Monday, 21 May 2018

حقدار کے حق کا بیان

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسولﷲ ﷺ فرماتے ھے" جس نے اپنے کسی بھائی کی عزت کا یا کوئی اور حق دینا ھےتو وہ آج ہی اسے معاف کروالے, اس سے پہلے کہ جب درہم و دینار نہیں ھوں گے اور اگر اس کے پاس نیک عمل ہوں گے تو وہی بدلہ میں لئے جائیں گے اور اگر نیکیاں نہیں ہونگی تو حق دار کے گناہ اس پر ڈال دیے جائیں گے۔"
صحیح البخاری 2449

خالص منافق کی چار صفات

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسولﷲ ﷺ فرماتے ھے" جس میں چار صفات ہوں، وہ خالص منافق ھے اور جس میں ایک خصلت ہو اس میں نفاق کی ایک صفت ھے ۔ الا یہ کہ وہ اسے ترک کردے ( وہ یہ ہیں) جب امین سمجھا جائے تو خیانت کرے، بات کرے تو جھوٹ بولے، معاہدہ کرے تو دھوکا دے اور لڑے تو گالی دے۔"
صحیح البخاری 34
صحیح مسلم 58

روزے کی فضیلت

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسولﷲ ﷺ فرماتے ھے" جو شخصﷲ عزوجل کے راستہ میں ایک دن روزہ رکھتا ہے، ﷲ اس کا چہرہ جہنم سے ستر سال دور کردے گا ۔"
صحیح البخاری 2840

دعا رد نہیں ھوتی

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسولﷲ ﷺ فرماتے ھے" افطار کے وقت روزے دار کی دعا رد نہیں کی جاتی۔"
سنن ابن ماجہ 1753

باب ر یان

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسولﷲ ﷺ نے فرمایا" جنت میں ایک دروازہ ھے جسے"ریان" کیاجاتا ھے، قیامت کے دن اس سے روزے دار داخل ھوں گے۔ ان کے علاؤہ اس میں سے کوئی اندر نہیں جاسکے گا۔ پکارا جائے گا روزے دار کہاں ہیں؟ وھ کھڑے ھو جائیں گے، انکےسوا کوئی اور اس ( دروازے) سے داخل نہیں ھوگا ۔ جب یہ داخل ھوجائیں گے تو دروازے بند کردیا جائے گا، پھر بعد میں کوئی بھی اس میں داخل نہ ھوگا۔"
صحیح البخاری 2896
صحیح مسلم 1152

رمضان میں تلاوت قرآن مجید

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسولﷲ ﷺ رمضان میں کثرت سے تلاوت کرتے تھے اور جبرائیل علیہ السلام بھی رمضان المبارک میں  آپ کے ساتھ قرآن پاک کا دور کرتے تھے"
صحیح البخاری 6

افطاری و سحری

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسولﷲ ﷺ نے فرمایا " میری امت اس وقت تک بھلائی میں رہے گی جب تک وہ افطار جلدی اور سحری مؤخر ( رات کے آخری اوقات تک) کرے گی۔"
مسند احمد 172/5