Friday, 22 June 2018

قرآن مجید کی اہمیت

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اکرم ﷺ نے فرمایا" تم میں بہتر وہ ھے جو قرآن سیکھے اور اسے (دوسروں کو) سکھائے۔"
صحیح البخاری 5027

انبیاء کی تعظیم کا حکم

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول ﷲ ﷺ نے فرمایا "ﷲ کے انبیاء کو ایک دوسرے پر فضیلت نہ دو ( اس انداز سے کہ اس سے کسی دوسرے کی توہین کا پہلو نکلے ۔"
صحیح البخاری 3414
صحیح مسلم 2373

خاتم النبیین ﷺ

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول ﷲ ﷺ نے فرمایا " میری اور پہلے انبیاء علیہ السلام کی مثال اس طرح ہے جیسا کہ وہ شخص جس نے خوبصورت محل تیار کیا اور ایک کنارے پر ایک اینٹ کی جگہ خالی رہنے دی۔ لوگ گھوم پھر کر اس محل کو دیکھتے اور پسند کرتے ہیں اور کہتے ہیں: یہ اینٹ کیوں نہیں رکھی گئی ھے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: سو وہ اینٹ میں ہی ھوں اور میں خاتم النبیین ہوں۔"
صحیح البخاری 3535
صحیح مسلم 2286

حوض کوثر

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول ﷲ ﷺ نے فرمایا "میرے حوض کا حجم ایک ماہ کی مسافت جتنا ھے، اس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید اور اس کی مہک کستوری سے زیادھ پاکیزھ ھوگی، اس کے آب خورے آسمان کے ستاروں کی مثل ہوں گے، جو ایک بار اس سے (پانی) پی لے گا اسے کبھی پیاس نہیں لگے گی۔"
صحیح البخاری 6579
صحیح مسلم 2292

عذابِ قبر

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول ﷲ ﷺ دو قبروں کے پاس سے گزرے اورفرمایا "یقیناً ان دونوں کو عذاب ہورہا ھے اور (بظاہر) کسی بڑے جرم میں نہیں، پھر فرمایا: ہاں کیوں نہیں! (اپنی سزا کے اعتبار سے یہ جرم بڑے ہیں) : ایک چغل خوری کرتا تھا اور دوسرا اپنے پیشاب (کے چھینٹوں)سے اجتناب نہیں کرتا تھا۔"
صحیح البخاری 1378

Sunday, 17 June 2018

حسن سلوک کے حقدار

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اکرم ﷺ نے فرمایا" اپنی ماں، باپ، پھر بہن، بھائی، پھر درجہ بدرجہ دیگر قریبی رشتہ داروں کے ساتھ اچھا سلوک وبرتاؤ کر۔ "
المستدرک للحاکم 151/4

عیدالفطر کی سنت

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت انس(رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے. ‏حضرت محمد ﷺ عیدالفطر کے دن عید گاہ کو نہ جاتے یہاں تک کہ کهجوریں کهاتے اور طاق کهجوریں کهاتے ۔ (بخاری)