Wednesday, 23 June 2021

ﷲﷻ کا ناپسندیدہ شخص

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

خَاتَمِ النَّبِیِّیْنَ رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: ﷲﷻ کے نزدیک سب سے ناپسندیدہ اور قابلِ نفرت شخص وہ ہے جو ضدی اور جھگڑالو ہے۔

سنن نسائی 5425

نماز کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نبيِ رحمت ﷺ نے ایک روز نماز کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: جس نے نماز کی حفاظت و پابندی کی تو وہ اس شخص کے لیے روزِ قیامت نور، دلیل اور نجات ہو گی، اور جس نے اس کی حفاظت و پابندی نہ کی تو روز قیامت اس کے لیے نور، دلیل اور نجات نہیں ہوگی اور وہ قارون، فرعون، ہامان اور ابی بن خلف کے ساتھ ہو گا۔

مشکوٰۃ 578

تین دعائیں جو رد نہیں ہوتی

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا :  تین دعائیں ایسی ہیں جن کی قبولیت میں کوئی شک نہیں ، والد کی دعا ، مسافر کی دعا اور مظلوم کی دعا ۔

مشکوٰۃ 2250

تین چیزوں میں دیر نہ کرنا

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حضرت علی ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا : علی ؓ ! تین چیزوں میں تاخیر نہ کرنا ، ایک نماز جب اس کا وقت آجائے ، جنازہ جب تیار ہوجائے اور بیوہ ، مطلقہ اور کنواری خاتون (کے نکاح میں) جب تمہیں اس کا کفو(برابری کا رشتہ) مل جائے ۔

مشکوٰۃ 605

بہترین صدقہ

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا : ایک دینار وہ ہے جسے تو نے اللہ کی راہ میں خرچ کیا ، ایک دینار جو تو نے گردن آزاد کرنے میں خرچ کیا ایک دینار وہ ہے جسے تو نے کسی مسکین پر خرچ کیا اور ایک دینار وہ ہے جسے تو نے اپنے اہل و عیال پر خرچ کیا ، ان میں سے سب سے زیادہ باعث اجر وہ ہے جو تو نے اپنے اہل وعیال پر خرچ کیا ۔

مشکوٰۃ 1931

کسی بھی نیکی کو معمولی نہ سمجھو

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حضرت ابوذر ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا :  نیکی کے کسی بھی کام کو معمولی مت سمجھو، خواہ تم اپنے بھائی کو خندہ پیشانی سے ملو ۔

مشکوٰۃ 1894

مومن آزمائش پر صبر کرتا ھے

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا : مومن پر اس کی جان و مال اور اس کی اولاد کے بارے میں آزمائش آتی رہتی ہے حتیٰ کہ وہ اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرتا ہے تو اس کے ذمے کوئی خطا نہیں ہوتی ۔

مشکوٰۃ 1567

سونے ‏سے ‏پہلے ‏سنت ‏عمل

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ جب نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اپنے بستر پر آرام کرتے تو آپ ہر رات اپنے دونوں ہاتھ اکٹھے کرتے ، پھر سورۂ اخلاص ، سورۂ فلق اور سورۂ ناس پڑھ کر ہاتھوں پر پھونک مارتے ، پھر جہاں تک ممکن ہوتا انہیں اپنے جسم پر پھیرتے ، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اپنے سر ، چہرے اور اپنے جسم کے اگلے حصے پر ہاتھ پھیرتے اور آپ تین مرتبہ ایسا کرتے ۔

مشکوٰۃ 2132

نمازِ جمعہ کی اہمیت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

خَاتَمُ الْمُرْسَلین رسولِ کریم ﷺ نے جمعہ سے پیچھے رہ جانے والے لوگوں کے بارے میں فرمایا : میں نے ارادہ کیا کہ میں کسی آدمی کو حکم دوں وہ لوگوں کو نماز پڑھائے، پھر میں جمعہ سے پیچھے رہ جانے والے لوگوں کو گھروں سمیت آگ لگا دوں۔

مشکوٰۃ 1378

اہلٕ کتاب کو سلام کا جواب

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا : جب اہل کتاب تمہیں سلام کریں تو تم (جواب میں اتنا) کہو: وعلیکم ۔

مشکوٰۃ 4637

ریاکاری کی حرمت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

 نبيِ رحمت ﷺ نے فرمایا : جو شخص ( اپناعمل لوگوں کو ) سناتا ہے اللہ اس کے بارے میں ( ہونے والا فیصلہ ) لوگوں کو سنائے گا ( اور اسے رسواکرے گا ) اور جو ( لوگوں کو ) دکھاتا پھرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے بارے میں لوگوں کو دکھا دے گا( کہ اس کا انجام کیا ہوا ۔) 

صحیح مسلم 7476

‎بات ‏سوچ ‏سمجھ ‏کر ‏گرو

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

‌خَاتَمُ الْمُرْسَلین رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا : بے شک بندہ ایسی بات کرتا ہے جس میں اللہ کی رضا ہوتی ہے اور وہ اسے کوئی اہمیت نہیں دیتا، لیکن اللہ اس کی وجہ سے درجات بلند فرما دیتا ہے، اور بندہ ایسی بات کرتا ہے جس میں اللہ کی ناراضی ہوتی ہے اور وہ اسے کوئی اہمیت نہیں دیتا، لیکن وہ اس کے باعث جہنم میں گر جاتا ہے۔

مشکوٰۃ 4813

Tuesday, 22 June 2021

قضائے حاجت کے آداب

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسولِ کریم صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب تم قضائے حاجت کے لیے جاؤ تو قبلہ کی طرف منہ کرو نہ پشت، بلکہ مشرق یا مغرب کی طرف منہ کرو۔

مشکوٰۃ 334

جنت ‏کے ‏قریب ‏کرنے ‏والا ‏عمل

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

ایک آدمی نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور پوچھا : مجھے کوئی ایسا کام بتائیے جس پر میں عمل کروں تو وہ مجھے جنت کے قریب اور آگ سے دور کر دے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا :  یہ کہ تو اللہ کی بندگی کرے اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائے، نماز کی پابندی کرے، زکاۃ ادا کرے اور اپنے رشتہ داروں سے صلہ رحمی کرے ۔ 

صحیح مسلم 106

سلام کرو ‏اور ‏کھانا ‏کھلاؤ

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

ایک شخص نے نبی کریم ﷺ سے پوچھا کہ کون سا اسلام بہتر ہے؟ فرمایا کہ تم کھانا کھلاؤ، اور جس کو پہچانو اس کو بھی اور جس کو نہ پہچانو اس کو بھی، الغرض سب کو سلام کرو۔

صحیح البخاری 13

ذکر کی ‏برکت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نبيِ رحمت ﷺ نے ایک شاخ پکڑی، اس کو ہلایا، لیکن اس سے پتے نہ جھڑے، پھر ہلایا، لیکن پھر بھی پتے نہیں جھڑے، پھر اس کو ہلایا تو اس کے پتے جھڑ گئے، رسولِ کریم ‌ﷺ نے فرمایا: بیشک سُبْحَانَ اللّٰہِ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ، لَا اِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ، اَللّٰہُ أَکْبَرُ، یہ کلمات غلطیوں کو ایسے زائل کرتے ہیں، جیسے درخت اپنے پتے گرا دیتا ہے۔ 

مسند احمد 5453

غصے ‏پر ‏قابو ‏رکھو

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

 خَاتَمِ النَّبِیِّیْنَ رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا:  تم لوگ پہلوان کس کو شمار کرتے ہو؟  لوگوں نے عرض کیا: اس کو جسے لوگ پچھاڑ نہ سکیں، آپﷺ نے فرمایا:  نہیں، بلکہ پہلوان وہ ہے جو غصے کے وقت اپنے نفس پر قابو رکھتا ہو ۔ 

سنن ابو داؤد 4779

مسواک کی اہمیت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مسواک منہ کی صفائی و پاکیزگی اور رب تعالیٰ کی رضا مندی کا ذریعہ ہے  

سنن نسائی 5

دُعا کی فضیلت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  اللہ کے نزدیک دُعا سے زیادہ معزز و مکرم کوئی چیز ( عبادت ) نہیں ہے

جامع ترمذی 3370

سجدہ سہو کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

خَاتَمِ النَّبِیِّیْنَ رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا:  آدمی کے پاس شیطان اس کی نماز میں آتا ہے اور اسے شبہ میں ڈال دیتا ہے، یہاں تک آدمی نہیں جان پاتا کہ اس نے کتنی رکعت پڑھی ہیں؟ چنانچہ تم میں سے کسی کو اگر اس قسم کا شبہ محسوس ہو تو اسے چاہیئے کہ وہ بیٹھے بیٹھے سہو کے دو سجدے کرلے

جامع الترمذی 397

حدیثِ نبوی کی تعظیم و توقیر

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب میں رسول کریم ﷺ سے کوئی حدیث بیان کروں تو تم یہی ( خیال گمان ) رکھو کہ آپ ﷺ کی بات سب سے زیادہ عمدہ اور ہدایت و تقویٰ میں سب سے بڑھی ہوئی ہے۔

سنن ابنِ ماجہ 20

ایمان کی نشانی

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ ‌ نے فرمایا: جو نیکی کر کے خوش ہوا اور برائی کر کے پریشان ہوا، وہ مؤمن ہے۔ 

مسند احمد 94

جمعہ کے دن ‏غسل ‏کا ‏بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نبيِ رحمت ﷺ نے فرمایا: جمعہ کے دن ہر بالغ کے لیے غسل ضروری ہے۔

صحیح البخاری 879

مکمل وضو کرنے کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسولِ کریم ﷺ نے ایک قوم کو اس حال میں دیکھا کہ وضو کرنے میں ان کی ایڑیاں ( پانی نہ پہنچنے کی وجہ سے ) خشک تھیں تو آپ ﷺ نے فرمایا: ایڑیوں کو بھگونے میں کوتاہی کرنے والوں کے لیے جہنم کی آگ سے تباہی ہے، وضو پوری طرح سے کرو

سنن ابوداؤد 97

بدگمانی سے بچتے رہو

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسول اکرم ﷺ نے فرمایا ” بدگمانی سے بچتے رہو، بدگمانی اکثر تحقیق کے بعد جھوٹی بات ثابت ہوتی ہے اور کسی کے عیوب ڈھونڈنے کے پیچھے نہ پڑو، کسی کا عیب خواہ مخواہ مت ٹٹولو اور کسی کے بھاؤ پر بھاؤ نہ بڑھاؤ اور حسد نہ کرو، بغض نہ رکھو، کسی کی پیٹھ پیچھے برائی نہ کرو بلکہ سب اللہ کے بندے آپس میں بھائی بھائی بن کر رہو۔ 

صحیح البخاری 6066

دُعا کی قبولیت میں جلد بازی نہ کرو


بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  بندہ کی دعا قبول ہوتی ہے جب تک کہ وہ جلدی نہ کرے کہ کہنے لگے کہ میں نے دعا کی تھی اور میری دعا قبول نہیں ہوئی۔

صحیح البخاری 6340

تہجد کی فضیلت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نبيِ رحمت ﷺ نے فرمایا: ہمارا رب ﷻ ہر رات جس وقت رات کا آخری ایک تہائی حصہ باقی رہ جاتا ہے، آسمان دنیا پر اترتا ہے، پھر فرماتا ہے: کون مجھ سے دُعا کرتا ہے کہ میں اس کی دُعا قبول کروں؟ کون مجھ سے مانگتا ہے کہ میں اسے دوں؟ کون مجھ سے مغفرت طلب کرتا ہے کہ میں اس کی مغفرت کر دوں؟ ۔ 

سنن ابو داؤد 1315

کبیرہ گناہ

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

خَاتَمُ الْمُرْسَلین رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: ”کبیرہ گناہ: اللہ کے ساتھ شریک کرنا، ماں باپ کی نافرمانی کرنا، ( ناحق ) کسی کو قتل کرنا، جھوٹ کہنا یا جھوٹ بولنا ہے

جامع ترمذی 3018

اتباع سنت کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "جس نے میری اطاعت کی اس نے اللہ کی  اطاعت کی، اور جس نے میری نافرمانی کی اس نے اللہ کی نافرمانی کی

سنن ابنِ ماجہ 3

اللہ کی راہ ‏میں ‏قدم ‏گردآلود ‏ہونا

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حضرت یزید بن ابی مریم بیان کرتے ہیں کہ میں جمعہ کے لیے پیدل جا رہا تھا کہ مجھے حضرت عبایہ بن رافع آ ملے ۔ کہنے لگے : خوش ہو جاؤ کیونکہ تیرے یہ قدم اللہ کے راستے میں اٹھ رہے ہیں اور میں نے حضرت ابوعبس رضی اللہ عنہ کو فرماتے سنا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : جس شخص کے قدم اللہ تعالیٰ کے راستے میں غبار آلود ہو جائیں ‘وہ شخص آگ پر حرام ہے ۔

سنن نسائی 3118

عذابِ قبر اور اس سے پناہ مانگنے کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نبی کریم ‌ﷺ طلوع فجر کے وقت یہ دعا کرتے

اَللّٰہُمَّ إِنِّی أَعُوْذُبِکَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَمِنْ فِتْنَۃِ الْقَبْرِ۔

(اے اللہ! میں تجھ سے قبرکے عذاب اور فتنے سے پناہ طلب کرتا ہوں۔)

مسند احمد 3308

منافق کی تین نشانیاں

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن حضرت محمد صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا :’’ منافق کی تین نشانیاں ہیں۔ جب بات کرے تو جھوٹ بولے، جب وعدہ کرے تو وعدہ خلافی کرے اور جب اس کے پاس امانت رکھی جائے تو خیانت کرے۔‘‘ متفق علیہ

مشکوٰۃ 55

‎جانماز ‏کی ‏اہمیت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ


نبی کریم ﷺ نے ایک دھاری دار چادر میں نماز پڑھی۔ پھر فرمایا کہ اس کے نقش و نگار نے مجھے غافل کر دیا۔ اسے لے جا کر ابوجہم کو واپس کر دو اور ان سے ( اسکے بجائے)  سادی چادر مانگ لاؤ۔ 

صحیح البخاری 752

یتیم سے حسنِ سلوک

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یتیم کی پرورش کرنے والا اس کا اپنا ( رشتہ دار ) ہو یا غیر ہو، میں محمدﷺ اور وہ جنت میں اس طرح ہوں گے، پھر امام مالک رحمۃ اللہ علیہ نے شہادت کی انگلی اور درمیانی انگلی ( کو ملاکر اس ) کے ساتھ اشارہ کیا ۔ 

صحیح مسلم 7469

کھانا کھانے کے آداب


بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”برکت کھانے کے بیچ میں نازل ہوتی ہے، اس لیے تم لوگ اس کے کناروں سے کھاؤ، بیچ سے مت کھاؤ

جامع ترمذی 1805