Monday, 21 November 2022

دینِ اسلام میں نماز کی اہمیت

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

خَاتَمِ النَّبِیِّیْن رسولِ کریمﷺ نے ایک روز نماز کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: جس نے نماز کی حفاظت و پابندی کی تو وہ اُس شخص کے لیے روزِ قیامت نُور، دلیل اور نجات ہو گی، اور جس نے اسکی حفاظت و پابندی نہ کی تو روزِ قیامت اسکے لیے نور ، دلیل اور نجات نہیں ہوگی اور وہ قارون، فرعون، ہامان اور ابی بن خلف کے ساتھ ہوگا ۔

مشکوٰۃ 578 (صحیح)

کبھی بھی ﷲ کی یاد سے غافل نہ ہو

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

نبيِ رحمت ﷺ نے فرمایا: جو شخص کہیں لیٹا ہو اور اس میں ﷲﷻ کا ذکر نہ کیا ہو تو قیامت کے دن اسے حسرت و افسوس ہوگا۔ اور جو شخص کہیں بیٹھا ہو اور وہاں ﷲ عزوجل کا ذکر نہ کیا ہو تو قیامت کے دن اسے حسرت و افسوس ہوگا۔

سنن ابوداؤد 5059 (صحیح)

حیا اور کم گوئی کی اہمیت

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: حیا اور کم گوئی ایمان کی شاخیں ہیں، جبکہ فحش گوئی اور بیان (مبالغہ آرائی) نفاق کی دو شاخیں ہیں۔

مشکوٰۃ 4796 (صحیح)

جمائی لینے کا بیان

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: بلاشبہ ﷲﷻ چھینک کو پسند اور جمائی کو ناپسند کرتا ہے۔ چنانچہ جب کسی کو جمائی آئے تو جہاں تک ہوسکے اسے روکے اور ہاء ہاء کی آواز نہ نکالے۔ بلاشبہ یہ شیطان کی طرف سے ہوتی ہے اور وہ اس سے ہنستا ہے۔

سنن ابوداؤد 5028 (صحیح)

نماز میں آمین کہنے کی فضیلت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: جب امام آمین کہے تو تم بھی آمین کہو، کیونکہ جس کی آمین فرشتوں کی آمین کے موافق (ساتھ ) ہوگئی اس کے سابقہ گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں ۔

مشکوٰۃ 825

آذان کا جواب دینے کا بیان

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

خَاتَمُ الْمُرْسَلین رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: جب تم آذان سنو تو اسی طرح کہو جیسے کہ مؤذن کہتا ہے ۔

سنن ابوداؤد 522 (صحیح)

مہاجر کون ھے؟

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں اور مہاجر وہ ہے جو اُن کاموں کو چھوڑ دے جن سے ﷲﷻ نے منع فرمایا ہے۔ 

صحیح البخاری 10(صحیح)