے۔

سنن ابوداؤد 4776 (صحیح)

Monday, 13 March 2023

صدقے کا مال واپس لینا یا خریدنا

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

 حضرت عمر ؓ فرماتے ہیں کہ میں نے ایک گھوڑا ﷲﷻ کے راستے (جہاد) میں کسی (مجاہد) کو دیا۔ اس نے گھوڑے(کی خاطر تواضع نہ کی اور اس) کو ضائع (کمزور) کر دیا۔ میرا ارادہ ہوا کہ اس سے دوبارہ خرید لوں۔ میرا خیال تھا وہ سستا ہی بیچ دے گا۔ میں نے اس بارے میں رسولِ کریم ﷺ سے پوچھا تو آپﷺ نے فرمایا: ’’ تُو اسے مت خرید چاہے وہ ایک درہم ہی کا تجھے دے کیونکہ جو شخص اپنے صدقے کو( کسی بھی صورت میں) واپس لیتا ہے، وہ اس کتے کی طرح ہے جو اپنی قے چاٹتا ہے

سنن النسائی 2616 (صحیح)

روزانہ تلاوتِ قرآنِ مجید کا اجر وثواب


بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

صادق و امین رسولِ کریم‌ﷺ نے فرمایا: ’’جو شخص دس آیات کا اہتمام کرتا ہے وہ غافلین میں نہیں لکھا جاتا، جو سو آیات (کی تلاوت و حفظ اور عمل) کا اہتمام کرتا ہے تو وہ اطاعت گزاروں میں لکھ دیا جاتا ہے اور جو شخص ہزار آیات کا اہتمام کرتا ہے تو وہ ڈھیروں اجر و ثواب پانے والوں میں لکھ دیا جاتا

مشکوٰۃ 1201 (صحیح)

زیادہ باتونی شخص کے لیے وعید

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اِمامُ الانبیاء حضرت محمد مصطفی ﷺ نے فرمایا: ’’ﷲ کے ذکر کے سوا زیادہ باتیں نہ کیا کرو، کیونکہ ﷲ کے ذکر کے سوا زیادہ باتیں کرنا دل کی قسادت (سختی) کا باعث ہے اور سخت دل شخص ﷲﷻ سے کوسوں دور ہے

مشکوٰۃ 2276 (صحیح)

قرض کی ادائیگی میں مہلت دینے کا اجر

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

 خَاتَمِ النَّبِیِّیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: جس نے کسی تنگ دست پر آسانی کی تو ﷲﷻ دنیا اور آخرت میں اسے آسانی عطا فرمائے گا

سنن ابنِ ماجہ2417 (صحیح)

بہترین ذکر اور بہترین دُعا

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

 ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: ”سب سے بہتر ذکر لا إلہ إلا اللہ ہے، اور بہترین دُعا الحمد للہ ہے"۔

جامع الترمذی 3383 (صحیح)