Monday, 19 April 2021

روزہ ‏افطار ‏کروانے ‏کا ‏اجر


بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

مَحبوبِ ربُّ الْعٰلمِین حضرت محمد ﷺ نے فرمایا : جو شخص کسی روزہ دار کا روزہ افطار کرائے یا کسی مجاہد کی تیاری کرا دے تو اسے بھی اس (روزہ دار یا مجاہد) کی مثل اجر ملتا ہے ۔

مشکوٰۃ 1992

سحری کھانے میں برکت ھے


بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رَحْمَةً لِّلْعٰلَمِیْن حضرت محمد ﷺ نے فرمایا، سحری کھاؤ کہ سحری میں برکت ہوتی ہے۔

صحیح بخاری 1923

روزہ ‏ڈھال ‏ھے

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا روزہ دوزخ سے بچنے کے لیے ایک ڈھال ہے اس لیے  ( روزہ دار )  نہ فحش باتیں کرے اور نہ جہالت کی باتیں اور اگر کوئی شخص اس سے لڑے یا اسے گالی دے تو اس کا جواب صرف یہ ہونا چاہئے کہ میں روزہ دار ہوں

صحیح بخاری 1894

اللہ کی راہ میں روزہ رکھنے کا اجر


بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نبیِ آخر الزماںﷺ  نے فرمایا: کوئی شخص نہیں جو ﷲ کی راہ میں ایک دن کا روزہ رکھے مگر ﷲ تعا لیٰ اس دن ( کے روزے )  بدلے اس کے چہرے کو  ( جہنم کی )  آگ سے ستر سال کی مسافت تک دورکردے گا۔ 

صحیح مسلم 2711

بےروزہ دار کا مذاق نہ اُڑاؤ


بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

ہم (صحابہ کرام) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ( رمضان میں ) سفر کیا کرتے تھے۔ ( سفر میں بہت سے روزے سے ہوتے اور بہت سے بے روزہ ہوتے ) لیکن روزے دار بے روزہ دار پر اور بے روزہ دار روزے دار پر کسی قسم کی عیب جوئی نہیں کیا کرتے تھے۔

صحیح البخاری 1947

باب ‏ریان


بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، جنت کا ایک دروازہ ہے جسے ریان کہتے ہیں قیامت کے دن اس دروازہ سے صرف روزہ دار ہی جنت میں داخل ہوں گے، ان کے سوا اور کوئی اس میں سے نہیں داخل ہو گا، پکارا جائے گا کہ روزہ دار کہاں ہے؟ وہ کھڑے ہوجائیں گے ان کے سوا اس سے اور کوئی نہیں اندر جانے پائے گا اور جب یہ لوگ اندر چلے جائیں گے تو یہ دروازہ بند کر دیا جائے گا پھر اس سے کوئی اندر نہ جا سکے گا۔

صحیح البخاری 1896

روزہ دار کے لیے ‏خوشیاں

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

نبيِ رحمت ﷺ نے فرمایا:  ﷲﷻ فرماتا ہے بلاشبہ روزہ میرے لیے ہے اور میں ہی اسکی جزا دوں گا۔ بلا شبہ روزہ دار کے لیے دوخوشیاں ہیں: جب وہ ( روزہ ) افطار کرتا ہے تو خوش ہوتا ہے اور جب وہ اللہ سے ملاقات کرےگا تو خوش ہوگا، اور اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد ﷺ کی جان ہے! اللہ کے یہاں، روزہ دار کے منہ کی بو کستوری کی خوشبو سے بھی زیادہ پسندیدہ ہے۔

صحیح مسلم 2708

ایمان ‏کی ‏شاخیں

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رَحْمَةً لِّلْعٰلَمِیْن حضرت محمد ﷺ نے فرمایا : ایمان کی ستر سے کچھ زائد شاخیں ہیں ان میں سے سب سے افضل یہ کہنا ہے کہ ﷲ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، اور سب سے ادنی ٰ یہ ہے کہ راستے سے تکلیف دہ چیز کو ہٹا دینا اور حیا بھی ایمان کی ایک شاخ ہے ۔

مشکوٰۃ 5

اعمال کا دارومدار نیت پر ‏ھے

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ﷺ نے فرمایا: تمام اعمال کا دارومدار نیت پر ہے اور ہر عمل کا نتیجہ ہر انسان کو اس کی نیت کے مطابق ہی ملے گا۔ پس جس کی ہجرت دولتِ دنیا حاصل کرنے کے لیے ہو یا کسی عورت سے شادی کی غرض ہو۔ پس اس کی ہجرت ان ہی چیزوں کے لیے ہوگی جن کے حاصل کرنے کی نیت سے اس نے ہجرت کی ہے۔

صحیح بخاری 1

دُعاؤں کا ‏بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

مسلمان شخص کی اپنے (مسلمان) بھائی کے لیے وہ دُعا قبول ہوتی ہے جو اس کی غیر موجودگی میں کی جاتی ہے، اور (دُعا کرنے والے) کے پاس ایک فرشتہ مامور ہوتا ہے، جب وہ اپنے بھائی کے لیے دُعائے خیر کرتا ہے تو وہ مامور فرشتہ آمین کہتا ہے اور کہتا ہے: اسی مثل تمہارے لیے بھی ہو۔

مشکوٰۃ 2228

عمل کے درجات


بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نبيِ رحمت ﷺ نے فرمایا کہ تم میں سے کوئی شخص جب اپنے اسلام کو عمدہ بنالے (یعنی نفاق اور ریا سے پاک کرلے) تو ہر نیک کام جو وہ کرتا ہے اس کے عوض دس سے لے کر سات سو گنا تک نیکیاں لکھی جاتی ہیں اور ہر بُرا کام جو کرتا ہے تو وہ اتنا ہی لکھا جاتا ہے (جتنا کہ اس نے کیا ہے) ۔

صحیح بخاری 42

وضو کی برکت ‏


بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رَحْمَةً لِّلْعٰلَمِیْن حضرت محمد ﷺ نے فرمایا : بے شک میری امت کے لوگوں کو قیامت   کے دن بلایا جائے گا، تو وضو کے نشانات
 کی وجہ سے ان کے ہاتھ پاؤں اور پیشانی چمکتی ہو گی، پس تم میں سے جو شخص اپنی چمک کو بڑھانا چاہے تو وہ بڑھا لے۔

مشکوٰۃ 290

لوگوں پر مہربانی کرو

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ میں نے ابوالقاسم ﷺ کو فرماتے سنا: ”صرف بدبخت ہی  ( کے دل )  سے رحم ختم کیا جاتا ہے“۔

جامع ترمذی 1923

Tuesday, 6 April 2021

خیر و بھلائی کی تعلیم دینے والے کی فضیلت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رہبرِ کامل نبيِ مکرم ﷺ نے فرمایا :  بے شک ﷲ، اسکے فرشتے، زمین و آسمان کی مخلوق حتیٰ کہ چیونٹی اپنے بل میں اور مچھلیاں، لوگوں کو خیر و بھلائی کی تعلیم دینے والے کے لیے دُعائے خیر کرتی ہیں۔

مشکوٰۃ 213

ایمان کیا ھے؟

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسول ﷲ ﷺ سے دریافت کیا، ایمان کیا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: جب تیری نیکی تجھے خوش کردے اور تیری برائی تجھے غمگین کر دے تو تو ُ مومن ہے۔‘‘ اللہ کے رسول ﷺ! تو گناہ کیا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا : جب کوئی چیز تیرے دل میں کھٹکے تو اسے چھوڑ دو ۔

مشکوٰۃ 45

صدقہ و خیرات کی ترغیب

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلمین حضرت محمد ﷺ نے فرمایا کہ خیرات کو مت روک ورنہ تیرا رزق بھی روک دیا جائے گا۔

صحیح بخاری 1433

علم اور اسکی فضیلت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

خَاتَمِ النَّبِیِّیْنَ حضرت محمد ﷺنے فرمایا:  جس شخص نے علم کے بغیر فتویٰ دیا تو اس کا گناہ فتویٰ دینے والے پر ہے، اور جس شخص نے اپنے (مسلمان) بھائی کو کسی معاملے میں مشورہ دیا حالانکہ وہ جانتا ہے کہ بھلائی و بہتری اس کے علاوہ کسی دوسری صورت میں ہے، تو اس نے اس سے خیانت کی ۔

مشکوٰۃ 242

صفِ اول کا ثواب

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اگر لوگ جان لیں جو ثواب نماز کے لیے جلدی آنے میں ہے تو ایک دوسرے سے آگے بڑھیں اور اگر عشاء اور صبح کی نماز کے ثواب کو جان لیں تو اس کے لیے ضرور آئیں۔ خواہ سرین کے بل آنا پڑے اور اگر پہلی صف کے ثواب کو جان لیں تو اس کے لیے قرعہ اندازی کریں۔

صحیح بخاری 721

بیت الخلا میں داخل ہونے کی دعا

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا:  ان مقامات پر جنات کی آمدو رفت رہتی ہے لہذا جب تم میں سے کوئی بیت الخلا جائے تو یہ دعا پڑھے : أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الْخُبْثِ وَالْخَبَائِثِ  میں نر اور مادہ ناپاک جنات سے اللہ کی پناہ چاہتا/چاہتی ہوں ۔

مشکوٰۃ 357

ﷲﷻ کی یاد سے غفلت کی سزا ‏

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نبيِ رحمت ﷺ نے فرمایا :  بے شک اللہ فرماتا ہے: انسان ! میری عبادت کے لیے فارغ ہوجا، میں تیرے دل کو مال داری (قناعت) سے بھر دوں گا، تیری محتاجی ختم کردوں گا اور اگر تو (ایسے) نہیں کرے گا تو میں تمہیں کاموں میں مصروف کردوں گا اور تیری محتاجی ختم نہیں کروں گا۔ 

مشکوٰۃ 5172

لوگوں میں صلح کراؤ

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

قباء کے لوگوں نے آپس میں جھگڑا کیا اور نوبت یہاں تک پہنچی کہ ایک نے دوسرے پر پتھر پھینکے، رسولِ کریم ﷺ کو جب اس کی اطلاع دی گئی تو آپ ﷺ نے فرمایا چلو ہم ان میں صلح کرائیں گے۔

صحیح بخاری 2693

صلہ رحمی کی برکت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص اپنی روزی میں کشادگی چاہتا ہو یا عمر کی درازی چاہتا ہو تو اسے چاہئیے کہ صلہ رحمی کرے۔

صحیح بخاری 2067

کھانے و پینے کے آداب

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَجہِ تَخلیق کائنِات رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا : تم میں سے کوئی شخص بھی اپنے بائیں ہاتھ سے نہ کھائے اور نہ اس کے ساتھ پیئے ، کیونکہ شیطان اپنے بائیں ہاتھ کے ساتھ کھاتا پیتا ہے ۔

مشکوٰۃ 413

اس ‏امت ‏کا ‏فتنہ

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا : ہر امت کے لیے ایک فتنہ (آزمائش و امتحان) رہا ہے اور میری امت کا فتنہ مال ہے ۔

مشکوٰۃ 5194