Wednesday, 11 January 2023

سردی میں وضو کرنے کا اجر

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

 رسولِ اکرم ﷺ نے فرمایا: کیا میں تمہیں وہ اعمال نہ بتاؤں جن کی وجہ سے ﷲﷻ غلطیاں معاف فرما دیتا ہے اور نیکیوں میں اضافہ فرما دیتا ہے؟ ‘‘صحابہ کرام ؓ نے عرض کیا: کیوں نہیں ! اللّٰہ کے رسولﷺ ! آپ ﷺ نے فرمایا: ’’اس وقت کامل ( سنوار کر ) وضو کرنا جب ( سردی وغیرہ کی وجہ سے ) دل نہ چاہتا ہو، اور مسجدوں کی طرف زیادہ قدم اٹھانا، اور ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا۔

سنن ابنِ ماجہ 427 (صحیح)

کھانا کھاکر شُکر ادا کرنے کا اجر

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: ”کھانا کھا کر اللّٰه کا شکر ادا کرنے والا ( اجر و ثواب میں ) صبر کرنے والے روزہ دار کے برابر ہے“۔  

جامع الترمذی 2486 (صحیح)

خرید وفروخت کے معاملات کا بیان

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

صادق و امین رسولِ کریم‌ﷺ نے فرمایا: دو خرید و فروخت کرنے والے جب تک ایک دوسرے سے جدا نہ ہوں، انہیں سودا ختم کرنے کا اختیار رہتا ہے۔ اگر وہ دونوں سچ بولیں اور ہر بات وضاحت سے بیان کردیں تو انکے سودے میں برکت ہوگی، اور اگر وہ جھوٹ بولیں اور صورت حال چھپالیں تو انکے سودے سے برکت اُٹھ جائے گی ۔

سنن النسائی 4462 (صحیح)

بدگمانی سے بچتے رہو

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

خَاتَمُ الْمُرْسَلین رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا بدگمانی سے بچتے رہو کیونکہ بدگمانی سب سے جھوٹی بات ہے ( اور لوگوں کے رازوں کی ) کھوج کرید نہ کیا کرو اور نہ ( لوگوں کی نجی گفتگوؤں کو ) کان لگا کر سنو، آپس میں دشمنی نہ پیدا کرو بلکہ بھائی بھائی بن کر رہو۔

صحیح البخاری 5143 (صحیح)

درُود شریف کی فضیلت

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

دُعا آسمان اور زمین کے درمیان رکی رہتی ہے، اس میں سے ذرا سی بھی اُوپر نہیں جاتی جب تک کہ تم اپنے نبی کریمﷺ پر صلاۃ ( درود ) نہیں بھیج لیتے۔ 

جامع الترمذی 486 (صحیح)

سوال کرنا اور مانگنا مکروہ کام ھے

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

 رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: آدمی کا رسی لے کر پہاڑ پر جانا، اور ( وہاں سے ) ایندھن کا گٹھا اپنی پیٹھ پر ( اٹھا کر ) لانا، اسے بیچ کر اس کی قیمت پر قناعت کرنا، اس بات سے بہتر ہے کہ لوگوں سے مانگتا پھرے، وہ اسے کچھ دیں یا نہ دیں۔

سنن ابنِ ماجہ 1836 (صحیح)

Friday, 30 December 2022

صلح کروانے کی اہمیت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: جس شخص نے دو آدمیوں میں صلح کروانے کی خاطر بات بنا کر کہی ہو، اس نے جھوٹ نہیں بولا ۔

سنن ابوداؤد 4920 (صحیح)